☽ 11 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
أَوَّلُ كِتَابِ الطَّلَاقِ وَغَيْرِهِ
سنن الدارقطني
الكتب← سنن الدارقطني← كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ← أَوَّلُ كِتَابِ الطَّلَاقِ وَغَيْرِهِ
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 164
صفحة 5 من 9
حديث رقم: 3905 سنن الدارقطني
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الأَشْعَثِ ، عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ ، الْوَلِيدُ ، الأَوْزَاعِيِّ ، الزُّهْرِيُّ ، عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ ، عَائِشَةَ
نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الأَشْعَثِ ، نَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ ، نَا الْوَلِيدُ ، عَنِ الأَوْزَاعِيِّ ، حَدَّثَنِي الزُّهْرِيُّ ، قَالَ: وَسَأَلْتُهُ أَيَّ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْتَعَاذَتْ مِنْهُ؟، فَقَالَ: أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَائِشَةَ ،" أَنَّ ابْنَةَ الْجَوْنِ الْكِلابِيَّةَ، لَمَّا دَخَلَتْ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَدَنَا مِنْهَا، فَقَالَتْ: أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْكَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: عُذْتِ بِعَظِيمٍ الْحَقِي بِأَهْلِكِ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
اوزاعی بیان کرتے ہیں: میں نے زہری سے دریافت کیا: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی کون سی زوجہ محترمہ نے آپ سے پناہ مانگی تھی؟ تو انہوں نے جواب دیا: عروہ بن زبیر نے مجھے سیدہ عائشہ کے حوالے سے یہ بات بتائی ہے کہ اس خاتون کا نام بنت جون کلابیہ تھا، جب نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس کے پاس تشریف لے گئے اور اس سے قریب ہوئے، تو وہ بولی: ”میں آپ سے اللہ کی پناہ مانگتی ہوں۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے ایک عظیم (ذات کی) پناہ لے لی ہے، تم اپنے گھر والوں کے پاس چلی جاؤ۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 3971]
حديث رقم: 3906 سنن الدارقطني
أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ الْقَطَّانُ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْهَيْثَمِ ، مُحَمَّدُ بْنُ حُمَيْدٍ ، سَلَمَةُ بْنُ الْفَضْلِ ، عَمْرِو بْنِ أَبِي قَيْسٍ ، إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ الأَعْلَى ، سُوَيْدِ بْنِ غَفَلَةَ ، الْحَسَنِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ، أَبِي
نَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ الْقَطَّانُ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْهَيْثَمِ صَاحِبُ الطَّعَامِ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ حُمَيْدٍ ، نَا سَلَمَةُ بْنُ الْفَضْلِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي قَيْسٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ الأَعْلَى ، عَنْ سُوَيْدِ بْنِ غَفَلَةَ ، قَالَ: كَانَتْ عَائِشَةُ الْخَثْعَمِيَّةُ عِنْدَ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، فَلَمَّا أُصِيبَ عَلِيٌّ وَبُويِعَ الْحَسَنُ بِالْخِلافَةِ، قَالَتْ: لِتَهْنِكَ الْخِلافَةَ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، فَقَالَ: يُقْتَلُ عَلِيٌّ وَتُظْهِرِينَ الشَّمَاتَةَ، اذْهَبِي فَأَنْتِ طَالِقٌ ثَلاثًا، قَالَ: فَتَلَفَّعَتْ نِسَاجَهَا وَقَعَدَتْ حَتَّى انْقَضَتْ عِدَّتُهَا، وَبَعَثَ إِلَيْهَا بِعَشَرَةِ آلافٍ مُتْعَةً وَبَقِيَّةً بَقِيَ لَهَا مِنْ صَدَاقِهَا، فَقَالَتْ: مَتَاعٌ قَلِيلٌ مِنْ حَبِيبٍ مُفَارِقٍ، فَلَمَّا بَلَغَهُ قَوْلُهَا بَكَى وَقَالَ: لَوْلا أَنِّي سَمِعْتُ جَدِّي، أَوْ حَدَّثَنِي أَبِي ، أَنَّهُ سَمِعَ جَدِّي، يَقُولُ:" أَيُّمَا رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ ثَلاثًا مُبْهَمَةً أَوْ ثَلاثًا عِنْدَ الإِقْرَاءِ، لَمْ تَحِلَّ لَهُ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ لَرَاجَعْتُهَا" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سوید بن غفلہ بیان کرتے ہیں: عائشہ خثعمیہ نامی ایک خاتون سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہما کی اہلیہ تھی، جب سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو شہید کر دیا گیا اور سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ کے ہاتھ پر بیعت کر لی گئی، تو اس خاتون نے کہا: ”امیر المؤمنین! آپ کو خلافت مبارک ہو۔