☽ 13 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب ما أعطى الله تعالى محمدا ﷺ
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الفضائل← باب ما أعطى الله تعالى محمدا ﷺ
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 177
Page 1 of 9
Hadith No.: 32296 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٣٧٩٩ - (١) حدثنا محمد بن فضيل عن يزيد بن أبي زياد عن عبد اللَّه بن الحارث عن عبد المطلب بن ربيعة أن أناسا من الأنصار قالوا للنبي صلى الله عليه و آله وسلم: إنا نسمع من قومك حتى يقول القائل منهم: إنما مثل محمد صلى الله عليه و آله وسلم مثل نخلة (أنبتت) (٢) في (كباء) (٣) قال: فقال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"أيها الناس، من أنا؟" قالوا: أنت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم، فقال:"أنا محمد ابن عبد اللَّه بن عبد المطلب"، (قال) (٤) : فما سمعناه انتمى قبلها قط، ثم قال:"ألا إن اللَّه خلق خلقه (٥) ثم فرقهم فرقتين، فجعلني من خير (الفريقين) (٦) ثم جعلهم قبائل فجعلني من خيرهم قبيلة (٧) ، فأنا خيركم ⦗٤٠٨⦘ بيتا وخيركم نفسًا" (٨) .
Translation: اردو ترجمہ
عبد المطلب بن ربیعہ سے روایت ہے کہ انصار کے کچھ لوگوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کہا کہ ہم آپ کی قوم سے سنتے ہیں اور کہنے والے کہتے ہیں کہ محمد 5 کی مثال تو اس درخت کی سی ہے جو کسی میدان میں اگ جائے، رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا اے لوگو! میں کون ہوں؟ لوگوں نے کہا کہ آپ اللہ کے رسول ہیں، آپ پر سلام ہو، آپ نے فرمایا: میں محمد بن عبد اللہ بن عبد المطلب ہوں، کہتے ہیں کہ ہم نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اس سے پہلے اس نسبت کو بیان کرتے نہیں سنا، پھر فرمایا خبردار! بیشک اللہ نے اپنی مخلوق کو پیدا کیا اور ان کو دو جماعتوں میں تقسیم فرما دیا پھر مجھے بہترین جماعت میں کردیا، پھر ان کے قبیلے بنائے اور مجھے بہترین قبیلے میں بنایا، پس میں گھر کے اعتبار سے بھی تم سب سے بہتر ہوں اور نفس کے اعتبار سے بھی تم سے بہتر ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33799]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33799، ترقيم محمد عوامة 32296)
Hadith No.: 32297 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٣٨٠٠ - حدثنا يحيى بن أبي (بكير) (١) قال ثنا زهير بن محمد عن عبد اللَّه بن محمد عن الطفيل بن أبي عن أبيه أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم قال:"إذا كان يوم القيامة كنت إمام الناس وخطيبهم وصاحب شفاعتهم ولا فخر" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
اُبی ّ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ جب قیامت کا دن ہوگا میں لوگوں کا امام، ان کا خطیب اور ان کی سفارش کرنے والا ہوں گا اور مجھے کوئی فخر نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33800]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33800، ترقيم محمد عوامة 32297)
Hadith No.: 32298 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٣٨٠١ - حدثنا حاتم بن إسماعيل عن جعفر عن أبيه قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:" (١) خرجت من نكاح لم أخرج من سفاح من لدن أدم لم يصبني سفاح الجاهلية" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
جعفر کے والد فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ میں نکاح سے پیدا ہوا ہوں، اور بدکاری سے پیدا نہیں ہوا آدم علیہ السلام سے اب تک، جاہلیت کی بدکاری مجھ تک نہیں پہنچی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33801]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33801، ترقيم محمد عوامة 32298)
