☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
وہ فضیلتیں جو اللہ نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو عطا فرمائی ہیں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الفضائل← وہ فضیلتیں جو اللہ نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو عطا فرمائی ہیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 177
صفحہ 5 از 9
حدیث نمبر: 32376 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٨٧٩ - حدثنا يزيد بن هارون عن حميد عن أنس قال: ما شممت ريحًا قط، مسكًا ولا عنبرًا أطيب من ريح رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم، ولا مسست خزًا ولا حريرًا ألين من كف رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے مشک یا عنبر اور کوئی بھی خوشبو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خوشبو سے زیادہ اچھی نہیں سونگھی، اور میں نے خالص عنبر یا خالص ریشم رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ہتھیلی سے زیادہ نرم نہیں پایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33879]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33879، ترقيم محمد عوامة 32376)
حدیث نمبر: 32377 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٨٨٠ - حدثنا ابن نمير عن الأجلح عن (ذيال) (١) بن حرملة عن جابر بن عبد اللَّه قال: أقبلنا مع رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم من سفر حتى إذا (دفعنا) (٢) إلى حائط من حيطان بني النجار إذا فيه جمل قطم -يعني هائجًا-، لا يدخل (أحد الحائط) (٣) إلا شد عليه، قال: فجاء النبي صلى الله عليه و آله وسلم حتى أتى الحائط فدعا البعير، فجاء واضعا مشفره (في الأرض) (٤) حتى برك بين يديه فقال النبي صلى الله عليه و آله وسلم:"هاتوا خطامًا"، فخطمه ودفعه إلى أصحابه، ثم التفت إلى الناس فقال:"إنه ليس شيء بين السماء والأرض ⦗٤٤٦⦘ إلا ويعلم أني رسول اللَّه غير عاصي الجن والإنس" (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ ایک سفر سے واپس آئے، یہاں تک کہ جب بنو نجار کے باغ تک پہنچے تو اس میں ایک وحشی اونٹ تھا، جو بھی اس باغ میں داخل ہوتا اس پر حملہ کردیتا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آئے اور اونٹ کو بلایا، وہ زمین میں اپنا جبڑا گھسیٹتا ہوا آیا اور اس نے آپ کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ نکیل لاؤ، آپ نے اس کو نکیل ڈالی اور اس کے مالکوں کے حوالے کردیا، پھر لوگوں کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا کہ آسمان و زمین کے درمیان کوئی بھی ایسا نہیں جو یہ نہ جانتا ہو کہ میں اللہ کا رسول ہوں، سوائے نافرمان انسانوں اور جنوں کے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33880]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33880، ترقيم محمد عوامة 32377)
حدیث نمبر: 32378 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٨٨١ - حدثنا أبو معاوية ووكيع عن الأعمش عن عبد اللَّه بن مرة عن أبي الأحوص عن عبد اللَّه قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (١) :"إني (أبرأ) (٢) إلى كل خليل من (خلته) (٣) غير أن اللَّه قد اتخذ صاحبكم خليلًا"، قال وكيع: من خله (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ میں ہر دوست کی دوستی سے بری ہوں، مگر اللہ نے تمہارے ساتھی کو دوست بنایا ہے، وکیع کی روایت میں ”من خلّٖہ“ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33881]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33881، ترقيم محمد عوامة 32378)
حدیث نمبر: 32379 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٨٨٢ - حدثنا وكيع عن سفيان عن عبد اللَّه (بن السائب) (١) عن زاذان عن عبد اللَّه قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إن للَّه ملائكة سياحين في الأرض (يبلغونني) (٢) من أمتي السلام" (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ کے بعض فرشتے زمین میں چکر لگانے والے ہیں جو میری امت کا سلام مجھ تک پہنچاتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33882]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33882، ترقيم محمد عوامة 32379)