“ تو امام حسن رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو شہید کر دیا گیا ہے اور تم مبارک باد دے رہی ہو، جاؤ، تمہیں تین طلاقیں ہیں۔“ راوی بیان کرتے ہیں: اس عورت نے اپنی چادر لپیٹ لی، یہاں تک کہ جب اس کی عدت پوری ہو گئی، تو سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ نے اس خاتون کو اس کا بقیہ مہر اور اس کے ساتھ دس ہزار (درہم یا دینار) متاع کے طور پر بھجوائے، تو وہ عورت بولی: ”جدا ہو جانے والے محبوب کے مقابلہ میں یہ سامان بہت تھوڑا ہے۔“ جب سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ کو اس بارے میں بتایا گیا، تو وہ رو پڑے اور فرمایا: ”اگر میں نے اپنے نانا کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے نہ سنا ہوتا (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں)، میرے والد (سیدنا علی رضی اللہ عنہ) نے یہ مجھے حدیث سنائی ہے، انہوں نے میرے نانا (نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: جو شخص اپنی بیوی کو تین مبہم طلاقیں دے (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں)، جو شخص اپنی بیوی کو تین قروء (یعنی تین طہر) کے وقت تین طلاقیں دے دیں، تو وہ عورت اس کے لیے اس وقت تک حلال نہیں ہو گی، جب تک وہ دوسری شادی کر کے مطلقہ یا بیوہ نہ ہو جائے۔“ (امام حسن فرماتے ہیں:) تو میں اس سے رجوع کر لیتا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 3972]
حديث رقم: 3907 سنن الدارقطني
أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ ، يَحْيَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْجُرَيْرِيُّ ، حُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْجُرَيْرِيُّ ، يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ ، عَمْرُو بْنُ شِمْرٍ ، عِمْرَانَ بْنِ مُسْلِمٍ ، وَإِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ الأَعْلَى ، سُوَيْدِ بْنِ غَفَلَةَ ، الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ
نَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ ، نَا يَحْيَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْجُرَيْرِيُّ ، نَا حُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْجُرَيْرِيُّ ، نَا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ ، نَا عَمْرُو بْنُ شِمْرٍ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ مُسْلِمٍ ، وَإِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ الأَعْلَى ، عَنْ سُوَيْدِ بْنِ غَفَلَةَ ، قَالَ: لَمَّا مَاتَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، جَاءَتْ عَائِشَةُ بِنْتُ خَلِيفَةَ الْخَثْعَمِيَّةُ امْرَأَةُ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ ، فَقَالَتْ لَهُ: لِتَهْنِكَ الإِمَارَةَ، فَقَالَ لَهَا: تُهَنِّينِي بِمَوْتِ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ، انْطَلِقِي فَأَنْتِ طَالِقٌ، فَتَقَنَّعْتُ بِثَوْبِهَا، وَقَالَتِ: اللَّهُمَّ إِنِّي لَمْ أُرِدْ إِلا خَيْرًا فَبَعَثَ إِلَيْهَا بِمُتْعَةٍ عَشَرَةِ آلافٍ وَبَقِيَّةَ صَدَاقِهَا فَلَمَّا وُضِعَ بَيْنَ يَدَيْهَا بَكَتْ، وَقَالَتْ: مَتَاعٌ قَلِيلٌ مِنْ حَبِيبٍ مُفَارِقٍ، فَأَخْبَرَهُ الرَّسُولُ، فَبَكَى، وَقَالَ:" لَوْلا أَنِّي أَبَنْتُ الطَّلاقَ لَهَا لَرَاجَعْتُهَا، وَلَكِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" أَيُّمَا رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ ثَلاثًا عِنْدَ كُلِّ طُهْرٍ تَطْلِيقَةً، أَوْ عِنْدَ رَأْسِ كُلِّ شَهْرٍ تَطْلِيقَةً، أَوْ طَلَّقَهَا ثَلاثًا جَمِيعًا، لَمْ تَحِلَّ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سوید بن غفلہ بیان کرتے ہیں: جب سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا انتقال ہو گیا، تو عائشہ بنت خلیفہ خثعمیہ، جو سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ کی اہلیہ تھی، انہوں نے سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ سے کہا: ”آپ کو امیر المؤمنین بننا مبارک ہو۔