☽ 17 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب ما أعطى الله تعالى محمدا ﷺ
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الفضائل← باب ما أعطى الله تعالى محمدا ﷺ
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 177
صفحة 7 من 9
حديث رقم: 32416 مصنف ابن أبي شيبة
٣٣٩١٩ - حدثنا عبد اللَّه بن المبارك عن معمر عن قتادة أن يهوديًا حلب للنبي صلى الله عليه و آله وسلم ناقة فقال:"اللهم جمله"، فاسود شعره (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ ایک یہودی نے نبی 5 کے لیے اونٹنی کو دوہا، تو آپ نے فرمایا اے اللہ! اس کو خوبصورت فرما، چناچہ اس کے بال سیاہ ہوگئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33919]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33919، ترقيم محمد عوامة 32416)
حديث رقم: 32417 مصنف ابن أبي شيبة
٣٣٩٢٠ - حدثنا زيد بن (حباب) (١) قال: حدثني (حسين) (٢) بن واقد قال: حدثني (أبو نهيك) (٣) قال: سمعت عمرو بن أخطب أبا زيد الأنصاري يقول: استسقى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم فجئته بقدح فكانت فيه شعرة (فنزعها) (٤) قال:"اللهم ⦗٤٦٧⦘ جمله"، فلقد رأيته وهو ابن أربع وتسعين وما في رأسه طاقة بيضاء (٥) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن نھیک فرماتے ہیں کہ میں نے عمرو بن اخطب ابو زید انصاری کو فرماتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پانی طلب کیا، تو میں آپ کے پاس ایک پیالہ لایا، اس میں ایک بال تھا میں نے اس کو نکال دیا تو آپ نے فرمایا اے اللہ! اس کو خوبصورت فرما، کہتے ہیں کہ میں نے ان کو چورانوے سال کی عمر میں دیکھا کہ اس وقت بھی ان کے سر میں سفید بال نہیں تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33920]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33920، ترقيم محمد عوامة 32417)
حديث رقم: 32418 مصنف ابن أبي شيبة
٣٣٩٢١ - حدثنا معلى بن منصور عن يحيى بن حمزة عن (١) إسحاق بن أبي فروة عن يوسف بن سليمان عن (جدته) (٢) عن عمرو بن الحمق أنه سقى النبي صلى الله عليه و آله وسلم (٣) لبنًا فقال:"اللهم أمتعه بشبابه"، فلقد أتت عليه ثمانون سنة لا يرى شعرة بيضاء (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عمر و بن الحمق فرماتے ہیں کہ انہوں نے نبی 5 کو دودھ پلایا، آپ نے فرمایا کہ اے اللہ! اس کو اس جوانی سے فائدہ پہنچا، چناچہ ان کی عمر اسّی سال ہوگئی اور ان کے سر میں ایک سفید بال بھی نہ تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33921]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33921، ترقيم محمد عوامة 32418)
حديث رقم: 32419 مصنف ابن أبي شيبة
٣٣٩٢٢ - حدثنا ابن فضيل عن عطاء بن السائب عن يحيى بن (جعدة) (١) عن رجل حدثه عن أم مالك الأنصارية، قال: جاءت أم مالك (الأنصارية) (٢) بعكة سمن إلى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم، فأمر رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم بلالًا فعصرها، ثم (دفعها) (٣) ⦗٤٦٨⦘ (إليها) (٤) ، فرجعت فإذا هي مملوءة، فأتت النبي صلى الله عليه و آله وسلم (٥) فقالت: أنزل في شيء يا رسول اللَّه؟ قال:"وما ذاك يا أم مالك"، قالت: رددت عليَّ هديتي، قال: فدعا بلالًا فسأله عن ذلك، فقال: والذي بعثك بالحق لقد عصرتها حتى استحييت، فقال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"هنيئًا لك -يا أم مالك- هذه بركة عجل اللَّه (لك) (٦) ثوابها"، ثم علمها أن (تقول) (٧) في دبر كل صلاة: سبحان اللَّه عشرا والحمد للَّه عشرا واللَّه أكبر عشرا (٨) .