Hadith No.: 32299 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٣٨٠٢ - حدثنا هشيم أخبرنا سيار أخبرنا يزيد الفقير أخبرنا جابر بن عبد اللَّه أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم قال:"أعطيت خمسا لم يعطهن أحد (١) : نصرت بالرعب مسيرة شهر، وجعلت لي الأرض (طهورًا) (٢) ومسجدا فأيما رجل من أمتي أدركته الصلاة ⦗٤٠٩⦘ فليصل، وأحلت لي الغنائم ولم تحل لأحد قبلي (وأعطيت) (٣) الشفاعة، وكان النبي يبعث إلى قومه خاصة وبعثت إلى الناس عامة" (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ مجھے پانچ خصلتیں عطا کی گئی ہیں جو کسی کو نہیں دی گئیں مجھے ایک مہینہ کی مسافت تک رعب کے ذریعے مدد دی گئی، اور زمین میرے لئے پاک اور نماز کی جگہ بنائی گئی، پس میری امت کے جس آدمی پر نماز کا وقت جہاں بھی آجائے پڑھ لے، اور میرے لئے غنیمتیں حلال کردی گئیں، اور مجھ سے پہلے کسی کے لئے حلال نہیں کی گئیں، اور مجھے شفاعت عطا کی گئی، اور پہلے نبی خاص اپنی قوم کی طرف بھیجے جاتے تھے اور میں تمام لوگوں کی طرف بھیجا گیا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33802]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33802، ترقيم محمد عوامة 32299)
Hadith No.: 32300 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٣٨٠٣ - حدثنا محمد بن فضيل عن يزيد بن أبي زياد (عن) (١) مجاهد ومقسم عن ابن عباس عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"أعطيت خمسا ولا أقوله فخرا: بعثت إلى الأحمر والأسود، وجعلت لي الأرض طهورا ومسجدا، (وأحل) (٢) لي (المغنم) (٣) ولم (يحل) (٤) لأحد قبلي، ونصرت بالرعب فهو يسير (أمامي) (٥) مسيرة شهر، وأعطيت الشفاعة فأخرتها لأمتي إلى يوم القيامة، وهي (نائلة) (٦) إن شاء اللَّه من لم يشرك باللَّه شيئًا" (٧) .
Translation: اردو ترجمہ
ابن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ نبی 5 نے فرمایا کہ مجھے پانچ خصلتیں عطا کی گئی ہیں، اور میں ان کو فخر سے بیان نہیں کرتا، مجھے سرخ و سیاہ کی طرف بھیجا گیا، اور میرے لئے زمین کو پاک اور نماز کی جگہ بنایا گیا، اور میرے لئے مال غنیمت حلا ل کردیا گیا، جبکہ مجھ سے پہلے کسی کے لئے حلال نہیں تھا، اور میری رعب کے ذریعے مدد کی گئی، کہ وہ میرے آگے ایک مہینہ دور کی مسافت تک چلتا ہے، اور مجھے شفاعت عطا کی گئی اور میں نے اس کو اپنی امت کے لئے قیامت کے دن تک مؤخر کردیا، اور ان شاء اللہ یہ ہر اس آدمی کو حاصل ہونے والی ہے جس نے اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہرایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33803]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33803، ترقيم محمد عوامة 32300)
Hadith No.: 32301 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٣٨٠٤ - حدثنا علي بن مسهر عن محمد (بن) (١) عمرو عن أبي سلمة عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"نصرت بالرعب، وأعطيت جوامع الكلم، ⦗٤١٠⦘ و (أحل) (٢) لي (المغنم) (٣) ، وبينا أنا نائم أتيت بمفاتيح خزائن الأرض فتلت في يدي" (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ میری رعب کے ذریعے مدد کی گئی، اور مجھے جامع کلمات عطا کیے گئے، اور میرے لئے مالِ غنیمت کو حلال کردیا گیا، اور اس دوران کہ میں سویا ہوا تھا میرے پاس زمین کے خزانوں کی کنجیاں لائی گئیں اور میرے ہاتھوں میں ڈال دی گئیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33804]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33804، ترقيم محمد عوامة 32301)
Hadith No.: 32302 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٣٨٠٥ - حدثنا عبيد اللَّه بن موسى أخبرنا إسرائيل عن أبي إسحاق عن أبي بردة (بن) (١) أبي موسى عن أبيه قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"أعطيت خمسًا لم يعطهن نبي كان قبلي: بعثت إلى الأحمر والأسود، ونصرت بالرعب مسيرة شهر، وجعلت لي الأرض طهورًا ومسجدًا، وأحلت لي الغنائم ولم تحل لنبي كان قبلي، وأعطيت الشفاعة، فإنه ليس من نبي إلا (٢) قد سأل شفاعته وإني أخرت شفاعتي (٣) (جعلتها) (٤) لمن مات (٥) لا يشرك باللَّه شيئًا" (٦) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو موسیٰ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ مجھے پانچ خصلتیں عطا کی گئیں جو مجھ سے پہلے کسی نبی کو عطا نہیں کی گئیں، مجھے سرخ و سیاہ کی طرف بھیجا گیا، اور میری ایک مہینہ کی مسافت تک رعب کے ذریعے مدد کی گئی، اور میرے لئے زمین کو پاک اور نماز کی جگہ بنایا گیا، اور میرے لئے مالِ غنیمت کو حلال کیا گیا، جو مجھ سے پہلے کسی نبی کے لئے حلال نہیں کیا گیا تھا، اور مجھے شفاعت کی دولت عطا کی گئی، کیونکہ ہر نبی نے اپنی شفاعت مانگ لی، اور میں نے اپنی شفاعت کو مؤخر کر کے ہر اس شخص کے لئے کیا ہے جو اس حال میں مرا کہ اللہ کے ساتھ شرک نہ کرتا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33805]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33805، ترقيم محمد عوامة 32302)
Hadith No.: 32303 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٣٨٠٦ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن مسعود بن مالك عن سعيد بن جبير عن ابن عباس قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إني نصرت بالصبا، وأهلكت عاد بالدبور" (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ میر ی بادِ صبا کے ذریعے مدد کی گئی اور قوم عاد کو مغرب کی سمت کی ہوا سے ہلاک کیا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33806]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33806، ترقيم محمد عوامة 32303)
Hadith No.: 32304 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٣٨٠٧ - حدثنا يحيى بن أبي بكير عن زهير (بن) (١) محمد (عن) (٢) عبد اللَّه بن محمد بن عقيل عن محمد بن علي (بن) (٣) الحنفية أنه سمع علي بن أبي طالب يقول: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"أعطيت ما لم يعط أحد من الأنبياء"، قلنا: يا رسول اللَّه ما هو؟ قال:"نصرت بالرعب، وأعطيت مفاتيح الأرض، وسميت أحمد، وجعل (التراب لي) (٤) ، طهورا وجعلت أمتي خير (الأمم) (٥) " (٦) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ بن ابی طالب فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ مجھے وہ خوبیاں عطا کی گئیں جو مجھ سے پہلے کسی نبی کو عطا نہیں کی گئیں، ہم نے عرض کیا یا رسول اللہ! وہ کیا ہیں؟ فرمایا کہ میری رعب کے ذریعے مدد کی گئی، اور مجھے زمین کی کنجیاں عطا کی گئیں، اور میرا نام احمد رکھا گیا اور مٹی کو میرے لئے پاک کرنے والا بنایا دیا گیا، اور میری امت کو سب سے بہترین امت بنایا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33807]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33807، ترقيم محمد عوامة 32304)
Hadith No.: 32305 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٣٨٠٨ - حدثنا عبدة بن سليمان عن مسعر عن عبد الملك بن (ميسرة) (١) عن مصعب بن سعد قال: قال كعب: إن أول من يأخذ بحلقة باب الجنة فيفتح له: محمد صلى الله عليه و آله وسلم (٢) ، ثم قرأ آية من التوراة: (أخرانا قدامنا) (٣) الآخرون الأولون.
Translation: اردو ترجمہ
مصعب بن سعد کہتے ہیں کہ حضرت کعب نے فرمایا کہ سب سے پہلے جو شخص جنت کے دروازے کے حلقے کو پکڑے گا اور وہ کھل جائے گا محمد 5 ہیں، پھر انہوں نے توراۃ کی یہ آیت تلاوت فرمائی ”أخرانا قداما، الآخِرُونَ الأَوَّلُونَ“۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33808]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33808، ترقيم محمد عوامة 32305)
