☽ 17 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب ما أعطى الله تعالى محمدا ﷺ
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الفضائل← باب ما أعطى الله تعالى محمدا ﷺ
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 177
صفحة 6 من 9
حديث رقم: 32396 مصنف ابن أبي شيبة
٣٣٨٩٩ - حدثنا أبو معاوية (١) عن الأعمش عن مالك بن الحارث عن (مغيث) (٢) ابن سمي قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"أنزلت علي توراة محدثة، فيها نور الحكمة وينابيع العلم، لتفتح بها أعينا عميًا، وقلوبا غلفًا وآذانا صمًا، وهي أحدث الكتب بالرحمن" (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
مغیث بن سمی فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ مجھ پر نئی توراۃ نازل ہوئی ہے جس میں حکمت کا نور اور علم کے سرچشمے ہیں، تاکہ اس سے اللہ اندھی آنکھوں اور بند دلوں اور بہرے کانوں کو کھول دیں، اور وہ رحمن کی سب سے آخری کتاب ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33899]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33899، ترقيم محمد عوامة 32396)
حديث رقم: 32397 مصنف ابن أبي شيبة
٣٣٩٠٠ - حدثنا أبو معاوية قال: ثنا إسحاق بن عبد اللَّه بن أبي فروة عن سعيد ابن أبي سعيد عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"سألت الشفاعة لأمتي فقال: لك سبعون ألفًا يدخلون الجنة بغير حساب، قلت: زدني، قال: لك مع كل ألف سبعون ألفًا، قلت: زدني، قال: فإن لك هكذا وهكذا (وهكذا) (١) "، فقال أبو بكر: حسبنا، فقال عمر: يا أبا بكر، دع رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم، فقال أبو بكر: يا عمر، إنما نحن حفنة من حفنات اللَّه (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ میں نے اپنی امت کے لئے شفاعت کا سوال کیا تو اللہ نے فرمایا کہ تمہارے لیے ستر ہزار ہیں، جو جنت میں بغیر حساب کے داخل ہوں گے، میں نے کہا اے میرے رب! اور اضافہ فرمائیے! فرمایا کہ تمہارے لئے ہر ستر ہزار کے ساتھ ستر ہزار ہیں، میں نے کہا اور اضافہ فرمائیے، فرمایا کہ تمہارے لیے اتنے اور اتنے اور اتنے ہیں، ابوبکر نے عرض کیا کہ ہمیں کافی ہے، حضرت عمر نے فرمایا کہ اے ابوبکر! رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو چھوڑ دیجئے، حضرت ابوبکر نے فرمایا کہ اے عمر! ہم تو اللہ کی ایک ہی لپ ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33900]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33900، ترقيم محمد عوامة 32397)
حديث رقم: 32398 مصنف ابن أبي شيبة
٣٣٩٠١ - حدثنا أحمد بن (عبد اللَّه) (١) قال: ثنا زهير قال: ثنا أبو خالد يزيد الأسدي قال: حدثني عون بن أبي جحيفة السوائي عن عبد الرحمن بن علقمة (عن) (٢) عبد الرحمن بن أبي عقيل (قال) (٣) : انطلقنا في وفد فأتينا رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم فقال قائل منا: يا رسول اللَّه، ألا سألت ربك ملكا كملك سليمان؟ فضحك، وقال:"لعل لصاحبكم عند اللَّه أفضل من ملك سليمان، إن اللَّه لم يبعث نبيا إلا أعطاه دعوة، فمنهم من اتخذ بها (دنيا) (٤) ، (فأعطيها) (٥) ومنهم من دعا (بها) (٦) على قومه (إذ) (٧) عصوه فأهلكوا، وإن اللَّه أعطاني دعوة فاختبأتها عند ربي شفاعة لأمتي يوم القيامة" (٨) .
