☽ 10 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
أَوَّلُ كِتَابِ الطَّلَاقِ وَغَيْرِهِ
Sunan Daraqutni
Books← Sunan Daraqutni← طلاق اور لعان کا بیان← أَوَّلُ كِتَابِ الطَّلَاقِ وَغَيْرِهِ
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 164
Page 4 of 9
Hadith No.: 3885 Sunan Daraqutni
حَامِدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَرَوِيُّ ، عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الرَّقَاشِيُّ ، حَرْبُ بْنُ أَبِي الْعَالِيَةِ ، أَبِي الزُّبَيْرِ ، جَابِرٍ
نَا حَامِدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَرَوِيُّ ، نَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الرَّقَاشِيُّ ، نَا حَرْبُ بْنُ أَبِي الْعَالِيَةِ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ " فِي الْحَامِلِ الْمُتَوَفَّى عَنْهَا زَوْجُهَا: لا نَفَقَةَ لَهَا" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حاملہ بیوہ کے بارے میں یہ فرمایا: ”اسے خرچ نہیں ملے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 3951]
Hadith No.: 3886 Sunan Daraqutni
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ الْحَوَارِبِيُّ ، يَزِيدُ ، شَرِيكٌ ، جَابِرٍ ، عَامِرٍ ، فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ
نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ الْحَوَارِبِيُّ ، نَا يَزِيدُ ، نَا شَرِيكٌ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْمُطَلَّقَةُ ثَلاثًا لا سُكْنَى لَهَا وَلا نَفَقَةَ، إِنَّمَا السُّكْنَى، وَالنَّفَقَةُ لِمَنْ يَمْلِكُ الرَّجْعَةَ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدہ فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس عورت کو تین طلاقیں دے دی گئی ہوں، اسے رہائش اور خرچ نہیں ملیں گے، رہائش اور خرچ (مطلقہ کو اس وقت ملے گا) جب شوہر کو رجوع کرنے کا اختیار باقی ہو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 3952]
Hadith No.: 3887 Sunan Daraqutni
أَبُو صَالِحٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَعِيدِ بْنِ هَارُونَ الأَصْبَهَانِيُّ ، الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، أَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ ، الْحَسَنِ بْنِ صَالِحٍ ، السُّدِّيِّ ، الْبَهِيِّ ، عَائِشَةَ
نَا أَبُو صَالِحٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَعِيدِ بْنِ هَارُونَ الأَصْبَهَانِيُّ ، نَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نَا أَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ صَالِحٍ ، عَنِ السُّدِّيِّ ، عَنِ الْبَهِيِّ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قالَ لِفَاطِمَةَ:" إِنَّمَا السُّكْنَى وَالنَّفَقَةُ، لِمَنْ كَانَ لِزَوْجِهَا عَلَيْهَا رَجْعَةٌ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فاطمہ (بنت قیس) سے یہ فرمایا: ”رہائش اور خرچ اس عورت کو ملے گا، جس کے شوہر کو اس سے رجوع کرنے کا حق باقی ہو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 3953]
Hadith No.: 3888 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْوَلِيدِ بْنِ بُرْدٍ ، الْهَيْثَمُ بْنُ جَمِيلٍ ، زُهَيْرٌ ، جَابِرٍ ، عَامِرٍ الشَّعْبِيِّ ، فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْوَلِيدِ بْنِ بُرْدٍ ، نَا الْهَيْثَمُ بْنُ جَمِيلٍ ، نَا زُهَيْرٌ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: دَخَلْنَا عَلَى فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ ، فَقُلْنَا لَهَا: حَدِّثِينَا عَنْ قَضَاءِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيكِ، قَالَتْ:" دَخَلْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَمَعِي أَخُو زَوْجِي، فَقُلْتُ: إِنَّ زَوْجِي طَلَّقَنِي، وَإِنَّ هَذَا يَزْعُمُ أَنْ لَيْسَ لِي سُكْنَى وَلا نَفَقَةٌ، فَقَالَ: بَلْ لَكِ سُكْنَى وَلَكِ نَفَقَةٌ، قَالَ: إِنَّ زَوْجَهَا طَلَّقَهَا ثَلاثًا، فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّمَا السُّكْنَى وَالنَّفَقَةُ عَلَى مَنْ لَهُ عَلَيْهَا رَجْعَةٌ" فَلَمَّا قَدِمْتُ الْكُوفَةَ طَلَبَنِي الأَسْوَدُ بْنُ يَزِيدَ يَسْأَلُنِي عَنْ ذَلِكَ، وَأَنَّ أَصْحَابَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ لَيَقُولُونَ: لَهَا السُّكْنَى وَالنَّفَقَةُ".
Translation: محمد محی الدین .
