٣٢٤٢٣ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن عمرو بن مرة عن (أبي) (١) البختري عن حذيفة قال: القلوب (أربعة) (٢) : قلب مُصَفَّح فذلك قلب المنافق، وقلب (أغلف) (٣) فذلك قلب الكافر، وقلب أجرد (كأن) (٤) فيه سراجًا يزهر فذاك قلب المؤمن، وقلب فيه نفاق وإيمان فمثله كمثل (قرحة) (٥) (يمدها) (٦) (قيح) (٧) ⦗٤٥⦘ ودم (ومثله) (٨) كمثل شجرة يسقيها (ماء خبيث و) (٩) ماء طيب، (فأي ماء) (١٠) غلب (عليها) (١١) غلب (قرحه) (١٢) (١٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو البختری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: دل چار طرح کے ہوتے ہیں ایک وہ دل جس میں کھوٹ ہے یہ منافق کا دل ہے۔ ایک وہ دل جو غلاف میں لپٹا ہوا ہے یہ کافر کا دل ہے۔ ایک وہ دل جو شفاف ہے اور اس سے روشنی جھلکتی ہے یہ مومن کا دل ہے۔ ایک وہ دل جس میں نفاق اور ایمان ہے۔ اس کی مثال اس پھوڑے کی سی ہے جس میں پیپ اور خون ہے۔ اس کی مثال اس درخت کی سی ہے جس کو صاف اور گندا پانی ملتا ہے جو پانی غالب آجائے اس میں اسی کا اثر ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32423]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32423، ترقيم محمد عوامة 31043)