الترجمة: اردو ترجمہ
یحییٰ بن جعدہ ایک آدمی کے واسطے سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت ام مالک انصاریہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس گھی کی ایک مشک لائیں، چناچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بلال کو اس کے نچوڑنے کا حکم دیا اور پھر ان کو مشک واپس کردی، وہ لوٹیں تو دیکھا کہ وہ مشک بھری ہوئی ہے، چناچہ وہ نبی 5 کے پاس آئیں اور کہا یا رسول اللہ! کیا میرے بارے میں کوئی حکم نازل ہوا ہے؟ آپ نے فرمایا اے ام مالک! کیا ہوا؟ کہنے لگیں کہ آپ نے میرا ہدیہ واپس کردیا، آپ نے حضرت بلال کو بلایا اور ان سے اس بارے میں سوال کیا، انہوں نے کہا کہ اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ مبعوث کیا میں نے اس کو اتنا نچوڑا کہ مجھے شرم آنے لگی، چناچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ اے امّ مالک! تمہیں مبارک ہو یہ برکت ہے جس کا ثواب اللہ نے تمہیں جلد عطا کیا ہے، پھر آپ نے ان کو ہر نماز کے بعد دس مرتبہ سبحان اللہ، دس مرتبہ الحمد للہ اور دس مرتبہ اللہ اکبر کہنے کی تعلیم فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33922]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33922، ترقيم محمد عوامة 32419)
حديث رقم: 32420 مصنف ابن أبي شيبة
٣٣٩٢٣ - حدثنا وكيع عن الأعمش عن أبي إسحاق عن عبد الرحمن بن (يزيد) (١) (الفائشي) (٢) عن (ابنة) (٣) لخباب (قالت) (٤) : خرج أبي في (غزاة) (٥) في عهد رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (٦) فكان رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يتعاهدنا فيحلب عنزا لنا، فكان يحلبها ⦗٤٦٩⦘ في (جفنة) (٧) لنا فتمتلئ، فلما قدم خباب (كان يحلبها) (٨) فعاد حلابها (٩) (١٠) .
الترجمة: اردو ترجمہ
عبد الرحمن بن یزید فائشی حضرت خباب کی بیٹی سے روایت کرتے ہیں فرمایا کہ میرے والد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے زمانے میں ایک لڑائی میں نکلے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہماری خبر گیری کرتے اور ہماری بکریوں کا دودھ دوہتے، اور آپ اس کو ایک بڑے پیالے میں دوہتے اور وہ بھر جاتا، جب خباب آئے اور وہ اس کا دودھ دوہتے تو اس کا دودھ کا پرانا برتن استعمال ہونے لگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33923]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33923، ترقيم محمد عوامة 32420)
حديث رقم: 32421 مصنف ابن أبي شيبة
٣٣٩٢٤ - حدثنا أبو أسامة عن سعيد عن قتادة قال: كان النبي صلى الله عليه و آله وسلم إذا قرأ: ﴿وَإِذْ أَخَذْنَا مِنَ النَّبِيِّينَ مِيثَاقَهُمْ وَمِنْكَ وَمِنْ نُوحٍ﴾ [الأحزاب: ٧] ، يقول: بدئ بي في (الخير) (١) وكنت آخرهم في البعث (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ نبی 5 جب { وَإِذْ أَخَذْنَا مِنَ النَّبِیِّینَ مِیثَاقَہُمْ وَمِنْک وَمِنْ نُوحٍ } پڑھتے تو فرماتے کہ خیر کی ابتداء مجھ سے کی گئی اور بعثت میں میں ان سب سے آخری ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33924]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33924، ترقيم محمد عوامة 32421)
حديث رقم: 32422 مصنف ابن أبي شيبة
