☽ 17 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
أَوَّلُ كِتَابِ الطَّلَاقِ وَغَيْرِهِ
Sunan Daraqutni
Books← Sunan Daraqutni← طلاق اور لعان کا بیان← أَوَّلُ كِتَابِ الطَّلَاقِ وَغَيْرِهِ
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 164
Page 2 of 9
Hadith No.: 3845 Sunan Daraqutni
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ الأَنْطَاكِيُّ ، سَعِيدُ بْنُ مَسْلَمَةَ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ أُمَيَّةَ ، نَافِعٍ ، ابْنَ عُمَرَ ، عُمَرُ
نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ الأَنْطَاكِيُّ ، نَا سَعِيدُ بْنُ مَسْلَمَةَ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أُمَيَّةَ ، عَنْ نَافِعٍ ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ " طَلَّقَ امْرَأَتَهُ وَهِيَ حَائِضٌ تَطْلِيقَةً، فَاسْتَفْتَى عُمَرُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَمَرَهُ، أَنْ يُرَاجِعَهَا، ثُمَّ يُمْسِكَ حَتَّى تَطْهُرَ، ثُمَّ تَحِيضَ حَيْضَةً أُخْرَى، ثُمَّ يُمْهِلَهَا حَتَّى تَطْهُرَ مِنْ قَبْلِ أَنْ يُجَامِعَهَا، فَتِلْكَ الْعِدَّةُ الَّتِي أَمَرَ اللَّهُ أَنْ تُطَلَّقَ لَهَا النِّسَاءُ" .
Translation: محمد محی الدین .
نافع بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر نے اپنی اہلیہ کو، جب وہ حیض کی حالت میں تھی، ایک طلاق دے دی، سیدنا عمر نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے یہ مسئلہ دریافت کیا، تو نبی نے انہیں یہ ہدایت کی: ”وہ اس عورت سے رجوع کر لے اور اس وقت تک اسے روکے رکھے، جب تک وہ پاک ہونے کے بعد دوبارہ حائضہ نہیں ہو جاتی، پھر مزید انتظار کرے، جب وہ پاک ہو جائے، تو اس کے ساتھ صحبت کرنے سے پہلے (اسے طلاق دے)، یہ وہ طریقہ ہے، جس کے بارے میں اللہ نے یہ حکم دیا ہے، اس کے مطابق عورتوں کو طلاق دی جائے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 3909]
Hadith No.: 3846 Sunan Daraqutni
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، أَبُو الأَزْهَرِ ، يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ ، أَبِي ، صَالِحٍ ، نَافِعٌ ، ابْنَ عُمَرَ ، عُمَرُ
نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا أَبُو الأَزْهَرِ ، نَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ ، نَا أَبِي ، عَنْ صَالِحٍ ، نَا نَافِعٌ ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ " طَلَّقَ امْرَأَتَهُ وَهِيَ حَائِضٌ فَذَهَبَ عُمَرُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرَهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لِيُرَاجِعْهَا ثُمَّ لِيَتْرُكْهَا حَتَّى تَطْهُرَ، ثُمَّ لِيُمْسِكْهَا حَتَّى تَحِيضَ، ثُمَّ لِيَتْرُكْهَا حَتَّى تَطْهُرَ، فَإِذَا طَهُرَتْ فَلْيُطَلِّقْهَا قَبْلَ أَنْ يَمَسَّهَا، وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فَتِلْكَ الْعِدَّةُ الَّتِي أَمَرَ اللَّهُ بِهَا لِلنِّسَاءِ أَنْ يُطَلَّقْنَ لَهَا" ،.
Translation: محمد محی الدین .
