☽ 17 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب ما أعطى الله تعالى محمدا ﷺ
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الفضائل← باب ما أعطى الله تعالى محمدا ﷺ
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 177
صفحة 4 من 9
حديث رقم: 32356 مصنف ابن أبي شيبة
٣٣٨٥٩ - حدثنا عفان قال ثنا حماد بن سلمة عن عاصم عن (زر) (١) عن حذيفة أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم أتي بالبراق -وهو دابة أبيض طويل- يضع حافره عند منتهى طرفه -قال: فلم يزايل ظهره هو وجبريل حتى أتيا بيت المقدس، (وفتحت لهما أبواب السماء، ورأى الجنة والنار، قال حذيفة: لم يصل في بيت المقدس) (٢) (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس براق لایا گیا جو سفید لمبا جانور ہے، اور وہ اپنی نظر کی انتہاء پر ایک قدم رکھتا ہے، آپ اس کی پیٹھ پر جبرئیل کے ساتھ بیٹھے رہے یہاں تک کہ بیت المقدس پہنچ گئے، اور ان کے لئے آسمان کے دروازے کھول دیے گئے اور آپ نے جنت اور دوزخ کو دیکھا، حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ بیت المقدس میں آپ نے نماز نہیں پڑھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33859]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33859، ترقيم محمد عوامة 32356)
حديث رقم: 32357 مصنف ابن أبي شيبة
٣٣٨٦٠ - حدثنا علي بن مسهر عن الشيباني عن عبد اللَّه بن شداد قال: لا أسري بالنبي صلى الله عليه و آله وسلم أتي بدابة دون البغل وفوق الحمار، يضع حافره عند منتهى طرفه، يقال له: البراق، ومر رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (بعير) (١) للمشركين (فنفرت) (٢) فقالوا: يا هؤلاء ما هذا؟ قالوا: ما نرى شيئًا، ما هذه إلا ريح، حتى أتى بيت المقدس فأتي بإنائين في واحد خمر وفي الآخر لبن، فأخذ اللبن، فقال له جبريل: هديت وهديت أمتك ثم سار إلى (قصر) (٣) (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن شداد فرماتے ہیں کہ جب نبی 5 کو معراج کروائی گئی تو آپ کے پاس ایک جانور لایا گیا جو خچر سے چھوٹا اور گدھے سے بڑا تھا، وہ اپنا پاؤں وہاں رکھتا تھا جہاں اس کی نظر کی انتہاء ہوتی اس کا نام براق تھا، اور رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مشرکین کے ایک قافلے کے پاس سے گزرے، وہ اونٹ بدک گئے، وہ کہنے لگے یہ کیا ہے؟ دوسروں نے جواب دیا کہ ہم کو تو کچھ نظر نہیں آرہا، یہ تو ایک ہوا ہی تھی، یہاں تک کہ آپ بیت المقدس پہنچ گئے، پھر آپ کے پاس دو برتن لائے گئے، ایک میں شراب اور دوسرے میں دودھ تھا، آپ نے دودھ کو لیا، جبرئیل نے کہا کہ آپ کو ہدایت دی گئی اور آپ کی امت کو بھی ہدایت دی گئی، پھر آپ مصر کی طرف چلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33860]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33860، ترقيم محمد عوامة 32357)
حديث رقم: 32358 مصنف ابن أبي شيبة
٣٣٨٦١ - حدثنا هوذة قال: ثنا عوف عن (زرارة) (١) بن أوفى قال: قال ابن عباس: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"لما كان ليلة أسري بي وأصبحت بمكة (فظعت) (٢) بأمري وعرفت أن الناس مكذبيَّ"، فقعد رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم معتزلًا حزينًا فمر به أبو جهل فجاء حتى جلس إليه فقال له كالمستهزئ: هل كان من شيء؟ قال:"نعم"، [قال: وما هو؟ قال:"إني أُسريَّ بي الليلة"، قال: إلى أين؟ قال:"إلى بيت المقدس"، قال: ثم أصبحت بين (أظهرنا؟) (٣) قال:"نعم"] (٤) ، فلم (يره) (٥) أنه يكذبه مخافة أن (يجحد) (٦) الحديث إن دعا قومه إليه، قال: أتحدث قومك ما حدثتني إن دعوتهم إليك؟ قال:"نعم"، قال: هيا يا معشر بني كعب بن لؤي هلم، قال: (فتنفضت) (٧) المجالس، فجاؤوا (حتى) (٨) جلسوا إليهما، فقال له: حدث قومك ما حدثتني، قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إني أسري بي الليلة"، قالوا: إلى أين؟ قال:"إلى بيت المقدس"، قالوا: ثم أصبحت بين ظهرانينا؟ قال:"نعم"، قال: فبين مصفق وبين واضع يده على رأسه متعجبا للكذب زعم، وقالوا (لي) (٩) : أتستطيع أن تنعت لنا المسجد، قال: وفي القوم من قد سافر إلى ذلك البلد ورأى المسجد، قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"فذهبت أنعت لهم، فما زلت أنعت لهم وأنعت حتى التبس عليَّ بعض ⦗٤٣٧⦘ النعت، فجيء بالمسجد وأنا أنظر إليه حتى وضع دون دار عقيل أو دار عقال، فنعته وأنا أنظر إليه"، (فقال) (١٠) القوم: أما النعت -فواللَّه- قد أصاب (١١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ جب معراج کی رات ہوئی اور میں نے مکہ میں صبح کی تو میں اپنے معاملے میں حیران ہوگیا اور مجھے لگا کہ لوگ مجھے جھٹلائیں گے، چناچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اکیلے غمزدہ بیٹھ گئے، چناچہ ابو جہل آپ کے پاس سے گزرا تو آپ کے پاس آکر بیٹھ گیا، اور آپ سے مذاق کے انداز میں کہا کہ کیا کچھ ہوا ہے؟ آپ نے فرمایا جی ہاں! اس نے کہا کیا ہوا ہے؟ آپ نے فرمایا کہ مجھے آج رات معراج کروائی گئی، اس نے کہا کہاں کی؟ فرمایا بیت المقدس کی، اس نے کہا کہ پھر صبح آپ ہمارے پاس پہنچ گئے؟ فرمایا جی ہاں! اس نے تکذیب ظاہر نہ کی اس خوف سے کہ اگر وہ اپنی قوم کو آپ کے پاس بلائے گا تو کہیں آپ انکار نہ کردیں، چناچہ اس نے کہا اے بنو کعب بن لؤیّ کی جماعت! آؤ، چناچہ مجلس چھٹ گئی اور وہ ان دونوں کے پاس آ کر بیٹھ گئے، اس نے آپ سے کہا کہ اپنی قوم کو بھی وہ بات بیان کیجئے جو آپ نے مجھے بیان کی تھی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ آج رات مجھے معراج کروائی گئی، انہوں نے کہا کہاں کی؟ آپ نے فرمایا بیت المقدس کی، وہ کہنے لگے پھر صبح کے وقت آپ ہمارے پاس پہنچ گئے؟ آپ نے فرمایا جی ہاں! کہتے ہیں کہ بعض تالیاں پیٹنے لگے اور بعض نے تعجب سے اپنے سر پر ہاتھ رکھا، اور مجھے کہنے لگے کہ کیا آپ ہمیں مسجد کی صفت بیان کرسکتے ہیں؟ اور لوگوں میں سے بعض نے اس شہر کا سفر کیا ہوا تھا اور مسجد کو دیکھا ہوا تھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ میں ان کو صفت بیان کرنے لگا، یہاں تک کہ بعض صفات میں مجھے شک ہوگیا، چناچہ مسجد کو میرے سامنے لایا گیا جبکہ میں اس کو دیکھ رہا تھا، اور دار عقیل یا دار عقال کے سامنے رکھ دی گئی، میں اس کو دیکھ کر اس کی صفت بیان کرنے لگا، لوگ کہنے لگے کہ صفت تو بخدا بالکل درست ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33861]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33861، ترقيم محمد عوامة 32358)
حديث رقم: 32359 مصنف ابن أبي شيبة
٣٣٨٦٢ - حدثنا معاوية بن هشام قال: حدثنا عمار بن (رزيق) (١) عن عبد اللَّه ابن عيسى عن سعيد بن جبير عن ابن عباس قال: بينما جبريل (جالسًا) (٢) عند رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم إذ سمع نقيضًا من فوقه فرفع رأسه فقال: لقد فتح باب من السماء ما فتح قط، قال: فأتاه ملك فقال: أبشر بنورين أوتيتهما لم يعطهما من كان (قبلك) (٣) : فاتحة الكتاب وخواتيم سورة البقرة، لم تقرأ (منها) (٤) حرفا إلا أعطيته (٥) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اس دوران کہ جبرائیل رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس بیٹھے تھے کہ آپ نے اپنے اوپر ٹوٹنے کی آواز سنی، آپ نے سر اٹھایا تو فرمایا کہ آسمان کا ایک دروازہ کھولا گیا ہے جو آج سے پہلے کبھی نہیں کھلا تھا، چناچہ آپ کے پاس ایک فرشتہ آیا اور اس نے کہا کہ آپ کو دو نوروں کی بشارت ہو جو آپ کو عطا کیے گئے ہیں اور آپ سے پہلے کسی کو عطا نہیں کئے گئے، سورة الفاتحۃ اور سورة البقرہ کی آخری آیات، آپ ان میں سے جس حرف کو پڑھیں گے آپ کو عطا کردیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33862]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33862، ترقيم محمد عوامة 32359)
حديث رقم: 32360 مصنف ابن أبي شيبة
٣٣٨٦٣ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن داود بن أبي هند قال: حدثني عبد اللَّه بن قيس قال: كنت عند ابن أبي بردة ذات ليلة فدخل (علينا) (١) الحارث بن (أقيش) (٢) فحدث الحارث أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم قال:"إن من أمتي من يدخل الجنة ⦗٤٣٨⦘ (بشفاعته) (٣) أكثر من مضر" (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
