☽ 6 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sunan Daraqutni

Hadith No.: 3888
Books← Sunan Daraqutni← Chapters← Bab← Hadith No. 3888
مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْوَلِيدِ بْنِ بُرْدٍ ، الْهَيْثَمُ بْنُ جَمِيلٍ ، زُهَيْرٌ ، جَابِرٍ ، عَامِرٍ الشَّعْبِيِّ ، فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْوَلِيدِ بْنِ بُرْدٍ ، نَا الْهَيْثَمُ بْنُ جَمِيلٍ ، نَا زُهَيْرٌ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: دَخَلْنَا عَلَى فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ ، فَقُلْنَا لَهَا: حَدِّثِينَا عَنْ قَضَاءِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيكِ، قَالَتْ:" دَخَلْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَمَعِي أَخُو زَوْجِي، فَقُلْتُ: إِنَّ زَوْجِي طَلَّقَنِي، وَإِنَّ هَذَا يَزْعُمُ أَنْ لَيْسَ لِي سُكْنَى وَلا نَفَقَةٌ، فَقَالَ: بَلْ لَكِ سُكْنَى وَلَكِ نَفَقَةٌ، قَالَ: إِنَّ زَوْجَهَا طَلَّقَهَا ثَلاثًا، فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّمَا السُّكْنَى وَالنَّفَقَةُ عَلَى مَنْ لَهُ عَلَيْهَا رَجْعَةٌ" فَلَمَّا قَدِمْتُ الْكُوفَةَ طَلَبَنِي الأَسْوَدُ بْنُ يَزِيدَ يَسْأَلُنِي عَنْ ذَلِكَ، وَأَنَّ أَصْحَابَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ لَيَقُولُونَ: لَهَا السُّكْنَى وَالنَّفَقَةُ".
Translation: محمد محی الدین .
عامر شعبی بیان کرتے ہیں: ہم سیدہ فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئے، ہم نے ان سے کہا: آپ ہمیں وہ حدیث سنائیں، جس میں آپ کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے فیصلہ کا ذکر ہے، تو سیدہ فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا نے بتایا: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی، میرے ساتھ میرا دیور بھی تھا، میں نے عرض کی: ”میرے شوہر نے مجھے طلاق دے دی ہے اور اس (یعنی میرے دیور) کا یہ کہنا ہے کہ مجھے رہائش اور خرچ نہیں ملے گا۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تمہیں رہائش اور خرچ ملے گا۔“ (اس کے دیور) نے عرض کی: ”اس کے شوہر نے اسے تین طلاقیں دی ہیں۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”رہائش اور خرچ اس عورت کو ملتا ہے، جس کے شوہر کو اس سے رجوع کرنے کا اختیار ہو۔“ شعبی بیان کرتے ہیں: جب میں کوفہ آیا، تو اسود بن یزید نے مجھے بلایا، تاکہ اس بارے میں مجھ سے دریافت کریں، سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے شاگرد یہ فرماتے ہیں: ایسی عورت کو رہائش اور خرچ ملے گا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 3954]
← Previous Hadith (3887) Back to Bab Next Hadith → (3889)