نافع بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے اپنی اہلیہ کو طلاق دے دی، وہ خاتون اس وقت حیض کی حالت میں تھی، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، آپ کو اس بارے میں بتایا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اسے اس عورت سے رجوع کر لینا چاہیے اور پھر اسے یوں ہی رہنے دیا جائے، یہاں تک کہ وہ پاک ہو جائے، پھر اسے یوں ہی رہنے دو، یہاں تک کہ اسے پھر حیض آ جائے، پھر اسے یوں ہی رہنے دو، یہاں تک کہ وہ پاک ہو جائے، جب وہ پاک ہو جائے، تو اس کے ساتھ صحبت کرنے سے پہلے اسے طلاق دے دے۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ وہ طریقہ ہے، جس کے بارے میں اللہ نے یہ حکم دیا ہے، خواتین کو اس کے مطابق طلاق دی جائے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 3910]
Hadith No.: 3847 Sunan Daraqutni
نَا أَبُو بَكْرٍ، نَا أَبُو الأَزْهَرِ، نَا يَعْقُوبُ، نَا أَبِي، عَنْ صَالِحٍ، نَا نَافِعٌ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ،" إِنَّمَا طَلَّقَ امْرَأَتَهُ تِلْكَ وَاحِدَةً".
Translation: محمد محی الدین .
نافع بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے اپنی اہلیہ کو ایک طلاق دی تھی۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 3911]
Hadith No.: 3848 Sunan Daraqutni
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ إِشْكَابَ ، يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، وَابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ ، عُمَرُ
نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِشْكَابَ ، نَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، وَابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَهِيَ حَائِضٌ، فَذَكَرَ عُمَرُ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَكَرَ نَحْوَهُ، وَقَالَ ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ فِي حَدِيثِهِ:" هِيَ وَاحِدَةٌ، فَتِلْكَ الْعِدَّةُ الَّتِي أَمَرَ اللَّهُ أَنْ تُطَلَّقَ لَهَا النِّسَاءُ".
Translation: محمد محی الدین .
نافع بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے زمانہ اقدس میں سیدنا عبداللہ بن عمر نے اپنی اہلیہ کو ایک طلاق دی، وہ خاتون اس وقت حیض کی حالت میں تھی، سیدنا عمر نے اس بات کا ذکر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے کیا، (اس کے بعد انہوں نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے)۔ ابن ابی ذئب نامی راوی نے روایت میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں: وہ ایک طلاق تھی، (نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا): ”یہ وہ طریقہ ہے، جس کے بارے میں اللہ نے یہ حکم دیا ہے، خواتین کو اس کے مطابق طلاق دی جائے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 3912]
Hadith No.: 3849 Sunan Daraqutni
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ السُّلَمِيُّ ، أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ ، زُهَيْرٌ ، مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ ، عُمَرُ
نا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ نَا أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ السُّلَمِيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ ، نَا زُهَيْرٌ ، نَا مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَطْلِيقَةً وَاحِدَةً وَهِيَ حَائِضٌ، فَاسْتَفْتَى عُمَرُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ذَكَرَ نَحْوَهُ.
Translation: محمد محی الدین .
نافع بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے زمانہ اقدس میں سیدنا عبداللہ بن عمر نے اپنی اہلیہ کو ایک طلاق دے دی، وہ خاتون اس وقت حیض کی حالت میں تھی، سیدنا عمر نے اس کا حکم نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے دریافت کیا، (اس کے بعد انہوں نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے)۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 3913]
Hadith No.: 3850 Sunan Daraqutni
أَبُو بَكْرٍ ، أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ السُّلَمِيُّ ، عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، إِسْرَائِيلُ ، جَابِرٍ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
نَا أَبُو بَكْرٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ السُّلَمِيُّ ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، أنا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ وَاحِدَةً،" فَأَمَرَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُمْسِكَهَا حَتَّى تَطْهُرَ، فَإِنْ شَاءَ طَلَّقَ، وَإِنْ شَاءَ أَمْسَكَ" ، لَمْ يَذْكُرْ عُمَرَ.
Translation: محمد محی الدین .
