☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الإيمان← باب
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 100
صفحہ 4 از 5
حدیث نمبر: 31049 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٤٢٩ - حدثنا أبو أسامة عن حسن بن (عياش) (١) عن مغيرة قال: سئل إبراهيم عن الرجل يقول للرجل: أمؤمن أنت؟ قال: الجواب (فيه) (٢) بدعة، وما يسرني (أني) (٣) شككت.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مغیرہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم رحمہ اللہ سے ایسے آدمی کے بارے میں پوچھا گیا جو کسی آدمی سے پوچھے! کیا تو مومن ہے؟ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا: اس کا جواب دینا بدعت ہے۔ اور میں خوش نہیں ہوں کہ میں کہوں کہ مجھے ایمان میں شک ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32429]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32429، ترقيم محمد عوامة 31049)
حدیث نمبر: 31050 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٤٣٠ - حدثنا أبو أسامة عن حبيب بن الشهيد عن عطاء عن أبي هريرة: لا يزني (الزاني) (١) حين يزني وهو مؤمن، ولا يسرق وهو مؤمن، ولا يشرب الخمر وهو مؤمن (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: زنا کرنے والا جب زنا کرتا ہے تو اس کا ایمان باقی نہیں رہتا۔ اور چوری کرنے والا جب چوری کرتا ہے تو اس کا ایمان باقی نہیں رہتا اور شراب پینے والا جب شراب پیتا ہے تو اس کا ایمان باقی نہیں رہتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32430]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32430، ترقيم محمد عوامة 31050)
حدیث نمبر: 31051 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٤٣١ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن الأعمش عن عمارة (بن) (١) عمير عن أبي (عمار) (٢) عن حذيفة قال: واللَّه إن الرجل ليصبح بصيرًا، ثم يمسي وما ينظر بشفر (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو عمّار رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: اللہ کی قسم! یقینا آدمی صبح کرے گا دیکھنے کی حالت میں، پھر وہ شام کرے گا اس حال میں کہ وہ پلک بھی نہیں دیکھ سکتا ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32431]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32431، ترقيم محمد عوامة 31051)
حدیث نمبر: 31052 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٤٣٢ - حدثنا ابن إدريس عن محمد بن إسحاق عن سعيد بن يسار قال: بلغ عمر أن رجلًا بالشام يزعم أنه مؤمن، قال: فكتب عمر: (أن) (١) اجلبوه عليَّ فقدم على عمر فقال: أنت الذي تزعم أنك مؤمن، قال: (نعم) (٢) ، هل كان الناس على عهد رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم إلا على ثلاثة منازل: مؤمن وكافر ومنافق؛ واللَّه ما أنا بكافر ولا (منافق) (٣) ، (قال) (٤) : فقال له عمر: أبسط يدك (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن یسار رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو خبر پہونچی کہ شام میں ایک آدمی ہے جو دعویٰ کرتا ہے کہ یقینا وہ مومن ہے۔ راوی فرماتے ہیں تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے تحریر لکھی کہ اس کو میرے پاس حاضر کرو چناچہ وہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس حاضر ہوا تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تو ہی وہ شخص ہے جو دعویٰ کرتا ہے کہ تو مومن ہے؟ اس نے کہا: جی ہاں! کیا لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے زمانے میں تین قسم کے نہیں تھے؟ مومن، منافق اور کافر، اللہ کی قسم میں کافر نہیں ہوں۔ اور نہ میں منافقت کرتا ہوں۔ راوی کہتے ہیں: پس حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا: اپنا ہاتھ کشادہ کر۔ حضرت ابن ادریس رحمہ اللہ فرماتے ہیں: میں نے پوچھا: انہوں نے پسند کیا جو اس نے کہا؟ راوی کہتے ہیں: ہاں! انہوں نے پسند کیا جو اس نے کہا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32432]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32432، ترقيم محمد عوامة 31052)
