☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الإيمان← باب
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 100
صفحہ 2 از 5
حدیث نمبر: 31009 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٣٨٧ - حدثنا (المقرئ) (١) عن سعيد بن أبي أيوب عن ابن عجلان عن القعقاع عن أبي صالح عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"أكمل المؤمنين (إيمانا) (٢) أحسنُهم خلقًا" (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مومنین میں سے کامل ترین ایمان والے وہ لوگ ہیں جو اخلاق کے زیادہ اچھے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32387]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32387، ترقيم محمد عوامة 31009)
حدیث نمبر: 31010 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٣٨٨ - حدثنا أبو أسامة عن جرير بن حازم عن يعلى بن حكيم قال: (١) أكثر ظني أنه قال عن سعيد بن جبير قال: (قال) (٢) ابن عمر: (إن) (٣) الحياء والإيمان قرنًا جميعًا فإذا رفع أحدهما رفع الآخر (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: بیشک حیا اور ایمان دونوں کو ملا دیا گیا ہے۔ پس جب ان دونوں میں سے ایک اٹھتا ہے تو دوسرے کو بھی اٹھا لیا جاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32388]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32388، ترقيم محمد عوامة 31010)
حدیث نمبر: 31011 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٣٨٩ - حدثنا غندر عن شعبة عن سلمة عن إبراهيم عن علقمة قال: قال وجل عند عبد اللَّه: إني مؤمن، فقال: قل: إني في الجنة! ولكنا نؤمن باللَّه وملائكته وكتبه ورسله (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علقمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس یوں کہا: یقینا میں مومن ہوں۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یوں کہہ! یقینا میں اہل جنت میں سے ہوں؟! اور فرمایا لیکن ہم اللہ پر اور اس کے فرشتوں پر، اور اس کی کتابوں پر اور اس کے رسولوں پر ایمان لاتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32389]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32389، ترقيم محمد عوامة 31011)
حدیث نمبر: 31012 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٣٩٠ - حدثنا جرير عن منصور عن إبراهيم عن علقمة قال: قيل له أمؤمن أنت قال: أرجو.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت علقمہ رحمہ اللہ سے پوچھا گیا کیا آپ مومن ہیں؟ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا: میں امید کرتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32390]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32390، ترقيم محمد عوامة 31012)
حدیث نمبر: 31013 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٣٩١ - حدثنا جرير عن مغيرة عن سماك بن سلمة عن عبد الرحمن بن عصمة أن عائشة قالت: أنتم المؤمنون إن شاء اللَّه (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن عصمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے ارشاد فرمایا: اگر اللہ نے چاہا تو تم ایمان والے ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32391]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32391، ترقيم محمد عوامة 31013)
حدیث نمبر: 31014 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٣٩٢ - حدثنا أبو أسامة عن مسعر عن عطاء بن السائب عن أبي عبد الرحمن قال: إذا سئل أحدكم أمؤمن في إيمانه [فلا يشكنَّ.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء بن السائب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو عبد الرحمن رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: جب تم میں سے کسی ایک سے سوال کیا جائے: کیا تم مومن ہو؟ تو وہ ہرگز شک مت کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32392]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32392، ترقيم محمد عوامة 31014)
حدیث نمبر: 31015 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٣٩٣ - حدثنا وكيع عن مسعر عن زياد بن علاقة عن عبد اللَّه بن يزيد قال: إذا سئل أحدكم أمؤمن أنت؟] (١) فلا يشك في إيمانه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زیاد بن علاقہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن یزید رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: جب تم میں سے کسی ایک سے سوال کیا جائے: کہ کیا تم مومن ہو؟ تو وہ ہرگز اپنے ایمان میں شک مت کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32393]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32393، ترقيم محمد عوامة 31015)
حدیث نمبر: 31016 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٣٩٤ - حدثنا وكيع عن مسعر عن موسى بن أبي كثير عن رجل لم يسمه عن أبيه قال: سمعت ابن مسعود يقول: أنا مؤمن (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو کثیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا: کہ میں مومن ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32394]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32394، ترقيم محمد عوامة 31016)
حدیث نمبر: 31017 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٣٩٥ - حدثنا وكيع عن الأعمش عن أبي وائل قال: جاء رجل (إلى عبد اللَّه) (١) فقال: لقيت ركبا فقلت: من أنتم؟ قالوا: نحن المؤمنون، قال: ⦗٣٧⦘ (فقال) (٢) : (أفلا) (٣) قالوا: نحن (في) (٤) الجنة (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اعمش رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو وائل رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ایک آدمی آ کر کہنے لگا: میں چند سواروں سے ملا تو میں نے ان سے پوچھا: تم کون لوگ ہو؟ وہ کہنے لگے: ہم ایمان والے ہیں، آپ رحمہ اللہ نے فرمایا: انہوں نے یوں کیوں نہیں کہہ دیا: کہ ہم جنت میں ہیں!! [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32395]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32395، ترقيم محمد عوامة 31017)