٣٣٩٢٥ - حدثنا محمد بن أبي عبيدة بن معن عن أبيه عن الأعمش عن أبي سفيان عن أنس بن مالك قال: خرج إلينا رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم ذات يوم وهو غضبان ونحن نرى أن معه جبريل، قال: فما رأيت يوما (كان) (١) أكثر باكيا متقنعا منه، (فقال) (٢) :"سلوني، فواللَّه لا تسألوني عن شيء إلا أنبأتكم به"، قال: فقام إليه رجل فقال: يا رسول اللَّه أفي الجنة أنا أم في النار؟ قال:"لا، بل في النار"، قال: ⦗٤٧٠⦘ فقام إليه آخر فقال: يا رسول اللَّه من أبي؟ قال:"أبوك حذافة"، قال: فقام إليه آخر فقالا: (يا رسول اللَّه) (٣) : أعلينا الحج في كل عام؟ قال:"لو قلتها لوجبت ولو وجبت ما قمتم بها، ولو لم تقوموا بها (لعذبتم) (٤) "، قال: فقام عمر بن الخطاب فقال: رضينا باللَّه ربا وبالإسلام دينا وبمحمد صلى الله عليه و آله وسلم (٥) رسولًا، يا رسول اللَّه كنا حديثي عهد بجاهلية، فلا تبد سوآتنا ولا تفضحنا لسرائرنا واعف عنا عفا اللَّه عنك، قال: فسري عنه ثم التفت نحو الحائط فقال:"لم أر كاليوم في الخير والشر رأيت الجنة والنار دون هذا الحائط" (٦) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم غصے کی حالت میں ہمارے پاس آئے، اور ہم سمجھتے تھے کہ آپ کے ساتھ جبرائیل ہیں، کہتے ہیں کہ میں نے اس دن سے زیادہ رونے والا کوئی دن نہیں پایا، آپ نے فرمایا کہ مجھ سے سوال کرو، بخدا تم مجھ سے جس چیز کا بھی سوال کرو گے میں تمہیں اس کی خبر دوں گا، کہتے ہیں کہ ایک آدمی کھڑا ہوا اور اس نے عرض کیا یا رسول اللہ! میں جنت میں ہوں یا دوزخ میں، آپ نے فرمایا کہ نہیں بلکہ دوزخ میں، دوسرا آدمی کھڑا ہوا اور اس نے کہا یا رسول اللہ! میرا والد کون ہے؟ فرمایا کہ تمہارا والد حذافہ ہے، ایک اور آدمی کھڑا ہوا اور اس نے کہا یا رسول اللہ! کیا ہم پر ہر سال حج فرض ہے؟ آپ نے فرمایا اگر میں یہ کہہ دوں تو واجب ہوجائے گا۔ اگر واجب ہوا تو تم اس کو ادا نہیں کرسکو گے، اور اگر تم اس کو ادا نہ کرو گے تو تمہیں عذاب دیا جائے گا۔ کہتے ہیں کہ اس پر حضرت عمر بن خطاب کھڑے ہوئے اور عرض کیا ”رَضِینَا بِاللہِ رَبًّا وَبِالإِسْلاَمِ دِینًا وَبِمُحَمَّدٍ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ رَسُولا“ یا رسول اللہ! ہمارا جاہلیت کا زمانہ قریب ہے، آپ ہماری برائیاں ظاہر نہ فرمائیں، اور ہمیں ہمارے پوشیدہ کاموں کی وجہ سے رسوا نہ فرمائیے، اور ہمیں معاف فرمائیے، اللہ نے آپ کو معاف فرما دیا ہے، کہتے ہیں کہ اس کے بعد آپ کی یہ حالت ختم ہوگئی، پھر آپ دیوار کی طرف متوجہ ہوئے، اور فرمایا کہ میں نے آج کی طرح خیر و شر میں کوئی چیز نہیں دیکھی، میں نے جنت اور دوزخ کو اس دیوار کے پاس پایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33925]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33925، ترقيم محمد عوامة 32422)
حديث رقم: 32423 مصنف ابن أبي شيبة