نافع بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر نے اپنی اہلیہ کو ایک طلاق دی، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں یہ ہدایت کی: ”وہ اس عورت کو اس وقت تک اپنے پاس رکھے، جب تک وہ پاک نہ ہو جائے، پھر اگر وہ چاہے، تو اسے طلاق دے دے، اگر چاہے، تو اسے اپنے ساتھ رہنے دے۔“ راوی نے اس روایت میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا ذکر نہیں کیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 3914]
Hadith No.: 3851 Sunan Daraqutni
أَبُو بَكْرٍ ، عَيَّاشُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، أَبُو عَاصِمٍ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
نَا أَبُو بَكْرٍ ، نَا عَيَّاشُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نَا أَبُو عَاصِمٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" هِيَ وَاحِدَةٌ".
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ ایک (طلاق شمار) ہو گی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 3915]
Hadith No.: 3852 Sunan Daraqutni
أَبُو بَكْرٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ السَّرَخْسِيُّ ، عَلِيُّ بْنُ عَاصِمٍ ، خَالِدٌ ، وَهِشَامٌ ، مُحَمَّدٍ ، خَالِدٍ الْحَذَّاءِ ، عُمَرُ
نَا أَبُو بَكْرٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ السَّرَخْسِيُّ ، نَا عَلِيُّ بْنُ عَاصِمٍ ، نَا خَالِدٌ ، وَهِشَامٌ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ ، قَالَ: قُلْتُ لابْنِ عُمَرَ: رَجُلٌ طَلَّقَ حَائِضًا؟، قَالَ: أَتَعْرِفُ ابْنَ عُمَرَ؟ فَإِنَّهُ طَلَّقَ حَائِضًا، فَسَأَلَ عُمَرُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" قُلْ لَهُ فَلْيُرَاجِعْهَا فَإِذَا حَاضَتْ ثُمَّ طَهُرَتْ، فَإِنْ شَاءَ طَلَّقَ، وَإِنْ شَاءَ أَمْسَكَ"، قُلْتُ: اعْتَدَدْتَ بِتِلْكَ التَّطْلِيقَةِ؟ قَالَ: نَعَمْ .
Translation: محمد محی الدین .
جابر حذاء بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا: ایک شخص حیض کی حالت میں عورت کو طلاق دیتا ہے، تو سیدنا ابن عمر نے فرمایا: ”تم ابن عمر کو جانتے ہو؟ اس نے حائضہ (بیوی) کو طلاق دی تھی۔“ سیدنا عمر نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے اس بارے میں دریافت کیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم اس سے کہو کہ وہ اس عورت سے رجوع کر لے، پھر جب اسے (اگلا) حیض آئے، پھر اس کے بعد جب وہ پاک ہو، اس وقت اگر وہ چاہے، تو اسے طلاق دے دے اور اگر چاہے، تو اسے اپنے ساتھ رکھے۔“ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے (سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے) دریافت کیا: ”آپ نے اس ایک طلاق کو شمار کیا تھا؟“ انہوں نے جواب دیا: ”جی ہاں۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 3916]
Hadith No.: 3853 Sunan Daraqutni
أَبُو عُبَيْدٍ الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ زَنْجُوَيْهِ ، نُعَيْمُ بْنُ حَمَّادٍ ، ابْنِ الْمُبَارَكِ ، مُحَمَّدِ بْنِ رَاشِدٍ ، سَلَمَةُ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ ، أَبِيهِ
نَا أَبُو عُبَيْدٍ الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ زَنْجُوَيْهِ ، نَا نُعَيْمُ بْنُ حَمَّادٍ ، عَنِ ابْنِ الْمُبَارَكِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ رَاشِدٍ ، نَا سَلَمَةُ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّهُ ذَكَرَ عِنْدَهُ أَنَّ الطَّلاقَ الثَّلاثَ بِمَرَّةٍ مَكْرُوهٌ، فَقَالَ: طَلَّقَ حَفْصُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْمُغِيرَةِ، فَاطِمَةَ بِنْتَ قَيْسٍ بِكَلِمَةٍ وَاحِدَةٍ ثَلاثًا، فَلَمْ يَبْلُغْنَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَابَ ذَلِكَ عَلَيْهِ، وَطَلَّقَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ امْرَأَتَهُ ثَلاثًا فَلَمْ يَعِبْ ذَلِكَ عَلَيْهِ أَحَدٌ" .
Translation: محمد محی الدین .