حدیث نمبر: 32380 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٨٨٣ - حدثنا (عبيد اللَّه) (١) عن إسرائيل عن منصور (عن إبراهيم) (٢) عن علقمة عن عبد اللَّه قال: بينما نحن مع رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم وليس معنا ماء، فقال رسول ⦗٤٤٧⦘ اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم لنا:"اطلبوا من معه فضل ماء"، فأتي بماء فصبه في إناء، (ثم) (٣) وضع كفه فيه فجعل الماء يخرج من بين أصابعه، ثم قال:"حي على الطهور المبارك والبركة من اللَّه"، قال: فشربنا منه، قال عبد اللَّه: وكنا نسمع تسبيح الطعام ونحن نأكل (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ اس دوران کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ تھے اور ہمارے پاس پانی نہیں تھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ جس کسی کے پاس بچا کھچا پانی ہو لاؤ، آپ کے پاس پانی لایا گیا، آپ نے اس کو ایک برتن میں ڈالا پھر اپنا ہاتھ اس میں ڈالا، تو آپ کی انگلیوں سے پانی نکلنے لگا، پھر آپ نے فرمایا کہ مبارک پاک پانی اور اللہ کی طرف سے برکت پر آؤ، کہتے ہیں کہ ہم نے اس میں سے پیا، حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ ہم کھاتے ہوئے کھانے کی تسبیح سنا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33883]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33883، ترقيم محمد عوامة 32380)
حدیث نمبر: 32381 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٨٨٤ - حدثنا عبيدة بن حميد عن الأسو بن قيس عن نبيح بن عبد اللَّه (العنزي) (١) عن جابر بن عبد اللَّه قال: سافرنا مع رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم فحضرت الصلاة، فجاء رجل (بفضلة) (٢) في إداوة فصبه في قدح، قال: فتوضأ رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (٣) ، ثم إن القوم أتوا بقية الطهور وقالوا: تمسحوا تمسحوا، قال: فسمعهم رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم فقال:"على رسلكم"، قال: فضرب رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يده في (القدح) (٤) في جوف الماء ثم قال:"اسبغوا الطهور"، قال: فقال جابر بن عبد اللَّه: والذي أذهب بصره (٥) ، لقد رأيت الماء يخرج من بين أصابع رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم، فما (رفع) (٦) يده حتى توضؤوا أجمعون، (قال) (٧) الأسود: (أحسبه) (٨) قال: كنا مائتين أو زيادة (٩) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ سفر کیا تو نماز کا وقت ہوگیا، ایک آدمی ایک برتن میں بچا ہوا پانی لایا، اس نے اس کو ایک پیالے میں ڈال دیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے وضو فرمایا پھر لوگ اپنا وضو کا بچا ہوا پانی لانے لگے اور کہنے لگے کہ مسح کرلو مسح کرلو، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کو سن لیا، فرمایا کہ ٹھہر جاؤ، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنا ہاتھ پانی میں رکھا اور فرمایا کہ کامل وضو کرو، جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اس ذات کی قسم جس نے میری بصارت لے لی، میں نے پانی کو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی انگلیوں سے نکلتے ہوئے دیکھا، آپ نے ہاتھ نہیں اٹھایا تھا یہاں تک کہ سب نے وضو کرلیا، اسود راوی فرماتے ہیں کہ میرا گمان ہے کہ میں نے آپ کو فرماتے سنا کہ ہم دو سو یا اس سے زیادہ تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33884]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33884، ترقيم محمد عوامة 32381)