٣٣٩٢٦ - حدثنا وكيع عن هشام بن عروة عن أبيه قال: أبطأ جبريل على النبي صلى الله عليه و آله وسلم (١) فجزع جزعًا شديدًا، فقالت له خديجة: إني أرى ربك قد قلاك (مما نرى) (٢) من (جزعك) (٣) قال: فنزلت: ﴿وَالضُّحَى (١) وَاللَّيْلِ إِذَا سَجَى (٢) مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلَى﴾ (٤) [الضحى: ١ - ٣] .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ جبرائیل نے نبی 5 کے پاس آنے میں تاخیر کی تو آپ بہت گھبرائے، حضرت خدیجہ نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ آپ کے رب نے آپ کو چھوڑ دیا ہے کیونکہ اس نے آپ کی گھبراہٹ کو دیکھا ہے، اس پر یہ آیات نازل ہوئیں { وَالضُّحَی وَاللَّیْلِ إذَا سَجَی مَا وَدَّعَک رَبُّک، وَمَا قَلَی }۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33926]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33926، ترقيم محمد عوامة 32423)
حديث رقم: 32424 مصنف ابن أبي شيبة
٣٣٩٢٧ - حدثنا عمرو بن طلحة عن أسباط بن نصر الهمداني عن سماك عن جابر بن سمرة قال: صليت مع رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم صلاة الأولى ثم خرج إلى أهله، ⦗٤٧١⦘ وخرجت معه، فاستقبله ولدان، فجعل يمسح (خد) (١) أحدهم واحدا واحدا، قال: وأما أنا فمسح خدي فوجدت ليده بردا وريحا كأنما أخرجها من جؤنة عطار (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت جابر بن سمرہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ صلاۃ الأولٰی پڑھی، پھر آپ اپنے گھر کی طرف چلے اور میں بھی چلا، چناچہ آپ کے پاس بچے آئے تو آپ ایک ایک کے رخسار پر ہاتھ پھیرنے لگے، کہتے ہیں آپ نے میرے رخسار پر بھی ہاتھ پھیرا تو میں نے اس کی ٹھنڈک اور خوشبو محسوس کی گو یا کہ ابھی عطر فروش کے تھیلے سے نکالا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33927]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33927، ترقيم محمد عوامة 32424)
حديث رقم: 32425 مصنف ابن أبي شيبة
٣٣٩٢٨ - حدثنا غندر عن شعبة عن أبي بشر قال: سألت سعيد بن جبير عن الكوثر فقال: هو الخير الكثير الذي أعطاه اللَّه إياه.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو بشر فرماتے ہیں کہ میں نے سعید بن جبیر سے کوثر کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا وہ خیر کثیر ہے جو اللہ نے آپ کو عطا فرمائی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33928]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33928، ترقيم محمد عوامة 32425)
حديث رقم: 32426 مصنف ابن أبي شيبة
٣٣٩٢٩ - [حدثنا غندر عن شعبة عن عمارة عن عكرمة قال: هو النبوة والخير الذي أعطاه اللَّه] (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
عمارہ روایت کرتے ہیں کہ حضرت عکرمہ فرماتے یں کہ اس سے مراد نبوت اور خیر ہے جو اللہ نے آپ کو عطا فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33929]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33929، ترقيم محمد عوامة 32426)
حديث رقم: 32427 مصنف ابن أبي شيبة