“ تو سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ نے ان سے فرمایا: ”تم امیر المؤمنین (یعنی سیدنا علی رضی اللہ عنہ) کی شہادت پر مجھے مبارک باد دے رہی ہو، چلی جاؤ، تمہیں طلاق ہے۔“ اس عورت نے (روتے ہوئے) اپنا کپڑا منہ پر رکھا اور بولی: ”اے اللہ! میرا مقصد تو صرف بھلائی تھا (یعنی میرا یہ ارادہ نہیں تھا)۔“ بعد میں سیدنا امام حسن نے متاع کے طور پر اس خاتون کو دس ہزار درہم یا دینار اور مہر کا بقیہ حصہ بھجوایا، جب یہ چیزیں اس کے سامنے رکھی گئیں، تو وہ رو پڑی اور بولی: ”جدا ہو جانے والے محبوب کے مقابلے میں یہ سب کچھ بہت تھوڑا ہے۔“ جب قاصد نے سیدنا امام حسن کو اس بارے میں بتایا، تو انہوں نے فرمایا: ”اگر میں نے طلاق کو اس عورت کے لیے ثابت نہ کیا ہوتا، تو اس سے رجوع کر لیتا، لیکن میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: جو شخص اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے، یوں کہ ہر طہر میں ایک طلاق دے یا ہر مہینے میں ایک طلاق دے یا تین طلاقیں ایک ساتھ دے دے، تو وہ عورت اس شخص کے لیے اس وقت تک حلال نہ ہو گی، جب تک دوسرے شخص سے شادی کر کے (مطلقہ یا بیوہ) نہ ہو جائے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 3973]
حديث رقم: 3908 سنن الدارقطني
عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدٍ الْحَافِظُ ، مُحَمَّدُ بْنُ شَاذَانَ الْجَوْهَرِيُّ ، مُعَلَّى بْنُ مَنْصُورٍ ، شُعَيْبُ بْنُ رُزَيْقٍ ، عَطَاءً الْخُرَاسَانِيَّ ، الْحَسَنِ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ
نَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدٍ الْحَافِظُ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ شَاذَانَ الْجَوْهَرِيُّ ، نَا مُعَلَّى بْنُ مَنْصُورٍ ، نَا شُعَيْبُ بْنُ رُزَيْقٍ ، أَنَّ عَطَاءً الْخُرَاسَانِيَّ حَدَّثَهُمْ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ: نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، أَنَّهُ" طَلَّقَ امْرَأَتَهُ تَطْلِيقَةً وَهِيَ حَائِضٌ، ثُمَّ أَرَادَ أَنْ يُتْبِعَهَا بِتَطْلِيقَتَيْنِ أُخْرَاوَيْنِ عِنْدَ الْقُرْئَيْنِ، فَبَلَغَ ذَلِكَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا ابْنَ عُمَرَ، مَا هَكَذَا أَمَرَكَ اللَّهُ إِنَّكَ قَدْ أَخْطَأْتَ السُّنَّةَ، وَالسُّنَّةُ أَنْ تَسْتَقْبِلَ الطُّهْرُ فَيُطَلَّقَ لِكُلِّ قُرُوءٍ، قَالَ: فَأَمَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَاجَعْتُهَا، ثُمَّ قَالَ: إِذَا هِيَ طَهُرَتْ فَطَلِّقْ عِنْدَ ذَلِكَ، أَوْ أَمْسِكْ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، رَأَيْتَ لَوْ أَنِّي طَلَّقْتُهَا ثَلاثًا أَكَانَ يَحِلُّ لِي أَنْ أُرَاجِعَهَا؟، قَالَ: لا كَانَتْ تَبِينُ مِنْكَ، وَتَكُونُ مَعْصِيَةً" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: انہوں نے اپنی اہلیہ کو ایک طلاق دے دی، خاتون اس وقت حیض کی حالت میں تھی، پھر انہوں نے یہ ارادہ کیا کہ وہ اس خاتون کو بقیہ دو طلاقیں آگے آگے آنے والے طہروں کے دوران دیں، جب نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اس بارے میں پتہ چلا، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابن عمر! اللہ تعالیٰ نے تمہیں اس طرح (طلاق دینے کا) حکم تو نہیں دیا، تم نے سنت کی خلاف ورزی کی ہے، سنت یہ ہے کہ تم پہلے اسے طہر آنے دو، پھر ہر طہر میں طلاق دے دینا۔“ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے ہدایت کی، تو میں نے اس خاتون سے رجوع کر لیا، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب یہ پاک ہو جائے، اس وقت تم اسے طلاق دینا یا اپنے ساتھ رکھنا (یعنی طلاق نہ دینا)۔“ میں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! آپ کا کیا فرمانا ہے، اگر میں اسے تین طلاقیں دے دوں، تو کیا میرے لیے یہ بات جائز ہو گی کہ میں اس سے رجوع کر لوں؟“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”نہیں، (ایسی صورت میں) وہ تم سے بائنہ ہو جائے گی اور (طلاق دینے کا یہ طریقہ) گناہ ہو گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 3974]
حديث رقم: 3909 سنن الدارقطني
ابْنُ عُمَرَ
