☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سب سے پہلے کون سا عمل کس نے کیا؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأوائل← سب سے پہلے کون سا عمل کس نے کیا؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 320
صفحہ 6 از 16
حدیث نمبر: 36983 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٥٧٩ - حدثنا شريك عن أبي فزارة عن ميمون عن ابن عمر قال: أول من سماها العتمة الشيطان (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے عتمہ نام شیطان نے رکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38579]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38579، ترقيم محمد عوامة 36983)
حدیث نمبر: 36984 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٥٨٠ - حدثنا أبو الأحوص عن عبد العزيز بن رفيع عن شداد بن معقل قال: قال عبد اللَّه: أول ما تفقدون من دينكم الأمانة، وآخر ما تفقدون منه الصلاة (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ دین میں سب سے پہلے امانت کا خاتمہ ہوگا اور سب سے آخر میں نما زکا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38580]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38580، ترقيم محمد عوامة 36984)
حدیث نمبر: 36985 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٥٨١ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن جامع بن شداد عن أبيه قال: أول كلام تكلم به عمر أن قال: اللهم إني ضعيف فقدني، وإني شديد فليني، وإني بخيل فسخني (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شداد فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے سب سے پہلے یہ بات فرمائی کہ اے اللہ! مں خ کمزور ہوں مجھے قوت عطا فرما میں سخت ہوں مجھے نرم کردے میں بخیل ہوں مجھے سخی کردے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38581]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38581، ترقيم محمد عوامة 36985)
حدیث نمبر: 36986 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٥٨٢ - حدثنا وكيع عن سفيان عن إبراهيم بن مهاجر عن زياد بن (حدير) (١) قال: أنا أول من عشّر في الإسلام.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زیاد بن حدیر کہتے ہیں کہ اسلام میں سب سے پہلے عشر دینے والا میں ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38582]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38582، ترقيم محمد عوامة 36986)
حدیث نمبر: 36987 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٥٨٣ - حدثنا وكيع عن سفيان عن الزهري قال: (أول) (١) من قطع الرجل أبو بكر (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ اسلام میں سب سے پہلے چور کے ہاتھ حضرت ابوبکر نے کٹوائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38583]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38583، ترقيم محمد عوامة 36987)
حدیث نمبر: 36988 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٥٨٤ - حدثنا الفضل بن دكين حدثنا عبد الجبار بن عباس عن عثمان الأعمش عن علي بن ربيعة أو عن حصين أخيه (أحدهما) (١) عن الآخر قال: ذكر سلمان خروج بعض أمهات المؤمنين فقال: إنه لفي كتاب اللَّه الأول أو في الزبور الأول (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سلمان نے بعض امہات المومنین کے خروج کا تذکرہ کیا اور فرمایا کہ یہ اللہ کی کتاب زبور میں تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38584]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38584، ترقيم محمد عوامة 36988)
حدیث نمبر: 36989 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٥٨٥ - [حدثنا يحيى بن آدم حدثنا زهير عن أبي إسحاق عن مرة عن عبد اللَّه قال: من أراد علما (فليثر) (١) القرآن فإن فيه خير الأولين والآخرين] (٢) (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ جو شخص قرآن سیکھنا چاہتا ہو وہ قرآن سیکھے، کیونکہ اس میں اولین وآخرین کی خبریں ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38585]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38585، ترقيم محمد عوامة 36989)
حدیث نمبر: 36990 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٥٨٦ - حدثنا (١) ابن آدم (عن) (٢) زهير عن أبي إسحاق عن مصعب (بن) (٣) سعد أن عمر ﵀ أول من فرض الأعطية (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مصعب بن سعد فرماتے ہیں کہ سالانہ وظیفے سب سے پہلے حضرت عمر نے مقرر فرمائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38586]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38586، ترقيم محمد عوامة 36990)
حدیث نمبر: 36991 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٥٨٧ - حدثنا هشيم عن إسماعيل بن سالم عن أبي إدريس أن دانيال أول من فرق بين الشهود.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو ادریس کہتے ہیں کہ سب سے پہلے گواہوں میں تفریق کرنے والے حضرت دانیال ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38587]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38587، ترقيم محمد عوامة 36991)
حدیث نمبر: 36992 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٥٨٨ - حدثنا هشيم عن يونس عن الحسن قال: أول من عرف بالبصرة ابن عباس (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے بصرہ کا تعارف کرانے والے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38588]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38588، ترقيم محمد عوامة 36992)
حدیث نمبر: 36993 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٥٨٩ - حدثنا حماد بن مسعدة وابن يمان عن معمر عن الزهري قال: أول من (قرأها) (١) (ملك) (٢) مروان (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے لفظ ”ملک“ پڑھنے والا مروان ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38589]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38589، ترقيم محمد عوامة 36993)
