☽ 13 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Musannaf Ibn Abi Shaibah

Hadith No.: 31052
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← Chapters← Bab← Hadith No. 31052
٣٢٤٣٢ - حدثنا ابن إدريس عن محمد بن إسحاق عن سعيد بن يسار قال: بلغ عمر أن رجلًا بالشام يزعم أنه مؤمن، قال: فكتب عمر: (أن) (١) اجلبوه عليَّ فقدم على عمر فقال: أنت الذي تزعم أنك مؤمن، قال: (نعم) (٢) ، هل كان الناس على عهد رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم إلا على ثلاثة منازل: مؤمن وكافر ومنافق؛ واللَّه ما أنا بكافر ولا (منافق) (٣) ، (قال) (٤) : فقال له عمر: أبسط يدك (٥) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن یسار رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو خبر پہونچی کہ شام میں ایک آدمی ہے جو دعویٰ کرتا ہے کہ یقینا وہ مومن ہے۔ راوی فرماتے ہیں تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے تحریر لکھی کہ اس کو میرے پاس حاضر کرو چناچہ وہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس حاضر ہوا تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تو ہی وہ شخص ہے جو دعویٰ کرتا ہے کہ تو مومن ہے؟ اس نے کہا: جی ہاں! کیا لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے زمانے میں تین قسم کے نہیں تھے؟ مومن، منافق اور کافر، اللہ کی قسم میں کافر نہیں ہوں۔ اور نہ میں منافقت کرتا ہوں۔ راوی کہتے ہیں: پس حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا: اپنا ہاتھ کشادہ کر۔ حضرت ابن ادریس رحمہ اللہ فرماتے ہیں: میں نے پوچھا: انہوں نے پسند کیا جو اس نے کہا؟ راوی کہتے ہیں: ہاں! انہوں نے پسند کیا جو اس نے کہا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32432]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32432، ترقيم محمد عوامة 31052)
← Previous Hadith (31051) Back to Bab Next Hadith → (31053)