نَا نَا ابْنُ مُبَشِّرٍ، نَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ، نَا، أنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، عَنْ نَافِعٍ، قَالَ: كَانَ ابْنُ عُمَرَ ، يَقُولُ:" مَنْ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ ثَلاثًا فَقَدْ بَانَتْ مِنْهُ امْرَأَتُهُ، وَعَصَى رَبَّهُ تَعَالَى، وَخَالَفَ السُّنَّةَ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ”جو شخص اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دے، تو وہ عورت اس سے بائنہ ہو جاتی ہے اور وہ شخص اپنے پروردگار کی نافرمانی کرتا ہے اور اس نے سنت کی خلاف ورزی کی ہوتی ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 3975]
حديث رقم: 3910 سنن الدارقطني
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ ، أَبُو حَفْصٍ الأَبَّارُ ، عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، الْحَسَنِ ، عَلِيٍّ
نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نَا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ ، نَا أَبُو حَفْصٍ الأَبَّارُ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ:" الْخَلِيَّةُ، وَالْبَرِيَّةُ، وَالْبَتَّةُ، وَالْبَائِنُ، وَالْحَرَامُ ثَلاثًا، لا تَحِلُّ لَهُمْ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”بریہ، بتہ، بائن، اور حرام کے ذریعے تین طلاقیں واقع ہو جاتی ہیں اور وہ عورت مرد کے لیے اس وقت تک حلال نہیں ہو گی، جب تک دوسری شادی کر کے (مطلقہ یا بیوہ) نہیں ہو جاتی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 3976]
حديث رقم: 3911 سنن الدارقطني
أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْعَلاءِ ، أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ أَبِي السَّفَرِ ، أَبُو أُسَامَةَ ، زَائِدَةَ بْنِ قُدَامَةَ ، عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، أُمِّ مُحَمَّدٍ ، عَائِشَةَ
نَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْعَلاءِ ، نَا أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ أَبِي السَّفَرِ ، نَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ زَائِدَةَ بْنِ قُدَامَةَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ أُمِّ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا طَلَّقَ الرَّجُلُ امْرَأَتَهُ ثَلاثًا، لَمْ تَحِلَّ لَهُ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ، وَيَذُوقَ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا عُسَيْلَةَ صَاحِبِهِ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”جب کوئی شخص اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دے، تو وہ عورت اس شخص کے لیے اس وقت تک حلال نہیں ہوتی، جب تک وہ دوسری شادی نہیں کر لیتی، اور ان دونوں (میاں بیوی) میں سے ہر ایک دوسرے فریق کا شہد نہیں چکھ لیتا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 3977]
حديث رقم: 3912 سنن الدارقطني
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، الشَّافِعِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ شَافِعٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ السَّائِبِ ، نَافِعِ بْنِ عُجَيْرِ بْنِ عَبْدِ يَزِيدَ ، رُكَانَةَ بْنَ عَبْدِ يَزِيدَ
نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، أنا الشَّافِعِيُّ ، أنا عَمِّي مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ شَافِعٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ نَافِعِ بْنِ عُجَيْرِ بْنِ عَبْدِ يَزِيدَ ، أَنَّ رُكَانَةَ بْنَ عَبْدِ يَزِيدَ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ سُهَيْمَةَ الْبَتَّةَ، ثُمَّ أَتَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ،" إِنِّي طَلَّقْتُ امْرَأَتِي سُهَيْمَةَ الْبَتَّةَ، وَاللَّهِ مَا أَرَدْتُ إِلا وَاحِدَةً، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِرُكَانَةَ: وَاللَّهِ مَا أَرَدْتَ إِلا وَاحِدَةً؟، فَقَالَ رُكَانَةُ: وَاللَّهِ مَا أَرَدْتُ إِلا وَاحِدَةً، فَرَدَّهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَطَلَّقَهَا الثَّانِيَةَ فِي زَمَانِ عُمَرَ، وَالثَّالِثَةَ فِي زَمَانِ عُثْمَانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا" .
الترجمة: محمد محی الدین .
