٣٢٤٠٥ - حدثنا أبو معاوية عن عاصم عن أبي عثمان عن سلمان قال: (فيقال) (١) له: سل تعطه -يعني النبي صلى الله عليه و آله وسلم (فاشفع) (٢) تشفع وادع تجب، (قال) (٣) : (فيرفع) (٤) رأسه فيقول:" (أمتي) (٥) أمتي" -مرتين أو ثلاثًا، (فقال) (٦) ⦗٤٠⦘ سلمان: (يشفع) (٧) في كل من في قلبه مثقال حبة حنطة من إيمان، أو (قال) (٨) : مثقال شعيرة من إيمان أو (قال) (٩) : مثقال حبة خردل من إيمان، (قال) (١٠) سلمان: (فذلكم) (١١) المقام المحمود (١٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو عثمان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت سلمان رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: ان کو کہا جائے گا: مانگو تمہیں عطا کیا جائے گا۔ یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو۔ شفاعت کرو، تمہاری شفاعت قبول کی جائے گی۔ دعا کرو قبول کی جائے گی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنا سر اٹھائیں گے اور ارشاد فرمائیں گے دو یا تین مرتبہ! میرے رب! میری امت، میری امت! پھر حضرت سلمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم شفاعت کریں گے ہر اس شخص کے بارے میں جس کے دل میں گندم کے دانے کے برابر بھی ایمان ہو، یا فرمایا: کہ جو کے دانے کے برابر ایمان ہو، یا فرمایا: کہ رائی کے دانے کے برابر ایمان ہو۔ حضرت سلمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یہ تمہارے لیے مقام محمود ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32405]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32405، ترقيم محمد عوامة 31026)