عبد اللہ بن قیس کہتے ہیں کہ میں ایک رات حضرت ابو بردہ کے پاس تھا کہ حارث بن أقیش ہمارے پاس آئے، اور انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ میری امت میں بعض لوگ ایسے ہوں گے جن کی شفاعت سے قبیلہ مضر کے لوگوں سے بھی زیادہ لوگ جنت میں داخل ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33863]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33863، ترقيم محمد عوامة 32360)
حديث رقم: 32361 مصنف ابن أبي شيبة
٣٣٨٦٤ - حدثنا محمد بن بشر قال: ثنا زكريا قال: ثنا عطية عن أبي سعيد أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"إن من أمتي من يشفع للرجل (ولأهل) (١) (بيته) (٢) فيدخلون الجنة بشفاعته" (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید فرماتے ہیں کہ نبی 5 نے فرمایا کہ میری امت میں بعض لوگ ایسے ہوں گے جو کسی آدمی اور اس کے اہل بیت کے لئے شفاعت کریں گے اور وہ اس کی شفاعت سے جنت میں داخل ہوجائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33864]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33864، ترقيم محمد عوامة 32361)
حديث رقم: 32362 مصنف ابن أبي شيبة
٣٣٨٦٥ - حدثنا وكيع عن حماد بن سلمة عن ثابت عن أنس قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"لقد أوذيت في اللَّه وما يؤذى أحد، ولقد أخفت في اللَّه وما يخاف أحد، ولقد أتت عليَّ (ثالثة) (١) ما بين يوم وليلة ما لي ولبلال طعام يأكله ذو كبد إلا ما واراه إبط بلال" (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ مجھے اللہ کے راستے میں اتنی اذیتیں دی گئیں جتنی کسی کو نہیں دی گئیں، اور مجھے اللہ کے بارے میں اتنا ڈرایا گیا جتنا کسی اور کو نہیں ڈرایا گیا، اور ہم پر تیسری رات ایسی آئی کہ میرے اور بلال کے پاس کوئی ایسی چیز نہیں تھی جس کو کوئی کلیجہ رکھنے والا شخص کھائے، سوائے اس کے جس کو بلال کی بغل چھپالے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33865]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33865، ترقيم محمد عوامة 32362)
حديث رقم: 32363 مصنف ابن أبي شيبة
٣٣٨٦٦ - حدثنا يحيى بن (أبي) (١) بكير قال: حدثني إبراهيم بن طهمان قال: ⦗٤٣٩⦘ حدثني سماك بن حرب عن جابر بن سمرة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إني لأعرف حجرًا بمكة يسلم علي قبل أن أبعث، إني لأعرفه الآن" (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت جابر بن سمرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ میں مکہ میں ایسے پتھر کو پہچانتا ہوں جو مجھے میری بعثت سے پہلے سلام کرتا تھا، میں اس کو اب بھی پہچانتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33866]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33866، ترقيم محمد عوامة 32363)
حديث رقم: 32364 مصنف ابن أبي شيبة
٣٣٨٦٧ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير قال: ثنا موسى بن مسلم عن عبد الرحمن ابن سابط قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (١) :"إن اللَّه (تجلى) (٢) لي في أحسن صورة فسألني فيما اختصم الملأ الأعلى؟ قال: فقلت: ربي لا علم لي به، قال: فوضع يده بين كتفي (حتى وجدت بردها بين ثديي، أو وضعهما بين ثديي حتى وجدت بردها بين كتفي) (٣) فما سألني عن شيء إلا علمته" (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن سابط فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ بیشک اللہ تعالیٰ نے میرے سامنے بہترین صورت میں تجلی فرمائی اور مجھ سے سوال کیا کہ ملأ اعلیٰ کس چیز کے بارے میں جھگڑتے ہیں، میں نے عرض کیا اے میرے رب! مجھے اس کا علم نہیں، کہتے ہیں کہ پھر اللہ نے اپنا ہاتھ میرے دونوں کندھوں کے درمیان رکھا یہاں تک کہ میں نے اس کی ٹھنڈک اپنے سینے میں پائی، یا فرمایا کہ اللہ نے اپنا ہاتھ میرے سینے پر رکھا یہاں تک کہ میں نے اس کی ٹھنڈک اپنے کندھوں کے درمیان پائی، اور مجھ سے جس چیز کے بارے میں بھی سوال کیا اس کو میں نے جان لیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33867]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33867، ترقيم محمد عوامة 32364)
