☽ 18 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في الرجل يصلي وفي ثوبه أو جسده دم
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الصلوات← في الرجل يصلي وفي ثوبه أو جسده دم
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 17
حديث رقم: 3975 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنَ مَسْعُودٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا خَالِدٌ، وَمَنْصُورٌ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ الْجَزَّارِ، أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ " صَلَّى وَعَلَى بَطْنِهِ فَرْثٌ وَدَمٌ، قَالَ: فَلَمْ يُعِدِ الصَّلَاةَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت یحییٰ بن جزار کہتے ہیں کہ حضرت ابن مسعودنے نماز پڑھی اور ان کے پیٹ پر لید اور خون کانشان تھا لیکن انہوں نے نماز کا اعادہ نہیں کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3997]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3997، ترقيم محمد عوامة 3975)
حديث رقم: 3976 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، أَنَّهُ " أَمْسَكَ عَنْ هَذَا الْحَدِيثِ بَعْدُ وَلَمْ يُعْجِبْهُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ حضرت یحییٰ نے یہ حدیث بعد میں روایت کرنا چھوڑ دی اور اس کو روایت کرنے کو اچھا (مناسب) نہ سمجھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3998]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3998، ترقيم محمد عوامة 3976)
حديث رقم: 3977 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا يُونُسُ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " مَا فِي نَضَحَاتٍ مِنْ دَمٍ مَا يُفْسِدُ عَلَى رَجُلٍ صَلَاتَهُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ خون کے چند چھینٹے اتنی طاقت نہیں رکھتے کہ آدمی کی نماز فاسد کردیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3999]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3999، ترقيم محمد عوامة 3977)
حديث رقم: 3978 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شَيْبَةَ، عَنْ قَارِظٍ أَخِيهِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ أَنَّهُ" كَانَ لَا يَنْصَرِفُ مِنَ الدَّمِ حَتَّى يَكُونَ مِقْدَارَ الدِّرْهَمِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب صرف اس خون کو ناپاک سمجھتے تھے جو ایک درہم کی مقدار کے برابر ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4000]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4000، ترقيم محمد عوامة 3978)
حديث رقم: 3979 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ شُعْبَةَ، قَالَ: سَأَلْتُ الْحَكَمَ، وَحَمَّادًا، فَقَالَ الْحَكَمُ: " إِذَا كَانَ مِقْدَارَ الدِّرْهَمِ"، وَقَالَ حَمَّادٌ:" إِذَا كَانَ مِقْدَارَ الْمِثْقَالِ، ثُمَّ قَالَ: أَوِ الدِّرْهَمِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت شعبہ کہتے ہیں کہ میں نے خون کی ناپاک مقدار کے بارے میں حضرت حکم اور حضرت حماد سے سوال کیا۔ حضرت حکم نے فرمایا کہ جب وہ ایک درہم کے برابر ہو۔ حضرت حماد نے پہلے فرمایا کہ جب ایک مثقال کے برابر ہو، پھر فرمایا کہ جب ایک درہم کے برابرہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4001]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4001، ترقيم محمد عوامة 3979)
حديث رقم: 3980 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ أَبِي الرَّبِيعِ، قَالَ:" رَأَيْتُ مُجَاهِدًا فِي ثَوْبِهِ دَمٌ يُصَلِّي فِيهِ أَيَّامًا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو الربیع کہتے ہیں کہ میں نے حضرت مجاہد کو ایسے کپڑے میں جن میں خون لگا ہوا تھا دیکھا ہے جس میں انہوں نے کچھ دن نماز پڑھی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4002]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4002، ترقيم محمد عوامة 3980)
حديث رقم: 3981 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ حُسَيْنِ بْنِ صَالِحٍ، عَنْ عِيسَى بْنِ أَبِي عَزَّةَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ فِي رَجُلٍ صَلَّى وَفِي ثَوْبِهِ دَمٌ، قَالَ:" لَا يُعِيدُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت شعبی اس شخص کے بارے میں جس نے خون آلود کپڑوں میں نماز پڑھ لی فرماتے ہیں کہ وہ اس نماز کا اعادہ نہیں کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4003]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4003، ترقيم محمد عوامة 3981)
حديث رقم: 3982 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ عَاصِمٍ، قَالَ:" رَأَيْتُ أَبَا وَائِلٍ يُصَلِّي وَفِي ثَوْبِهِ قَطَرَاتٌ مِنْ دَمٍ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عاصم کہتے ہیں کہ میں نے ابو وائل کو اس حال میں نماز پڑھتے دیکھا کہ ان کے کپڑوں پر خون کے قطرے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4004]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4004، ترقيم محمد عوامة 3982)
