☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الإيمان← باب
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 100
Page 3 of 5
Hadith No.: 31029 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٢٤٠٨ - حدثنا ابن علية (عن ليث) (١) عن مدرك (عن) (٢) ابن أبي أوفى قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"لا يزني الزاني حين يزني وهو مؤمن، ولا يسرق حين يسرق وهو مؤمن، ولا يشرب الخمر حين يشربها وهو مؤمن، ولا ينتهب نهبة ذات يفرف يرفع المسلمون إليها رؤوسهم وهو مؤمن" (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن ابی اوفی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: زنا کرنے والا جب زنا کرتا ہے تو اس کا ایمان باقی نہیں رہتا، اور چوری کرنے والا جب چوری کرتا ہے تو اس کا ایمان باقی نہیں رہتا۔ اور شراب پینے والا جب شراب پیتا ہے تو اس کا ایمان باقی نہیں رہتا، اور ڈاکو جب کسی شریف سے چھینا جھپٹی کرتا ہے اور مسلمانوں کے سر بےبسی سے اس کی طرف اٹھتے ہیں تو اس کا ایمان باقی نہیں رہتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32408]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32408، ترقيم محمد عوامة 31029)
Hadith No.: 31030 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٢٤٠٩ - حدثنا الحسن بن موسى قال: (حدثنا) (١) شعبة عن فراس عن (مدرك) (٢) عن ابن أبي أوفى عن (النبي) (٣) نحوه (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن ابی اوفی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: پھر راوی نے ما قبل والی حدیث نقل کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32409]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32409، ترقيم محمد عوامة 31030)
Hadith No.: 31031 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٢٤١٠ - حدثنا محمد بن بشر قال: (حدثنا) (١) محمد بن عمرو عن أبي سلمة عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"الحياء من الأيمان، والإيمان في الجنة، والبذاء من الجفاء والجفاء في النار" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: حیا ایمان کا حصہ ہے اور ایمان جنت میں ہوگا اور بد اخلاقی سنگدلی کا حصہ ہے۔ اور سنگدلی جہنم میں ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32410]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32410، ترقيم محمد عوامة 31031)
Hadith No.: 31032 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٢٤١١ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن (هشام عن) (١) الحسن عن جابر بن عبد اللَّه أنه قال: قيل: يا رسول اللَّه أي الأعمال أفضل؟ قال:"الصبر ⦗٤٢⦘ والسماحة"، قيل (فأي) (٢) المؤمنين أكمل إيمانا؟ قال:"أحسنهم خلقا" (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: پوچھا گیا: اے اللہ کے رسول 5! کون سے اعمال افضل ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: صبر کرنا اور سخاوت کرنا، پوچھا گیا: پس مومنین میں سے کامل ترین ایمان والا کون ہے! آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: جو ان میں زیادہ اچھے اخلاق والا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32411]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32411، ترقيم محمد عوامة 31032)
Hadith No.: 31033 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٢٤١٢ - حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي الزبير عن جابر قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"بين العبد و (بين) (١) الكفر ترك الصلاة" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بندے اور کفر کے درمیان صرف نماز چھوڑنے کا فاصلہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32412]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32412، ترقيم محمد عوامة 31033)
Hadith No.: 31034 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٢٤١٣ - حدثنا عبيدة بن حميد عن الأعمش عن أبي سفيان عن جابر (بن عبد اللَّه) (١) عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم نحوه (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا پھر راوی نے مذکورہ حدیث نقل کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32413]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32413، ترقيم محمد عوامة 31034)