حدیث نمبر: 32382 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٨٨٥ - حدثنا يزيد بن هارون عن حميد الطويل عن أنس بن مالك قال: حضرت الصلاة فقام من كان قريبا من المسجد فتوضأ، وبقي ناس فأتي رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم بمخضب من حجارة فيه ماء، فوضع كفه في المخضب فصغر المخضب (١) أن يبسط كفه فيه، فضم أصابعه فتوضأ القوم جميعًا، قلنا: كم كانوا؟ قال: ثمانين (رجلًا) (٢) (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضر ت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نماز کا وقت ہوا اور جو لوگ مسجد کے قریب تھے کھڑے ہوئے اور وضو کیا اور کچھ لوگ باقی رہ گئے، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس پتھر کا ایک برتن لایا گیا جس میں پانی تھا، آپ نے اپنا ہاتھ ا س میں رکھ دیا وہ اتنا چھوٹا تھا کہ آپ ہاتھ کو پھیلا نہ سکے، آپ نے انگلیاں ملا لیں اور سب لوگوں نے وضو کرلیا، راوی کہتے ہیں کہ ہم نے پوچھا کہ وہ کتنے لوگ تھے؟ انہوں نے کہا کہ اسّی آدمی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33885]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33885، ترقيم محمد عوامة 32382)
حدیث نمبر: 32383 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٨٨٦ - حدثنا أبو أسامة عن زكريا عن أبي إسحاق عن البراء قال: نزلنا يوم الحديبية فوجدنا (ماءها) (١) قد شربه أوائل الناس فجلس النبي صلى الله عليه و آله وسلم على البئر ثم دعا بدلو منها فأخذ منه (بغية) (٢) ثم مجه فيها ودعا اللَّه، فكثر ماؤها حتى تروى الناس منها (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت براء فرماتے ہیں کہ ہم نے حدیبیہ کے دن پڑاؤ کیا تو ہم نے دیکھا کہ اس کا پانی پہلے آنے والے لوگوں نے پی لیا تھا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کنویں پر بیٹھ گئے اور ایک ڈول منگایا، اور اس میں سے اپنے منہ مبارک میں پانی لیا اور اس میں ڈال دیا اور اللہ سے دعا کی، چناچہ اس کا پانی زیادہ ہوگیا، یہاں تک کہ لوگ اس سے سیراب ہوگئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33886]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33886، ترقيم محمد عوامة 32383)
حدیث نمبر: 32384 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٨٨٧ - حدثنا مروان عن عوف عن أبي رجاء قال: ثنا عمران بن الحصين قال: كنا مع رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم في سفر فشكا الناس إليه العطش، فدعا فلانًا ودعا عليًا، (فقال) (١) :"اذهبا (فابغياني) (٢) الماء"، فانطلقا فتلقيا امرأة معها مزادتان أو سطحيتان، قال: فجاءا بها إلى النبي صلى الله عليه و آله وسلم (٣) فدعا النبي صلى الله عليه و آله وسلم (٤) بإناء فأفرغ فيه من ⦗٤٤٩⦘ أفواه المزادتين أو السطحيتين ثم أوكأ أفواههما، وأطلق العَزَالى، ونودي في الناس: أن اسقوا واستقوا، قال: فسقى من سقى (واستقى من استقى) (٥) ، قال: وهي قائمة تنظر إلى ما يصنع بمائها، قال: فواللَّه لقد أقلع عنها حين أقلع وإنه ليخيل إلينا أنها أشد (ملاءا) (٦) منها (حيث) (٧) ابتدأ فيها فقال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"واللَّه ما رزأناك من ماءك شيئًا، ولكن اللَّه سقانا" (٨) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمران بن حصین فرماتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ ایک سفر میں تھے کہ لوگوں کو پیاس کی شکایت ہوئی، آپ نے فلاں کو اور علی رضی اللہ عنہ کو بلایا، اور فرمایا کہ جاؤ اور ہمارے لئے پانی تلاش کرو، چناچہ وہ چلے اور انہیں ایک عورت ملی جس کے پاس دو مٹکے یا مشکیزے تھے، وہ اس عورت کو نبی 5 کے پاس لائے، نبی 5 نے ایک برتن منگایا اور اس میں مشکیزوں یا مٹکوں کے منہ سے پانی ڈالا پھر ان کے منہ بند کردیے اور رسّی چھوڑی، اور لوگوں میں اعلان کردیا گیا کہ پانی لے لو اور بھر لو، چناچہ جس نے پینا تھا پی لیا اور جس نے بھرنا تھا بھر لیا، اور وہ کھڑی دیکھ رہی تھی کہ اس کے پانی کا کیا کیا جار ہا ہے، کہتے ہیں واللہ! اس کو اس طرح چھوڑا گیا کہ ہمیں گمان ہو رہا تھا کہ وہ پہلے سے زیادہ بھرا ہوا ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ واللہ! ہم نے تمہارے پانی سے کچھ کم نہیں کیا بلکہ ہمیں اللہ نے پلایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33887]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33887، ترقيم محمد عوامة 32384)