الترجمة: اردو ترجمہ
عبد الرحمن بن ابی عقیل فرماتے ہیں کہ ہم ایک وفد میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس آئے، ہم میں سے ایک شخص نے عرض کیا یا رسول اللہ! کیا آپ نے اپنے رب سے سلیمان علیہ السلام کی سلطنت جیسی سلطنت کا سوال نہیں کیا؟ آپ ہنسے اور فرمایا شاید تمہارا ساتھی اللہ کے ہاں سلیمان علیہ السلام کی سلطنت سے افضل ہو، بیشک اللہ نے جس نبی کو مبعوث فرمایا اس کو ایک دعا عطا فرمائی، بعض نے دنیا کو اختیار کیا تو اللہ نے ان کو عطا فرما دی، اور بعض نے اپنی قوم کی نافرنی کے وقت اس کو اپنی قوم کی بد دعا میں استعمال کیا، چناچہ وہ ہلاک کردیے گئے، اور اللہ نے مجھے دعا عطا فرمائی تو میں نے اس کو اپنے رب کے ہاں اپنی امت کی شفاعت کے لئے ذخیرہ کرلیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33901]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33901، ترقيم محمد عوامة 32398)
حديث رقم: 32399 مصنف ابن أبي شيبة
٣٣٩٠٢ - حدثنا محمد بن مصعب عن الأوزاعي عن يحيى بن أبي كثير عن هلال ابن أبي ميمونة عن عطاء بن يسار عن رفاعة الجهني قال: حدرنا مع رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم فقال:"لقد وعدني ربي أن (يدخل الجنة من أمتي) (١) ⦗٤٥٦⦘ سبعين ألفًا بغير حساب ولا عذاب" (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت رفاعہ جہنی سے روایت ہے فرمایا کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ لوٹے تو آپ نے فرمایا کہ میرے رب نے مجھ سے وعدہ فرمایا ہے کہ میری امت میں سے ستر ہزار کو بغیر حساب اور عذاب کے جنت میں داخل فرمائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33902]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33902، ترقيم محمد عوامة 32399)
حديث رقم: 32400 مصنف ابن أبي شيبة
٣٣٩٠٣ - حدثنا هشيم قال: أخبرني عبد الملك قال: سمعت أبا جعفر يحدث قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"أعطيت الشفاعة، وهي نائلة من لم يشرك باللَّه شيئا" (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ مجھے شفاعت عطا کی گئی ہے، اور وہ میری امت میں سے ہر اس شخص کو پہنچنے والی ہے جس نے اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرایا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33903]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33903، ترقيم محمد عوامة 32400)
حديث رقم: 32401 مصنف ابن أبي شيبة
٣٣٩٠٤ - حدثنا محمد بن بشر قال ثنا إسماعيل بن أبي خالد قال: ثنا عبد اللَّه بن عيسى عن عبد الرحمن بن أبي ليلى قال: أخبرني أُبيُ بن كعب أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال له:"يا أُبيُ إن ربي أرسل إلي أن أقرأ القرآن على حرف، (فرددت) (١) إليه أن هوّن على أمتي، فرد الي أن اقرأ القرآن على سبعة أحرف، ولك بكل ردة رددتكها مسألة تسألنيها، قال: قلت: اللهم اغفر لأمتي، اللهم اغفر لأمتي، وأخرت الثالثة إلى يوم يرغب الي فيه الخلق حتى إبراهيم" (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابی ّ فرماتے ہیں کہ نبی 5 نے مجھ سے فرمایا کہ اے ابی ّ! میرے رب نے مجھ پر وحی فرمائی کہ قرآن کو ایک حرف پر پڑھو، میں نے عرض کیا کہ میری امت پر آسانی فرمائیے، اللہ نے فرمایا کہ قرآن کو سات حروف پر پڑھو اور ہر مرتبہ کے بدلے تمہارے لیے ایک دعا ہے جس کا آپ مجھ سے سوال کریں، آپ نے فرمایا اے اللہ! میری امت کی مغفرت فرما، اے اللہ میری امت کی مغفرت فرما، اور میں نے تیسری دعا اس دن کے لئے مؤخر کردی ہے جس میں مخلوق میری طرف رغبت کرے گی یہاں تک کہ ابراہیم علیہ السلام بھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33904]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33904، ترقيم محمد عوامة 32401)
حديث رقم: 32402 مصنف ابن أبي شيبة
٣٣٩٠٥ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن أبي إسحاق عن صلة عن حذيفة قال: يجمع الناس في صعيد واحد، ينفذهم البصر ويسمعهم الداعي، فينادي (منادٍ) (١) : يا محمد على رؤوس الأولين والآخرين، فيقول صلى الله عليه و آله وسلم:"لبيك وسعديك (و) (٢) الخير في ⦗٤٥٧⦘ يديك، المهدي من (هديت) (٣) ، تباركت وتعاليت، ومنك وإليك، لا ملجأ ولا منجا منك إلا إليك، سبحانك رب البيت، تباركت ربنا وتعاليت"، قال حذيفة: فذلك المقام المحمود (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