نافع بن عجیر بیان کرتے ہیں: سیدنا رکانہ بن عبد یزید رضی اللہ عنہ نے اپنی بیوی، سہیمہ، کو طلاق بتا دی، پھر وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! میں نے اپنی بیوی، سہیمہ، کو طلاق بتا دی ہے، اللہ کی قسم! میں نے اس کے ذریعے صرف ایک طلاق دینے کا ارادہ کیا تھا۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدنا رکانہ رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: ”اللہ کی قسم! کیا تم نے صرف ایک ہی طلاق مراد لی تھی؟“ سیدنا رکانہ رضی اللہ عنہ نے عرض کی: ”اللہ کی قسم! میں نے صرف ایک ہی طلاق مراد لی تھی۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس خاتون کو واپس بھجوا دیا تھا۔ سیدنا رکانہ رضی اللہ عنہ نے اس خاتون کو دوسری طلاق سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے عہد خلافت میں اور تیسری طلاق سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے عہد خلافت میں دی تھی۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 3978]
حديث رقم: 3913 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مِرْدَاسٍ ، أَبُو دَاوُدَ السِّجِسْتَانِيُّ ، أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ السَّرْحِ ، وَأَبُو ثَوْرٍ إِبْرَاهِيمُ بْنُ خَالِدٍ ، الشَّافِعِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ شَافِعٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ السَّائِبِ ، نَافِعِ بْنِ عُجَيْرِ بْنِ عَبْدِ يَزِيدَ ، رُكَانَةَ بْنَ عَبْدِ يَزِيدَ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مِرْدَاسٍ ، نَا أَبُو دَاوُدَ السِّجِسْتَانِيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ السَّرْحِ ، وَأَبُو ثَوْرٍ إِبْرَاهِيمُ بْنُ خَالِدٍ ، وَآَخَرُونَ، قَالُوا: نَا الشَّافِعِيُّ ، حَدَّثَنِي عَمِّي مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ شَافِعٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ نَافِعِ بْنِ عُجَيْرِ بْنِ عَبْدِ يَزِيدَ ، أَنَّ رُكَانَةَ بْنَ عَبْدِ يَزِيدَ " طَلَّقَ امْرَأَتَهُ سُهَيْمَةَ الْبَتَّةَ، فَأُخْبِرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِذَلِكَ، فَقَالَ: وَاللَّهِ مَا أَرَدْتُ إِلا وَاحِدَةً، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: وَاللَّهِ مَا أَرَدْتَ إِلا وَاحِدَةً؟، فَقَالَ رُكَانَةُ: وَاللَّهِ مَا أَرَدْتُ إِلا وَاحِدَةً، فَرَدَّهَا إِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَطَلَّقَهَا الثَّانِيَةَ فِي زَمَانِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، وَالثَّالِثَةَ فِي زَمَانِ عُثْمَانَ" ، قَالَ أَبُو دَاوُدَ: وَهَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ.
الترجمة: محمد محی الدین .
نافع بن عجیر بیان کرتے ہیں: سیدنا رکانہ بن یزید نے اپنی بیوی، سہیمہ، کو طلاق بتا دی، انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اس بارے میں بتایا، انہوں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! میں نے اپنی بیوی، سہیمہ، کو طلاق بتا دی ہے، اللہ کی قسم! میں نے اس کے ذریعے صرف ایک طلاق دینے کا ارادہ کیا تھا۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدنا رکانہ رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: ”اللہ کی قسم! کیا تم نے صرف ایک ہی طلاق مراد لی تھی؟“ سیدنا رکانہ رضی اللہ عنہ نے عرض کی: ”اللہ کی قسم! میں نے صرف ایک ہی طلاق مراد لی تھی۔“ تو نبی نے اس خاتون کو واپس بھجوا دیا تھا۔ سیدنا رکانہ رضی اللہ عنہ نے اس خاتون کو دوسری طلاق سیدنا عمر اور تیسری طلاق سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے عہد خلافت میں دی تھی۔ امام داؤد کہتے ہیں: یہ حدیث صحیح ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 3979]
حديث رقم: 3914 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، أَبُو دَاوُدَ ، مُحَمَّدُ بْنُ يُونُسَ النَّسَائِيُّ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الزُّبَيْرِ ، مُحَمَّدِ بْنِ إِدْرِيسَ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ ، ابْنِ السَّائِبِ ، نَافِعِ بْنِ عُجَيْرٍ ، رُكَانَةَ بْنِ عَبْدِ يَزِيدَ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا أَبُو دَاوُدَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ يُونُسَ النَّسَائِيُّ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الزُّبَيْرِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِدْرِيسَ ، نَا عَمِّي مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ ، عَنِ ابْنِ السَّائِبِ ، عَنْ نَافِعِ بْنِ عُجَيْرٍ ، عَنْ رُكَانَةَ بْنِ عَبْدِ يَزِيدَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهَذَا.
الترجمة: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 3980]
حديث رقم: 3915 سنن الدارقطني
أَبِي الْقَاسِمِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، أَبُو نَضْرٍ التَّمَّارُ ، جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، الزُّبَيْرِ بْنِ سَعِيدٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ رُكَانَةَ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ ، أَبِي الْقَاسِمِ ، أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ ، وَشَيْبَانُ ، جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، الزُّبَيْرِ بْنِ سَعِيدٍ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَلِيِّ بْنِ يَزِيدَ بْنِ رُكَانَةَ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ
قُرِئَ عَلَى أَبِي الْقَاسِمِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، وَأَنَا أَسْمَعُ، حَدَّثَكُمْ أَبُو نَضْرٍ التَّمَّارُ ، نَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، عَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ رُكَانَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ . ح وَقُرِئَ عَلَى أَبِي الْقَاسِمِ أَيْضًا، وَأَنَا أَسْمَعُ، حَدَّثَكُمْ أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ ، وَشَيْبَانُ، قَالا: نَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، عَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ سَعِيدٍ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَلِيِّ بْنِ يَزِيدَ بْنِ رُكَانَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، أَنَّهُ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْبَتَّةَ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا أَرَدْتَ بِهَا؟، قَالَ: وَاحِدَةً، فَقَالَ: آللَّهِ؟، قَالَ: آللَّهِ، فَقَالَ: هُوَ عَلَى مَا أَرَدْتَ" ، غَيْرَ أَنَّ أَبَا نَضْرٍ، لَمْ يَقُلِ: ابْنُ يَزِيدَ بْنُ رُكَانَةَ. أَرْسَلَهُ ابْنُ الْمُبَارَكِ، عَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ سَعِيدٍ.