حدیث نمبر: 31018 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٣٩٦ - حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن معمر عن ابن طاوس عن أبيه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاوس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت محل اور حضرت ابراہیم رحمہ اللہ جب ان دونوں سے ایمان کا پوچھا جاتا تو فرماتے: ہم ایمان لائے اللہ پر، اور اس کے فرشتوں پر اور اس کی کتابوں پر اور اس کے رسولوں پر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32396]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32396، ترقيم محمد عوامة 31018)
حدیث نمبر: 31019 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٣٩٨ - حدثنا أبو معاوية عن الشيباني قال: لقيت عبد اللَّه بن (معقل) (١) فقلت له: إن أناسًا من أهل الصلاح يعيبون علي أن أقول: أنا مؤمن (٢) ، فقال عبد اللَّه (ابن معقل) (٣) : لقد خبت وخسرت إن لم تكن مؤمنًا.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شیبانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن معقل رحمہ اللہ سے ملاقات کی تو میں نے ان سے عرض کی: دین داروں میں سے کچھ لوگ عیب لگاتے ہیں میرے یوں کہنے پر: میں مومن ہوں۔ تو حضرت عبد اللہ بن معقل رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تحقیق تم ناکام و نامراد ہو اگر تم مومن نہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32398]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32398، ترقيم محمد عوامة 31019)
حدیث نمبر: 31020 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٣٩٩ - حدثنا وكيع عن (عمر) (١) بن منبه عن سوار بن شبيب قال: جاء رجل إلى ابن عمر فقال إن هاهنا قومًا يشهدون علي بالكفر، فقال: ألا تقول: لا إله إلا اللَّه فتكذبهم (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سوار بن شبیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کی خدمت میں حاضر ہو کر کہنے لگا: یہاں کچھ لوگ ہیں جو میرے خلاف کفر کی گواہی دیتے ہیں، تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم یوں کیوں نہیں کہتے؛ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔ اس طرح ان کی تکذیب کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32399]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32399، ترقيم محمد عوامة 31020)
حدیث نمبر: 31021 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٤٠٠ - حدثنا أبو معاوية عن الشيباني عن (ابن علاقة) (١) عن عبد اللَّه ابن يزيد الأنصاري قال: تسموا (بأسمائكم) (٢) التي سماكم اللَّه بالحنيفية والإسلام والإيمان (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو قلابہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن یزید الانصاری رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: تم اپنے آپ کو ان ناموں کے ساتھ مسمّٰی کرو جو اللہ نے تمہارے نام رکھے ہیں۔ حنیفی، مسلمان اور مومن۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32400]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32400، ترقيم محمد عوامة 31021)
حدیث نمبر: 31022 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٤٠١ - حدثنا (عبد اللَّه) (١) بن إدريس عن الأعمش عن (شقيق) (٢) عن سلمة بن سبرة قال: خطبنا معاذ فقال: أنتم المؤمنون وأنتم أهل الجنة (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سلمہ بن سبرہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت معاذ رضی اللہ عنہ نے ہم سے خطاب فرمایا: اور فرمانے لگے: تم لوگ ایمان والے ہو اور تم جنتی ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32401]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32401، ترقيم محمد عوامة 31022)
حدیث نمبر: 31023 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٤٠٢ - حدثنا عمر بن أيوب عن جعفر بن برقان قال: كتب إلينا عمر ابن عبد العزيز: أما بعد فإن عرى الدين وقوام الإسلام: الإيمان باللَّه وإقام الصلاة وإيتاء الزكاة، فصلوا الصلاة لوقتها.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جعفر بن برقان فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ نے ہمیں خط لکھا جس میں فرمایا: حمدو صلوۃ کے بعد یقینا دین کی مضبوطی اور اسلام کی بنیاد، ایمان باللہ، اور نمازوں کی پابندی کرنا، اور زکوٰۃ دینا ہے، پس تم لوگ نماز کو اس کے وقت پر پڑھا کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32402]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32402، ترقيم محمد عوامة 31023)
حدیث نمبر: 31024 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٤٠٣ - حدثنا محمد بن بشر قال: (حدثنا) (١) سعيد عن قتادة عن أنس أن نبي اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم قال:"يخرج من النار من قال: لا إله إلا اللَّه وكان في قلبه من الخير (٢) شعيرة، ثم قال (الثانية) (٣) : يخرج من النار من قال: لا إله إلا اللَّه، و (كان) (٤) في ⦗٣٩⦘ قلبه من الخير (ما) (٥) يزن برة، [ثم قال: يخرج من النار من قال: لا إله إلا اللَّه وكان في قلبه من الخير ما يزن ذرة] (٦) " (٧) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اللہ کے نبی 5 نے ارشاد فرمایا: جہنم سے نکلے گا وہ شخص جس نے اس کلمہ کو پڑھا ہو: اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور اس کے دل میں جو کے دانے کے برابر بھلائی ہو، پھر دوسری مرتبہ فرمایا: اور جہنم سے نکلے گا وہ شخص جس نے اس کلمہ کو پڑھا ہو: اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور اس کے دل میں گیہوں کے وزن کے برابر بھلائی ہو، پھر فرمایا: جہنم سے نکلے گا وہ شخص بھی جس نے اس کلمہ کو پڑھا ہو: اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اس حال میں کہ اس کے دل میں ذرے کے وزن کے برابر بھلائی ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32403]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32403، ترقيم محمد عوامة 31024)