حدیث نمبر: 36994 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٥٩٠ - حدثنا إسحاق بن منصور حدثنا أبو كدينة عن أبي إسحاق عن يحيى ابن وثاب قال: أول من جلس على المنبر في العيدين وأذن فيهما زياد الذي يقال: له ابن أبي سفيان.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یحییٰ بن وثاب کہتے ہیں کہ عیدین میں سب سے پہلے منبر پر بیٹھنے والا اور ان پر اذان دینے والا زیاد ہے جسے ابن ابی سفیان کہا جاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38590]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38590، ترقيم محمد عوامة 36994)
حدیث نمبر: 36995 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٥٩١ - حدثنا عبيد اللَّه عن إسرائيل عن أبي إسحاق أن رجلًا حدثه قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إن أول لواء يقرع باب الجنة لوائي وإن أول من يؤذن له في الشفاعة أنا ولا فخر" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو اسحاق روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ سب سے پہلے میرا پرچم جنت کا دروازہ کھٹکھٹائے گا۔ سب سے پہلے قیامت کے دن مجھے شفاعت کی اجازت دی جائے گی اور اس بات پر کوئی فخر نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38591]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38591، ترقيم محمد عوامة 36995)
حدیث نمبر: 36996 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٥٩٢ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن المختار قال: قال أنس: قال النبي صلى الله عليه و آله وسلم:"أنا أول شفيع في الجنة" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ میں جنت کا پہلا سفارشی ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38592]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38592، ترقيم محمد عوامة 36996)
حدیث نمبر: 36997 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٥٩٣ - حدثنا أبو أسامة عن عوف عن زرارة بن أوفى حدثنا عبد اللَّه بن ⦗١٤٨⦘ سلام قال: لما قدم رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم المدينة (انجفل) (١) الناس قبله وقيل: قدم رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم ثلاثًا، فجئت في الناس لأنظر إليه، فلما تبينت وجهه عرفت أن وجهه ليس بوجه كذاب، فكان أول شيء سمعته يتكلم به أن قال:"يا أيها الناس أفشوا السلام، وأطعموا الطعام، وصلوا الأرحام، وصلوا والناس نيام، تدخلوا الجنة بسلام" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن سلام سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مدینہ تشریف لائے تو لوگ آپ کی طرف دوڑ پڑے۔ میں بھی لوگوں کے ساتھ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ملاقات کے لئے حاضر ہوا۔ جب میں نے آپ کے چہرے پر غور کیا تو یہ چہرہ دیکھ کر جان لیا کہ یہ کسی جھوٹے کا چہر ہ ہو ہی نہیں سکتا۔ میں نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سب سے پہلے یہ کہتے ہوئے سنا ”اے لوگو! سلام پھیلاؤ، کھانا کھلاؤ، صلہ رحمی کرو، جب لوگ سو رہے ہوں تو نماز پڑھو اور جنت میں سلامتی کے ساتھ داخل ہوجاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38593]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38593، ترقيم محمد عوامة 36997)
حدیث نمبر: 36998 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٥٩٤ - حدثنا معاوية بن هشام حدثنا سفيان عن المختار عن أنس قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"أنا أول من يقرع باب الجنة" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ میں سب سے پہلے جنت کا دروازہ کھٹکھٹاؤں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38594]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38594، ترقيم محمد عوامة 36998)
حدیث نمبر: 36999 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٥٩٥ - حدثنا محمد بن مصعب عن الأوزاعي عن الزهري عن يحيى (عن) (١) أبي سلمة عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"أنا سيد ولد آدم، وأول من تنشق عنه الأرض، وأول شافع وأول مشفع" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ میں اولادِ آدم کا سردار ہوں، سب سے پہلے میری قبر کھولی جائے گی، میں سب سے پہلے سفارش کرنے والا ہوں اور سب سے پہلے میری سفارش قبول کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38595]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38595، ترقيم محمد عوامة 36999)
حدیث نمبر: 37000 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٥٩٦ - حدثنا الفضل حدثنا (١) الوليد بن جميع (قال) (٢) : (حدثتني) (٣) جدتي عن أم ورقة (ابنة) (٤) عبد اللَّه بن الحارث الأنصاري أن غلاما لها وجارية غماها وقتلاها في إمارة عمر، وإنهما هربا، فأتي بهما عمر فصلبهما فكانا أول مصلوبين بالمدينة (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ولید بن جمیع کہتے ہیں کہ میری دادی نے مجھ سے بیان کیا کہ حضرت ورقہ بنت عبد اللہ بن حارث کے ایک غلام اور ان کی ایک باندی نے مل کر انہیں قتل کیا اور بھاگ گئے۔ پھر انہیں پکڑ کر حضرت عمر کے پاس لایا گیا تو آپ نے ان دونوں کو سولی پر چڑھا دیا۔ مدینہ میں ان دونوں کو سب سے پہلے سولی پر چڑھایا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38596]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38596، ترقيم محمد عوامة 37000)
حدیث نمبر: 37001 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٥٩٧ - حدثنا وكيع عن المسعودي عن معبد بن خالد عن حذيفة بن أسيد قال: آخر من يحشر من هذه الأمة رجلان من قريش (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ بن اسید فرماتے ہیں کہ اس امت میں سب سے آخر میں قریش کے دو آدمیوں کا حساب ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38597]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38597، ترقيم محمد عوامة 37001)
حدیث نمبر: 37002 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٥٩٨ - [حدثنا وكيع عن إسماعيل عن قيس قال: أخبرت أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم قال:"إن آخر من يحشر من هذه الأمة رجلان من (قريش) (١) "] (٢) (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قیس فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اس امت میں سب سے آخر میں قریش کے دو آدمیوں کا حساب ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38598]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38598، ترقيم محمد عوامة 37002)