الترجمة: محمد محی الدین .
عبداللہ بن علی اپنے والد کے حوالے سے، اپنے دادا کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے عہد مبارک میں اپنی بیوی کو طلاق بتا دی، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سے دریافت کیا: ”تم نے اس کے ذریعے کیا مراد لیا تھا؟“ انہوں نے عرض کی: ”ایک (طلاق)۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت کیا: ”کیا اللہ تعالیٰ کی قسم؟“ انہوں نے عرض کی: ”اللہ کی قسم!“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ تمہاری مراد کے مطابق (واقع شمار) ہو گی۔“ اس روایت میں ابونصر نامی راوی نے لفظ، ابن یزید بن رکانہ، نقل نہیں کیا، ابن مبارک نے زبیر بن سعید کے حوالے سے یہ روایت، مرسل، طور پر نقل کی ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 3981]
حديث رقم: 3916 سنن الدارقطني
دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ ، الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَبَّانُ ، ابْنُ الْمُبَارَكِ ، الزُّبَيْرُ بْنُ سَعِيدٍ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَلِيِّ بْنِ يَزِيدَ بْنِ رُكَانَةَ ، رُكَانَةُ بْنُ عَبْدِ يَزِيدَ
نَا دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، نَا حَبَّانُ ، أنا ابْنُ الْمُبَارَكِ ، أنا الزُّبَيْرُ بْنُ سَعِيدٍ ، أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَلِيِّ بْنِ يَزِيدَ بْنِ رُكَانَةَ ، قَالَ: كَانَ جَدِّي رُكَانَةُ بْنُ عَبْدِ يَزِيدَ " طَلَّقَ امْرَأَتَهُ الْبَتَّةَ، فَأَتَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" إِنِّي طَلَّقْتُ امْرَأَتِي الْبَتَّةَ، فَقَالَ: مَا أَرَدْتَ؟، فَقَالَ: أَرَدْتُ وَاحِدَةً، قَالَ: آللَّهِ؟، قَالَ: آللَّهِ، قَالَ: فَهِيَ وَاحِدَةٌ" ، خَالَفَهُ إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ.
الترجمة: محمد محی الدین .
عبداللہ بن علی بیان کرتے ہیں: میرے دادا سیدنا رکانہ بن عبد یزید رضی اللہ عنہ نے اپنی اہلیہ کو طلاق بتا دی، وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی: ”میں نے اپنی بیوی کو طلاق بتا دی ہے۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت کیا: ”(ان الفاظ کے ذریعے) تم نے کیا مراد لیا تھا؟“ انہوں نے عرض کی: ”میں نے ایک طلاق مراد لی تھی۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت کیا: ”کیا اللہ کی قسم؟“ انہوں نے عرض کی: ”اللہ کی قسم!“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”پھر یہ ایک (طلاق شمار) ہو گی۔“ اسحاق بن اسرائیل نے اس کے برخلاف روایت نقل کی ہے (جو درج ذیل ہے)۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 3982]
حديث رقم: 3917 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ أَبُو حَامِدٍ ، إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ ، الزُّبَيْرُ بْنُ سَعِيدٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ السَّائِبِ ، رُكَانَةَ بْنِ عَبْدِ يَزِيدَ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ أَبُو حَامِدٍ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ ، أَخْبَرَنِي الزُّبَيْرُ بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ جَدِّهِ رُكَانَةَ بْنِ عَبْدِ يَزِيدَ ، أَنَّهُ" طَلَّقَ امْرَأَتَهُ الْبَتَّةَ، فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَ ذَلِكَ لَهُ، فَقَالَ: مَا أَرَدْتَ بِذَلِكَ؟، قَالَ: وَاحِدَةً، قَالَ: آللَّهِ مَا أَرَدْتَ إِلا وَاحِدَةً؟، قَالَ: آللَّهِ مَا أَرَدْتُ إِلا وَاحِدَةً، قَالَ: فَهِيَ وَاحِدَةٌ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