Hadith No.: 32306 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٣٨٠٩ - حدثنا (محمد) (١) بن فضيل عن أبي مالك الأشجعي عن ربعي عن حذيفة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"فضلنا على الناس بثلاث: (٢) جعلت لنا الأرض ⦗٤١٢⦘ كلها مسجدًا، وجعلت لنا تربتها إذا لم نجد الماء طهورًا، وأوتيت هذه الآيات من ليت كنز تحت العرش من آخر سورة البقرة، لم يعط منهن أحد قبلي، ولا (يعطى منه) (٣) أحد بعدي" (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ ہمیں لوگوں پر تین فضیلتیں عطا کی گئیں ہیں، ہمارے لئے پوری زمین نماز کی جگہ بنادی گئی ہے، اور ہمارے لیے اس کی مٹی پاک کرنے والی بنائی گئی ہے جبکہ ہم پانی کو نہ پائیں، اور یہ آیات مجھے عرش کے نیچے خزانے کے کمرے سے عطا کی گئی ہیں یعنی سورة بقرہ کی آخری آیات، اس میں سے مجھ سے پہلے کسی کو نہیں دی گئی، اور نہ میرے بعد کسی کو دی جائیں گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33809]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33809، ترقيم محمد عوامة 32306)
Hadith No.: 32307 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٣٨١٠ - حدثنا مالك بن إسماعيل عن مندل عن الأعمش عن مجاهد عن عبيد ابن عمير عن أبي ذر قال: خرجت في طلب رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم فوجدته يصلي، فانتظرته حتى صلى، فقال:"أوتيت الليلة خمسا لم يؤتهن نبي قبلي: نصرت بالرعب فيرعب العدو (مني) (١) مسيرة شهر، وأرسلت إلى الأحمر والأسود، وجعلت لي الأرض طهورًا ومسجدًا، وأحلت لي الغنائم ولم تحل لأحد كان قبلي، وقيل: سل تعطه فأختبأتها فهي نائلة منكم من لم يشرك باللَّه" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو ذر فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی تلاش میں نکلا تو میں نے آپ کو نماز پڑھتے ہوئے پایا، پس میں آپ کا انتظار کرتا رہا یہاں تک کہ آپ نے نماز پڑھ لی، پھر آپ نے فرمایا: مجھے اس رات پانچ فضیلتیں عطا کی گئی ہیں جو مجھ سے پہلے کسی نبی کو عطا نہیں کی گئیں، میری رعب کے ذریعے مدد کی گئی، پس دشمن ایک مہینے کی مسافت پر مجھ سے مرعوب ہوجاتا ہے، اور مجھے سرخ و سیاہ کی طرف بھیجا گیا ہے، اور میرے لئے زمین کو پاک کرنے والا اور نماز کی جگہ بنادیا گیا ہے، اور میرے لئے مال غنیمت حلال کردیا گیا، جو مجھ سے پہلے کسی کے لئے حلال نہیں ہوا، اور کہا گیا کہ آپ سوال کریں آپ کو عطا کیا جائے گا، میں نے اس کو ذخیرہ کرلیا، پس یہ تم میں سے ہر اس شخص کو پہنچنے والا ہے جس نے اللہ کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہیں کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33810]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33810، ترقيم محمد عوامة 32307)
Hadith No.: 32308 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٣٨١١ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن المختار عن أنس قال: قال النبي صلى الله عليه و آله وسلم:"أنا أول شفيع في الجنة"، وقال:"ما صدق (أحد) (١) من الأنبياء ما صدقت، وإن من الأنبياء لنبيًا ما صدقه من أمته إلا رجل واحد" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی 5 نے فرمایا کہ میں جنت میں پہلا شفیع ہوں، اور فرمایا کہ کسی نبی کی اتنی تصدیق نہیں کی گئی جتنی میری کی گئی، اور انبیاء میں ایسے نبی بھی ہیں جن کی تصدیق ان کی امت میں ایک سے زائد آدمی نے نہیں کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33811]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33811، ترقيم محمد عوامة 32308)
Hadith No.: 32309 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٣٨١٢ - حدثنا ابن فضيل عن ليث عن مجاهد: ﴿عَسَى أَنْ يَبْعَثَكَ رَبُّكَ مَقَامًا مَحْمُودًا﴾ [الإسراء: ٧٩] قال: يقعده على العرش (١) .
Translation: اردو ترجمہ
مجاہد فرماتے ہیں کہ { عَسَی أَنْ یَبْعَثَک رَبُّک مَقَامًا مَحْمُودًا } کی تفسیر یہ ہے کہ اللہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو عرش پر بٹھائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33812]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33812، ترقيم محمد عوامة 32309)
Hadith No.: 32310 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٣٨١٣ - حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور عن مجاهد عن عبيد بن عمير: ﴿وَإِنَّ لَهُ عِنْدَ (نَا) (١) لَزُلْفَى﴾ [ص: ٢٥] ، قال: ذكر الدنو منه.