صلہ روایت کرتے ہیں کہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ لوگوں کو ایک میدان میں جمع کیا جائے گا، ان کی نظر تیز ہوگی، اور ان کو پکارنے والے کی پکار سنائی دے گی، چناچہ ایک پکارنے والا پکارے گا اولین و آخرین کے سامنے، کہ اے محمد! آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فرمائیں گے لبیک وسعدیک، تمام بھلائیاں آپ کے ہاتھ میں ہیں، ہدایت یافتہ وہ ہے جس کو آپ ہدایت عطا فرمائیں، آپ برکت اور بلندی والے ہیں، اور آپ ہی کی طرف سے ملتا ہے اور آپ ہی کی طرف پہنچتا ہے، آپ سے پناہ اور نجات کی جگہ نہیں مگر آپ کی طرف، آپ پاک ہیں، بیت اللہ کے مالک ہیں، اے ہمارے رب آپ بابرکت اور بلند ہیں، حذیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ یہی مقام محمود ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33905]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33905، ترقيم محمد عوامة 32402)
حديث رقم: 32403 مصنف ابن أبي شيبة
٣٣٩٠٦ - حدثنا وكيع عن داود (الأودي) (١) عن أبيه عن أبي هريرة عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم في قوله (٢) : ﴿عَسَى أَنْ يَبْعَثَكَ رَبُّكَ مَقَامًا مَحْمُودًا﴾ [الإسراء: ٧٩] ، قال: الشفاعة (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی 5 سے اللہ کے فرمان { عَسَی أَنْ یَبْعَثَک رَبُّک مَقَامًا مَحْمُودًا } کی تفسیر نقل کرتے ہیں کہ اس سے مراد شفاعت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33906]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33906، ترقيم محمد عوامة 32403)
حديث رقم: 32404 مصنف ابن أبي شيبة
٣٣٩٠٧ - حدثنا الحسن بن موسى قال: ثنا حماد بن سلمة عن فرقد السبخي عن سعيد بن جبير عن ابن عباس [أن امرأة جاءت بابن لها إلى النبي صلى الله عليه و آله وسلم فقالت: يا رسول اللَّه إن ابني هذا به جنون يأخذه عند غدائنا وعشائنا فيخبث، قال: فمسح رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم صدره ودعا، فثعَّ ثعة خرج من جوفه مثل الجرو الأسود (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ایک عورت اپنے بیٹے کو نبی 5 کے پاس لائی، اور اس نے کہا یا رسول اللہ! میرے اس بیٹے کو جنون ہے، اور اس کو دو پہر اور شام کے وقت پر طاری ہوتا ہے، اور یہ بری حرکات کرتا ہے، کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کے سینے پر ہاتھ پھیرا اور دعا فرمائی، اس نے قے کی تو اس کے پیٹ سے سیاہ بڑے چوہے کی شکل کا ایک جاندار نکلا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33907]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33907، ترقيم محمد عوامة 32404)
حديث رقم: 32405 مصنف ابن أبي شيبة
٣٣٩٠٨ - حدثنا يونس بن محمد وعفان قالا: حدثنا حماد بن سلمة عن عمار ابن أبي عمار حمن ابن عباس] (١) أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم كان يخطب إلى جذع، فلما اتخذ المنبر تحول إليه فحن الجذع حتي أخذه فاحتضنه فسكن، فقال:"لو (لم) (٢) (أحتصنه) (٣) لَحنّ إلى يوم القيامة" (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی 5 ایک شہتیر سے ٹیک لگا کو خطبہ دیا کرتے تھے، جب آپ نے منبر بنوا لیا تو اس کی طرف منتقل ہوگئے، چناچہ وہ شہتیر رونے لگا یہاں تک کہ آپ نے اس کو پکڑ کر گلے لگا لیا تو اس کو سکون ہوگیا، تو آپ نے فرمایا کہ اگر میں اس کو گلے نہ لگاتا تو یہ قیامت تک روتا رہتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33908]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33908، ترقيم محمد عوامة 32405)
حديث رقم: 32406 مصنف ابن أبي شيبة
٣٣٩٠٩ - حدثنا ابن عيينة عن أبي حازم قال: أتوا سهل بن سعد (فقالوا) (١) : من أي (شيء) (٢) منبر رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم؟ قال: ما بقي أحد من الناس أعلم به مني، قال: هو من أثل الغابة، وعمله فلان مولى فلانة لرسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم، وكان رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يستند إلى جذع في المسجد يصلي إليه إذا خطب، فلما اتخذ المنبر فقعد عليه حَنَّ الجذع، قال: فأتاه رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم فوطده، -وليس في حديث أبي حازم (فوطده) (٣) - حتى سكن (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
ابو حازم فرماتے ہیں کہ لوگ حضرت سہل بن سعد کے پاس آئے اور کہنے لگے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا منبر کس چیز کا تھا؟ فرمانے لگے کہ مجھ سے زیادہ اس کو جاننے والا کوئی باقی نہیں رہا، فرمایا کہ وہ جنگل کے جھاؤ کے درخت کا تھا، اور اس کو فلاں عورت کے آزاد کردہ غلام فلاں شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے لیے تیار کیا تھا، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مسجد کے ایک شہتیر سے ٹیک لگاتے اور جب خطبہ دیتے تو اس کے بعد اس کی طرف رخ کر کے نماز پڑھتے، جب منبر تیار ہوا اور آپ اس پر بیٹھ گئے تو وہ شہتیر رونے لگا، چناچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس کے پاس آئے اور اس کو زمین میں ٹھہرایا یہاں تک کہ اس کو سکون ہوگیا، اور ابو حازم کی روایت میں ”فوطدہ“ کے الفاظ نہیں ہیں۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33909]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33909، ترقيم محمد عوامة 32406)