٣٣٩٣٠ - حدثنا محمد بن فضيل عن (فليت) (١) العامري عن جسرة عن أبي ذر قال: سمعت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم وهو يصلي ذات ليلة وهو يردد آية [حتى أصبح (يركع بها ويسجد بها) (٢) ﴿إِنْ تُعَذِّبْهُمْ فَإِنَّهُمْ عِبَادُكَ﴾ [المائدة: ١١٨] ، قال: قلت: يا رسول اللَّه ما زلت تردد هذه الآية] (٣) حتى (أصبحت) (٤) ، قال:"إني سألت ربي الشفاعة لأمتي، وهي نائلة (لمن) (٥) (لا) (٦) يشرك باللَّه شيئًا" (٧) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو ذر فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو ایک رات نماز میں بار بار رکوع اور سجدے میں یہ آیت دہراتے ہوئے سنا {إنْ تُعَذِّبْہُمْ فَإِنَّہُمْ عِبَادُک } میں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! آپ صبح تک اس آیت کو دہراتے رہے؟ فرمایا کہ میں نے اپنے رب سے اپنی امت کے لئے شفاعت کا سوال کیا ہے، اور وہ ہر اس آدمی کو حاصل ہونے والی ہے جو اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراتا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33930]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33930، ترقيم محمد عوامة 32427)
حديث رقم: 32428 مصنف ابن أبي شيبة
٣٣٩٣١ - حدثنا ابن فضيل عن عطاء عن سعيد بن جبير قال: لما أنزل اللَّه (١) : ﴿تَبَّتْ يَدَا أَبِي لَهَبٍ وَتَبَّ﴾ [المسد: ١] ، جاءت إمرأة أبي لهب إلى النبي صلى الله عليه و آله وسلم (٢) ومعه أبو بكر فقال أبو بكر: يا نبي اللَّه، إنها (ستؤذيك) (٣) فقال:"إنه سيحال بيني وبينها"، قال: فلم تره، فقالت لأبي بكر: هجانا صاحبك، فقال: واللَّه ما ينطق (بالشعر) (٤) ولا يقوله، فقالت: إنك لمصدق، قال: فاندفعت راجعة، فقال أبو بكر: يا رسول اللَّه، ما رأتك؟ قال: فقال:"لم يزل ملك بيني وبينها يسترني، حتى ذهبت" (٥) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ جب اللہ نے { تَبَّتْ یَدَا أَبِی لَہَبٍ } نازل فرمائی تو ابو لہب کی بیوی نبی 5 کے پاس آئی جبکہ آپ کے ساتھ ابوبکر تھے، حضرت ابوبکر نے عرض کیا اے اللہ کے نبی! یہ آپ کو تکلیف دے گی، آپ نے فرمایا کہ میرے اور اس کے درمیان پردہ حائل ہوجائے گا، چناچہ آپ اس کو نظر نہ آئے، اس نے حضرت ابوبکر سے کہا کہ آپ کے ساتھی نے ہمیں غصے میں مبتلا کردیا ہے، انہوں نے فرمایا کہ بخدا وہ نہ تو شعر بنا سکتے ہیں نہ شعر کہتے ہیں، اس نے کہا کہ آپ صحیح کہتے ہیں، اس کے بعد وہ چلی گئی، حضرت ا بو بکر نے عرض کی یا رسول اللہ! کیا اس نے آپ کو نہیں دیکھا؟ آپ نے فرمایا کہ ایک فرشتہ میرے اور اس کے درمیان رہا اور مجھے چھپاتا رہا۔ یہاں تک کہ وہ چلی گئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33931]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33931، ترقيم محمد عوامة 32428)
حديث رقم: 32429 مصنف ابن أبي شيبة
٣٣٩٣٢ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش (عن أبي صالح) (١) عن أبي سعيد قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إنما مثلي ومثل النبيين كمثل رجل بنى دارا فأتمها إلا لبنة واحدة فجئت أنا فأتممت تلك اللبنة" (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ میری اور انبیاء کی مثال اس آدمی کی سی ہے جس نے گھر بنایا ہو اور اس کو مکمل کردیا ہو اور ایک اینٹ چھوڑ دی ہو، میں آیا اور میں نے اس اینٹ کی جگہ کو پر کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33932]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33932، ترقيم محمد عوامة 32429)
حديث رقم: 32430 مصنف ابن أبي شيبة
