☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
آدمی حیض کی حالت میں بیوی کے ساتھ کیا کر سکتا ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب النكاح← آدمی حیض کی حالت میں بیوی کے ساتھ کیا کر سکتا ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 23
صفحہ 1 از 2
حدیث نمبر: 17081 مصنف ابن ابی شیبہ
جَرِيرٌ ، مَنْصُورٍ ، إبْرَاهِيمَ ، الْأَسْوَدِ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا جَرِيرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاهِيمَ ، عَنِ الْأَسْوَدِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: كَانَتْ إحْدَانَا إذَا كَانَتْ حَائِضًا أَمَرَهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" أَنْ تَأْتَزِرَ بِإِزَارٍ ثُمَّ يُبَاشِرُهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ جب ہم میں سے کوئی حالت حیض میں ہوتی تو حضور 5 اسے ازار پہننے کا حکم دیتے اور پھر ازار کے اوپر سے تعلق فرماتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17655]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17655، ترقيم محمد عوامة 17081)
حدیث نمبر: 17082 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، الشَّيْبَانِيِّ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَسْوَدِ ، أَبِيهِ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَسْوَدِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: كَانَتْ إحْدَانَا إذَا كَانَتْ حَائِضًا أَمَرَهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" أَنْ تَأْتَزِرَ فِي فَوْرِ حَيْضَتِهَا ثُمَّ يُبَاشِرُهَا" , وَأَيُّكُمْ يَمْلِكُ إرْبَهُ كَمَا كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْلِكُ إرْبَهُ؟.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ جب ہم میں سے کوئی حالت حیض میں ہوتی تو حضور 5 اسے حیض کے بہاؤ کے دوران ازار پہننے کا حکم دیتے اور پھر ازار کے اوپر سے تعلق فرماتے۔ اور تم میں کون اس حد تک اپنی شہوت پر قابو پاسکتا ہے جتنا حضور 5 کو اپنے نفس پر قابو تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17656]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17656، ترقيم محمد عوامة 17082)
حدیث نمبر: 17083 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبَّادُ بْنُ عَوَّامٍ ، وَعَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، الشَّيْبَانِيِّ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادٍ ، مَيْمُونَةُ
حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ عَوَّامٍ ، وَعَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادٍ ، قَالَ: أَخْبَرَتْنِي مَيْمُونَةُ زَوْجُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، عَنِ النَّبِيِّ بِنَحْوٍ مِنْهُ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ام المومنین حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا سے بھی یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17657]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17657، ترقيم محمد عوامة 17083)
حدیث نمبر: 17084 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، الْأَوْزَاعِيِّ ، عَبْدَةَ ، أُمَّ سَلَمَةَ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ ، عَنْ عَبْدَةَ ، أَنَّ أُمَّ سَلَمَةَ ، قَالَتْ: نَفِسْتُ وَأَنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَعني حِضْتُ فِي فِرَاشِي، فَذَهَبْتُ لِأَتَأَخَّرَ فَقَالَ:" مَكَانَكِ ,إِنَّمَا كَانَ يَكْفِيكِ أَنْ تَجْعَلِي عَلَيْكِ ثَوْبًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں بستر پر حضور 5 کے ساتھ تھی کہ میں حائضہ ہوگئی، میں پیچھے ہٹنے لگی تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ تم اپنی جگہ پر رہو۔ تمہارے لئے اتنا کافی ہے کہ تم اپنے اوپر کپڑا ڈال لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17658]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17658، ترقيم محمد عوامة 17084)
حدیث نمبر: 17085 مصنف ابن ابی شیبہ
أُمِّ سَلَمَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ خَالِدٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، فِي مُضَاجَعَةِ الْحَائِضِ" إذَا كَانَ عَلَى فَرْجِهَا خِرْقَةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ اگر حائضہ کی شرمگاہ پر کپڑا ہو تو اس کے ساتھ لیٹنے میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17659]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17659، ترقيم محمد عوامة 17085)
حدیث نمبر: 17086 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ بُرْدٍ، عَنْ مَكْحُولٍ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: " مَا فَوْقَ الْإِزَارِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حیض کی حالت میں ازار سے اوپر کا حصہ تعلق کے لئے کافی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17660]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17660، ترقيم محمد عوامة 17086)
حدیث نمبر: 17087 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِيسَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ:" مَافَوقَ الإِزَارِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حیض کی حالت میں ازار سے اوپر کا حصہ تعلق کے لئے کافی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17661]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17661، ترقيم محمد عوامة 17087)
حدیث نمبر: 17088 مصنف ابن ابی شیبہ
جَرِيرٌ عَنْ يَزِيدَ قَالَ: سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ يَقُولُ: " لَكَ مَا فَوْقَ الْإِزَارِ وَلَا تَطَّلِعْ عَلَى مَا تَحْتَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ حیض کی حالت میں ازار سے اوپر کا حصہ تعلق کے لئے کافی ہے۔ اس سے نیچے کی طرف مت جھانکو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17662]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17662، ترقيم محمد عوامة 17088)
حدیث نمبر: 17089 مصنف ابن ابی شیبہ
عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ، عَنْ مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ، عَنْ عَائِشَةَ : أَنَّهَا سُئِلَتْ، " مَا لِلرَّجُلِ مِنَ امْرَأَتِهِ وَهِيَ حَائِضٌ؟ قَالَتْ: مَا فَوْقَ الْإِزَارِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت میمون بن مہران کہتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے سوال کیا گیا کہ حیض کی حالت میں آدمی بیوی سے کیا فائدہ اٹھا سکتا ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ ازار سے اوپر کا حصہ اس کے لئے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17663]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17663، ترقيم محمد عوامة 17089)