حديث رقم: 32407 مصنف ابن أبي شيبة
٣٣٩١٠ - حدثنا وكيع عن عبد الواحد عن أبيه عن جابر قال: كان رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يخطب إلى جذع نخلة، فقالت له امرأة من الأنصار: يا رسول اللَّه، إن لي غلامًا نجارًا، أفلا آمره يصنع لك منبرًا؟ قال:"بلى"، فاتخذ منبرًا فلما كان يوم الجمعة ⦗٤٥٩⦘ خطب على المنبر، قال: فأنَّ الجذع الذي كان يقوم عليه (كما يئن) (١) الصبي، فقال النبي صلى الله عليه و آله وسلم (٢) :"إن هذا بكى لما فقد من الذكر" (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ایک کھجور کے تنے سے ٹیک لگا کر خطبہ دیتے تھے، چناچہ ایک انصاری عورت نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! میرا ایک بڑھئی غلام ہے کیا میں اس کو حکم نہ دوں کہ آپ کے لئے منبر بنائے؟ آپ نے فرمایا کیوں نہیں، چناچہ اس نے منبر بنایا، جب جمعے کا دن ہوا تو آپ نے منبر پر خطبہ دیا، چناچہ وہ شہتیر رونے لگا جس سے آپ ٹیک لگاتے تھے جیسے بچہ روتا ہے، نبی 5 نے فرمایا کہ اس کو اس لئے رونا آگیا کہ اس کے پاس سے ذکر ختم ہوگیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33910]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33910، ترقيم محمد عوامة 32407)
حديث رقم: 32408 مصنف ابن أبي شيبة
٣٣٩١١ - حدثنا أبو أسامة عن مجالد عن أبي الوداك عن أبي سعيد قال: كان رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يخطب إلى جذع، فأتاه رجل رومي فقال: أصنع لك منبرا تخطب عليه، فصنع له منبره هذا الذي ترون، فلما قام عليه (فخطب) (١) حَنَّ الجذع حنين الناقة على ولدها، فنزل إليه رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم فضمه إليه فسكت، فأمر به أن (يدفن ويحفر له) (٢) (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ایک شہتیر سے ٹیک لگا کر خطبہ دیتے تھے، چناچہ ایک رومی شخص آپ کے پاس آیا اور اس نے کہا کیا میں آپ کے لیے ایک منبر بناؤں جس پر کھڑے ہو کر آپ خطبہ دیں؟ چناچہ اس نے آپ کے لئے یہ منبر بنایا جو آپ دیکھ رہے ہو، جب آپ اس پر کھڑے ہوئے اور خطبہ دیا تو وہ اس طرح رونے لگا جس طرح اونٹنی اپنے بچے پر روتی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اتر کر اس کے پاس آئے اور اس کو اپنے سینے سے لگایا تو وہ خاموش ہوگیا، پھر آپ نے اس کو ایک جگہ کھود کر دفن کرنے کا حکم فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33911]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33911، ترقيم محمد عوامة 32408)
حديث رقم: 32409 مصنف ابن أبي شيبة
٣٣٩١٢ - حدثنا عفان قال: ثنا حماد بن سلمة عن ثابت عن أنس عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم (١) مثل حديث ابن عباس الماضي (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت انس نبی 5 سے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کی گذشتہ روایت کی طرح روایت کرتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33912]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33912، ترقيم محمد عوامة 32409)
حديث رقم: 32410 مصنف ابن أبي شيبة
٣٣٩١٣ - حدثنا سويد بن عمرو الكلبي ومالك (بن) (١) إسماعيل عن أبي عوانة عن قتادة عن أبي المليح عن عوف بن مالك الأشجعي قال: عرس بنا رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم ذات ليلة، فافترش كل واحد منا ذراع راحلته، فانتبهت بعض الليل فإذا ناقة ⦗٤٦٠⦘ رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (٢) ليس قدامها أحد، فانطلقت أطلب رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم فإذا معاذ بن جبل وعبد اللَّه بن قيس قائمان، قال: قلت: أين رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم؟ قالا: لا ندري غير أنا سمعنا صوتًا في أعلى الوادي (فإذا) (٣) مثل هزيز الرحى، فلم نلبث (إلا) (٤) يسيرا حتى أتى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم فقال:"إنه أتاني الليلة آت من ربي فخيرني (بين) (٥) أن يدخل نصف أمتي الجنة وبين الشفاعة، وأني اخترت الشفاعة"، قال: (فقلنا) (٦) : يا رسول اللَّه ننشدك اللَّه والصحبة لما جعلتنا من أهل شفاعتك، قال:"فأنتم من أهل شفاعتي"، قال: فأقبلنا معانيق إلى الناس، قال: فإذا هم قد فزعوا وفقدوا نبيهم صلى الله عليه و آله وسلم فقال:"إنه أتاني الليلة آت من ربي فخيرني بين أن يدخل نصف أمتي الجنة وبين الشفاعة، وإني اخترت الشفاعة"، فقالوا: يا رسول اللَّه ننشدك اللَّه والصحبة لما جعلتنا من أهل شفاعتك، فلما (أضبوا) (٧) عليه قال:"فإني أشهد من حضر أن شفاعتي لمن مات (من أمتي) (٨) لا يشرك باللَّه شيئًا" (٩) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عوف بن مالک اشجعی فرماتے ہیں کہ ایک رات رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہمارے پاس ٹھہرے، چناچہ ہم میں سے ہر ایک نے اپنی سواری کے اگلے پاؤں پر سرہانہ لگا لیا، میں رات کے کسی حصّے میں بیدار ہوا تو دیکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی اونٹنی کے سامنے کوئی نہیں، چناچہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو تلاش کرنے نکلا تو معاذ بن جبل اور عبد اللہ بن قیس کھڑے تھے، میں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کہاں ہیں؟ کہنے لگے کہ ہمیں اس کے علاوہ کوئی علم نہیں کہ ہم نے وادی کے اوپر کی جانب سے ایک آواز سنی تو سنا کہ پن چکّی جیسی آواز آرہی تھی، چناچہ ہم تھوڑا ہی چلے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تشریف لے آئے، اور فرمایا کہ آج رات میرے پاس میرے رب کی طرف سے ایک آنے والا آیا، اور اس نے مجھے میری امت کے نصف لوگوں کے جنت میں داخل ہونے اور شفاعت کے درمیان اختیار دیا اور میں نے شفاعت کو اختیار کیا ہے، ہم نے عرض کیا یا رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہم آپ کو اللہ کا اور آپ کی صحبت کا واسطہ دیتے ہیں کہ آپ ہمیں اپنے اہل شفاعت میں سے کر دیجئے، آپ نے فرمایا تم میری شفاعت کے حصّہ داروں میں ہو، کہتے ہیں کہ ہم تیزی سے لوگوں کے پاس آئے تو وہ گھبرائے ہوئے تھے اور نبی 5 کو تلاش کر رہے تھے، آپ نے فرمایا کہ آج رات میرے پاس میرے رب کی طرف سے ایک آنے والا آیا، اور اس نے مجھے میری امت کے نصف لوگوں کے جنت میں داخل کیے جانے اور میری شفاعت کے درمیان اختیار دیا، اور میں نے شفاعت کو اختیار کیا ہے، لوگوں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہم آپ کو اللہ کا اور آپ کی صحبت کا واسطہ دیتے ہیں کہ آپ ہمیں اپنے اہل شفاعت میں کر دیجئے، آپ نے فرمایا کہ میں تمام حاضرین کو گواہ بناتا ہوں کہ میری شفاعت میری امت کے ہر اس شخص کے لئے ہوگی جو اس حال میں مرے گا کہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرتا ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33913]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33913، ترقيم محمد عوامة 32410)
حديث رقم: 32411 مصنف ابن أبي شيبة
٣٣٩١٤ - حدثنا محمد بن عبيد عن الأعمش عن سالم بن (أبي الجعد عن جابر ابن) (١) عبد اللَّه قال: مر بي رسول اللَّه رصِل وأنا أسوق بعيرًا لي وأنا في آخر الناس وهو (يظلع) (٢) أو قد اعتل، (قال) (٣) :"ما شأنه؟" فقلت: يا رسول اللَّه (يظلع) (٤) أو قد اعتل فأخذ شيئًا كان في يده فضربه، ثم قال:"اركب"، فلقد كنت أحبسه حتى يلحقوني (٥) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میرے پاس سے گزرے جبکہ میں اپنے اونٹ کو ہانک رہا تھا اور سب لوگوں سے پیچھے تھا اور میرا اونٹ لنگڑا یا بیمار تھا، آپ نے فرمایا اس کو کیا ہوا؟ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ! لنگڑا یا بیمار ہے، آپ نے ایک چیز لی جو آپ کے ہاتھ میں تھی، اور اس کو مارا، پھر فرمایا سوار ہو جاؤ، چناچہ میں اس کو روکتا تھا تاکہ لوگ مجھ تک پہنچ جائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33914]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33914، ترقيم محمد عوامة 32411)
حديث رقم: 32412 مصنف ابن أبي شيبة
٣٣٩١٥ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير قال: حدثنا عثمان بن حكيم قال أخبرني عبد الرحمن بن عبد العزيز عن يعلى بن مرة قال: لقد رأيت من رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم ثلاثًا ما رآها أحد قبلي، ولا يراها أحد من بعدي: لقد خرجت معه في سفر حتى إذا كنا ببعض الطريق مررنا بامرأة جالسة معها صبي، قالت: يا رسول اللَّه ابني هذا (١) أصابه بلاء، وأصابنا منه بلاء، يؤخذ في اليوم لا أدري كم مرة، قال:"ناولينيه"، فرفعته إليه فجعله بينه وبين واسطة (الرحل) (٢) ، ثم (فغر) (٣) فاه فنفث فيه ثلاثًا:"بسم اللَّه، أنا عبد اللَّه، اخسأ عدو اللَّه"، قال: ثم ناولها إياه ثم قال:"ألقينا به في الرجعة في هذا المكان فأخبرينا بما فعل"، قال: فذهبنا ورجعنا فوجدناها في ذلك المكان معها شياه ثلاث، فقال:"ما فعل صبيك؟" قالت: والذي بعثك بالحق ما ⦗٤٦٢⦘ أحسسنا منه شيئا حتى الساعة، (فاجتزر) (٤) (هذه) (٥) الغنم، قال:"انزل فخذ منها (واحدة) (٦) ورد البقية"، قال: وخرجت معه ذات يوم إلى الجبانة حتى إذا برزنا قال:"انظر ويحك: هل ترى من شيء يواريني؟"