حدیث نمبر: 31025 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٤٠٤ - حدثنا يزيد بن هارون قال أخبرنا بن أبي ذئب عن الزهري عن عامر بن سعد عن أبيه أن نفرا أتوا رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (فسألوه) (١) فأعطاهم إلا رجلًا منهم، فقال سعد: يا رسول اللَّه (٢) أعطيتهم وتركت فلانًا، واللَّه إني لأراه مؤمنًا، فقال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"أو مسلما" (فقال) (٣) سعد: واللَّه إني لأراه مؤمنا فقال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"أو مسلما" (فقال ذلك ثلاثًا) (٤) فقال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (٥) ذلك ثلاثًا (٦) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعد رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک گروہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس آیا، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سب کو مال عطا کیا سوائے ان میں سے ایک آدمی کے، تو سعد رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول 5! آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سب کو عطا کیا اور فلاں کو چھوڑ دیا۔ اللہ کی قسم! میں اسے مومن جانتا ہوں۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یا مسلمان سمجھتے ہو؟۔ تو سعد رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: میں اس کو مومن جانتا ہوں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: یا مسلمان سمجھتے ہو؟ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ تین بار کہا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32404]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32404، ترقيم محمد عوامة 31025)
حدیث نمبر: 31026 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٤٠٥ - حدثنا أبو معاوية عن عاصم عن أبي عثمان عن سلمان قال: (فيقال) (١) له: سل تعطه -يعني النبي صلى الله عليه و آله وسلم (فاشفع) (٢) تشفع وادع تجب، (قال) (٣) : (فيرفع) (٤) رأسه فيقول:" (أمتي) (٥) أمتي" -مرتين أو ثلاثًا، (فقال) (٦) ⦗٤٠⦘ سلمان: (يشفع) (٧) في كل من في قلبه مثقال حبة حنطة من إيمان، أو (قال) (٨) : مثقال شعيرة من إيمان أو (قال) (٩) : مثقال حبة خردل من إيمان، (قال) (١٠) سلمان: (فذلكم) (١١) المقام المحمود (١٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو عثمان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت سلمان رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: ان کو کہا جائے گا: مانگو تمہیں عطا کیا جائے گا۔ یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو۔ شفاعت کرو، تمہاری شفاعت قبول کی جائے گی۔ دعا کرو قبول کی جائے گی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنا سر اٹھائیں گے اور ارشاد فرمائیں گے دو یا تین مرتبہ! میرے رب! میری امت، میری امت! پھر حضرت سلمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم شفاعت کریں گے ہر اس شخص کے بارے میں جس کے دل میں گندم کے دانے کے برابر بھی ایمان ہو، یا فرمایا: کہ جو کے دانے کے برابر ایمان ہو، یا فرمایا: کہ رائی کے دانے کے برابر ایمان ہو۔ حضرت سلمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یہ تمہارے لیے مقام محمود ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32405]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32405، ترقيم محمد عوامة 31026)
حدیث نمبر: 31027 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٤٠٦ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا محمد بن عمرو عن أبي سلمة عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"لا يزني الزاني (حين يزني) (١) وهو مؤمن، (ولا يسرق حين يسرق وهو مؤمن) (٢) ، ولا يشرب الخمر حين يشرب وهو مؤمن، ولا ينتهب نهبة يرفع الناس فيها أبصارهم وهو مؤمن" (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: زنا کرنے والا جب زنا کرتا ہے تو اس کا ایمان باقی نہیں رہتا، اور چور جب چوری کرتا ہے تو اس کا ایمان باقی نہیں رہتا، اور شراب پینے والا جب شراب پیتا ہے تو اس کا ایمان باقی نہیں رہتا، اور ڈاکو جب ڈاکہ ڈالتا ہے اس حال میں کہ لوگوں کی آنکھیں اس کی طرف اٹھ رہی ہوتی ہیں تو اس کا ایمان باقی نہیں رہتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32406]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32406، ترقيم محمد عوامة 31027)
حدیث نمبر: 31028 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٤٠٧ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا محمد (عن يحيى) (١) بن عباد (ابن) (٢) عبد اللَّه بن الزبير عن أبيه عن عائشة قالت: سمعت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"لا يزني الزاني حين يزني وهو مؤمن، ولا يسرق حين يسرق وهو مؤمن، ولا يشرب -يعني الخمر- حين يشرب وهو مؤمن، فإياكم إياكم" (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یوں فرماتے ہوئے سنا ہے: زنا کرنے والا جب زنا کرتا ہے تو اس کا ایمان باقی نہیں رہتا، اور چوری کرنے والا جب چوری کرتا ہے تو اس کا ایمان باقی نہیں رہتا، اور شراب پینے والا جب شراب پیتا ہے تو اس کا ایمان باقی نہیں رہتا۔ پس تم بچو (ان گناہوں سے)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32407]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32407، ترقيم محمد عوامة 31028)