عبداللہ بن علی اپنے دادا سیدنا رکانہ بن عبد یزید رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: انہوں نے اپنی اہلیہ کو طلاق بتا دی، پھر وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ کے سامنے یہ بات ذکر کی، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت کیا: ”کیا اللہ کی قسم! تم نے صرف ایک طلاق مراد لی تھی؟“ انہوں نے عرض کی: ”اللہ کی قسم! میں نے صرف ایک طلاق مراد لی تھی۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”پھر وہ ایک طلاق شمار ہو گی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 3983]
حديث رقم: 3918 سنن الدارقطني
أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى بْنِ عَلِيٍّ الدَّوْلابِيُّ ، وَيَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، حُمَيْدِ بْنِ مَالِكٍ اللَّخْمِيِّ ، مَكْحُولٍ ، مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ
نَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى بْنِ عَلِيٍّ الدَّوْلابِيُّ ، وَيَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالا: نَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ مَالِكٍ اللَّخْمِيِّ ، عَنْ مَكْحُولٍ ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ ، قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا مُعَاذُ، مَا خَلَقَ اللَّهُ شَيْئًا عَلَى وَجْهِ الأَرْضِ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِنَ الْعَتَاقِ، وَلا خَلَقَ اللَّهُ شَيْئًا عَلَى وَجْهِ الأَرْضِ أَبْغَضَ إِلَيْهِ مِنَ الطَّلاقِ، فَإِذَا قَالَ الرَّجُلُ لِمَمْلُوكِهِ: أَنْتَ حُرٌّ إِنْ شَاءَ اللَّهُ فَهُوَ حُرٌّ، وَلا اسْتِثْنَاءَ لَهُ، وَإِذَا قَالَ الرَّجُلُ لامْرَأَتِهِ: أَنْتِ طَالِقٌ إِنْ شَاءَ اللَّهُ، فَلَهُ اسْتِثْنَاؤُهُ، وَلا طَلاقَ عَلَيْهِ" ،.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”اے معاذ! اللہ تعالیٰ نے روئے زمین پر کوئی ایسی چیز پیدا نہیں کی، جو اس کے نزدیک غلام آزاد کرنے سے زیادہ پسندیدہ ہو اور اللہ تعالیٰ نے روئے زمین پر کوئی ایسی چیز پیدا نہیں کی، جو اس کے نزدیک طلاق سے زیادہ ناپسندیدہ ہو، تو جب کوئی شخص اپنے مملوک سے یہ کہے: اگر اللہ تعالیٰ نے چاہا، تو تم آزاد ہو، تو وہ غلام آزاد شمار ہو گا، اور قائل کو استثناء کا حق حاصل نہیں ہو گا، اگر کوئی شخص اپنی بیوی سے یہ کہے: اگر اللہ نے چاہا، تو تمہیں طلاق ہے، تو اس شخص کو استثناء کا حق حاصل ہو گا اور طلاق واقع نہیں ہو گی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 3984]
حديث رقم: 3919 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى بْنِ عَلِيٍّ ، حُمَيْدُ بْنُ الرَّبِيعِ ، يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى بْنِ عَلِيٍّ ، نَا حُمَيْدُ بْنُ الرَّبِيعِ ، نَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، بِإِسْنَادِهِ نَحْوَهُ. قَالَ حُمَيْدٌ: قَالَ لِي يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ: وَأَيُّ حَدِيثٍ لَوْ كَانَ حُمَيْدُ بْنُ مَالِكٍ اللَّخْمِيُّ مَعْرُوفًا؟ قُلْتُ: هُوَ جَدِّي، قَالَ يَزِيدُ: سَرَرْتَنِي الآنَ صَارَ حَدِيثًا.
