٣٣٩٠٩ - حدثنا ابن عيينة عن أبي حازم قال: أتوا سهل بن سعد (فقالوا) (١) : من أي (شيء) (٢) منبر رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم؟ قال: ما بقي أحد من الناس أعلم به مني، قال: هو من أثل الغابة، وعمله فلان مولى فلانة لرسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم، وكان رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يستند إلى جذع في المسجد يصلي إليه إذا خطب، فلما اتخذ المنبر فقعد عليه حَنَّ الجذع، قال: فأتاه رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم فوطده، -وليس في حديث أبي حازم (فوطده) (٣) - حتى سكن (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
ابو حازم فرماتے ہیں کہ لوگ حضرت سہل بن سعد کے پاس آئے اور کہنے لگے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا منبر کس چیز کا تھا؟ فرمانے لگے کہ مجھ سے زیادہ اس کو جاننے والا کوئی باقی نہیں رہا، فرمایا کہ وہ جنگل کے جھاؤ کے درخت کا تھا، اور اس کو فلاں عورت کے آزاد کردہ غلام فلاں شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے لیے تیار کیا تھا، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مسجد کے ایک شہتیر سے ٹیک لگاتے اور جب خطبہ دیتے تو اس کے بعد اس کی طرف رخ کر کے نماز پڑھتے، جب منبر تیار ہوا اور آپ اس پر بیٹھ گئے تو وہ شہتیر رونے لگا، چناچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس کے پاس آئے اور اس کو زمین میں ٹھہرایا یہاں تک کہ اس کو سکون ہوگیا، اور ابو حازم کی روایت میں ”فوطدہ“ کے الفاظ نہیں ہیں۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33909]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33909، ترقيم محمد عوامة 32406)