حديث رقم: 32365 مصنف ابن أبي شيبة
٣٣٨٦٨ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير قال حدثني سعد بن سعيد قال: حدثني أنس ابن مالك قال: بعثني أبو طلحة إلى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم لأدعوه، قال: فأقبلت ورسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (١) مع الناس، قال: فنظر إليَّ فاستحييت فقلت: أجب أبا طلحة، فقال للناس:"قوموا"، فقال أبو طلحة: يا رسول اللَّه، إنما صنعت شيئًا لك، قال: فمسها رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم ودعا فيها بالبركة، وقال:"أدخل نفرا من أصحابي عشرة"، فأكلوا حتى شبعوا، فما زال يدخل عشرة ويخرج عشرة، حتى لم يبق منهم أحد إلا دخل فأكل حتى شبع، ثم هيأها فإذا هي (مثلها) (٢) حين أكلوا منها (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو طلحہ نے مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی طرف آپ کو بلانے کے لئے بھیجا، چناچہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس آیا جبکہ آپ لوگوں کے ساتھ تھے، آپ نے مجھے دیکھا تو میں شرمایا، اور میں نے عرض کیا کہ ابو طلحہ کے پاس چلیے، آپ نے لوگوں سے فرمایا کہ اٹھو، ابو طلحہ نے عرض کیا یا رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! میں نے تو صرف آپ کے لیے چیز تیار کی تھی، کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کو ہاتھ لگایا اور اس میں برکت کی دعا فرمائی، اور فرمایا کہ میرے دس صحابہ کو بلاؤ، انہوں نے کھایا یہاں تک کہ سیر ہوگئے، چناچہ آپ مسلسل دس کو بلاتے اور دس کو فارغ کرتے رہے یہاں تک کہ کوئی نہ بچا جو کھانا کھا کر سیر نہ ہوگیا ہو، پھر آپ نے اس کو برابر کیا تو وہ اتنا ہی تھا جتنا کھانے سے پہلے تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33868]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33868، ترقيم محمد عوامة 32365)
حديث رقم: 32366 مصنف ابن أبي شيبة
٣٣٨٦٩ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا سليمان التيمي عن أبي العلاء ابن الشخير عن سمرة بن جندب أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم أتي بقصعة من ثريد فوضعت بين يدي القوم فتعاقبوها (إلى الظهر) (١) من (غدوة) (٢) يقوم قوم ويجلس آخرون، فقال رجل: يا سمرة أكانت تمد، قال سمرة: من أي شيء (٣) (تعجب؟) (٤) ما كانت تمد إلا من ها هنا وأشار بيده إلى السماء (٥) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سمرہ بن جندب فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس ثرید کا ایک پیالہ لایا گیا اور لوگوں کے سامنے رکھ دیا گیا، وہ ایک دوسرے کے بعد صبح سے دوپہر تک آ کر کھاتے رہے، ایک جماعت اٹھتی اور دوسری بیٹھ جاتی، ایک آدمی نے پوچھا اے سمرہ! کیا وہ بڑھ رہا تھا؟ سمرہ نے فرمایا کہ بھلا ہمیں کس چیز پر تعجب ہوتا، وہ تو وہاں سے بڑھ رہا تھا اور انہوں نے اپنے ہاتھ سے آسمان کی طرف اشارہ کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33869]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33869، ترقيم محمد عوامة 32366)
حديث رقم: 32367 مصنف ابن أبي شيبة