عامر شعبی بیان کرتے ہیں: ہم سیدہ فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئے، ہم نے ان سے کہا: آپ ہمیں وہ حدیث سنائیں، جس میں آپ کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے فیصلہ کا ذکر ہے، تو سیدہ فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا نے بتایا: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی، میرے ساتھ میرا دیور بھی تھا، میں نے عرض کی: ”میرے شوہر نے مجھے طلاق دے دی ہے اور اس (یعنی میرے دیور) کا یہ کہنا ہے کہ مجھے رہائش اور خرچ نہیں ملے گا۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تمہیں رہائش اور خرچ ملے گا۔“ (اس کے دیور) نے عرض کی: ”اس کے شوہر نے اسے تین طلاقیں دی ہیں۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”رہائش اور خرچ اس عورت کو ملتا ہے، جس کے شوہر کو اس سے رجوع کرنے کا اختیار ہو۔“ شعبی بیان کرتے ہیں: جب میں کوفہ آیا، تو اسود بن یزید نے مجھے بلایا، تاکہ اس بارے میں مجھ سے دریافت کریں، سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے شاگرد یہ فرماتے ہیں: ایسی عورت کو رہائش اور خرچ ملے گا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 3954]
Hadith No.: 3889 Sunan Daraqutni
عُمَرُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ بْنِ الْوَلِيدِ، نَا أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنِ الأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ الأَسْوَدِ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ " لَمَّا بَلَغَهُ قَوْلُ فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ: لا نُجِيزُ فِي الْمُسْلِمِينَ قَوْلَ امْرَأَةٍ، فَكَانَ يَجْعَلُ لِلْمُطَلَّقَةِ ثَلاثًا السُّكْنَى وَالنَّفَقَةَ" .
Translation: محمد محی الدین .
اسود بیان کرتے ہیں: جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو سیدہ فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا کے بیان کا پتہ لگا، تو انہوں نے فرمایا: ”ہم کسی عورت کے بیان کی وجہ سے مسلمانوں پر حکم عائد نہیں کریں گے۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے تین طلاقیں یافتہ عورت کو رہائش اور خرچ کا حق دیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 3955]
Hadith No.: 3890 Sunan Daraqutni
وَأَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِيُّ ، وَكِيعٌ ، دَاوُدَ الأَوْدِيِّ الزَّعَافِرِيِّ ، الشَّعْبِيِّ ، الأَسْوَدُ بْنُ يَزِيدَ ، عُمَرَ
نَا نَا ابْنُ صَاعِدٍ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ بْنِ الْوَلِيدِ، وَأَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِيُّ ، قَالا: نَا وَكِيعٌ ، عَنْ دَاوُدَ الأَوْدِيِّ الزَّعَافِرِيِّ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، قَالَ: لَقِيَنِي الأَسْوَدُ بْنُ يَزِيدَ ، فَقَالَ:" يَا شَعْبِيُّ، اتَّقِ اللَّهَ وَارْجِعْ عَنْ حَدِيثِ فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ، فَإِنَّ عُمَرَ ، كَانَ يَجْعَلُ لَهَا السُّكْنَى وَالنَّفَقَةَ، فَقُلْتُ: لا أَرْجِعُ عَنْ شَيْءٍ حَدَّثَتْنِي بِهِ فَاطِمَةُ بِنْتُ قَيْسٍ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" .
Translation: محمد محی الدین .
شعبی بیان کرتے ہیں: اسود بن یزید کی مجھ سے ملاقات ہوئی، تو انہوں نے مجھ سے فرمایا: ”اے شعبی! اللہ تعالیٰ سے ڈرو، اور سیدہ فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا کی حدیث نقل کرنے سے باز آ جاؤ، کیونکہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ایسی عورت کو رہائش اور خرچ کا حق دیا ہے۔“ تو میں نے کہا: ”میں اس سے باز نہیں آؤں گا، کیونکہ سیدہ فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حوالے سے یہ حدیث مجھے سنائی ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 3956]
Hadith No.: 3891 Sunan Daraqutni
ابْنُ صَاعِدٍ ، يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، هُشَيْمٌ ، سَيَّارٍ ، وَحُصَيْنٍ ، وَمُغِيرَةَ ، وَأَشْعَثَ ، وَدَاوُدَ ، وَمُجَالِدٍ ، وَإِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ ، الشَّعْبِيِّ ، فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ
نَا ابْنُ صَاعِدٍ ، نَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، نَا هُشَيْمٌ ، عَنْ سَيَّارٍ ، وَحُصَيْنٍ ، وَمُغِيرَةَ ، وَأَشْعَثَ ، وَدَاوُدَ ، وَمُجَالِدٍ ، وَإِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ ، كُلُّهُمْ عَنِ الشَّعْبِيِّ ، قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ فَسَأَلْتُهَا" عَنْ قَضَاءِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: طَلَّقَهَا زَوْجُهَا الْبَتَّةَ، فَأَتَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَكَرَتْ ذَلِكَ لَهُ، قَالَتْ: فَلَمْ يَجْعَلْ لِي سُكْنَى وَلا نَفَقَةَ، وَقَالَ: إِنَّمَا السُّكْنَى وَالنَّفَقَةُ لِمَنْ يَمْلِكُ الرَّجْعَةَ" ، خَالَفَهُ الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ جَعَلَ آخِرَ الْحَدِيثِ، عَنْ مُجَالِدٍ وَحْدَهُ، عَنِ الشَّعْبِيِّ.