حدیث نمبر: 31053 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٤٣٤ - حدثنا شبابة بن سوار قال: حدثنا ليث بن سعد عن يزيد (عن سعيد) (١) بن سنان عن أنس عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"يكون بين يدي الساعة فتن كقطع الليل المظلم، يصبح الرجل فيها مؤمنًا ويمسي كافرا، ويصبح كافرا ويمسي مؤمنًا (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: قیامت کے قریب بہت سے فتنے ہوں گے اندھیری رات کے حصہ کی طرح۔ جس میں آدمی صبح کرے گا مومن ہونے کی حالت میں اور شام کرے گا کافر ہونے کی حالت میں۔ اور صبح کرے گا کافر ہونے کی حالت میں اور شام کرے گا مومن ہونے کی حالت میں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32434]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32434، ترقيم محمد عوامة 31053)
حدیث نمبر: 31054 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٤٣٥ - حدثنا عيسى بن يونس عن الأوزاعي عن يحيى بن أبي (عمرو) (١) (السيباني) (٢) قال: قال حذيفة: إني لأعلم أهل دينين، أهل ذينك الدينين في النار: أهل دين يقولون: الإيمان كلام ولا عمل وإن قتل وإن زنا، وأهل دين يقولون: [ (إن) (٣) كان] (٤) (أولونا) (٥) (رآه) (٦) -ذكر كلمة سقطت عني- (ليأمرونا) (٧) ⦗٥٠⦘ بخمس صلوات (٨) يوم، (وإنما) (٩) (هما) (١٠) صلاتان صلاة العشاء وصلاة الفجر (١١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یحییٰ بن ابو عمرو السیبانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: میں دین کے دو گروہوں کے بارے میں جانتا ہوں یہ دونوں دین کے گروہ والے جہنم میں ہوں گے۔ ایک دین والا گروہ کہتا ہے! ایمان نام ہے کلام کا نہ کہ عمل کا۔ اگرچہ وہ قتل کرے اگرچہ وہ زنا کرے، اور ایک دین کے گروہ والے کہتے ہیں: ہم سے پہلے والے لوگ۔ راوی کہتے ہیں میرا خیال ہے کہ آپ رضی اللہ عنہ نے یہاں ایک کلمہ کا ذکر کیا تھا جو مجھ سے ساقط ہوگیا۔ ہمیں پانچ نمازوں کا حکم دیتے تھے پورے دن میں۔ حالانکہ وہ صرف دو نمازیں ہیں، عشاء کی نماز اور فجر کی نماز۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32435]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32435، ترقيم محمد عوامة 31054)
حدیث نمبر: 31055 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٤٣٦ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن ابن عجلان عن عبد اللَّه بن دينار عن أبي صالح عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"الإيمان ستون أو سبعون (أو بضعة) (١) - (أو) (٢) أحد العددين- أعلاها شهادة أن لا إله إلا اللَّه، وأدناها إماطة الأذى عن الطريق والحياء شعبة من الإيمان" (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ایمان کے شعبے ساٹھ یا ستر یا ستر سے کچھ اوپر ہیں یا ان دو عددوں میں کوئی ایک عدد مراد ہے۔ اس میں افضل ترین شعبہ گواہی دینا اس بات کی کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔ اور سب سے ادنیٰ شعبہ راستہ سے کسی تکلیف دہ چیز کا ہٹا دینا ہے۔ اور حیا بھی ایمان کا ایک شعبہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32436]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32436، ترقيم محمد عوامة 31055)
حدیث نمبر: 31056 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٤٣٧ - (١) حدثنا ابن عيينة عن الزهري عن سالم عن أبيه قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"الحياء من الإيمان" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: حیا ایمان کا حصہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32437]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32437، ترقيم محمد عوامة 31056)