، (قلت) (٧) : يا رسول اللَّه ما أرى شيئًا يواريك إلا شجرة ما أراها تواريك، قال:"ما (بقربها) (٨) شيء؟"، قلت: شجرة خلفها وهي مثلها أو قريب منها، قال:"اذهب إليهما (فقل لهما) (٩) إن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يأمركما أن تجتمعا بإذن اللَّه (١٠) "، قال: فاجتمعتا فبرز لحاجته ثم رجع فقال:"اذهب إليهما فقل (لهما) (١١) إن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (١٢) يأمركما أن ترجع كل واحدة منكما إلى مكانها"، قال: وكنت جالسًا معه ذات يوم إذ جاء جمل (يخب) (١٣) حتى (ضرب) (١٤) بجرانه بين يديه ثم ذرفت عيناه فقال:"انظر ويحك لمن هذا الجمل؟ إن له لشأنا"، (قال) (١٥) : (فخرجت) (١٦) ألتمس صاحبه، فوجدته ⦗٤٦٣⦘ لرجل من الأنصار فدعوته إليه، فقال:"ما شأن جملك هذا؟"، قال: وما شأنه؟ قال: لا أدري واللَّه ما شأنه، (قال) (١٧) : عملنا عليه ونضحنا عليه حتى عجز عن السقاية فائتمرنا بالبارحة أن ننحره ونقسم لحمه، قال"فلا تفعل هبه لي أو بعنيه"، قال: (١٨) هو لك يا رسول اللَّه، فوسمه (سمة) (١٩) الصدقة ثم بعث به (٢٠) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت یعلی رضی اللہ عنہ بن مرّہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی تین نشانیاں دیکھی ہیں جو نہ مجھ سے پہلے کسی نے دیکھیں نہ میرے بعد کوئی دیکھے گا، میں آپ کے ساتھ ایک سفر میں نکلا یہاں تک کہ ہم راستے میں ایک عورت کے پاس سے گزرے جس کے ساتھ ایک بچہ تھا، اس نے کہا یا رسول اللہ! میرے اس بیٹے کو ایک مصیبت آئی ہے، آپ نے فرمایا مجھے دو، اس نے بچہ آپ کو دیا، آپ نے اس کو اپنے اور کجاوے کے درمیانی حصّے کے درمیان رکھ لیا، پھر آپ نے اس کا منہ کھولا اور اس میں تین مرتبہ ”بِسْمِ اللہِ أَنَا عَبْدُ اللہِ اخْسَأْ عَدُوَّ اللہِ“ کہہ کر پھونکا، پھر وہ بچہ اس کو دے دیا، اور فرمایا کہ واپسی میں ہمیں اسی جگہ ملنا، اور بتانا کہ کیا ہوا، کہتے ہیں کہ ہم گئے اور پھر لوٹے اور اس عورت کو اس جگہ دیکھا، اس کے پاس بہت سی بکریاں تھیں، آپ نے فرمایا تمہارے بچے کا کیا ہوا؟ اس نے کہا اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ بھیجا ہے ہم کو اس کے بارے میں ابھی تک کچھ محسوس نہیں ہوا، آپ نے یہ بکریاں لے لیں آپ نے فرمایا اترو اور ایک بکری لے لو اور باقی واپس کردو۔ کہتے ہیں کہ ایک دن میں آپ کے ساتھ میدان کی طرف نکلا یہاں تک کہ جب ہم دور نکل گئے تو آپ نے فرمایا دیکھو کیا تم کوئی چیز دیکھتے ہو جو مجھے چھپالے؟ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! مجھے آپ کو چھپانے والی کوئی چیز نظر نہیں آرہی سوائے ایک درخت کے جو آپ کو چھپا نہیں سکتا، آپ نے فرمایا اس کے قریب کوئی چیز نہیں؟ میں نے عرض کیا اس کے پیچھے ایک درخت ہے جو اتنا ہی ہے یا اس کے قریب ہے، آپ نے فرمایا ان دونوں کے پاس جاؤ اور ان سے کہو کہ اللہ کے رسول تمہیں حکم دیتے ہیں کہ تم بحکم خدا کٹھے ہو جاؤ، کہتے ہیں کہ وہ دونوں درخت اکٹھے ہوگئے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنی حاجت کے لئے تشریف لے گئے، پھر لوٹ آئے اور فرمایا کہ ان کے پاس جاؤ اور ان سے کہو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تم دونوں کو حکم دیتے ہیں کہ تم میں سے ہر ایک اپنی جگہ لوٹ جائے۔ کہتے ہیں کہ ایک دن میں آپ کے ساتھ بیٹھا تھا کہ ایک اونٹ روتا ہوا آیا، اور آپ کے سامنے بیٹھ گیا، پھر اس کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا دیکھو یہ کس کا اونٹ ہے؟ اس کی بری حالت ہے، کہتے ہیں کہ میں اس کے مالک کو ڈھونڈنے نکلا تو وہ اونٹ انصار میں سے ایک آدمی کا پایا، میں نے اس کو آپ کے پاس بلایا، آپ نے فرمایا کہ تمہارے اس اونٹ کا کیا قصّہ ہے؟ اس نے بخدا میں نہیں جانتا کہ اس کی کیا حالت ہے البتہ یہ معلوم ہے کہ ہم نے اس پر کام کیا اور پانی اٹھوایا، یہاں تک کہ یہ پانی اٹھانے سے عاجز ہوگیا پھر شام کو ہمارا مشورہ ہوا کہ اس کو ذبح کردیں اور اس کا گوشت تقسیم کردیں، آپ نے فرمایا ایسا نہ کرو یہ مجھے ہبہ کردو یا بیچ دو، اس نے کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! یہ آپ کا ہے، آپ نے اس پر صدقہ کا نشان لگایا اور پھر اس کو بھیج دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33915]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33915، ترقيم محمد عوامة 32412)