حدیث نمبر: 32385 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٨٨٨ - حدثنا محمد بن بشر (قال: ثنا مسعر) (١) قال: ثنا عمرو بن مرة (قال: حدثنا) (٢) عبد اللَّه بن سلمة قال: قال عبد اللَّه: كل شيء أوتي (نبيكم) (٣) إلا مفاتيح الخمس ﴿إِنَّ اللَّهَ عِنْدَهُ عِلْمُ السَّاعَةِ وَيُنَزِّلُ الْغَيْثَ وَيَعْلَمُ مَا فِي الْأَرْحَامِ وَمَا تَدْرِي نَفْسٌ مَاذَا تَكْسِبُ غَدًا (وَمَا تَدْرِي نَفْسٌ بِأَيِّ أَرْضٍ تَمُوتُ) (٤) ﴾ الآية (كلها) (٥) (٦) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ تمہارے نبی کو ہر چیز دی گئی سوائے پانچ چیزوں کی کنجیوں کے، { اِنَّ اللّٰہَ عِنْدَہٗ عِلْمُ السَّاعَۃِ وَ یُنَزِّلُ الْغَیْثَ وَ یَعْلَمُ مَا فِی الْاَرْحَامِ وَ مَا تَدْرِیْ نَفْسٌ مَّاذَا تَکْسِبُ غَدًا وَ مَا تَدْرِیْ نَفْسٌ بِاَیِّ اَرْضٍ تَمُوْتُ اِنَّ اللّٰہَ عَلِیْمٌ خَبِیْرٌ}۔ ترجمہ: بیشک قیامت کا علم اللہ کے پاس ہے۔ یہی بارش برساتا ہے۔ وہی جانی ہے کہ رحم مادر میں کیا ہے۔ کوئی نفس نہیں جانتا کہ وہ کل کیا کرے گا اور کوئی نفس نہیں جانتا کہ وہ کس زمین میں مرے گا۔ بیشک اللہ جاننے والا اور خبر رکھنے والا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33888]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33888، ترقيم محمد عوامة 32385)
حدیث نمبر: 32386 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٨٨٩ - حدثنا محمد بن مصعب عن الأوزاعي عن الزهري عن أبي سلمة عن أبي هريرة أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"أنا سيد ولدم دم، وأنا أول من تنشق عنه الأرض، (وأنا) (١) أول شافع وأول مشفع" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی 5 نے فرمایا کہ میں اولادِ آدم کا سردار ہوں اور مجھ سے زمین سب سے پہلے ہٹے گی، اور میں پہلا سفارش کرنے والا ہوں اور پہلا شخص ہوں جس کی سفارش قبول کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33889]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33889، ترقيم محمد عوامة 32386)
حدیث نمبر: 32387 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٨٩٠ - حدثنا (علي) (١) بن مسهر عن محمد بن عمرو عن أبي سلمة عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إن منبري هذا لعلى ترعة من ترع الجنة" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ میرا یہ منبر امید ہے جنت کے باغوں میں سے ایک باغ ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33890]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33890، ترقيم محمد عوامة 32387)
حدیث نمبر: 32388 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٨٩١ - حدثنا أبو أسامة قال: سمعت هشامًا قال: ثنا الحسن قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"أنا سابق العرب" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ میں عرب میں سب سے سبقت کرنے والا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33891]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33891، ترقيم محمد عوامة 32388)
حدیث نمبر: 32389 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٨٩٢ - حدثنا محمد بن مصعب عن الأوزاعي عن أبي عمار عن واثلة بن الأسقع قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إن اللَّه اصطفى من ولد إبراهيم ⦗٤٥١⦘ (إسماعيل) (١) ، واصطفى من بني إسماعيل بني كنانة، واصطفى من بني كنانة قريشًا، واصطفى من قريش بني هاشم، واصطفاني من بني هاشم" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت واثلہ بن اسقع فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ بیشک اللہ نے ابراہیم علیہ السلام کی اولاد سے اسماعیل علیہ السلام کو اور قریش سے بنی ہاشم کو اور مجھے بنو ہاشم سے چن لیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33892]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33892، ترقيم محمد عوامة 32389)