٣٣٩٣٣ - حدثنا عفان قال: ثنا (سليم) (١) بن حيان قال: ثنا سعيد بن ميناء عن جابر بن عبد اللَّه عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"مثلي ومثل الأنبياء كمثل رجل بنى دارًا فأتمها ⦗٤٧٣⦘ وأكملها إلا موضع لبنة، فجعل الناس يدخلونها ويتعجبون منها ويقولون لولا موضع اللبنة"، قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (٢) :"فأنا موضع اللبنة جئت فختمت الأنبياء" (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی 5 نے فرمایا کہ میری اور انبیاء کی مثال اس شخص کی سی ہے جس نے گھر بنایا ہو اور اس کو مکمل کردیا ہو سوائے ایک اینٹ کی جگہ کے، چناچہ لوگ اس میں داخل ہوں اور اس پر تعجب کریں اور کہیں کہ اگر یہ اینٹ کی جگہ خالی نہ ہوتی تو اچھا ہوتا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فرماتے ہیں کہ میں اس اینٹ کی جگہ ہوں، میں آیا اور میں نے انبیاء کو ختم کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33933]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33933، ترقيم محمد عوامة 32430)
حديث رقم: 32431 مصنف ابن أبي شيبة
٣٣٩٣٤ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن (حصين) (١) عن حبيب بن أبي ثابت قال: جاء رجل إلى النبي صلى الله عليه و آله وسلم (٢) فقال: يا رسول اللَّه، جئت من عند حي ما (يتروح) (٣) لهم راع، ولا يخطر لهم فحل، فادع اللَّه لنا، فقال:"اللهم اسق (بلادك وبهائمك) (٤) وانشر رحمتك"، قال: ثم دعا فقال:"اللهم اسقنا غيثًا مغيثًا مريئًا مريعًا طيبًا غدقًا عاجلًا غير رائث، نافعًا غير ضار"، قال": فما نزل حتى ما جاء أحد من وجه من الوجوه إلا قال: مطرنا وأحيينا (٥) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حبیب بن ابی ثابت فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نبی 5 کے پاس آیا اور اس نے کہا یا رسول اللہ! میں ایسے قبیلے سے آیا ہوں جن کا چرواہا آرام نہیں پاتا اور ان کے نر جانور اپنی دم نہیں ہلاتے، آپ ہمارے لیے دعا کریں، آپ نے فرمایا اے اللہ! اپنے شہروں اور جانوروں کو پانی سے سیراب کیجیے اور اپنی رحمت کے دروازے کھول دیجئے، پھر آپ نے دعا کی ”اے اللہ! ہمیں خوب برسنے والی، سبزے والی، پاکیزگی والی اور موٹے قطروں والی جلدی آنے والی، نفع پہنچانے والی نہ کہ نقصان پہنچانے والی بارش عطا فرما۔“ چناچہ اتنی بارش برسی کہ جس طرف سے بھی کوئی آدمی آتا وہ کہتا کہ ہمارے علاقے میں بارش ہوئی اور زمین زندہ ہوگئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33934]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33934، ترقيم محمد عوامة 32431)
حديث رقم: 32432 مصنف ابن أبي شيبة
٣٣٩٣٥ - حدثنا معاوية بن هشام قال: ثنا سفيان عن أيوب بن موسى يرفعه إلى النبي صلى الله عليه و آله وسلم (١) :"إني بعثت خاتما وفاتحا، (واختصر) (٢) لي الحديث اختصارا، فلا ⦗٤٧٤⦘ (يهلكنكم) (٣) (المشركون) (٤) " (٥) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ایوب بن موسیٰ نبی 5 سے مرفوعاً روایت کرتے ہیں کہ مجھے ختم کرنے والا اور شروع کرنے والا بنا کر بھیجا گیا ہے، اور میرے لیے بات کو مختصر کردیا گیا ہے، اس لئے تمہیں مشرکین ہلاک نہ کردیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33935]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33935، ترقيم محمد عوامة 32432)
