☽ 12 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Musannaf Ibn Abi Shaibah

Hadith No.: 32384
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← Chapters← Bab← Hadith No. 32384
٣٣٨٨٧ - حدثنا مروان عن عوف عن أبي رجاء قال: ثنا عمران بن الحصين قال: كنا مع رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم في سفر فشكا الناس إليه العطش، فدعا فلانًا ودعا عليًا، (فقال) (١) :"اذهبا (فابغياني) (٢) الماء"، فانطلقا فتلقيا امرأة معها مزادتان أو سطحيتان، قال: فجاءا بها إلى النبي صلى الله عليه و آله وسلم (٣) فدعا النبي صلى الله عليه و آله وسلم (٤) بإناء فأفرغ فيه من ⦗٤٤٩⦘ أفواه المزادتين أو السطحيتين ثم أوكأ أفواههما، وأطلق العَزَالى، ونودي في الناس: أن اسقوا واستقوا، قال: فسقى من سقى (واستقى من استقى) (٥) ، قال: وهي قائمة تنظر إلى ما يصنع بمائها، قال: فواللَّه لقد أقلع عنها حين أقلع وإنه ليخيل إلينا أنها أشد (ملاءا) (٦) منها (حيث) (٧) ابتدأ فيها فقال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"واللَّه ما رزأناك من ماءك شيئًا، ولكن اللَّه سقانا" (٨) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمران بن حصین فرماتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ ایک سفر میں تھے کہ لوگوں کو پیاس کی شکایت ہوئی، آپ نے فلاں کو اور علی رضی اللہ عنہ کو بلایا، اور فرمایا کہ جاؤ اور ہمارے لئے پانی تلاش کرو، چناچہ وہ چلے اور انہیں ایک عورت ملی جس کے پاس دو مٹکے یا مشکیزے تھے، وہ اس عورت کو نبی 5 کے پاس لائے، نبی 5 نے ایک برتن منگایا اور اس میں مشکیزوں یا مٹکوں کے منہ سے پانی ڈالا پھر ان کے منہ بند کردیے اور رسّی چھوڑی، اور لوگوں میں اعلان کردیا گیا کہ پانی لے لو اور بھر لو، چناچہ جس نے پینا تھا پی لیا اور جس نے بھرنا تھا بھر لیا، اور وہ کھڑی دیکھ رہی تھی کہ اس کے پانی کا کیا کیا جار ہا ہے، کہتے ہیں واللہ! اس کو اس طرح چھوڑا گیا کہ ہمیں گمان ہو رہا تھا کہ وہ پہلے سے زیادہ بھرا ہوا ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ واللہ! ہم نے تمہارے پانی سے کچھ کم نہیں کیا بلکہ ہمیں اللہ نے پلایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33887]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33887، ترقيم محمد عوامة 32384)
← Previous Hadith (32383) Back to Bab Next Hadith → (32385)