حديث رقم: 32413 مصنف ابن أبي شيبة
٣٣٩١٦ - حدثنا عبيد اللَّه بن موسى قال: أخبرنا إسماعيل بن عبد الملك عن أبي الزبير عن جابر قال: خرجت مع رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم في سفر، وكان رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (١) لا يأتي البراز حتى يتغيب، فلا يرى، فنزلنا (بفلاة) (٢) من الأرض ليس فيها (شجر) (٣) ولا علم فقال:"يا جابر [اجعل في إداوتك ماء"، ثم انطلق بنا قال: فانطلقنا حتى لا نرى، فإذا هو بشجرتين بينهما أربع أذرع فقال:"يا جابر] (٤) انطلق إلى هذه الشجرة فقل لها: (يقول) (٥) لك رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (٦) : الحقي بصاحبتك حتى أجلس خلفكما، فرجعت (إليها) (٧) فجلس رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم خلفهما، ثم رجعتا ⦗٤٦٤⦘ إلى مكانهما، فركبنا ورسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم بيننا كأنما على رءوسنا الطير (تظلنا) (٨) ، فعرضت لنا امرأة معها صبي لها فقالت: يا رسول اللَّه إن ابني هذا يأخذه الشيطان كل يوم مرارًا، فوقف بها ثم تناول الصبي فجعله بينه وبين مقدم الرحل ثم قال:"اخسأ عدو اللَّه، أنا رسول اللَّه" -ثلاثًا، ثم (دفعه) (٩) إليها، فلما قضينا سفرنا مررنا بذلك الموضع فعرضت لنا المرأة معها صبيها ومعها كبشان (تسوقهما) (١٠) ، فقالت: يا رسول اللَّه اقبل مني هديتي، فوالذي بعثك بالحق، ما عاد إليه بعد، فقال:" (خذوا) (١١) منها أحدهما، وردوا عليها الآخر"، قال: ثم سرنا ورسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم بيننا كأنما على رءوسنا الطير تظلنا، فإذا جمل (ناد) (١٢) حتى إذا كان بين (السماطين) (١٣) خر (ساجدًا) (١٤) فجلس رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم ثم قال:"علي الناس من صاحب هذا الجمل؟" فإذا فتية من الأنصار قالوا: هو لنا يا رسول اللَّه، قال:"فما شأنه؟" قالوا: (سنينا) (١٥) عليه منذ عشرين سنة، وكانت به شحيمة فأردنا أن ننحره فنقسمه بين غلماننا فانفلت منا، (قال) (١٦) :"تبيعونه"، قالوا: لا، (بل) (١٧) ⦗٤٦٥⦘ هو لك يا رسول اللَّه، قال:" (أما) (١٨) لا، فأحسنوا إليه حتى يأتيه أجله" (١٩) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ میں ایک سفر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ نکلا، اور رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم قضائے حاجت کے لئے نہ جاتے یہاں تک کہ اتنی دور چلے جائیں کہ نظر نہ آئیں، چناچہ ہم ایک چٹیل میدان میں اترے جس میں کوئی درخت یا ٹیلہ نہیں تھا، آپ نے فرمایا اے جابر! اپنے برتن میں پانی ڈالو، پھر ہمارے ساتھ چلو، کہتے ہیں کہ ہم چلے یہاں تک کہ ہم نظر نہیں آ رہے تھے، وہاں آپ کو دو درخت نظر آئے جن کے درمیان چار ہاتھ کا فاصلہ تھا، آپ نے فرمایا اے جابر! اس درخت کے پاس جاؤ اور اس کے کہو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تم سے فرما رہے ہیں کہ اپنے ساتھ والے درخت کے ساتھ مل جاؤ تاکہ میں تمہارے پیچھے بیٹھ سکوں، چناچہ وہ درخت دوسرے سے مل گیا، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ان کے پیچھے بیٹھ گئے، پھر وہ اپنی جگہ واپس چلے گئے۔ (٢) پھر ہم سوار ہوئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہمارے درمیان تھے، گویا کہ ہمارے سروں پر پرندے سایہ فگن ہیں، چناچہ ہمارا ایک عورت سے سامنا ہوا جس کے ساتھ اس کا بچہ تھا، اس نے کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! میرے اس بیٹے کو ہر روز کئی مرتبہ شیطان پکڑ لیتا ہے، آپ اس کے لئے ٹھہرے اور بچے کو لیا اور اس کو اپنے اور کجاوے کے اگلے حصّے کے درمیان رکھا، پھر فرمایا اے اللہ کے دشمن! دفع ہوجا، میں اللہ کا رسول ہوں، تین مرتبہ اس طرح فرمایا، پھر بچہ عورت کو دے دیا، جب ہم اس سفر سے واپس ہوئے تو ہم اس جگہ سے گزرے وہ عورت ہمارے سامنے آئی اور اس کے پاس دو مینڈھے تھے جن کو وہ ہانک رہی تھی، اس نے عرض کی یا رسول اللہ مجھ سے یہ قبول کر لیجیے، اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ مبعوث کیا ہے وہ اس کے پاس دوبارہ نہیں آیا، آپ نے فرمایا اس سے ایک لے لو اور دوسرا واپس کردو۔ (٣) فرماتے ہیں کہ پھر ہم چلے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہمارے درمیان تھے، اس طرح تھے کہ گویا ہمارے سروں پر پرندے سایہ فگن ہیں، اچانک ایک اونٹ دو قطاروں کے درمیان بھاگتا ہوا آیا اور سجدے میں گرگیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بیٹھ گئے اور فرمایا کہ اے لوگو! کون اس اونٹ کا مالک ہے؟ معلوم ہوا کہ انصار کے چند جوان ہیں، کہنے لگے یا رسول اللہ! یہ ہمارا ہے، آپ نے فرمایا کہ اس کی کیا حالت ہے؟ وہ کہنے لگے کہ ہم نے بیس سال اس سے پانی لگوایا ہے، اور اس میں کچھ چربی ہے اس لیے ہم اس کو ذبح کرنا چاہتے ہیں اور اپنے غلاموں میں اس کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں، لیکن یہ ہم سے چھوٹ گیا، آپ نے فرمایا کہ کیا تم اس کو بیچتے ہو؟ وہ کہنے لگے نہیں، بلکہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم یہ آپ کو ہدیہ ہے، آپ نے فرمایا کہ اگر بیچنا نہیں چاہتے تو اس کے ساتھ حسن سلوک کرو یہاں تک کہ اس کی موت آجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33916]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33916، ترقيم محمد عوامة 32413)