حدیث نمبر: 31057 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٤٣٨ - حدثنا وكيع قال (حدثنا) (١) الأعمش عن سلمة بن كهيل عن حبة ⦗٥١⦘ (ابن جوين) (٢) العرني قال كنا مع سلمان (٣) وقد صافنا العدو فقال: هؤلاء المؤمنون وهؤلاء المنافقون وهؤلاء المشركون، فينصر اللَّه المنافقين (بدعوة) (٤) المؤمنين، ويؤيد اللَّه المؤمنين (بقوة) (٥) المنافقين (٦) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حبہ بن جو ین العرنی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہم لوگ حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کے ساتھ دشمن کے سامنے صف بنائے کھڑے تھے تو آپ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: یہ لوگ مومنین ہیں، اور یہ منافقین ہیں اور یہ مشرکین ہیں۔ پس اللہ مومنین کی دعاؤں کی وجہ سے منافقین کی مدد فرمائیں گے، اور منافقین کی دعاؤں کی وجہ سے مومنین کی تائید کریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32438]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32438، ترقيم محمد عوامة 31057)
حدیث نمبر: 31058 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٤٣٩ - حدثنا عبدة بن سليمان عن الأعمش عن أبي إسحاق عن أبي قرة قال: قال سلمان لرجل: لو قُطّعتُ (أعضاء) (١) ما بلغت الإيمان (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو قرہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت سلمان رضی اللہ عنہ نے ایک آدمی سے کہا: اگر تیرے اعضاء کو ٹکڑے ٹکڑے بھی کردیا جائے تب بھی تو ایمان کی حقیقت کو نہیں پہنچ سکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32439]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32439، ترقيم محمد عوامة 31058)
حدیث نمبر: 31059 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٤٤٠ - حدثنا ابن فضيل عن ليث عن عمرو بن مرة (١) عن البراء قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"أوثق عرى الإسلام الحب في اللَّه والبغض في اللَّه" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت براء رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اسلام کی مضبوط ترین بنیاد کسی سے اللہ کی خوشنودی کے لیے محبت کرنا ہے، اور اللہ ہی کی خوشنودی میں کسی سے بغض رکھنا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32440]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32440، ترقيم محمد عوامة 31059)
حدیث نمبر: 31060 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٤٤١ - حدثنا ابن نمير عن مالك بن مغول عن زبيد عن مجاهد قال: أوثق عرى الإيمان الحب في اللَّه والبغض (فيه) (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زبید رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: ایمان کی مضبوط ترین بنیاد، کسی سے اللہ کی خوشنودی کے لیے محبت کرنا اور اللہ ہی کی خوشنودی میں کسی سے بغض رکھنا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32441]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32441، ترقيم محمد عوامة 31060)
حدیث نمبر: 31061 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٤٤٢ - حدثنا يزيد بن هارون (قال) (١) : أخبرنا داود عن زرارة بن أوفى ⦗٥٢⦘ عن تميم الداري قال: أول ما يحاسب به العبد (يوم القيامة) (٢) (صلاة) (٣) المكتوبة، فإن أتمها، وإلا قيل: إنظروا (هل) (٤) له من تطوع فأكملت الفريضة من تطوعه، فإن لم تكمل الفريضة (٥) ، ولم يكن له تطوع أخذ بطرفيه فقذف به في النار (٦) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زراہ بن اوفی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت تمیم الداری رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: قیامت میں آدمی کے اعمال میں سب سے پہلے فرض نماز کا حساب کیا جائے گا، اگر وہ پوری نکل آئی تو ٹھیک ورنہ کہا جائے گا: دیکھو کیا اس کے پاس نفلوں کا بھی کوئی ذخیرہ ہے؟ اگر ہوا تو پھر اس کے نفلوں سے فرض کی تکمیل کردی جائے گی۔ اور اگر اس کے فرائض مکمل نہ ہوئے اور اس کے پاس نفلوں کا ذخیرہ بھی نہ ہوا۔ تو پھر اس کو دونوں ہاتھوں سے پکڑا جائے گا۔ اور اس طرح سے اس کو جہنم میں پھینک دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32442]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32442، ترقيم محمد عوامة 31061)