حديث رقم: 3983 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ يَاسِينَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: " إِذَا كَانَ قَدْرَ الدِّرْهَمِ أَعَادَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ جب خون کا نشان درہم کے برابر ہو تو نماز کا اعادہ کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4005]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4005، ترقيم محمد عوامة 3983)
حديث رقم: 3984 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مُغِيرَةُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ فِي الدَّمِ يَكُونُ فِي الثَّوْبِ قَدْرَ الدِّينَارِ أَوِ الدِّرْهَمِ، قَالَ:" فَلْيُعِدْ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرمایا کرتے تھے کہ اگر کپڑوں پر دینار یا درہم کے برابر خون کا نشان ہو تو نماز دوبارہ پڑھی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4006]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4006، ترقيم محمد عوامة 3984)
حديث رقم: 3985 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا حُصَيْنٌ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: سَأَلْتُهُ عَنِ الرَّجُلِ يَرَى فِي ثَوْبِهِ الدَّمُ وَهُوَ فِي الصَّلَاةِ، فَقَالَ:" إِنْ كَانَ كَثِيرًا فَلْيُلْقِ الثَّوْبَ عَنْهُ، وَإِنْ كَانَ قَلِيلًا فَلْيَمْضِ فِي صَلَاتِهِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حصین کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم سے سوال کیا کہ اگر کوئی آدمی نما ز میں اپنے کپڑوں پر خون کا نشان دیکھے تو وہ کیا کرے؟ فرمایا کہ اگر خون زیادہ ہو تو اپنا کپڑا اتار دے اور اگر کم ہو تو نماز پڑھتا رہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4007]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4007، ترقيم محمد عوامة 3985)
حديث رقم: 3986 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، قَالَ سَأَلْتُهُ عَنِ الدَّمِ أَرَاهُ فِي ثَوْبِي بَعْدَمَا أُصَلِّي، قَالَ:" اغْسِلْهُ وَأَعِدِ الصَّلَاةَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عاصم کہتے ہیں کہ میں نے ابو قلابہ سے سوال کیا کہ اگر میں نماز پڑھنے کے بعد اپنے کپڑوں پر خون کانشان دیکھوں تو کیا کروں؟ انہوں نے فرمایا کہ اسے دھو لو اور دوبارہ نماز پڑھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4008]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4008، ترقيم محمد عوامة 3986)
حديث رقم: 3987 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ فِي رَجُلٍ صَلَّى وَفِي ثَوْبِهِ دَمٌ فَلَمَّا انْصَرَفَ رَآهُ، قَالَ:" لَا يُعِيدُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم اس شخص کے بارے میں جو نماز سے فارغ ہونے کے بعد اپنے کپڑوں پر خون کا نشان دیکھے فرماتے ہیں کہ وہ نماز کا اعادہ نہیں کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4009]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4009، ترقيم محمد عوامة 3987)
حديث رقم: 3988 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ وَرْدَانَ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " إِذَا صَلَّيْتَ فَرَأَيْتَ فِي ثَوْبِكَ دَمًا فَلَا تُعِدْ قَدْ مَضَتْ صَلَاتُكَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ جب تم نماز پڑھنے کے بعد اپنے کپڑوں پر خون کا نشان دیکھو تو نماز کا اعادہ نہ کرو، تمہاری نماز ہوگئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4010]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4010، ترقيم محمد عوامة 3988)
حديث رقم: 3989 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ عَطَاءٍ، أَنَّهُ " لَمْ يَكُنْ يَرَى فِي الدَّمِ وَالْمَنِيِّ فِي الثَّوْبِ أَنْ تُعَادَ مِنْهُ الصَّلَاةُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء کی یہ رائے نہیں تھی کہ کپڑے پر منی یا خون کا نشان دیکھنے پر نماز کا اعادہ کیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4011]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4011، ترقيم محمد عوامة 3989)
حديث رقم: 3990 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ حَسَنٍ، عَنْ مُطَرِّفٍ، عَنِ الْحَكَمِ فِي رَجُلٍ صَلَّى وَفِي ثَوْبِهِ دَمٌ، قَالَ:" إِنْ كَانَ كَثِيرًا يُعِيدُ مِنْهُ الصَّلاةَ، وَإِنْ كَانَ قَلِيلًا لَمْ يُعِدْ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حکم اس شخص کے بارے میں جو نماز پڑھے اور اس کے کپڑے پر خون کا نشان ہو فرماتے ہیں کہ اگر زیادہ ہو تو نماز کا اعادہ کرے گا اور اگر کم ہو تو اعادہ نہیں کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4012]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4012، ترقيم محمد عوامة 3990)
حديث رقم: 3991 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ:" رَأَيْتُهُ يُصَلِّي وَفِي ثَوْبِهِ كَفٌّ مِنْ دَمٍ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابوا سحاق فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء کو نماز پڑھتے دیکھا حالانکہ ان کے کپڑوں پر ہتھیلی کے برابر خون لگا ہوا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4013]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4013، ترقيم محمد عوامة 3991)