٣٣٨٨٤ - حدثنا عبيدة بن حميد عن الأسو بن قيس عن نبيح بن عبد اللَّه (العنزي) (١) عن جابر بن عبد اللَّه قال: سافرنا مع رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم فحضرت الصلاة، فجاء رجل (بفضلة) (٢) في إداوة فصبه في قدح، قال: فتوضأ رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (٣) ، ثم إن القوم أتوا بقية الطهور وقالوا: تمسحوا تمسحوا، قال: فسمعهم رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم فقال:"على رسلكم"، قال: فضرب رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يده في (القدح) (٤) في جوف الماء ثم قال:"اسبغوا الطهور"، قال: فقال جابر بن عبد اللَّه: والذي أذهب بصره (٥) ، لقد رأيت الماء يخرج من بين أصابع رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم، فما (رفع) (٦) يده حتى توضؤوا أجمعون، (قال) (٧) الأسود: (أحسبه) (٨) قال: كنا مائتين أو زيادة (٩) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ سفر کیا تو نماز کا وقت ہوگیا، ایک آدمی ایک برتن میں بچا ہوا پانی لایا، اس نے اس کو ایک پیالے میں ڈال دیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے وضو فرمایا پھر لوگ اپنا وضو کا بچا ہوا پانی لانے لگے اور کہنے لگے کہ مسح کرلو مسح کرلو، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کو سن لیا، فرمایا کہ ٹھہر جاؤ، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنا ہاتھ پانی میں رکھا اور فرمایا کہ کامل وضو کرو، جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اس ذات کی قسم جس نے میری بصارت لے لی، میں نے پانی کو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی انگلیوں سے نکلتے ہوئے دیکھا، آپ نے ہاتھ نہیں اٹھایا تھا یہاں تک کہ سب نے وضو کرلیا، اسود راوی فرماتے ہیں کہ میرا گمان ہے کہ میں نے آپ کو فرماتے سنا کہ ہم دو سو یا اس سے زیادہ تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33884]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33884، ترقيم محمد عوامة 32381)