Translation: اردو ترجمہ
عبید بن عمیر فرماتے ہیں کہ { وَإِنَّ لَہُ عنْدَنَا لَزُلْفَی } میں اللہ نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے قرب کا ذکر فرمایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33813]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33813، ترقيم محمد عوامة 32310)
Hadith No.: 32311 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٣٨١٤ - حدثنا الثقفي عن حميد عن أنس قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"دخلت الجنة فإذا أنا بنهر يجري، حافاته خيام اللؤلؤ، فضربت بيدي إلى الطين فإذا مسك أذفر"، قال:"فقلت لجبريل ما هذا؟" قال: (هذا) (١) الكوثر الذي أعطاك اللَّه ﷿ (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ میں جنت میں داخل ہوا تو ایک نہر دیکھی جس کے کناروں پر موتیوں کے خیمے تھے، میں نے مٹی میں اپنا ہاتھ مارا تو خوشبودار مشک تھی، میں نے جبرائیل علیہ السلام سے کہا کہ یہ کیا ہے؟ فرمایا یہ کوثر ہے جو اللہ عزوجلّ نے آپ کو عطا فرمائی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33814]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33814، ترقيم محمد عوامة 32311)
Hadith No.: 32312 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٣٨١٥ - حدثنا علي بن مسهر عن المختار عن أنس بن مالك قال: بينا رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم بين أظهرنا إذ أغفى إغفاءة ثم رفع رأسه متبسما فقلنا: ما (لك) (١) يا رسول اللَّه؟ قال:"نزلت علي آنفا سورة فقرأ: بسم اللَّه الرحمن الرحيم ﴿إِنَّا أَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَرَ (١) فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَانْحَرْ (٢) إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْأَبْتَرُ﴾، ثم قال:"أتدرون ما ⦗٤١٤⦘ الكوثر؟" قلنا: اللَّه ورسوله أعلم، قال:"فإنه نهر وعدنيه ربي عليه خير كثير، هو حوض ترد عليه يوم القيامة أمتي، آنيته عدد النجوم، فيختلج العبد منهم، فأقول: رب، أنه من أصحابي، فيقول: لا، إنك لا تدري ما أحدث بعدك" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں اس دوران کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہمارے درمیان بیٹھے تھے کہ آپ کو ایک اونگھ آئی، پھر آپ نے مسکراتے ہوئے اپنا سر اٹھایا، ہم نے عرض کیا یا رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! آپ کو کیا ہوا َ؟ فرمایا کہ ابھی مجھ پر ایک سورت نازل ہوئی ہے، اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پڑھا {إنَّا أَعْطَیْنَاک الْکَوْثَرَ فَصَلِّ لِرَبِّکَ وَانْحَرْ إنَّ شَانِئَک ہُوَ الأَبْتَرُ } پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کیا تم جانتے ہو کہ کوثر کیا ہے؟ ہم نے عرض کیا اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں، فرمایا کہ وہ ایک نہر ہے جس کا میرے ربّ نے مجھ سے وعدہ فرمایا ہے، اس پر بہت سی خیر ہے، اور وہ حوض ہے جس پر قیامت کے دن میری امت آئے گی، اس کے برتن ستاروں کی تعداد میں ہیں، پس ایک بندہ اس سے روک دیا جائے گا، میں کہوں گا کہ اے میرے رب! بیشک یہ میرے ساتھیوں میں سے ہے، اللہ تعالیٰ فرمائیں گے، نہیں تم نہیں جانتے کہ اس نے تمہارے بعد کیا بدعت جاری کی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33815]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33815، ترقيم محمد عوامة 32312)
Hadith No.: 32313 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٣٨١٦ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن يحيى بن سعيد عن محمد بن يحيى بن حبان عن خولة بنت حكيم قالت: قلت: يا رسول اللَّه، إن لك حوضا؟ قال:"نعم، وأحب من ورده الي قومك" (١) .
Translation: اردو ترجمہ
خولہ بنت حکیم کہتی ہیں کہ میں نے کہا یا رسول اللہ! کیا آپ کا کوئی حوض ہے؟ فرمایا جی ہاں! اور اس پر آنے والوں میں مجھے سب سے زیادہ محبوب تمہاری قوم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33816]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33816، ترقيم محمد عوامة 32313)
Hadith No.: 32314 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٣٨١٧ - حدثنا حاتم بن إسماعيل عن المهاجر بن المسمار عن عامر بن (سعد) (١) قال: (كتبت) (٢) إلى جابر بن سمرة: أخبرني بشيء سمعته من رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم، قال: فكتب (إليَّ) (٣) : سمعته يقول:"أنا الفرط على الحوض" (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
عامر بن سعد فرماتے ہیں کہ میں نے جاببر بن سمرہ کو لکھا کہ مجھے ایسی بات بتائیے جو آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے سنی ہو، انہوں نے لکھا کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ میں حوض پر پہلے سے پہنچنے والا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33817]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33817، ترقيم محمد عوامة 32314)
Hadith No.: 32315 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٣٨١٨ - حدثنا عبدة بن سليمان عن إسماعيل عن قيس عن (الصنابح) (١) قال: (سمعته يقول) (٢) : سمعت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"أنا ⦗٤١٥⦘ فرطكم على الحوض" (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
صُنابح فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو فرماتے سنا کہ میں تمہارے لیے حوض پر پہلے پہنچنے والا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33818]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33818، ترقيم محمد عوامة 32315)