٣٣٨٧٠ - حدثنا المحاربي عن عبد الواحد بن أيمن عن أبيه قال: قلت لجابر بن عبد اللَّه: حدثني بحديث عن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (١) سمعته منه أرويه عنك، فقال جابر: كنا مع رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يوم الخندق نحفر (٢) فلبثنا ثلاثة أيام لا نطعم طعاما ولا نقدر عليه، فعرضت في الخندق كُدْيةٌ، فجئت إلى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم فقلت: يا رسول اللَّه هذه كدية قد عرضت في الخندق، فرششنا عليها الماء، قال: فقام رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم وبطنه معصوب بحجر، فأخذ المعول أو المسحاة ثم سمى ثلاثًا ثم ضرب فعادت كثيبا أهيل، فلما رأيت ذلك من رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (قلت: يا رسول اللَّه) (٣) ائذن لي، فأذن لي، فجئت امرأتي فقلت: ثكلتك أمك، قد رأيت من رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم شيئًا لا أصبر ⦗٤٤١⦘ عليه، فما عندك؟ قالت: عندي صاع من شعير وعناق، (قال) (٤) : (فطحنا) (٥) الشعير (وذبحنا) (٦) العناق وسلخناها وجعلناها في البرمة وعجنا الشعير، ثم رجعت إلى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (فلبثت) (٧) ساعة واستأذنته (٨) فأذن لي فجئت، فإذا العجين قد أمكن، فأمرتها بالخبز، وجعلت القدر على الأثافي، ثم جئت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (فساررته) (٩) فقلت: إن عندنا طعيمًا لنا، فإن رأيت أن تقوم معي أنت ورجل أو رجلان معك فعلت، قال:"وكم هو؟" قلت: صاع من شعير وعناق، قال:"ارجع إلى أهلك وقل لها لا تنزعي البرمة من الأثافي ولا تخرجي الخبز من التنور حتى آتي"، ثم قال للناس:"قوموا إلى بيت جابر"، قال: فاستحييت حياء لا يعلمه إلا اللَّه، فقلت لامرأتي: ثكلتك أمك جاءك رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم بأصحابه أجمعين، فقالت: أكان رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم سألك عن الطعام؟ فقلت: نعم، فقالت: اللَّه ورسوله أعلم، قد أخبرته بما كان عندنا، قال: فذهب عني بعض ما (١٠) أجد، قلت لها: صدقت، قال: فجاء رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم فدخل ثم قال لأصحابه:"لا تضاغطوا"، ثم برك على التنور وعلى البرمة، ثم جعلنا نأخذ من التنور الخبز ونأخذ اللحم من البرمة، فنثرد ونغرف ونقرب إليهم، وقال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"ليجلس على الصحفة سبعة أو ثمانية"، قال: فلما أكلوا كشفنا التنور والبرمة فإذا هما قد عادا إلى أملأ ما كانا [فنثرد ⦗٤٤٢⦘ ونغرف ونقرب إليهم فلم نزل نفعل كذلك كلما فتحنا التنور وكشفنا عن البرمة وجدناهما أملأ ما كانا] (١١) ، حتى شبع المسلمون كلهم، وبقي طائفة من الطعام، فقال لنا رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إن الناس قد أصابتهم نحمصة فكلوا وأطعموا"، قال: فلم نزل يومنا نأكل ونطعم، قال: وأخبرني أنهم كانوا ثمانمائة أو ثلاثمائة (١٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
ایمن فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے عرض کیا کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے کوئی حدیث بیان کریں جو آپ نے ان سے سنی ہو میں اس کو آپ کے حوالے سے روایت کروں گا، حضرت جابر نے فرمایا کہ ہم خندق کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس خندق کھود رہے تھے، چناچہ ہم نے تین دن نہ کچھ کھایا اور نہ اس پر قادر تھے، چناچہ خندق میں ایک چٹان آڑے آگئی، میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا یا رسول اللہ! یہ چٹان خندق میں آڑھے آگئی ہے، ہم نے اس پر پانی چھڑکا، چناچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اٹھے اور آپ کے پیٹ پر پتھر بندھا ہوا تھا، آپ نے کدال کو یا پھاوڑے کو پکڑا، پھر تین مرتبہ بسم اللہ پڑھی، پھر اس پر ضرب لگائی تو وہ ریت کی طرح ہوگیا۔ (٢) جب میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی یہ حالت دیکھی تو میں نے عرض کیا یا رسول اللہ! مجھے اجازت دیجئے، آپ نے مجھے اجازت دی، میں اپنی بیوی کے پاس آیا اور میں نے کہا تجھے تیری ماں روئے، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ایسی حالت دیکھی ہے جس پر مجھے صبر نہیں آتا، تمہارے پاس کیا ہے؟ انہوں نے کہا میرے پاس ایک صاع جو اور بکری کا چھ ماہ کا بچہ ہے، کہتے ہیں کہ ہم نے جو کو ٹے اور بکری کو ذبح کیا، اور ہم نے اس کی کھال اتاری اور اس کو ہنڈیا میں ڈال دیا اور جو کا آٹا گوندھا پھر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس آیا اور ایک گھڑی ٹھہرا اور پھر آپ سے اجازت طلب کی آپ نے اجازت دے دی، پھر میں آیا توآٹا تیار تھا، میں نے اس کو روٹیاں پکانے کا کہا اور ہنڈیا کو چولہے پر چڑھایا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس آ کر سرگوشی کی، میں نے عرض کیا کہ ہمارے پاس تھوڑا سا کھانا ہے، اگر آپ اور آپ کے ساتھ ایک یا دو آدمی میرے ساتھ شریک آجائیں تو بہتر ہے، آپ نے پوچھا کہ وہ کتنا ہے؟ میں نے عرض کیا ایک صاع جو اور ایک بکری کا بچہ ہے، آپ نے فرمایا اپنے گھر جاؤ اور گھر والوں سے کہو کہ ہنڈیا کو چولہے سے نہ اتاریں اور روٹیوں کو تنور سے نہ نکالیں یہاں تک کہ میں آ جاؤں۔ (٣) پھر آپ نے لوگوں سے فرمایا کہ جابر کے گھر کی طرف چلو، کہتے ہیں کہ مجھے ایسی شرم آئی کہ اللہ کے علاوہ کوئی نہیں جانتا، میں نے اپنی بیوی سے کہا کہ تیری ماں تجھے روئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تیرے گھر تمام صحابہ کے ساتھ آ رہے ہیں، اس نے کہا کہ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے تم سے کھانے کا پوچھا تھا؟ میں نے کہا جی ہاں! اس نے کہا اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں، آپ نے ان کو اپنا کھانا بتلا دیا ہے، میری پریشانی کم ہوگئی اور میں نے کہا کہ تم نے سچ کہا۔ (٤) کہتے ہیں کہ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم آئے اور اندر داخل ہوگئے اور آپ نے اپنے صحابہ سے فرمایا کہ ہجوم نہ کرو، پھر آپ نے تنور اور ہنڈیا پر برکت کی دعا فرمائی، اور ہم تنور سے روٹی اور ہنڈیا سے گوشت لیتے رہے اور ثرید بنا کر لوگوں کو پیش کرتے رہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ ایک پیالے پر سات یا آٹھ آدمی بیٹھیں، جب انہوں نے کھالیا تو ہم نے تنور سے پردہ ہٹایا اور ہنڈیا سے ڈھکن اٹھایا، تو وہ پہلے سے زیادہ بھرے ہوئے تھے، پھر ہم ثرید کرتے اور چمچ بھر کر اس میں ڈالتے اور ان کے قریب کرتے اور ایسا ہی کرتے رہے، جب بھی تنور کھولتے اور ہنڈیا کھولتے ان کو پہلے سے زیادہ بھرا ہوا پاتے، یہاں تک کہ تمام مسلمان سیر ہوگئے، اور کھانا بھی بچ گیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہم سے فرمایا کہ لوگوں کو بھوک لگی ہے اس لئے تم کھاؤ اور کھلاؤ، کہتے ہیں کہ ہم سارا دن کھاتے اور کھلاتے رہے، کہتے ہیں کہ ہم اس وقت آٹھ سو یا تین سو تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33870]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33870، ترقيم محمد عوامة 32367)
حديث رقم: 32368 مصنف ابن أبي شيبة
٣٣٨٧١ - حدثنا جرير عن مغيرة عن الشعبي عن جابر قال: توفي أو استشهد عبد اللَّه بن عمرو بن حرام، فاستعنت برسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم على غرمائه أن يضعوا من (دينهم) (١) شيئًا فأبوا، فقال لي رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"اذهب فصنف تمرك أصنافا ثم أعلمني"، قال: ففعلت (فجعلت) (٢) العجوة على حدة وصنفته أصنافًا، ثم أعلمت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم قال: فجاء فقعد على أعلاه أو في وسطه ثم قال:"كِلْ للقوم"، فكلت لهم حتى وفيتهم و (بقي) (٣) تمري كأنه لم ينقص منه شيء (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بن حرام فوت ہوئے، یا فرمایا کہ شہید ہوئے تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے ان کے قرض خواہوں پر مدد چاہی کہ وہ اپنے قرضے سے کچھ چھوڑ دیں، انہوں نے انکار کیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا کہ جاؤ اور اپنی کھجوروں کی ڈھیریاں لگاؤ اور پھر مجھے بتاؤ، کہتے ہیں کہ میں نے ایسا ہی کیا اور عجوہ کو علیحدہ کیا اور علیحدہ علیحدہ ڈھیریاں لگا دیں پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو بتایا، کہتے ہیں کہ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم آئے اور ان کے اوپر کی طرف یا ان کے درمیان میں بیٹھ گئے پھر فرمایا کہ لوگوں کے لئے وزن کرو، میں نے وزن کیا یہاں تک کہ ان کو پورا پورا دے دیا، اور میری کھجوروں میں کوئی کمی واقع نہ ہوئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33871]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33871، ترقيم محمد عوامة 32368)