Hadith No.: 31035 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٢٤١٤ - حدثنا يحيى بن واضح عن حسين بن واقد قال: سمعت ابن بريدة يقول: سمعت أبي يقول: سمعت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (يقول) (١) :"العهد الذي بيننا وبينهم (ترك) (٢) الصلاة فمن تركها فقد كفر" (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یوں فرماتے ہوئے سنا ہے: ہمارے درمیان اور کفر کے درمیان صرف نماز چھوڑنے کا فرق ہے۔ پس جس نے نماز کو چھوڑ دیا تحقیق اس نے کفر کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32414]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32414، ترقيم محمد عوامة 31035)
Hadith No.: 31036 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٢٤١٥ - حدثنا شريك عن عاصم عن زرعن عبد اللَّه قال: من لم يصل فلا دين له (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت زر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: جو شخص نماز نہیں پڑھتا اس کا دین میں کچھ حصہ نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32415]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32415، ترقيم محمد عوامة 31036)
Hadith No.: 31037 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٢٤١٦ - حدثنا يزيد بن هارون عن هشام الدستوائي عن يحيى عن أبي قلابة عن أبي (المليح) (١) عن ابن بريدة عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"من ترك العصر فقد حبط عمله" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس شخص نے عصر کی نماز چھوڑ دی تحقیق اس کے اعمال ضائع ہوگئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32416]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32416، ترقيم محمد عوامة 31037)
Hadith No.: 31038 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٢٤١٧ - حدثنا عيسى ووكيع عن الأوزاعي عن يحيى بن أبي كثير عن أبي قلابة عن أبي المهاجر عن بريدة عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"من ترك العصر فقد حبط عمله" (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس شخص نے عصر کی نماز چھوڑ دی تحقیق اس کے اعمال ضائع ہوگئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32417]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32417، ترقيم محمد عوامة 31038)
Hadith No.: 31039 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٢٤١٨ - حدثنا هشيم قال أخبرنا عباد بن (ميسرة) (١) المنقري عن أبي قلابة والحسن أنهما كانا جالسين فقال أبو قلابة: قال أبو الدرداء: من ترك العصر حتى تفوته من غير عذر فقد حبط عمله (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عباد بن میسرہ المنقری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو قلابہ رحمہ اللہ اور حضرت حسن رحمہ اللہ دونوں بیٹھے تھے تو حضرت ابو قلابہ رحمہ اللہ نے فرمایا: کہ حضرت ابو الدرداء رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا ہے: جس شخص نے عصر کی نماز کو چھوڑ دیا یہاں تک کہ بغیر عذر کے اس نے نماز کو قضا کردیا تحقیق اس کے اعمال ضائع ہوگئے، راوی فرماتے ہیں! حضرت حسن رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا ارشاد ہے: جو شخص فرض نماز کو بغیر کسی عذر کے چھوڑ دے یہاں تک کہ اس کو قضا کر دے تو تحقیق اس کے اعمال ضائع ہوگئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32418]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32418، ترقيم محمد عوامة 31039)
Hadith No.: 31040 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٢٤٢٠ - حدثنا هوذة بن خليفة قال: حدثنا (عوف عن) (١) قسامة بن زهير قال: لا إيمان لمن لا أمانة له، ولا دين لمن لا عهد له.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عوف رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت قسامہ بن زھیر رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: جو شخص امانت دار نہیں اس کا ایمان میں کچھ حصہ نہیں۔ اور جو شخص عہد کی وفا نہ کرے تو اس کا دین میں کچھ حصہ نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32420]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32420، ترقيم محمد عوامة 31040)
