٣٢٤٢٥ - حدثنا معاذ بن معاذ قال: أخبرنا أبو كعب صاحب الحرير قال: حدثنا شهر بن حوشب قال: قلت لأم سلمة: يا أم المؤمنين، ما كان أكثر دعاء ⦗٤٦⦘ رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم إذا كان عندك؟ [ (قال) (١) : قالت] (٢) : (كان) (٣) أكثر دعائه:"يا مقلب القلوب ثبت قلبي على دينك" قلت: يا رسول اللَّه، ما أكثر دعاءك؛ يا مقلب القلوب ثبت قلبي على دينك؟ قال:"يا أم سلمة، إنه ليس آدمي إلا وقلبه بين إصبعين من أصابع اللَّه، ما شاء منها أقام وما شاء أزاغ" (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شھر بن حوشب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ام المومنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے دریافت کیا: جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم آپ کے پاس ہوتے تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کثرت سے کون سی دعا کرتے تھے؟ راوی کہتے ہیں: آپ رضی اللہ عنہا نے ارشاد فرمایا: آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کثرت سے یہ دعا کرتے تھے: اے دلوں کو پھیرنے والے! میرے دل کو اپنے دین پر ثبات عطا فرما۔ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول 5! آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی اکثر یہ دعا ہی ہوتی ہے: اے دلوں کے پھیرنے والے! میرے دل کو اپنے دین پر ثبات عطا فرما۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: اسے ام سلمہ! کوئی بھی شخص نہیں ہے مگر یہ کہ اس کا دل اللہ کی انگلیوں میں سے دو انگلیوں کے درمیان ہے جسے چاہے سیدھا کردیتا ہے اور جسے چاہے ٹیڑھا کردیتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32425]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32425، ترقيم محمد عوامة 31045)