Translation: محمد محی الدین .
شعبی بیان کرتے ہیں: میں سیدہ فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوا اور ان سے، ان کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے فیصلہ کے بارے میں دریافت کیا، تو انہوں نے بتایا: ان کے شوہر نے انہیں طلاق بتا دی، وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سامنے اس بات کا تذکرہ کیا، سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے رہائش اور خرچ کا حق نہیں دیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”رہائش اور خرچ اس عورت کو ملتے ہیں، جس کے شوہر کو رجوع کرنے کا اختیار ہو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 3957]
Hadith No.: 3892 Sunan Daraqutni
الْمَحَامِلِيُّ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، وَعُمَرُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّرَنِيُّ ، وَعَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ هَارُونَ ، الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، هُشَيْمٌ ، مُغِيرَةُ ، وَحُصَيْنٌ ، وَأَشْعَثُ ، وَإِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ ، وَدَاوُدُ ، وَسَيَّارٌ ، وَمُجَالِدٌ ، الشَّعْبِيِّ
ثنا بِهِ الْمَحَامِلِيُّ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، وَعُمَرُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّرَنِيُّ ، وَعَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ هَارُونَ ، قَالُوا: نَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، نَا هُشَيْمٌ ، نَا مُغِيرَةُ ، وَحُصَيْنٌ ، وَأَشْعَثُ ، وَإِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ ، وَدَاوُدُ ، وَسَيَّارٌ ، وَمُجَالِدٌ ، كُلُّهُمْ عَنِ الشَّعْبِيِّ بِهَذَا. قَالَ هُشَيْمٌ: قَالَ مُجَالِدٌ فِي حَدِيثِهِ:" إِنَّمَا السُّكْنَى وَالنَّفَقَةُ، لِمَنْ كَانَ لَهَا عَلَى زَوْجِهَا رَجْعَةٌ".
Translation: محمد محی الدین .
یہی روایت بعض دیگر اسناد کے ہمراہ منقول ہے، اور مجالد کی روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”رہائش اور خرچ اس عورت کو ملتے ہیں، جس کا شوہر اس سے رجوع کر سکے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 3958]
Hadith No.: 3893 Sunan Daraqutni
عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ
نَا نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ، نَا الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الأَسْوَدِ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، نَا الأَعْمَشُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ الأَسْوَدِ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، أَنَّهُ لَمَّا بَلَغَهُ قَوْلُ فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ، قَالَ:" لا نَدَعُ كِتَابَ اللَّهِ لِقَوْلِ امْرَأَةٍ، لَعَلَّهَا نَسِيَتْ" .
Translation: محمد محی الدین .
اسود بیان کرتے ہیں: جب سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو سیدہ فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا کے بیان کا پتہ چلا، تو انہوں نے فرمایا: ”ہم اللہ کی کتاب کے حکم کو ایک عورت کے بیان کی وجہ سے ترک نہیں کریں گے، ہو سکتا ہے وہ بھول گئی ہو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 3959]
Hadith No.: 3894 Sunan Daraqutni
أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يُوسُفَ بْنِ مَسْعَدَةَ ، أَحْمَدُ بْنُ عِصَامِ بْنِ عَبْدِ الْمَجِيدِ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الأَسَدِيُّ وَهُوَ أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ ، عَمَّارُ بْنُ رُزَيْقٍ ، أَبِي إِسْحَاقَ ، الشَّعْبِيُّ ، فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ
نَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يُوسُفَ بْنِ مَسْعَدَةَ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ عِصَامِ بْنِ عَبْدِ الْمَجِيدِ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الأَسَدِيُّ وَهُوَ أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ ، نَا عَمَّارُ بْنُ رُزَيْقٍ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، قَالَ: كُنْتُ مَعَ الأَسْوَدِ بْنِ يَزِيدَ جَالِسًا فِي الْمَسْجِدِ الأَعْظَمِ وَمَعَنَا الشَّعْبِيُّ، فَحَدَّثَ الشَّعْبِيُّ بِحَدِيثِ فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" لَمْ يَجْعَلْ لَهَا سُكْنَى، وَلا نَفَقَةً، فَأَخَذَ الأَسْوَدُ كَفًّا مِنْ حَصَى فَحَصَبَهُ، ثُمَّ قَالَ: وَيْلَكَ تُحَدِّثُ بِمِثْلِ هَذَا، قَالَ عُمَرُ: لا نَتْرُكُ كِتَابَ اللَّهِ وَسُنَّةَ نَبِيِّنَا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِقَوْلِ امْرَأَةٍ لا نَدْرِي حَفِظَتْ أَوْ نَسِيَتْ، لَهَا السُّكْنَى وَالنَّفَقَةُ، قَالَ اللَّهُ تَعَالَى لا تُخْرِجُوهُنَّ مِنْ بُيُوتِهِنَّ سورة الطلاق آية 1 الآيَةَ .