سلمہ بن ابوسلمہ اپنے والد کے بارے میں بیان کرتے ہیں: ان کے سامنے یہ بات ذکر کی گئی کہ ایک ساتھ تین طلاقیں دینا مکروہ ہے، تو انہوں نے فرمایا: ”حفص بن عمرو بن مغیرہ نے فاطمہ بنت قیس کو ایک ہی کلمہ کے ذریعہ تین طلاقیں دے دی تھیں، تو ہمیں ایسی کوئی اطلاع نہیں ملی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس حوالے سے ان پر کوئی اعتراض کیا ہو، اسی طرح سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے بھی اپنی اہلیہ کو (ایک ساتھ) تین طلاقیں دے دی تھیں، لیکن ان پر بھی کسی نے کوئی اعتراض نہیں کیا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 3917]
Hadith No.: 3854 Sunan Daraqutni
عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، الْحَسَنُ بْنُ سَلامٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ سَابِقٍ ، شَيْبَانُ ، فِرَاسٍ ، الشَّعْبِيِّ ، عُمَرُ
نَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ سَلامٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ سَابِقٍ ، نَا شَيْبَانُ ، عَنْ فِرَاسٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، قَالَ: طَلَّقَ ابْنُ عُمَرَ امْرَأَتَهُ وَاحِدَةً وَهِيَ حَائِضٌ، فَانْطَلَقَ عُمَرُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرَهُ، فَأَمَرَهُ أَنْ يُرَاجِعَهَا، ثُمَّ يَسْتَقْبِلَ الطَّلاقَ فِي عِدَّتِهَا، وَتُحْتَسَبَ بِهَذِهِ التَّطْلِيقَةِ الَّتِي طَلَّقَ أَوَّلَ مَرَّةٍ" .
Translation: محمد محی الدین .
شعبی بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر نے اپنی اہلیہ کو ایک طلاق دی، وہ خاتون اس وقت حیض کی حالت میں تھی، سیدنا عمر نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے دریافت کیا اور آپ کو اس بارے میں بتایا، تو آپ نے انہیں ہدایت کی کہ وہ (یعنی ابن عمر) اس عورت کے ساتھ رجوع کر لیں، پھر اس کی عدت کے دوران اسے اگلی طلاق دیں، سیدنا عبداللہ بن عمر نے جو پہلی مرتبہ طلاق دی تھی، اسے واقع میں شمار کیا گیا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 3918]
Hadith No.: 3855 Sunan Daraqutni
دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ ، الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَبَّانُ ، ابْنُ الْمُبَارَكِ ، عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ ، عُمَرُ
نَا دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، نَا حَبَّانُ ، نَا ابْنُ الْمُبَارَكِ ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ وَهِيَ حَائِضٌ، فَأَتَى عُمَرُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" إِنَّ عَبْدَ اللَّهِ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ وَهِيَ حَائِضٌ، قَالَ: فَمُرْهُ فَلْيُرَاجِعْهَا، فَإِذَا طَهُرَتْ، ثُمَّ حَاضَتْ، ثُمَّ طَهُرَتْ، فَإِنْ شَاءَ فَلْيُمْسِكْهَا، وَإِنْ أَرَادَ أَنْ يُطَلِّقَهَا فَلا يَغْشَاهَا، فَإِنَّهَا الْعِدَّةُ الَّتِي أَمَرَ اللَّهُ تَعَالَى بِهَا" .
Translation: محمد محی الدین .