حدیث نمبر: 31062 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٤٤٣ - حدثنا (يزيد) (١) بن هارون (قال) (٢) : أخبرنا أبو معشر عن محمد (ابن) (٣) صالح الأنصاري أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم لقي عوف بن مالك فقال: كيف أصبحت يا عوف بن مالك؟ قال: أصبحت مؤمنًا حقًا، (فقال) (٤) رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إن لكل قول حقيقة، فما حقيقة ذلك؟" (فقال) (٥) : يا رسول اللَّه (ألم أظلف) (٦) نفسي عن الدنيا، (أسهرت) (٧) ليلي وأظمأت هواجري وكأني أنظر إلى عرش ربي، وكأني أنظر إلى أهل الجنة يتزاورون فيها، وكأني أنظر إلى أهل النار يتضاغون فيها، فقال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"عرفت وآمنت فالزم" (٨) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن صالح الانصاری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حضرت عوف بن مالک رضی اللہ عنہ سے ملاقات کی تو فرمایا: اے عوف بن مالک! تو نے کس حال میں صبح کی؟ آپ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: میں نے سچا مومن ہونے کی حالت میں صبح کی۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بیشک ہر قول کی ایک حقیقت ہوتی ہے۔ اس بات کی کیا حقیقت ہے؟ آپ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول 5! کیا میں نے اپنے نفس کو دنیا سے نہیں روکا؟ میں نے راتوں میں خود کو جگایا: اور شدید گرمی کی دوپہر میں خود کو پیاسا رکھا۔ گویا کہ میں اہل جنت کی طرف دیکھ رہا ہوں کہ وہ آپس میں ایک دوسرے سے جنت میں باتیں کر رہے ہیں، اور گویا کہ میں اہل جہنم کی طرف دیکھ رہا ہوں کہ وہ جہنم میں چیخ و پکار کر رہے ہیں۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تو نے پہچان لیا یا فرمایا تو ایمان لایا پس اس کو لازم پکڑے رکھ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32443]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32443، ترقيم محمد عوامة 31062)
حدیث نمبر: 31063 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٤٤٤ - (١) (حدثنا) (٢) هشيم (قال) (٣) : أخبرنا داود عن (زرارة) (٤) بن أوفى عن تميم الداري بمثل (حديث) (٥) يزيد إلا أنه لم يذكر فيه: ويؤخذ بطرفيه فيقذف به في النار (٦) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زراہ بن اوفی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت تمیم الداری رضی اللہ عنہ نے فرمایا: پھر راوی نے ماقبل حدیث یزید کو ذکر کیا مگر یہ جملہ ذکر نہیں کیا، اور اس کو دونوں ہاتھوں سے پکڑ کر جہنم میں پھینک دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32444]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32444، ترقيم محمد عوامة 31063)
حدیث نمبر: 31064 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٤٤٥ - حدثنا ابن نمير قال حدثنا مالك بن مغول عن زبيد قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"كيف أصبحت يا حارث بن مالك؟" قال: أصبحت مؤمنًا حقًا، قال:"إن لكل قول حقيقة (١) "، قال: أصبحت عزفت نفسي عن الدنيا (وأسهرت) (٢) ليلي وأظمأت نهاري، (وكأني) (٣) أنظر إلى عرش ربي قد أبرز للحساب، (وكأني) (٤) أنظر إلى أهل الجنة يتزاورون في الجنة، (وكأني) (٥) أسمع عواء أهل النار، قال: فقال له:"عبد نور الإيمان في قلبه، (إن) (٦) عرفت فالزم" (٧) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زبید رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: اے حارث بن مالک رضی اللہ عنہ تم نے کس حال میں صبح کی؟ آپ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: میں نے سچا مومن ہونے کی حالت میں صبح کی۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: یقینا ہر بات کی ایک حقیقت ہوتی ہے، تمہارے ایمان کی حقیقت کیا ہے؟ آپ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا! میں نے اس حال میں صبح کی کہ میرے نفس نے دنیا سے کنارہ کشی اختیار کی، پس میں نے راتوں میں خود کو جگایا۔ اور دن میں خود کو پیاسا رکھا۔ گویا کہ میں اپنے رب کے عرش کی طرف دیکھ رہا ہوں کہ وہ حساب لینے کے لیے ظاہر ہوگیا۔ اور گویا کہ میں اہل جنت کی طرف دیکھ رہا ہوں کہ وہ جنت میں ایک دوسرے سے بات چیت کر رہے ہیں اور گویا کہ میں اہل جہنم کی چیخ و پکار کی آواز سن رہا ہوں، راوی کہتے ہیں، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سے ارشاد فرمایا: یہ ایسا بندہ ہے کہ ایمان نے اس کے دل میں نور کو بھر دیا ہے۔ اگر تو نے اس کو پہچان لیا تو پھر اس کو لازم پکڑو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32445]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32445، ترقيم محمد عوامة 31064)
حدیث نمبر: 31065 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٤٤٦ - حدثنا أبو أسامة عن موسى بن مسلم قال: حدثنا ابن سابط قال: كان عبد اللَّه بن رواحة يأخذ بيد النفر من أصحابه فيقول: تعالوا (نؤمن) (١) ساعة، تعالوا فلنذكر اللَّه ونزدد إيمانًا، تعالوا نذكره بطاعته لعله يذكرنا بمغفرته (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن سابط رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہاپنے اصحاب میں سے چند لوگوں کا ہاتھ پکڑ کر فرماتے! آؤ ہم کچھ دیر کے لیے ایمان و یقین کی باتیں کریں۔ آؤ پس ہم اللہ کا ذکر کر کے ایمان میں اضافہ کریں۔ آؤ ہم اس کی اطاعت کا ذکر کریں تاکہ وہ بھی ہمارا ذکر کرے مغفرت کرتے ہوئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32446]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32446، ترقيم محمد عوامة 31065)
حدیث نمبر: 31066 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٤٤٧ - حدثنا يزيد (بن هارون) (١) (قال) (٢) : أخبرنا العوام بن حوشب عن أبي صادق عن علي قال: إن (الإسلام) (٣) ثلاث أثافي: الإيمان والصلاة والجماعة، فلا تقبل صلاة إلا (بإيمان) (٤) ، ومن آمن صلى ومن صلى جامع، ومن فارق الجماعة قيد شبر فقد خلع ربقة الإسلام من عنقه (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو صادق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: اسلام کے تین پائے ہیں: ایمان، نماز اور جماعت۔ پس نماز بغیر ایمان کے قبول نہیں ہوگی۔ اور جو ایمان لایا وہ نماز پڑھے گا، اور جو نماز پڑھے گا وہ جماعت کے ساتھ ہوگا۔ اور جو شخص جماعت سے ایک بالشت فاصلہ جتنا بھی جدا ہوگیا تو اس نے اسلام کا ہار اپنے گلے سے اتار دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32447]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32447، ترقيم محمد عوامة 31066)
حدیث نمبر: 31067 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٤٤٨ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا محمد بن مطرف عن حسان بن عطية عن أبي أمامة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"الحياء والعي شعبتان من الإيمان" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو امامہ باھلی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: حیا اور کم بولنا دونوں حیا کے شعبے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32448]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32448، ترقيم محمد عوامة 31067)