حديث رقم: 32433 مصنف ابن أبي شيبة
٣٣٩٣٦ - حدثنا معاوية بن هشام عن هشام بن سعد عن زيد بن أسلم قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إنما بعثت لأتمم (صلاح) (١) الأخلاق" (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت زید بن اسلم فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ مجھے بہترین اخلاق کی تکمیل کے لئے بھیجا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33936]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33936، ترقيم محمد عوامة 32433)
حديث رقم: 32434 مصنف ابن أبي شيبة
٣٣٩٣٧ - حدثنا معاوية بن عمرو قال ثنا زائدة بن قدامة عن منصور عن مسلم (١) قال: قال أصحاب رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم أو من شاء اللَّه منهم: يا رسول اللَّه، ما (نولنا) (٢) أن نفارقك في الدنيا، فإنك لو مت رفعت فوقنا، فلم نرك فأنزل اللَّه: ﴿وَمَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَالرَّسُولَ فَأُولَئِكَ مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ مِنَ النَّبِيِّينَ وَالصِّدِّيقِينَ وَالشُّهَدَاءِ وَالصَّالِحِينَ وَحَسُنَ أُولَئِكَ رَفِيقًا﴾ (٣) [النساء: ٦٩] .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مسلم فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے صحابہ نے یا ان میں سے بعض نے کہا یا رسول اللہ! ہمارا آپ سے دنیا میں جدا ہونے کے بعد کیا ہوگا، کہ اگر آپ فوت ہوئے تو آپ بلند درجات پر پہنچ جائیں گے اور ہم آپ کو دیکھ نہ سکیں گے، چناچہ اللہ نے یہ آیت نازل فرمائی { وَمَنْ یُطِعَ اللَّہَ وَالرَّسُولَ فَأُولَئِکَ مَعَ الَّذِینَ أَنْعَمَ اللَّہُ عَلَیْہِمْ مِنَ النَّبِیِّینَ وَالصِّدِّیقِینَ وَالشُّہَدَائِ وَالصَّالِحِینَ وَحَسُنَ أُولَئِکَ رَفِیقًا }۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33937]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33937، ترقيم محمد عوامة 32434)
حديث رقم: 32435 مصنف ابن أبي شيبة
٣٣٩٣٨ - حدثنا معاوية بن عمرو قال: ثنا زائدة، عن بيان، عن حكيم بن جابر قال لما أنزلت هذه الآية: ﴿آمَنَ الرَّسُولُ بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْهِ مِنْ رَبِّهِ﴾ [البقرة: ٢٨٥] ، ⦗٤٧٥⦘ قال جبريل للنبي صلى الله عليه و آله وسلم (١) إن اللَّه قد أحسن الثناء عليك وعلى أمتك سل تعطه، قال: فقرأ النبي صلى الله عليه و آله وسلم (٢) هذه الآية حتى ختمها: ﴿لَا يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا﴾ إلى آخر الآية (٣) [البقرة: ٢٨٦] .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حکیم بن جابر فرماتے ہیں کہ جب یہ آیت نازل ہوئی { آمَنَ الرَّسُولُ بِمَا أُنْزِلَ إلَیْہِ مِنْ رَّبِّہِ } تو جبرئیل نے نبی 5 سے فرمایا کہ بیشک اللہ نے آپ کی اور آپ کی امت کی بہترین تعریف فرمائی ہے، آپ مانگئے آپ کو عطا کیا جائے گا، چناچہ نبی 5 نے یہ آیت آخر تک پڑھی، { لاَ یُکَلِّفُ اللَّہُ نَفْسًا إلاَّ وُسْعَہَا } … الخ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33938]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33938، ترقيم محمد عوامة 32435)