نافع بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے اپنی اہلیہ کو طلاق دے دی اور وہ اس وقت حیض کی حالت میں تھی، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی: ”عبداللہ نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی، جبکہ وہ حیض کی حالت میں تھی۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اس سے کہو کہ وہ رجوع کر لے، پھر جب وہ عورت پاک ہو جائے، پھر اسے حیض آئے، اس کے بعد پھر جب وہ پاک ہو جائے، اس وقت اگر وہ چاہے، تو اسے اپنے ساتھ رہنے دے اور اگر اسے طلاق دینا چاہتا ہے، تو اس کے ساتھ صحبت نہ کرے (بلکہ طلاق دے دے)، یہ وہ طریقہ ہے، جس (کے مطابق طلاق دینے کا) اللہ نے حکم دیا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 3919]
Hadith No.: 3856 Sunan Daraqutni
يُوسُفُ بْنُ سَعِيدٍ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَطَاءٌ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَاصِمِ بْنِ ثَابِتٍ ، فَاطِمَةَ بِنْتَ قَيْسٍ
نَا نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ، نَا يُوسُفُ بْنُ سَعِيدٍ ، وَأَبُو حُمَيْدٍ، قَالا: نَا حَجَّاجٌ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي عَطَاءٌ ، أَخْبَرَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَاصِمِ بْنِ ثَابِتٍ ، أَنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ قَيْسٍ ، أُخْتَ الضَّحَّاكِ بْنِ قَيْسٍ أَخْبَرَتْهُ،" أَنَّهَا كَانَتْ عِنْدَ رَجُلٍ مِنْ بَنِي مَخْزُومٍ، فَأَخْبَرْتُهُ: أَنَّهُ طَلَّقَهَا ثَلاثًا، وَخَرَجَ إِلَى بَعْضِ الْمَغَازِي" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدہ فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا، جو سیدنا ضحاک بن قیس رضی اللہ عنہ کی بہن ہیں، بیان کرتی ہیں: وہ بنو مخزوم سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی اہلیہ تھیں، اس شخص نے انہیں تین طلاقیں دے دیں اور خود ایک جنگ میں شرکت کرنے کے لیے چلا گیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 3920]
Hadith No.: 3857 Sunan Daraqutni
أَبُو أَحْمَدَ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْجُرْجَانِيُّ ، عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بْنِ مُجَاشِعٍ السَّخْتِيَانِيُّ ، شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ ، مُحَمَّدُ بْنُ رَاشِدٍ ، سَلَمَةَ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَبِيهِ ، عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ
ثنا ثنا أَبُو أَحْمَدَ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْجُرْجَانِيُّ ، نَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بْنِ مُجَاشِعٍ السَّخْتِيَانِيُّ ، نَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ رَاشِدٍ ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ " طَلَّقَ امْرَأَتَهُ تُمَاضِرَ بِنْتَ الأَصْبَغِ الْكَلْبِيَّةَ، وَهِيَ أُمُّ أَبِي سَلَمَةَ، ثَلاثَ تَطْلِيقَاتٍ فِي كَلِمَةٍ وَاحِدَةٍ، فَلَمْ يَبْلُغْنَا أَنَّ أَحَدًا مِنْ أَصْحَابِهِ عَابَ ذَلِكَ" .
Translation: محمد محی الدین .
سلمہ بن ابوسلمہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: سیدنا عبدالرحمن بن عوف نے اپنی بیوی تماضر بنت اصبع کلبیہ (ان کی کنیت ام سلمہ ہے) کو ایک ہی کلمہ کے ذریعہ تین طلاقیں دے دیں، تو ہمیں ایسی کوئی اطلاع نہیں ملی کہ کسی شخص نے اس حوالے سے ان پر کوئی اعتراض کیا ہو۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 3921]
Hadith No.: 3858 Sunan Daraqutni
سَلَمَةُ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ ، أَبِيهِ
قَالَ: وَنا قَالَ: وَنا سَلَمَةُ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ حَفْصَ بْنَ الْمُغِيرَةِ" طَلَّقَ امْرَأَتَهُ فَاطِمَةَ بِنْتَ قَيْسٍ، عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثَلاثَ تَطْلِيقَاتٍ فِي كَلِمَةٍ وَاحِدَةٍ، فَأَبَانَهَا مِنْهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَلَمْ يَبْلُغْنَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَابَ ذَلِكَ عَلَيْهِ" ،.
Translation: محمد محی الدین .