حديث رقم: 32369 مصنف ابن أبي شيبة
٣٣٨٧٢ - حدثنا حاتم بن إسماعيل عن أنيس بن أبي يحيى عن إسحاق بن سالم عن أبي هريرة قال: خرج علي رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يومًا فقال:"ادع لي أصحابك"، -يعني أصحاب الصفة-، فجعلت أتبعهم رجلًا رجلًا أوقظهم حتى جمعتهم، فجئنا باب رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم فاستأذنا، فأذن لنا، قال أبو هريرة: ووضعت بين أيدينا صحفة فيها صنيع قدر (مدٍ من) (١) شعير، قال: فوضع رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يده ⦗٤٤٣⦘ عليها، فقال:"خذوا بسم اللَّه"، فأكلنا ما شئنا، ثم رفعنا أيدينا، فقال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم حين وضعت الصحفة:"والذى نفس محمد بيده ما أمسى في آل محمد طعام غير شيء ترونه"، فقيل لأبي هريرة: قدركم كانت حين (فرغتم؟) (٢) قال: مثلها (٣) حين وضعت إلا أن فيها أثر الأصابع (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ایک دن ہمارے پاس آئے اور فرمایا کہ میرے پاس اپنے ساتھیوں کو بلاؤ یعنی اصحاب صفہ کو، میں ایک ایک آدمی کو تلاش کرنے لگا، اور ان کو بیدار کر کے جمع کرنے لگا، پھر ہم رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے دروازے پر آئے اور اجازت چاہی آپ نے اجازت دے دی، ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہمارے سامنے ایک پیالہ رکھا گیا جس میں ایک مد جو کے بقدر کھانا تھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس پر اپنا ہاتھ رکھا اور فرمایا کہ اللہ کے نام پر لے لو، ہم نے جتنا چاہا کھایا، پھر ہم نے اپنے ہاتھ اٹھا لیے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا جبکہ پیالہ رکھا گیا کہ اس ذات کی قسم جس کے قبضے میں محمد کی جان ہے آل محمد میں اس کے علاوہ کوئی کھانا نہیں جو تم دیکھ رہے ہو، حضرت ابوہریرہ سے کہا گیا کہ جب تم فارغ ہوئے اس وقت کتنا بچا ہوا تھا؟ انہوں نے فرمایا اتنا ہی جتنا رکھتے ہوئے تھا، مگر اس میں انگلیوں کے نشانات تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33872]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33872، ترقيم محمد عوامة 32369)
حديث رقم: 32370 مصنف ابن أبي شيبة
٣٣٨٧٣ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير قال ثنا موسى الجهني عن الشعبي قال: سمعته يقول قال: نبي اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم لجلسائه (يومًا) (١) :"أيسركم أن تكونوا ثلث أهل الجنة"، قالوا: اللَّه ورسوله أعلم، قال:" (أفيسركم) (٢) أن تكونوا نصف أهل الجنة"، قالوا: اللَّه ورسوله أعلم، قال:"فإن أمتي يوم القيامة ثلثا أهل الجنة، إن الناس يوم القيامة عشرون ومائة صف، وإن أمتي من ذلك ثمانون صفًا" (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ ایک دن نبی 5 نے اپنے اھل مجلس سے فرمایا کہ کیا اس پر تم خوش ہو کہ تم اھل جنت کا ایک تہائی ہو؟ لوگوں نے کہا اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں آپ نے فرمایا کہ پھر کیا تم اس پر خوش ہو کہ تم اہل جنت کا نصف ہو؟ انہوں نے کہا اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں، آپ نے فرمایا کہ پھر میری امت قیامت کے دن اہل جنت کا دو تہائی ہوگی، لوگ قیامت کے دن ایک سو بیس صفوں میں ہوں گے اور میری امت کی اسّی صفیں ہوں گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33873]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33873، ترقيم محمد عوامة 32370)
حديث رقم: 32371 مصنف ابن أبي شيبة