Hadith No.: 31041 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٢٤٢١ - (١) حدثنا أبو معاوية عن (الأعمش عن) (٢) مجاهد قال: إن أفضل العبادةِ الرأيُ الحسن.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت اعمش رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد رحمہ اللہ نے فرمایا؛ بلاشبہ افضل ترین عبادت اچھا مشورہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32421]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32421، ترقيم محمد عوامة 31041)
Hadith No.: 31042 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٢٤٢٢ - حدثنا أبو معاوية عن يوسف بن ميمون قال: قلت لعطاء: إن قبلنا قومًا نعدُّهم من أهل الصلاح إن قلنا نحن مؤمنون عابوا ذلك علينا، قال: فقال عطاء: نحن المسلمون المؤمنون وكذلك أدركنا أصحاب محمد صلى الله عليه و آله وسلم يقولون (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت یوسف بن میمون رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء رحمہ اللہ سے عرض کیا: اگر ہم کچھ لوگوں کی ضمانت کریں تو ہم انہیں نیکوکار پاتے ہیں: اگر ہم یوں کہیں: ہم مومنین ہیں۔ تو وہ اس وجہ سے ہم پر عیب لگاتے ہیں۔ راوی کہتے ہیں: حضرت عطاء رحمہ اللہ نے فرمایا: ہم تو مومنین اور مسلمان ہیں، ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اصحاب کو اس طرح ہی کہتے ہوئے پایا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32422]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32422، ترقيم محمد عوامة 31042)
Hadith No.: 31043 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٢٤٢٣ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن عمرو بن مرة عن (أبي) (١) البختري عن حذيفة قال: القلوب (أربعة) (٢) : قلب مُصَفَّح فذلك قلب المنافق، وقلب (أغلف) (٣) فذلك قلب الكافر، وقلب أجرد (كأن) (٤) فيه سراجًا يزهر فذاك قلب المؤمن، وقلب فيه نفاق وإيمان فمثله كمثل (قرحة) (٥) (يمدها) (٦) (قيح) (٧) ⦗٤٥⦘ ودم (ومثله) (٨) كمثل شجرة يسقيها (ماء خبيث و) (٩) ماء طيب، (فأي ماء) (١٠) غلب (عليها) (١١) غلب (قرحه) (١٢) (١٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو البختری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: دل چار طرح کے ہوتے ہیں ایک وہ دل جس میں کھوٹ ہے یہ منافق کا دل ہے۔ ایک وہ دل جو غلاف میں لپٹا ہوا ہے یہ کافر کا دل ہے۔ ایک وہ دل جو شفاف ہے اور اس سے روشنی جھلکتی ہے یہ مومن کا دل ہے۔ ایک وہ دل جس میں نفاق اور ایمان ہے۔ اس کی مثال اس پھوڑے کی سی ہے جس میں پیپ اور خون ہے۔ اس کی مثال اس درخت کی سی ہے جس کو صاف اور گندا پانی ملتا ہے جو پانی غالب آجائے اس میں اسی کا اثر ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32423]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32423، ترقيم محمد عوامة 31043)
Hadith No.: 31044 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٢٤٢٤ - أبو معاوية عن الأعمش عن أبي سفيان عن أنس (أن) (١) النبي صلى الله عليه و آله وسلم (كان) (٢) يكثر أن يقول:"يا مقلب القلوب ثبت قلب على دينك" (قالوا) (٣) : يا رسول اللَّه آمنا بك وبما جئت به، فهل تخاف علينا؟ قال:" (نعم) (٤) ، إن القلوب بين إصبعين من أصابع اللَّه يقلبها" (٥) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اکثر یہ دعا مانگا کرتے تھے: اے دلوں کے پھیرنے والے: میرے دل کو اپنے دین پر ثبات عطا فرما؛ صحابہ رضی اللہ عنہ م نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول 5! ہم ایمان لائے آپ پر اور آپ کے لائے ہوئے دین پر۔ کیا اب بھی آپ کو ہمارے متعلق ڈر ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! بلاشبہ تمام دل اللہ کی انگلیوں میں سے دو انگلیوں کے درمیان ہیں جنہیں وہ پھیرتا رہتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32424]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32424، ترقيم محمد عوامة 31044)
Hadith No.: 31045 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٢٤٢٥ - حدثنا معاذ بن معاذ قال: أخبرنا أبو كعب صاحب الحرير قال: حدثنا شهر بن حوشب قال: قلت لأم سلمة: يا أم المؤمنين، ما كان أكثر دعاء ⦗٤٦⦘ رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم إذا كان عندك؟ [ (قال) (١) : قالت] (٢) : (كان) (٣) أكثر دعائه:"يا مقلب القلوب ثبت قلبي على دينك" قلت: يا رسول اللَّه، ما أكثر دعاءك؛ يا مقلب القلوب ثبت قلبي على دينك؟ قال:"يا أم سلمة، إنه ليس آدمي إلا وقلبه بين إصبعين من أصابع اللَّه، ما شاء منها أقام وما شاء أزاغ" (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شھر بن حوشب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ام المومنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے دریافت کیا: جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم آپ کے پاس ہوتے تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کثرت سے کون سی دعا کرتے تھے؟ راوی کہتے ہیں: آپ رضی اللہ عنہا نے ارشاد فرمایا: آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کثرت سے یہ دعا کرتے تھے: اے دلوں کو پھیرنے والے! میرے دل کو اپنے دین پر ثبات عطا فرما۔ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول 5! آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی اکثر یہ دعا ہی ہوتی ہے: اے دلوں کے پھیرنے والے! میرے دل کو اپنے دین پر ثبات عطا فرما۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: اسے ام سلمہ! کوئی بھی شخص نہیں ہے مگر یہ کہ اس کا دل اللہ کی انگلیوں میں سے دو انگلیوں کے درمیان ہے جسے چاہے سیدھا کردیتا ہے اور جسے چاہے ٹیڑھا کردیتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32425]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32425، ترقيم محمد عوامة 31045)
Hadith No.: 31046 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٢٤٢٦ - حدثنا يزيد (١) قال: أخبرنا همام بن يحيى عن علي بن زيد عن أم محمد عن عائشة قالت: كان رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"يا مقلب القلوب ثبت قلبي على دينك"، قلت: يا رسول اللَّه، إنك (تدعو) (٢) بهذا الدعاء؟ قال:"يا عائشة أو ما علمت أن قلب ابن آدم بين أصابع اللَّه، إذا شاء أن يقلبه إلى (هدى) (٣) قلبه، وإن شاء أن يقلبه إلى (ضلالة) (٤) قلبه" (٥) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم یہ دعا مانگا کرتے تھے: اے دلوں کے پھیرنے والے! میرے دل کو اپنے دین پر ثبات عطا فرما۔ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول 5! آپ یہ دعا فرما رہے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: اے عائشہ رضی اللہ عنہا! کیا تجھے معلوم نہیں ابن آدم کا دل اللہ کی دو انگلیوں کے درمیان ہے۔ جب چاہتے ہیں اس کے دل کو ہدایت کی طرف پھیر دیتے ہیں اور جب چاہتے ہیں اس کے دل کو گمراہی و ضلالت کی طر ف پھیر دیتے ہیں؟!۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32426]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32426، ترقيم محمد عوامة 31046)
Hadith No.: 31047 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٢٤٢٧ - حدثنا غندر عن شعبة عن الحكم بن (عتيبة) (١) قال: سمعت ابن أبي ليلى يحدث عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم أنه كان يدعو بهذا الدعاء:" (٢) يا مقلب القلوب ثبت قلبي على دينك" (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن ابی لیلی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم یہ دعا مانگا کرتے تھے: اے دلوں کے پھیرنے والے! میرے دل کو اپنے دین پر ثبات عطا فرما۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32427]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32427، ترقيم محمد عوامة 31047)
Hadith No.: 31048 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٢٤٢٨ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن (ذر) (١) عن وائل بن مهانة قال: قال عبد اللَّه: ما رأيت من ناقص الدين والرأي أغلب للرجال ذوي الأمر على أمرهم من النساء، قالوا: يا أبا عبد الرحمن، وما نقصان دينها؟ قال: تركها الصلاة أيام حيضها، قالوا: فما نقصان عقلها؟ قال: لا تجوز شهادة امرأتين إلا بشهادة رجل (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت وائل بن مہانہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: میں نے نہیں دیکھا کسی کو عورتوں سے زیادہ ناقص دین اور مشورہ دینے کے اعتبار سے اور ہوشیار مردوں پر ان کے معاملات میں غالب آنے کے اعتبار سے۔ لوگوں نے عرض کیا: اے ابو عبد الرحمن! ان کے دین میں کیا کمی ہے؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: حیض کے دنوں میں ان کا نماز ترک کرنا۔ لوگوں نے عرض کیا: اور ا ن کی عقل کی کمی کیسے ہے؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: دو عورتوں کی گواہی جائز نہیں مگر ایک آدمی کی گواہی کے ساتھ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32428]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32428، ترقيم محمد عوامة 31048)