حديث رقم: 32414 مصنف ابن أبي شيبة
٣٣٩١٧ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن يزيد بن أبي زياد عن سليمان بن عمرو (ابن) (١) الأحوص عن أمه أم جندب قالت: رأيت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (٢) رمى جمرة العقبة من بطن الوادي يوم النحر وهو على دابة، ثم انصرف وتبعته امرأة من خثعم، ومعها صبي لها به بلاء، فقالت: يا رسول اللَّه إن هذا ابني وبقية أهلي وإن به بلاء لا يتكلم، فقال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"ائتوني بشيء من ماء"، فأتي به فغسل يديه ومضمض فاه ثم أعطاها فقال:"اسقيه منه، وصبي عليه منه واستشفي اللَّه له"، قالت: فلقيت المرأة فقلت: لو وهبت لي منه، فقالت: إنما هو لهذا المبتلى، فلقيت المرأة من الحول فسألتها عن الغلام فقالت: برأ وعقل عقلا ليس كعقول الناس (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت امّ جندب فرماتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو دیکھا کہ آپ نے یوم النحر کو بطن الوادی سے جمرۃ العقبۃ کی رمی کی، جبکہ آپ سواری پر تھے، پھر آپ مڑے اور قبیلہ خثعم کی ایک عورت آپ کے پیچھے ہوئی، اس کے ساتھ اس کا ایک بچہ بھی تھا جس پر اثر تھا، کہنے لگی یا رسول اللہ! یہ میرا بیٹا اور میرا وارث ہے، اور اس کو ایک اثر ہے جس کی وجہ سے بولتا نہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ میرے پاس تھوڑا پانی لاؤ، آپ کے پاس پانی لایا گیا تو آپ نے اپنے ہاتھ دھوئے اور کلی کی اور اس کو پانی دے دیا، اور فرمایا کہ اس کو اس سے پلاؤ اور اس پر اس سے چھڑکو، اور اللہ سے اس کے لئے شفاء مانگو، کہتی ہیں کہ میں ایک عورت سے ملی اور اس سے کہا کہ اگر تھوڑا سا پانی اس میں سے مجھے دے دیں تو کیسا ہے، وہ کہنے لگی کہ یہ تو اس آفت زدہ کے لئے ہے، پھر میں ایک سال کے بعد عورت سے ملی اور اس سے لڑکے کے بارے میں پوچھا تو اس نے کہا کہ وہ صحت یاب ہوگیا اور ایسا عقل مند ہوگیا کہ عام لوگ اتنے عقل مند نہیں ہوتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33917]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33917، ترقيم محمد عوامة 32414)
حديث رقم: 32415 مصنف ابن أبي شيبة
٣٣٩١٨ - حدثنا أسود بن عامر عن مهدي بن ميمون عن محمد بن عبد اللَّه بن أبي يعقوب عن الحسن بن سعد عن عبد اللَّه بن جعفر قال: أردفني النبي صلى الله عليه و آله وسلم ذات ⦗٤٦٦⦘ يوم خلفه فاسر إليَّ حديثًا لا أحدثه أحدا من الناس، وكان مما يعجبه - (يعني) (١) النبي صلى الله عليه و آله وسلم أن يستتر به لقضاء حاجته (هدف) (٢) أو حائش نخل، فدخل يوما حائش نخل الأنصار فرأى فيه بعيرًا، فلما رآه البعير خر وذرفت عيناه، قال: فمسح النبي صلى الله عليه و آله وسلم (٣) سراته وذفراه (٤) فسكن، فقال:"لمن هذا البعير؟"، أو"من رب هذا البعير؟" قال: فقال الأنصاري: أنا يا رسول اللَّه، فقال:"أحسن إليه، فقد شكا إلي أنك تجيعه وتدئبه" (٥) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن جعفر فرماتے ہیں کہ ایک دن نبی 5 نے مجھے اپنا ردیف بنایا اور مجھے رازداری سے ایک بات بتلائی جو میں کسی کو نہیں بتاؤں گا، اور آپ کو یہ پسند تھا کہ قضاء حاجت کے لئے آپ کو کوئی ٹیلہ یا کھجور کے درخت کا جھنڈ چھپالے، ایک مرتبہ آپ انصار کے درختوں کے جھنڈ میں داخل ہوئے تو اس میں ایک اونٹ دیکھا، جب اونٹ نے آپ کو دیکھا تو گرگیا اور اس کی آنکھیں بہنے لگیں، چناچہ نبی 5 نے اس کی پیٹھ اور گردن پر ہاتھ پھیرا تو وہ پرسکون ہوگیا، آپ نے فرمایا کہ یہ اونٹ کس کا ہے؟ یا فرمایا کہ اس اونٹ کا مالک کون ہے؟ تو ایک انصاری نے کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! میں ہوں، آپ نے فرمایا کہ اس کے ساتھ اچھا سلوک کرو، کیونکہ یہ مجھے شکایت کر رہا ہے کہ تم اس کو بھوکا رکھتے ہو اور ہمیشہ کام میں لگا کر رکھتے ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33918]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33918، ترقيم محمد عوامة 32415)