Translation: محمد محی الدین .
ابواسحاق بیان کرتے ہیں: میں اسود بن یزید کے ساتھ بڑی مسجد میں بیٹھا ہوا تھا۔ ہمارے ساتھ شعبی بھی موجود تھے۔ شعبی نے سیدہ فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا کے حوالے سے یہ حدیث سنائی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں رہائش اور خرچ کا حق نہیں دیا تھا۔ تو اسود نے مٹھی میں کنکریاں پکڑ کر شعبی کو مارتے ہوئے کہا: تمہارا ستیاناس ہو، تم اس طرح کی روایتیں سنا رہے ہو، جبکہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے یہ فرمایا ہے: ہم اللہ کی کتاب اور اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی سنت کے حکم کو کسی عورت کے بیان کی وجہ سے ترک نہیں کریں گے، کیونکہ ہمیں یہ نہیں معلوم کہ اس عورت کو (اصل بات) یاد ہے یا وہ بھول گئی ہے۔ ایسی (تین طلاق یافتہ) عورت کو رہائش اور خرچ ملے گا، کیونکہ اللہ نے ارشاد فرمایا ہے: ”تم ان عورتوں کو ان کے گھروں سے نہ نکالو اور نہ ہی وہ خود نکلیں، ماسوائے اس صورت کے کہ وہ واضح برائی کا ارتکاب کریں۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 3960]
Hadith No.: 3895 Sunan Daraqutni
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، عَمَّارُ بْنُ رُزَيْقٍ ، أَبِي إِسْحَاقَ ، الشَّعْبِيِّ ، فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ
نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، نَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، نَا عَمَّارُ بْنُ رُزَيْقٍ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ ، قَالَتْ:" طَلَّقَنِي زَوْجِي ثَلاثًا فَأَرَدْتُ النَّفَقَةَ، فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" انْتَقِلِي إِلَى بَيْتِ ابْنِ أُمِّ مَكْتُومٍ" ، قَالَ أَبُو إِسْحَاقَ: فَلَمَّا حَدَّثَ بِهِ الشَّعْبِيُّ حَصَبَهُ الأَسْوَدُ، وَقَالَ: وَيْحَكَ تُحَدِّثُ، أَوْ تُفْتِي بِمِثْلِ هَذَا، قَدْ أَتَتْ عُمَرَ، فَقَالَ: إِنْ جِئْتِ بِشَاهِدَيْنِ يَشْهَدَانِ أَنَّهُمَا سَمِعَاهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَإِلا لَمْ نَتْرُكْ كِتَابَ اللَّهِ لِقَوْلِ امْرَأَةٍ لا تُخْرِجُوهُنَّ مِنْ بُيُوتِهِنَّ سورة الطلاق آية 1 الآيَةَ. وَلَمْ يَقُلْ فِيهِ: وَسُنَّةَ نَبِيِّهِ، وَهَذَا أَصَحُّ مِنَ الَّذِي قَبْلَهُ، لأَنَّ هَذَا الْكَلامَ لا يُثْبَتُ، وَيَحْيَى بْنُ آدَمَ أَحْفَظُ مِنْ أَبِي أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيِّ وَأَثْبَتُ مِنْهُ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ. وَقَدْ تَابَعَهُ قَبِيصَةُ بْنُ عُقْبَةَ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدہ فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میرے شوہر نے مجھے تین طلاقیں دے دیں۔ میں نے خرچ حاصل کرنا چاہا۔ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی، تو آپ نے فرمایا: ”تم ابن ام مکتوم رضی اللہ عنہ کے گھر منتقل ہو جاؤ۔“ ابواسحاق بیان کرتے ہیں: جب شعبی نے یہ روایت بیان کی، تو اسود نے انہیں کنکریاں مارتے ہوئے فرمایا: تمہارا ستیاناس ہو، تم یہ روایت بیان کر رہے ہو یا اس روایت کی بنیاد پر فتویٰ دیتے ہو۔ وہ خاتون سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں بھی حاضر ہوئی تھی۔ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے یہ فرمایا تھا: اگر تو تم دو ایسے گواہ لے کر آتی ہو، جو اس بات کی گواہی دیں کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے، تو ٹھیک ہے، ورنہ ہم ایک عورت کے بیان کی وجہ سے اللہ کی کتاب کے حکم کو ترک نہیں کریں گے (وہ حکم یہ ہے): ”تم انہیں ان کے گھر سے نہ نکالو اور وہ بھی نہ نکلیں، ماسوائے اس صورت کے کہ وہ واضح برائی کا ارتکاب کریں۔“ اس روایت میں راوی نے یہ الفاظ نقل نہیں کیے: اور اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی سنت (کا حکم) ترک نہیں کریں گے۔ یہ روایت اس سے پہلے روایت کے مقابلے میں زیادہ مستند ہے، کیونکہ یہ الفاظ ثابت نہیں ہیں۔ یحییٰ نامی راوی نے ابواحمد زبیری کے مقابلے میں بڑے حافظہ اور زیادہ مستند ہیں۔ باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 3961]
Hadith No.: 3896 Sunan Daraqutni
نَا بِهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ، نَا السَّرِيُّ بْنُ يَحْيَى، نَا قَبِيصَةُ، نَا عَمَّارُ بْنُ رُزَيْقٍ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، مثل قَوْلِ يَحْيَى بْنِ آدَمَ سَوَاءً.