سلمہ بن ابوسلمہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: حفص بن عمرو بن مغیرہ نے اپنی اہلیہ فاطمہ بنت قیس کو، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے زمانہ اقدس میں ایک ہی لفظ کے ذریعہ تین طلاقیں دے دیں، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس عورت کو ان سے الگ قرار دیا (یعنی ان کے درمیان علیحدگی واقع ہو گئی)، ہمیں یہ اطلاع نہیں ملی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس حوالے سے ان پر کوئی اعتراض کیا ہو۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 3922]
Hadith No.: 3859 Sunan Daraqutni
ابْنُ جُرَيْجٍ ، عِكْرِمَةُ بْنُ خَالِدٍ ، سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نَا نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ، نَا أَبُو الأَزْهَرِ، نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أنا ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي عِكْرِمَةُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ،" أَنَّ رَجُلا طَلَّقَ امْرَأَتَهُ أَلْفًا، فَقَالَ: يَكْفِيكَ مِنْ ذَلِكَ ثَلاثٌ، وَتَدَعُ تَسْعَمِائَةً وَسَبْعًا وَتِسْعِينَ" .
Translation: محمد محی الدین .
سعید بن جبیر، سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں نقل کرتے ہیں: ایک شخص نے اپنی بیوی کو ایک ہزار طلاقیں دے دیں، تو سیدنا عبداللہ نے فرمایا: ”ان میں سے تین تمہارے لیے کافی ہوں گی اور بقیہ نو سو ستانوے کو چھوڑ دو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 3924]
Hadith No.: 3860 Sunan Daraqutni
أَبُو حُمَيْدٍ الْمِصِّيصِيُّ ، شُعْبَةُ ، عَمْرُو بْنُ مُرَّةَ ، مَاهَانَ ، سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ ، ابْنُ عَبَّاسٍ
نَا نَا أَبُو بَكْرٍ، نَا أَبُو حُمَيْدٍ الْمِصِّيصِيُّ ، نَا حَجَّاجٌ، نَا شُعْبَةُ ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ مُرَّةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ مَاهَانَ يَسْأَلُ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ ، عَنْ رَجُلٍ" طَلَّقَ امْرَأَتَهُ ثَلاثًا، فَقَالَ سَعِيدٌ: سُئِلَ ابْنُ عَبَّاسٍ عَنْ رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ مِائَةً، فَقَالَ: ثَلاثٌ تُحَرِّمُ عَلَيْكَ امْرَأَتَكَ، وَسَائِرُهُنَّ وِزْرٌ، اتَّخَذْتَ آيَاتِ اللَّهِ هُزُوًا" .
Translation: محمد محی الدین .
عمرو بن مرہ بیان کرتے ہیں: میں نے ماہان کو سعید بن جبیر سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کرتے ہوئے سنا، جو اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دیتا ہے، تو سعید نے بتایا: سیدنا عبداللہ بن عباس سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا گیا، جو اپنی بیوی کو ایک سو طلاقیں دے دیتا ہے، تو سیدنا عبداللہ نے فرمایا: ”تین طلاقوں کے ذریعہ تمہاری بیوی تمہارے لیے حرام ہو جائے گی اور بقیہ (تمہارے لیے) بوجھ بن جائیں گی، کیونکہ تم نے اللہ کی آیات کا مذاق اڑایا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 3925]
Hadith No.: 3861 Sunan Daraqutni
يُوسُفُ بْنُ سَعِيدٍ ، شُعْبَةُ ، حُمَيْدٍ الأَعْرَجِ ، وَابْنِ أَبِي نَجِيحٍ ، مُجَاهِدٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نَا نَا أَبُو بَكْرٍ، نَا يُوسُفُ بْنُ سَعِيدٍ ، نَا حَجَّاجٌ، نَا شُعْبَةُ ، عَنْ حُمَيْدٍ الأَعْرَجِ ، وَابْنِ أَبِي نَجِيحٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّهُ سُئِلَ" عَنْ رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ مِائَةً، قَالَ: عَصَيْتَ رَبَّكَ وَفَارَقْتَ امْرَأَتَكَ، لَمْ تَتَّقِ اللَّهَ فَيَجْعَلْ لَكَ مَخْرَجًا" .
Translation: محمد محی الدین .