حدیث نمبر: 32390 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٨٩٣ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن أبي سفيان عن أنس قال: جاء جبريل إلى النبي صلى الله عليه و آله وسلم وهو جالس حزين قد ضربه بعض أهل مكة، قال: فقال: مالك؟ قال:"فعل بي هولاء وهولاء"، قال: أتحب أن أريك آية، قال:"نعم"، فنظر إلى شجرة من وراء الوادي فقال: ادع تلك الشجرة، فدعاها فجاءت تمشي حتى قامت بين يديه ثم قال لها:"ارجعي"، فرجعت حتى عادت إلى مكانها فقال النبي صلى الله عليه و آله وسلم (١) :"حسبي، حسبي" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ابو سفیان روایت کرتے ہیں کہ حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جبرئیل نبی 5 کے پاس آئے جبکہ آپ غمگین بیٹھے تھے، آپ کو بعض اہل مکہ نے مارا تھا، انہوں نے کہا آپ کو کیا ہوا؟ آپ نے فرمایا کہ ان ان لوگوں نے میرے ساتھ برا سلوک کیا ہے، انہوں نے عرض کیا کیا آپ یہ بات پسند کرتے ہیں کہ میں آپ کو نشانی دکھاؤں؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا۔ ہاں۔ پس انہوں نے وادی کے پیچھے دیکھا اور کہا کہ اس درخت کو بلائیں، آپ نے اس کو بلایا تو وہ چلتا ہوا آیا یہاں تک کہ آپ کے سامنے کھڑا ہوگیا، پھر کہا کہ واپس چلے جاؤ تو وہ واپس چلا گیا اور اپنی جگہ لوٹ گیا، نبی 5 نے فرمایا کہ مجھے کافی ہے مجھے کافی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33893]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33893، ترقيم محمد عوامة 32390)
حدیث نمبر: 32391 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٨٩٤ - حدثنا قراد (أبو) (١) نوح قال: ثنا يونس بن أبي إسحاق عن أبي (بكر) (٢) (بن) (٣) أبي موسى عن أبيه قال: خرج أبو طالب إلى الشام وخرج معه رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم وأشياخ من قريش، فلما أشرفوا على الراهب هبطوا فحلوا رحالهم، فخرج إليهم الراهب، وكانوا قبل ذلك يمرون (٤) فلا يخرج إليهم ولا يلتفت ⦗٤٥٢⦘ (إليهم) (٥) ، (فهم) (٦) يحلون رحالهم فجعل يتخللهم حتى جاء فأخذ بيد رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم فقال: هذا سيد العالمين، هذا رسول رب العالمين، هذا (يبعثه) (٧) اللَّه رحمة للعالمين، فقال (له) (٨) أشياخ من قريش: ما علمك؟ فقال: إنكم حين أشرفتم من العقبة لم يبق شجر ولا حجر إلا خر ساجدا ولا (يسجدون) (٩) إلا لنبي (١٠) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ابوبکر بن ابی موسیٰ راوی ہیں کہ حضرت ابو موسیٰ فرماتے ہیں کہ ابو طالب شام کی طرف نکلے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ان کے ساتھ نکلے اور قریش کے کچھ بزرگ بھی، جب وہ راہب کے قریب پہنچے، تو اپنے کجاوے کھولے، راہب ان کے پاس گیا اور اس سے پہلے وہ اس کے پاس سے گزرتے تو نہ وہ نکل کر ان کے پاس آتا نہ ان کی طرف متوجہ ہوتا، چناچہ وہ اپنے کجاوے کھول رہے تھے اور وہ ان کے درمیان سے ہوتا ہوا آیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا ہاتھ پکڑا اور کہنے لگا کہ یہ جہانوں کا سردار ہے، یہ رب العالمین کا رسول ہے، اس کو اللہ تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجیں گے، قریش کے بزرگوں نے اس سے کہا کہ آپ کو کیسے علم ہے؟ اس نے کہا کہ تم گھاٹی سے جب چڑھے ہو تو کوئی پتھر اور درخت ایسا نہیں تھا جو سجدے میں نہ گرگیا ہو، اور یہ چیزیں نبی کے علاوہ کسی کو سجدہ نہیں کرتیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33894]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33894، ترقيم محمد عوامة 32391)