Translation: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 3962]
Hadith No.: 3897 Sunan Daraqutni
أَبُو أَحْمَدَ الْقَاسِمُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ بِلَيْلٍ الزَّعْفَرَانِيُّ ، أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الشَّعْبِيُّ ، الْقَاسِمُ بْنُ الْحَكَمِ ، الْحَسَنُ بْنُ عُمَارَةَ ، سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْخَلِيلِ الْحَضْرَمِيُّ ، فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ
نَا أَبُو أَحْمَدَ الْقَاسِمُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ بِلَيْلٍ الزَّعْفَرَانِيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الشَّعْبِيُّ ، نَا الْقَاسِمُ بْنُ الْحَكَمِ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ عُمَارَةَ ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْخَلِيلِ الْحَضْرَمِيُّ ، قَالَ: ذُكِرَ لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، قَوْلُ فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" لَمْ يَجْعَلْ لَهَا السُّكْنَى وَلا النَّفَقَةَ، فَقَالَ عُمَرُ: لا نَدَعُ كِتَابَ اللَّهِ وَسُنَّةَ نَبِيِّهِ لِقَوْلِ امْرَأَةٍ" ، الْحَسَنُ بْنُ عُمَارَةَ مَتْرُوكٌ.
Translation: محمد محی الدین .
عبداللہ بن خلیل حضرمی بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے سامنے سیدہ فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا کا یہ بیان ذکر کیا گیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں رہائش اور خرچ کا حق نہیں دیا تھا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”ہم اللہ کی کتاب اور اس کے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی سنت (کا حکم) کسی عورت کے بیان کی وجہ سے ترک نہیں کریں گے۔“ حسن بن عمارہ نامی راوی متروک ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 3963]
Hadith No.: 3898 Sunan Daraqutni
الْحَسَنُ بْنُ الْخَضِرِ ، إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ يُونُسَ أَبُو كُرَيْبٍ ، وَحَمَّادٍ ، إِبْرَاهِيمَ ، الأَسْوَدِ ، عُمَرَ
نَا نَا الْحَسَنُ بْنُ الْخَضِرِ ، بِمِصْرَ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ يُونُسَ أَبُو كُرَيْبٍ ، نَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الْحَكَمِ، وَحَمَّادٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ عُمَرَ ، قَالَ:" لا نَدَعُ كِتَابَ اللَّهِ وَسُنَّةَ نَبِيِّنَا لِقَوْلِ امْرَأَةٍ: الْمُطَلَّقَةُ ثَلاثًا لَهَا السُّكْنَى وَالنَّفَقَةُ" ، أَشْعَثُ بْنُ سَوَّارٍ، ضَعِيفُ الْحَدِيثِ. وَرَوَاهُ الأَعْمَشُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ الأَسْوَدِ وَلَمْ يَقُلْ:" وَسُنَّةَ نَبِيِّنَا". وَقَدْ كَتَبْنَاهُ قَبْلَ هَذَا، وَالأَعْمَشُ أَثْبَتُ مِنْ أَشْعَثَ، وَأَحْفَظُ مِنْهُ.
Translation: محمد محی الدین .
اسود، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ”ہم اللہ کی کتاب اور اس کے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی سنت (کا حکم) کسی عورت کے بیان کی وجہ سے ترک نہیں کریں گے، جس عورت کو تین طلاقیں دی گئی ہوں، اسے رہائش اور خرچ ملے گا۔“ اشعث بن سوار نامی راوی ضعیف ہے۔ اعمش نے ابراہیم کے حوالے سے اسود سے یہ روایت نقل کی ہے اور اس میں یہ الفاظ نقل نہیں کیے: ”اور ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی سنت۔“ لیکن ہم یہ روایت اس سے پہلے نوٹ کر چکے ہیں: اعمش، اشعث کے مقابلے میں زیادہ ثبت اور زیادہ بڑے حافظ الحدیث ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 3964]
Hadith No.: 3899 Sunan Daraqutni
نَا ابْنُ صَاعِدٍ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ بْنِ وَلِيدٍ، نَا أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ. ح وَنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ، نَا الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الأَسْوَدِ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، قَالا: نَا الأَعْمَشُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ الأَسْوَدِ، عَنْ عُمَرَ، وَقَدْ كَتَبْتُ لَفْظَهُ قَبْلَ هَذَا.