٣٣٨٧٤ - حدثنا محمد بن فضيل عن أبي سنان ضرار بن مرة عن محارب بن دثار عن ابن بريدة عن أبيه قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"أهل الجنة عشرون ومائة صف، هذه الأمة منها ثمانون صفًا" (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت بریدہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ اہل جنت کی ایک سو بیس صفیں ہوں گی، اور اس امت کی اسّی صفیں ہوں گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33874]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33874، ترقيم محمد عوامة 32371)
حديث رقم: 32372 مصنف ابن أبي شيبة
٣٣٨٧٥ - حدثنا إسماعيل بن عياش عن محمد بن (زياد) (١) قال: سمعت أبا أمامة الباهلي يقول: سمعت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"وعدني ربي أن يدخل الجنة من أمتي سبعين ألفًا، مع كل ألف سبعون ألفًا، لا حساب عليهم ولا عذاب، وثلاث حثيات من حثيات ربي" (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو امامہ باھلی فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ میرے رب نے مجھ سے وعدہ کیا ہے کہ میر ی امت میں سے ایسے ستر ہزار کو جنت میں داخل فرمائیں گے کہ ہر ہزار کے ساتھ ایسے ستر ہزار ہوں گے جن پر کوئی حساب ہوگا نہ عذاب، پھر میرے رب کی تین لپیں ہوں گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33875]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33875، ترقيم محمد عوامة 32372)
حديث رقم: 32373 مصنف ابن أبي شيبة
٣٣٨٧٦ - حدثنا عفان قال: ثنا عبد الواحد بن زياد قال: حدثنا الحارث بن (حصيرة) (١) قال: ثنا القاسم بن عبد الرحمن عن أبيه عن عبد اللَّه بن مسعود قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"كيف (٢) أنتم (و) (٣) ربع الجنة، لكم ربعها، ولسائر الناس ثلاثة أرباعها"، (قال) (٤) : فقالوا: اللَّه ورسوله أعلم، (قال:"فكيف) (٥) أنتم وثلثها؟" قالوا: فذاك كثير، (قال:"فكيف) (٦) أنتم والشطر؟"، قالوا: فذاك أكثر، فقال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"أهل الجنة يوم القيامة عشرون ومائة صف، أنتم ثمانون صفًا" (٧) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ تمہارا کیا خیال ہے جنت کے ایک چوتھائی حصّے کے بارے میں، کہ تمہارے لئے اس کا ایک چوتھائی اور بقیہ لوگوں کے لئے تین چوتھائی ہو؟ لوگوں نے کہا اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں، پھر فرمایا کہ پھر جنت کے ایک تہائی کے بارے میں کیا خیال ہے؟ انہوں نے کہا کہ یہ تو بہت ہے، پھر آپ نے فرمایا کہ تم نصف کے بارے میں کیا کہتے ہو؟ انہوں نے کہا کہ یہ تو بہت ہی زیادہ ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ اہل جنت قیامت کے دن ایک سو بیس صفوں میں ہوں گے اور تم اسّی صفوں میں ہو گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33876]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33876، ترقيم محمد عوامة 32373)
حديث رقم: 32374 مصنف ابن أبي شيبة
٣٣٨٧٧ - حدثنا عفان قال: ثنا حماد بن زيد قال: ثنا بديل عن عبد اللَّه بن شقيق عن قيس بن عباد عن كعب قال: أهل الجنة عشرون ومائة صف، ثمانون من هذه الأمة.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت کعب فرماتے ہیں کہ اہل جنت کی ایک سو بیس صفیں ہوں گی اور اس امت کی اسّی صفیں ہوں گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33877]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33877، ترقيم محمد عوامة 32374)
حديث رقم: 32375 مصنف ابن أبي شيبة
٣٣٨٧٨ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن حميد عن أنس أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم قال:"لما انتهيت إلى سدرة المنتهى إذا ورقها أمثال آذان الفيلة، وإذا نبقها أمثال القلال، فلما غشيها من أمر اللَّه ما غشيها تحولت فذكرت الياقوت" (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ جب میں سدرۃ المنتہیٰ تک پہنچا تو اس کے پتے ہاتھی کے کانوں جتنے تھے، اس کا پھل بڑے مٹکوں کی طرح تھا، جب اس کو اللہ کے حکم سے عجیب کیفیت طاری ہوئی تو وہ بدل گیا اور مجھے یاقوت یاد آگیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33878]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33878، ترقيم محمد عوامة 32375)