حدیث نمبر: 17090 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: " إذَا لَفَّتْ عَلَى فَرْجِهَا خِرْقَةً ؛ فَيُبَاشِرُهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ جب عورت حیض کی حالت میں شرم گاہ پر کپڑا ڈال لے تو تم اس سے تعلق کرسکتے ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17664]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17664، ترقيم محمد عوامة 17090)
حدیث نمبر: 17091 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إسْمَاعِيلَ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ، قَالَ: " إذَا كَفَّتِ الْحَائِضَةُ عنهَا الْأَذَى فَاصْنَعْ بِهَا مَا شِئْتَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حائضہ خود سے گندگی کو دور کرلے تو تم جو چاہو کرسکتے ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17665]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17665، ترقيم محمد عوامة 17091)
حدیث نمبر: 17092 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عَامِرٍ، قَالَ: " يَأْتِيهَا مَا أَخْطَأَ الدَّمُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عامر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حائضہ کا خون آدمی کونہ لگے تو وہ اس سے تعلق کرسکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17666]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17666، ترقيم محمد عوامة 17092)
حدیث نمبر: 17093 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ مِسْعَرٍ، عَنْ حَبِيبٍ الْجَرْمِيِّ، قَالَ: سَأَلْتُ أَبَا قِلَابَةَ، " مَا لِلرَّجُلِ مِنَ امْرَأَتِهِ وَهِيَ حَائِضٌ؟ قَالَ: يَذْكُرُونَ مَا فَوْقَ الْإِزَارِ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حبیب جرمی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو قلابہ سے سوال کیا کہ آدمی حیض کی حالت میں عورت سے کیا تلذذ کرسکتا ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ علماء فرماتے ہیں کہ ازار سے اوپر کا حصہ استعمال کرسکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17667]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17667، ترقيم محمد عوامة 17093)
حدیث نمبر: 17094 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنِ الصَّلْتِ بْنِ بَهْرَامَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ:" لَكَ مَا فَوْقَ الْإِزَارِ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب عورت حیض کی حالت میں ہو تو تم اس کے ازار کے اوپر کا حصہ استعمال کرسکتے ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17668]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17668، ترقيم محمد عوامة 17094)
حدیث نمبر: 17095 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ أَبِي مَكِينٍ , عَنْ عِكْرِمَةَ، قَالَ:" مَا فَوْقَ الْإِزَارِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ جب عورت حیض کی حالت میں ہو تو تم اس کے ازار کے اوپر کا حصہ استعمال کرسکتے ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17669]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17669، ترقيم محمد عوامة 17095)
حدیث نمبر: 17096 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إسْمَاعِيلَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَرْمَلَةَ، أَنَّهُ سَمِعَ رَجُلًا يَسْأَلُ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيِّبِ، فَقَالَ: أُبَاشِرُ امْرَأَتِي وَهِيَ حَائِضٌ؟ قَالَ:" اجْعَلْ بَيْنَكَ وَبَيْنَ ذَلِكَ مِنْهَا ثَوْبًا ثُمَّ بَاشِرْهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن حرملہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت سعید بن مسیب سے سوال کیا کہ جب میری بیوی حالت حیض میں ہو تو کیا میں اس سے مباشرت کرسکتا ہوں؟ انہوں نے فرمایا کہ اپنے اور اس کے درمیان ایک کپڑا ڈال کر اس سے مباشرت کرسکتے ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17670]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17670، ترقيم محمد عوامة 17096)
حدیث نمبر: 17097 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ غَيْلَانَ، عَنِ الْحَكَمِ، قَالَ: " لَا بَأْسَ أَنْ تَضَعَهُ عَلَى الْفَرْجِ وَلَا تُدْخِلْهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ آلۂ تناسل کو شرم گاہ پر رکھے اور دخول نہ کرے تو جائز ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17671]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17671، ترقيم محمد عوامة 17097)
حدیث نمبر: 17098 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ، عَنْ أَبِي هِلَالٍ، عَنْ شَيْبَةَ بْنِ هِشَامٍ الرَّاسِبِيِّ، قَالَ: سَأَلْتُ سَالِمًا، عَنِ الرَّجُلِ يُضَاجِعُ امْرَأَتَهُ وَهِيَ حَائِضٌ , فَقَالَ:" أَمَّا نَحْنُ آلَ عُمَرَ فَنَعْتَزِلُهُنَّ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شیبہ بن ہشام راسبی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم سے اس آدمی کے بارے میں سوال کیا جو حالت حیض میں اپنی بیوی کے ساتھ لیٹے۔ انہوں نے فرمایا کہ ہم آل عمر رضی اللہ عنہ تو اس حال میں ان سے الگ رہتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17672]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17672، ترقيم محمد عوامة 17098)
حدیث نمبر: 17099 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ:" مَا فَوْقَ الْإِزَارِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ جب عورت حیض کی حالت میں ہو تو تم اس کے ازار کے اوپر کا حصہ استعمال کرسکتے ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17673]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17673، ترقيم محمد عوامة 17099)
حدیث نمبر: 17100 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَسْبَاطٌ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، عَنْ عُبَيْدَةَ، فِي الْحَائِضِ" لَكَ مَا فَوْقَ الْإِزَارِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبیدہ فرماتے ہیں کہ جب عورت حیض کی حالت میں ہو تو تم اس کے ازار کے اوپر کا حصہ استعمال کرسکتے ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17674]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17674، ترقيم محمد عوامة 17100)