Translation: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 3965]
Hadith No.: 3900 Sunan Daraqutni
أَبُو الْقَاسِمِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، أَبُو الْجَهْمِ الْعَلاءُ بْنُ مُوسَى ، لَيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، نَافِعٍ ، عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ
نَا أَبُو الْقَاسِمِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نَا أَبُو الْجَهْمِ الْعَلاءُ بْنُ مُوسَى ، نَا لَيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ ،" طَلَّقَ امْرَأَتَهُ وَهِيَ حَائِضٌ تَطْلِيقَةً وَاحِدَةً، فَأَمَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُرَاجِعَهَا، ثُمَّ يُمْسِكَهَا حَتَّى تَطْهُرَ، ثُمَّ تَحِيضَ عِنْدَهُ حَيْضَةً أُخْرَى، ثُمَّ يُمْهِلَهَا حَتَّى تَطْهُرَ مِنْ حَيْضَتِهَا، فَإِنْ أَرَادَ أَنْ يُطَلِّقَهَا فَلْيُطَلِّقْهَا حِينَ تَطْهُرُ مِنْ قَبْلِ أَنْ يُجَامِعَهَا فَتِلْكَ الْعِدَّةُ الَّتِي أَمَرَ اللَّهُ تَعَالَى بِهَا أَنْ تُطَلَّقَ لَهَا النِّسَاءُ، قَالَ: وَكَانَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ إِذَا سُئِلَ عَنْ ذَلِكَ، قَالَ: أَمَّا أَنْتَ طَلَّقْتَ امْرَأَتَكَ تَطْلِيقَةً أَوْ تَطْلِيقَتَيْنِ، فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَنِي بِهَذَا، وَإِنْ كُنْتَ طَلَّقْتَهَا ثَلاثًا فَقَدْ حُرِّمَتْ عَلَيْكَ، حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَكَ، وَعَصَيْتَ اللَّهَ فِيمَا أَمَرَكَ مِنْ طَلاقِ امْرَأَتِكَ" .
Translation: محمد محی الدین .
نافع بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے اپنی اہلیہ کو طلاق دے دی، وہ خاتون اس وقت حیض کی حالت میں تھی، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں یہ ہدایت کی: ”وہ اس خاتون سے رجوع کر لیں، پھر اسے یوں ہی رہنے دیں، یہاں تک کہ وہ پاک ہو جائے، پھر جب اسے اگلی مرتبہ حیض آئے، تو اسے یوں ہی رہنے دیں، یہاں تک کہ وہ اس حیض سے پاک ہو جائے، پھر اگر اسے طلاق دینا چاہتے ہیں، تو جب وہ عورت پاک ہو، اس وقت اس کے ساتھ صحبت کرنے سے پہلے اسے طلاق دے دے، یہ وہ طریقہ ہے، جس کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے یہ حکم دیا ہے کہ اس کے مطابق خواتین کو طلاق دی جائے۔“ راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر سے جب اس بارے میں سوال کیا جاتا تھا، تو وہ فرماتے تھے: ”اگر تم نے اپنی بیوی کو ایک یا دو طلاقیں دی ہیں (تو تمہیں رجوع کرنا چاہیے)، کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے اس بات کا حکم دیا تھا، لیکن اگر تم اس عورت کو تین طلاقیں دے چکے ہو، تو وہ اب تمہارے لیے اس وقت تک حرام رہے گی، جب تک وہ کسی دوسرے شخص کے ساتھ شادی کر کے (مطلقہ یا بیوہ) نہیں ہو جاتی، اللہ تعالیٰ نے تمہیں بیوی کو طلاق دینے کا جو حکم دیا تھا، تم نے اس بارے میں اللہ کی نافرمانی کی ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 3966]
Hadith No.: 3901 Sunan Daraqutni
يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ ، الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، أَحْمَدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ الْجُنَيْدِ ، زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُلَيَّةَ ، أَيُّوبُ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ ، عُمَرُ
نَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ . ح وَنا أَحْمَدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ الْجُنَيْدِ ، نَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ ، قَالا: نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُلَيَّةَ ، نَا أَيُّوبُ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ وَهِيَ حَائِضٌ، وَقَالَ ابْنُ عَرَفَةَ: إِنَّ ابْنَ عُمَرَ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ تَطْلِيقَةً وَهِيَ حَائِضٌ، فَسَأَلَ عُمَرُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَمَرَهُ أَنْ يُرَاجِعَهَا ثُمَّ يُمْهِلَهَا حَتَّى تَحِيضَ حَيْضَةً أُخْرَى، ثُمَّ يُمْهِلَهَا حَتَّى تَطْهُرَ، ثُمَّ يُطَلِّقَهَا قَبْلَ أَنْ يَمَسَّهَا، فَتِلْكَ الْعِدَّةُ الَّتِي أَمَرَ اللَّهُ أَنْ تُطَلَّقَ لَهَا النِّسَاءُ، قَالَ: وَكَانَ ابْنُ عُمَرَ إِذَا سُئِلَ عَنِ الرَّجُلِ يُطَلِّقُ امْرَأَتَهُ وَهِيَ حَائِضٌ، يَقُولُ: أَمَّا أَنْتَ طَلَّقْتَهَا طَلْقَةً وَاحِدَةً أَوِ اثْنَتَيْنِ، فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَمَرَهُ أَنْ يُرَاجِعَهَا، ثُمَّ يُمْهِلَهَا حَتَّى تَحِيضَ حَيْضَةً أُخْرَى، ثُمَّ يُمْهِلَهَا حَتَّى تَطْهُرَ، ثُمَّ يُطَلِّقَهَا قَبْلَ أَنْ يَمَسَّهَا، وَأَمَّا أَنْتَ طَلَّقْتَهَا ثَلاثًا فَقَدْ عَصَيْتَ اللَّهَ تَعَالَى فِيمَا أَمَرَكَ بِهِ مِنْ طَلاقِ امْرَأَتِكَ، وَبَانَتْ مِنْكَ" .