مجاہد بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا، جو اپنی بیوی کو ایک سو طلاقیں دے دیتا ہے، سیدنا عبداللہ بن عباس نے فرمایا: ”تم نے اپنے پروردگار کی نافرمانی کی ہے اور تم اپنی بیوی سے الگ ہو گئے ہو، تم اللہ سے ڈرتے، تو وہ تمہارے لیے کوئی گنجائش پیدا کر دیتا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 3926]
Hadith No.: 3862 Sunan Daraqutni
دَعْلَجٌ ، ابْنُ الْمُبَارَكِ ، سَيْفٌ ، مُجَاهِدٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نَا نَا دَعْلَجٌ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ، نَا حَبَّانُ، نَا ابْنُ الْمُبَارَكِ ، أنا سَيْفٌ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ مِنْ قُرَيْشٍ إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ ، فَقَالَ: يَا أَبَا عَبَّاسٍ،" إِنِّي طَلَّقْتُ امْرَأَتِي ثَلاثًا وَأَنَا غَضْبَانُ، فَقَالَ: إِنَّ أَبَا عَبَّاسٍ لا يَسْتَطِيعُ أَنْ يَحِلَّ لَكَ مَا حُرِّمَ عَلَيْكَ عَصَيْتَ رَبَّكَ وَحُرِّمَتْ عَلَيْكَ امْرَأَتُكَ، إِنَّكَ لَمْ تَتَّقِ اللَّهَ فَيَجْعَلْ لَكَ مَخْرَجًا، ثُمَّ قَرَأَ إِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَاءَ فَطَلِّقُوهُنَّ لِعِدَّتِهِنَّ سورة الطلاق آية 1 طَاهِرًا عَنْ غَيْرِ جِمَاعٍ" ، قَالَ سَيْفٌ: وَلَيْسَ طَاهِرًا عَنْ غَيْرِ جِمَاعٍ فِي التِّلاوَةِ، وَلَكِنَّهُ تَفْسِيرُهُ.
Translation: محمد محی الدین .
مجاہد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ایک قریشی سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کی خدمت میں حاضر ہوا اور بولا: اے ابوعباس! میں نے غصے کے عالم میں اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دی ہیں۔ تو سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: جو چیز تمہارے لیے حرام ہو گئی ہے، ابوعباس اسے تمہارے لیے حلال نہیں کر سکتا۔ تم نے اپنے پروردگار کی نافرمانی کی اور اپنی بیوی کو اپنے اوپر حرام کر لیا۔ تم اللہ سے ڈرے نہیں، ورنہ وہ تمہارے لیے کوئی گنجائش پیدا کر دیتا۔ پھر سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے یہ آیت تلاوت کی: ”اور جب تم خواتین کو طلاق دینی ہو، تو انہیں طلاق دو۔“ یعنی ان کی عدت سے پہلے جب وہ طہر کی حالت میں ہوں اور ان کے ساتھ صحبت نہ کی گئی ہو۔ سیف نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے: یہ (مذکورہ جملہ) تلاوت کا حصہ نہیں ہے بلکہ (قرآن کے الفاظ) کی وضاحت ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 3927]
Hadith No.: 3863 Sunan Daraqutni
نَا ابْنُ صَاعِدٍ، نَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ، نَا سُفْيَانُ، بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ.
Translation: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 3929]
Hadith No.: 3864 Sunan Daraqutni
إِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْفَضْلِ الزَّيَّاتُ ، عَلِيُّ بْنُ شُعَيْبٍ ، عَبْدُ الْمَجِيدِ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، طَاوُسٍ ، مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ
نَا إِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْفَضْلِ الزَّيَّاتُ ، نَا عَلِيُّ بْنُ شُعَيْبٍ ، نَا عَبْدُ الْمَجِيدِ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لا طَلاقَ قَبْلَ نِكَاحٍ، وَلا نَذَرَ فِيمَا لا يَمْلِكُ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”شادی سے پہلے طلاق نہیں دی جا سکتی اور آدمی جس چیز کا مالک نہ ہو، اس کے بارے میں نذر نہیں مان سکتا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 3930]