٣٣٩١١ - حدثنا أبو أسامة عن مجالد عن أبي الوداك عن أبي سعيد قال: كان رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يخطب إلى جذع، فأتاه رجل رومي فقال: أصنع لك منبرا تخطب عليه، فصنع له منبره هذا الذي ترون، فلما قام عليه (فخطب) (١) حَنَّ الجذع حنين الناقة على ولدها، فنزل إليه رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم فضمه إليه فسكت، فأمر به أن (يدفن ويحفر له) (٢) (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ایک شہتیر سے ٹیک لگا کر خطبہ دیتے تھے، چناچہ ایک رومی شخص آپ کے پاس آیا اور اس نے کہا کیا میں آپ کے لیے ایک منبر بناؤں جس پر کھڑے ہو کر آپ خطبہ دیں؟ چناچہ اس نے آپ کے لئے یہ منبر بنایا جو آپ دیکھ رہے ہو، جب آپ اس پر کھڑے ہوئے اور خطبہ دیا تو وہ اس طرح رونے لگا جس طرح اونٹنی اپنے بچے پر روتی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اتر کر اس کے پاس آئے اور اس کو اپنے سینے سے لگایا تو وہ خاموش ہوگیا، پھر آپ نے اس کو ایک جگہ کھود کر دفن کرنے کا حکم فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33911]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33911، ترقيم محمد عوامة 32408)