Translation: محمد محی الدین .
نافع بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے اپنی اہلیہ کو طلاق دی، وہ خاتون اس وقت حیض کی حالت میں تھی۔ ابن عرفہ نامی راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر نے اپنی اہلیہ کو ایک طلاق دے دی، وہ خاتون اس وقت حیض کی حالت میں تھی۔ اس کے بعد دونوں راویوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے اس بارے میں دریافت کیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے (ابن عمر) کو یہ ہدایت کی کہ وہ اس خاتون سے رجوع کر لیں، پھر اسے یوں ہی رہنے دیں، یہاں تک کہ اسے اگلی مرتبہ حیض آ جائے، پھر بھی اسے یوں ہی رہنے دیں، یہاں تک کہ وہ پاک ہو جائے، پھر اس کے ساتھ صحبت کرنے سے پہلے اسے طلاق دے دیں، یہ وہ طریقہ ہے، جس کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے یہ حکم دیا ہے کہ اس کے مطابق خواتین کو طلاق دی جائے۔ راوی بیان کرتے ہیں: جب سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا جاتا، جس نے اپنی بیوی کو اس کے حیض کے دوران طلاق دی ہوتی، تو سیدنا ابن عمر یہ فرماتے: ”اگر تم نے ایک یا دو طلاقیں دی ہیں، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایسے شخص کے بارے میں یہ ہدایت کی ہے کہ وہ اس عورت سے رجوع کر لے، پھر اسے یوں ہی رہنے دے، یہاں تک کہ اسے اگلی مرتبہ حیض آ جائے، پھر اسے یوں ہی رہنے دے، یہاں تک کہ وہ پاک ہو جائے، پھر اس کے ساتھ صحبت کرنے سے پہلے اسے طلاق دے دے، اگر تم نے اس عورت کو تین طلاقیں دے دی ہیں، تو اللہ نے بیوی کو طلاق دینے کے بارے میں تمہیں جو حکم دیا تھا، تم نے اس بارے میں اس کی نافرمانی کی ہے اور تمہاری بیوی تم سے بائنہ طور پر جدا ہو گئی ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 3967]
Hadith No.: 3902 Sunan Daraqutni
عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِيُّ ، يُوسُفُ بْنُ يَزِيدَ ، يَعْقُوبُ بْنُ أَبِي عَبَّادٍ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عُقْبَةَ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ ، عُمَرُ
نَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِيُّ ، نَا يُوسُفُ بْنُ يَزِيدَ ، نَا يَعْقُوبُ بْنُ أَبِي عَبَّادٍ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عُقْبَةَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ وَهِيَ حَائِضٌ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَطْلِيقَةً، فَاسْتَفْتَى عُمَرُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: مُرْهُ فَلْيُرَاجِعْهَا، فَذَكَرَ نَحْوَهُ. وَفِيهِ: وَكَانَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ، يَقُولُ لِلرَّجُلِ: أَمَّا أَنْتَ طَلَّقْتَ امْرَأَتَكَ تَطْلِيقَةً أَوْ تَطْلِيقَتَيْنِ، فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ أَمَرَنِي بِهَذَا، فَإِنْ طَلَّقْتَ ثَلاثًا فَلا تَحِلُّ لَكَ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَكَ، وَقَدْ عَصَيْتَ رَبَّكَ" .
Translation: محمد محی الدین .