حدیث نمبر: 32392 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٨٩٥ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن عمار عن أبي سلمة (عن أم سلمة) (١) عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"إن قوائم منبري (رواتب) (٢) في الجنة" (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ام سلمہ روایت کرتی ہیں کہ نبی 5 نے فرمایا کہ میرے منبر کے پائے جنت میں گڑے ہوئے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33895]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33895، ترقيم محمد عوامة 32392)
حدیث نمبر: 32393 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٨٩٦ - حدثنا هشيم قال: أخبرنا عبد الرحمن بن إسحاق عن أبي بردة عن أبي موسى قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"أوتيت جوامع الكلم وفواتحه ⦗٤٥٣⦘ (و) (١) خواتمه" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو موسیٰ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ مجھے جامع کلمات اور ابتداء کرنے والے اور انتہاء کرنے والے کلمات عطا کیے گئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33896]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33896، ترقيم محمد عوامة 32393)
حدیث نمبر: 32394 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٨٩٧ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن (شمر) (١) قال صلى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم ذات يوم فجاءت الذئاب فعوت خلفه، فلما انصرف رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم قال: هذه الذئاب أتت (تخبركم) (٢) أن تقسموا لها من أموالكم ما يصلحها أو تخلوها فتغير عليكم قالوا: دعها (فلتغر) (٣) علينا (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
شمر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک دن نماز پڑھی تو بھیڑیے آپ کے پیچھے آ کر بھونکنے لگے، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سلام پھیرا تو فرمایا کہ یہ بھیڑیے تمہارے پاس یہ بتانے آئیں ہیں کہ تم اپنے مالوں میں سے ان کے لئے کچھ تیار کر کے دے دیا کرو، ورنہ تم اس بات کے لئے تیار رہو کہ یہ تم پر حملہ آور ہوجائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33897]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33897، ترقيم محمد عوامة 32394)
حدیث نمبر: 32395 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٨٩٨ - حدثنا سهل بن يوسف عن حميد عن أنس قال: سئل: هل كان رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يرفع يديه؟ قال: نعم، شكا الناس (١) ذات جمعة فقالوا: يا رسول اللَّه قحط المطر، وأجدبت الأرض، وهلك المال، قال: فرفع يديه حتى رأيت (٢) إبطيه، وما في السماء قزعة سحاب، فما صلينا حتى أن الشاب القوي القريب المنزل ليهمه الرجوع إلى منزله، (قال) (٣) : فدامت (٤) جمعة، قال: فقالوا: يا رسول اللَّه، ⦗٤٥٤⦘ تهدمت الدور واحتبست الركبان، قال: فتبسم رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (٥) من سرعة ملالة ابن آدم فقال:"اللهم حوالينا (٦) لا علينا"، قال: فأصحت السماء (٧) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حمید کہتے ہیں کہ حضرت انس سے سوال پوچھا گیا کہ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنے ہاتھ اٹھاتے تھے؟ انہوں نے فرمایا جی ہاں! ایک جمعہ لوگوں نے شکایت کی اور کہا یا رسول اللہ! بارش کا قحط ہوگیا ہے اور زمین خشک ہوگئی اور مال ہلاک ہوگیا ہے، آپ نے اپنے ہاتھ بلند کیے یہاں تک کہ میں نے آپ کے بغل دیکھے، اور اس وقت آسمان میں بادل کا کوئی ٹکڑا نہیں تھا، ہم نے ابھی تک نماز نہیں پڑھی تھی کہ جوان مضبوط جسم کے آدمی کو بھی گھر پہنچنے کی فکر لگی ہوئی تھی، کہتے ہیں کہ ایک جمعہ تک ہم پر بارش ہوتی رہی، پھر لوگوں نے عرض کیا یا رسول اللہ! گھر گرگئے اور سوار محبوس ہوگئے، راوی نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ابن آدم کے اتنی جلدی اکتا جانے پر مسکرائے، اور فرمایا اے اللہ! ہمارے ارد گرد برسائیے اور ہم پر نہ برسائیے، کہتے ہیں کہ اس پر آسمان صاف ہوگیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33898]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33898، ترقيم محمد عوامة 32395)