حدیث نمبر: 31068 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٤٤٩ - حدثنا ابن فضيل عن عطاء بن السائب عن محارب بن دثار عن ابن بريدة (١) قال: وردنا بالمدينة فأتينا عبد اللَّه بن عمر فقلنا: يا أبا عبد الرحمن إنا نمعن في ⦗٥٥⦘ الأرض فنلقى قومًا يزعمون أن لا قدر، فقال: من المسلمين ممن يصلي إلى القبلة (قلنا: نعم ممن يصلي إلى القبلة) (٢) ، قال: فغضب حتى وددت أني لم أكن سألته، ثم قال: إذا لقيت أولئك فأخبرهم أن عبد اللَّه بن عمر منهم بريء وأنهم (منه) (٣) برآء، ثم قال: إن شئت حدثتك عن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم، فقال: أجل، فقال: كنا عند رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (فأتاه) (٤) رجل جيد الثياب طيب الريح حسن الوجه فقال: يا رسول اللَّه ما الإسلام؟ قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"تقيم الصلاة وتؤتي الزكاة وتصوم رمضان وتحج البيت وتغتسل من الجنابة"، قال: صدقت (٥) ، فما الإيمان؟ (قال) (٦) رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"تؤمن باللَّه واليوم الآخر، والملائكة، والكتاب، والنبيين، وبالقدر كله خيره وشره وحلوه ومره"، قال: صدقت، ثم انصرف فقال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"عليَّ بالرجل"، قال: فقمنا (بأجمعنا) (٧) فلم نقدر عليه، فقال النبي صلى الله عليه و آله وسلم:"هذا جبريل أتاكم يعلمكم دينكم" (٨) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محارب بن دثار رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن بریدہ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: ہم مدینہ آئے تو حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ ہم نے عرض کیا: اے ابو عبد الرحمن! ہم اپنے شہروں سے بہت دور تھے۔ تو ہماری چند ایسے لوگوں سے ملاقات ہوئی جو کہتے ہیں کہ تقدیر کوئی چیز نہیں، آپ رضی اللہ عنہ نے پوچھا: کیا وہ لوگ مسلمانوں میں سے ہیں؟ اور قبلہ رخ ہو کر نماز پڑھتے ہیں؟ ہم نے عرض کیا: جی ہاں! راوی کہتے ہیں: پس آپ رضی اللہ عنہاتنے غضبناک ہوئے کہ میں نے چاہا کہ میں آپ رضی اللہ عنہ سے سوال نہ کرتا۔ پھر آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جب تم ان لوگوں سے ملو تو ان کو بتلا دو کہ یقینا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما ان سے بری ہے، اور وہ لوگ مجھ سے بری ہیں، پھر فرمایا: اگر تم چاہو تو میں تمہارے سامنے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی حدیث بیان کروں؟ میں نے عرض کیا! جی ہاں! پھر آپ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: ہم لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس بیٹھے تھے۔ پس ایک آدمی آیا صاف ستھرے کپڑوں والا، اچھی خوشبو والا اور خوبصورت چہرے والا، کہنے لگا: اے اللہ کے رسول 5! اسلام کی حقیقت کیا ہے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: یہ کہ تم نماز کی پابندی کرو، اور زکوٰۃ دو، اور رمضان کے روزے رکھو۔ اور بیت اللہ کا حج کرو اور جنابت سے پاکی کا غسل کرو۔ اس شخص نے کہا! آپ نے سچ فرمایا: ایمان کی حقیقت کیا ہے؟ رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: یہ کہ تو ایمان لائے اللہ پر، اور آخرت کے دن پر، اور فرشتوں پر، اور کتاب پر، اور نبیوں پر اور تقدیر کے اچھے، بُرے ہونے پر اور اس کی مٹھاس اور کھٹاس پر۔ اس شخص نے کہا: آپ نے سچ فرمایا: پھر وہ شخص واپس چلا گیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: مجھے جوتی دو، آپ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں ہم سب کھڑے ہوگئے۔ پس ہمیں اس پر قدرت نہ ہوئی، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ جبرائیل تھے جو تمہیں تمہارے دین کے معاملات سکھانے آئے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32449]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32449، ترقيم محمد عوامة 31068)