نافع بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے زمانہ اقدس میں اپنی اہلیہ کو ایک طلاق دے دی، وہ خاتون اس وقت حیض کی حالت میں تھی، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے اس کا حکم دریافت کیا، تو آپ نے فرمایا: ”اس سے کہو کہ اس عورت سے رجوع کر لے (اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے)۔“ اس روایت میں یہ الفاظ ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما ایسے شخص سے یہ فرماتے ہیں: ”اگر تم نے اپنی بیوی کو ایک یا دو طلاقیں دی ہیں، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے یہ حکم دیا تھا، اگر تم نے تین طلاقیں دے دی ہیں، تو اب وہ عورت تمہارے لیے اس وقت تک حلال نہیں ہو گی، جب تک وہ دوسری شادی کر کے (مطلقہ یا بیوہ) نہ ہو جائے، تم نے اپنے پروردگار کی نافرمانی کی ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 3968]
Hadith No.: 3903 Sunan Daraqutni
عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِيُّ ، عُبَيْدُ بْنُ رِجَالٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ ، أَبُو قُرَّةَ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ ، نَافِعٍ ، ابْنُ عُمَرَ
نَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِيُّ ، نَا عُبَيْدُ بْنُ رِجَالٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ ، نَا أَبُو قُرَّةَ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ ، عَنْ نَافِعٍ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ كَانَ يَقُولُ لِلرَّجُلِ إِذَا سَأَلَهُ" عَنْ طَلاقِ الْحَائِضِ، فَأَخْبَرَهُ بِمَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ ابْنُ عُمَرَ : أَمَّا أَنْتَ فَطَلَّقْتَ امْرَأَتَكَ وَاحِدَةً أَوِ اثْنَتَيْنِ فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَدْ أَمَرَنِي بِهَذَا، وَأَمَّا أَنْتَ فَطَلَّقَتْ ثَلاثًا فَقَدْ حُرِّمَتْ عَلَيْكَ، حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَكَ، وَقَدْ عَصَيْتَ رَبَّكَ فِيمَا أَمَرَكَ بِهِ مِنَ الطَّلاقِ" .
Translation: محمد محی الدین .
نافع بیان کرتے ہیں: جب کوئی شخص عبداللہ بن عمر سے اپنی بیوی کو حیض کی حالت میں طلاق دینے کا مسئلہ دریافت کرتا، تو سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما اسے وہ بات بتاتے، جو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمائی تھی، پھر یہ کہتے: ”اگر تم نے اپنی بیوی کو ایک یا دو طلاقیں دی ہیں، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے یہ حکم دیا تھا، لیکن اگر تم نے تین طلاقیں دی ہیں، تو وہ عورت اس وقت تک کے لیے تم پر حرام ہو گئی، جب تک وہ دوسری شادی کر کے (مطلقہ یا بیوہ) نہیں ہو جاتی، تم نے اپنے پروردگار کے اس حکم کی نافرمانی کی ہے، جو حکم اس نے طلاق دینے کے بارے میں تمہیں دیا تھا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 3969]
Hadith No.: 3904 Sunan Daraqutni
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، يُوسُفُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَجَّاجٌ ، ابْنُ جُرَيْجٍ ، ابْنُ شِهَابٍ ، أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ
نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، وَنا يُوسُفُ بْنُ سَعِيدٍ ، نَا حَجَّاجٌ ، نَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، قَالَ: وَحَدَّثَنِي ابْنُ شِهَابٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ ، أَنَّهَا أَخْبَرَتْهُ" أَنَّهَا كَانَتْ عِنْدَ أَبِي عَمْرِو بْنِ حَفْصِ بْنِ الْمُغِيرَةِ، فَطَلَّقَهَا آخِرَ ثَلاثِ تَطْلِيقَاتٍ، فَزَعَمَتْ أَنَّهَا جَاءَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَاسْتَفْتَتْهُ فِي خُرُوجِهَا مِنْ بَيْتِهَا فَأَمَرَهَا أَنْ تَنْتَقِلَ إِلَى بَيْتِ ابْنِ أُمِّ مَكْتُومٍ، فَأَبَى مَرْوَانُ إِلا أَنْ يَتَّهِمَ فَاطِمَةَ فِي خُرُوجِ الْمُطَلَّقَةِ مِنْ بَيْتِهَا وَزَعَمَ عُرْوَةُ، أَنَّ عَائِشَةَ أَنْكَرَتْ ذَلِكَ عَلَى فَاطِمَةَ، وَأَنَّ عَائِشَةَ كَانَتْ تَنْهَى الْمُطَلَّقَةَ أَنْ تَخْرُجَ مِنْ بَيْتِهَا، حَتَّى تَنْقَضِيَ عِدَّتُهَا" .
Translation: محمد محی الدین .
ابوسلمہ بن عبدالرحمن، سیدہ فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: وہ خاتون ابوعمرو بن حفص بن مغیرہ کی بیوی تھیں، انہوں نے اسے تیسری طلاق بھی دے دی، وہ خاتون نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں، تو آپ سے یہ مسئلہ دریافت کیا: کیا وہ اپنے گھر سے باہر نکل سکتی ہے (یعنی کسی دوسری جگہ منتقل ہو سکتی ہیں)؟ تو نبی نے اسے یہ ہدایت کی: ”وہ ابن ام مکتوم کے ہاں منتقل ہو جائے۔“ مروان نے اس بات کو تسلیم نہیں کیا کہ مطلقہ عورت اپنے گھر سے نکل سکتی ہے، اس نے سیدہ فاطمہ بنت قیس کے بیان کو معتبر تسلیم نہیں کیا۔ عروہ بیان کرتے ہیں: سیدہ عائشہ نے بھی فاطمہ بنت قیس کے بیان کو تسلیم نہیں کیا، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا مطلقہ عورت کو اس بات سے منع کرتی تھیں کہ وہ اپنے گھر سے نکلے، جب تک اس کی عدت پوری نہیں ہو جاتی۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 3970]