الترجمة: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے۔ حمید بیان کرتے ہیں: یزید بن ہارون نے مجھ سے کہا: ”یہ کتنی عمدہ حدیث ہوتی، اگر اس کے راوی حمید بن مالک لخمی معروف ہوتے۔“ تو میں نے کہا: ”وہ میرے دادا ہیں۔“ تو یزید نے کہا: ”تم نے مجھے خوش کر دیا ہے، تم نے مجھے خوش کر دیا ہے، اب یہ حدیث (مستند) ہو گئی ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 3985]
حديث رقم: 3920 سنن الدارقطني
عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سِنِينَ ، عُمَرُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ خَالِدٍ ، حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَالِكٍ اللَّخْمِيُّ ، مَكْحُولٌ ، مَالِكِ بْنِ يُخَامِرَ ، مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ
نَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سِنِينَ ، نَا عُمَرُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ خَالِدٍ ، نَا حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَالِكٍ اللَّخْمِيُّ ، نَا مَكْحُولٌ ، عَنْ مَالِكِ بْنِ يُخَامِرَ ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا أَحَلَّ اللَّهُ شَيْئًا أَبْغَضَ إِلَيْهِ مِنَ الطَّلاقِ، فَمَنْ طَلَّقَ وَاسْتَثْنَى فَلَهُ ثُنْيَاهُ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے ایسی کسی چیز کو حلال قرار نہیں دیا، جو اس کے نزدیک طلاق سے زیادہ ناپسندیدہ ہو، تو جو شخص طلاق دیتے ہوئے استثناء کر لے، اسے استثناء کا حق حاصل ہو گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 3986]
حديث رقم: 3921 سنن الدارقطني
جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نُصَيْرٍ ، أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى الْحُلْوَانِيُّ ، عَلِيُّ بْنُ قَرِينٍ ، بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ ، ثَوْرِ بْنِ يَزِيدَ ، خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ ، أَبِي ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيِّ
نَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نُصَيْرٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى الْحُلْوَانِيُّ ، نَا عَلِيُّ بْنُ قَرِينٍ ، نَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ ، عَنْ ثَوْرِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ ، عَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيِّ ، قَالَ: قَالَ لِي عَمٌّ لِي:" اعْمَلْ لِي عَمَلا حَتَّى أُزَوِّجَكَ ابْنَتِي، فَقُلْتُ: إِنْ تُزَوِّجْنِيهَا فَهِيَ طَالِقٌ ثَلاثًا، ثُمَّ بَدَا لِي أَنْ أَتَزَوَّجَهَا، فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلْتُهُ، فَقَالَ لِي: تَزَوَّجْهَا، فَإِنَّهُ لا طَلاقَ إِلا بَعْدَ نِكَاحٍ"، فَتَزَوَّجْتُهَا فَوَلَدَتْ لِي سَعْدًا وَسَعِيدًا" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابوثعلبہ خشنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میرے چچا نے مجھ سے کہا: ”تم میرے لیے کام کاج کرو، تاکہ میں اپنی بیٹی کی شادی تمہارے ساتھ کر دوں۔“ میں نے کہا: ”اگر آپ میری شادی اس کے ساتھ کی، تو اسے تین طلاقیں ہیں۔“ پھر بعد میں مجھے مناسب محسوس ہوا کہ میں اس خاتون کے ساتھ شادی کر لوں، میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے آپ سے (اس بارے میں) دریافت کیا، تو آپ نے مجھے فرمایا: ”تم اس عورت کے ساتھ شادی کر لو، کیونکہ طلاق، نکاح کے بعد ہی دی جا سکتی ہے۔“ تو میں نے اس عورت کے ساتھ شادی کر لی، تو میرے ہاں سعد اور سعید پیدا ہوئے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 3987]
حديث رقم: 3922 سنن الدارقطني
إِسْمَاعِيلُ بْنُ الْعَبَّاسِ ، مُحَمَّدُ بْنُ الْحَجَّاجِ الضَّبِّيُّ ، عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، ثَوْرِ بْنِ يَزِيدَ ، مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدٍ ، عَدِيُّ بْنُ عَدِيٍّ الْكِنْدِيُّ ، صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ ، عَائِشَةُ
نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ الْعَبَّاسِ ، وَآخَرُونَ، قَالُوا: نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَجَّاجِ الضَّبِّيُّ ، نَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ ثَوْرِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدٍ ، قَالَ: بَعَثَنِي عَدِيُّ بْنُ عَدِيٍّ الْكِنْدِيُّ إِلَى صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ أَسْأَلُهَا أَشْيَاءَ كَانَتْ تَرْوِيهَا، عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ، فَقَالَتْ: حَدَّثَتْنِي عَائِشَةُ ، أَنَّهَا سَمِعَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" لا عَتَاقَ، وَلا طَلاقَ فِي إِغْلاقٍ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
محمد بن عبید بیان کرتے ہیں: عدی بن عدی کندی نے مجھے صفیہ بنت شیبہ کے پاس بھیجا، تاکہ میں ان سے ان روایات کے بارے میں دریافت کروں، جو وہ خاتون سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے نقل کرتی ہے، تو اس خاتون نے بتایا: سیدہ عائشہ نے مجھے یہ بات بیان کی ہے، انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”زبردستی (کے ذریعے) عتاق (غلام آزاد کرنا) اور طلاق واقع نہیں ہوتے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 3988]
حديث رقم: 3923 سنن الدارقطني
أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرٍ الْجُوزِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ مَرْدَوَيْهِ ، قَزَعَةُ بْنُ سُوَيْدٍ ، زَكَرِيَّا بْنُ إِسْحَاقَ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ ، صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ ، عَائِشَةَ
نَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرٍ الْجُوزِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ مَرْدَوَيْهِ ، نَا قَزَعَةُ بْنُ سُوَيْدٍ ، نَا زَكَرِيَّا بْنُ إِسْحَاقَ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ ، جَمِيعًا عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لا طَلاقَ، وَلا عَتَاقَ فِي إِغْلاقٍ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”زبردستی (کے ذریعے) عتاق (غلام آزاد کرنا) اور طلاق واقع نہیں ہوتے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 3989]
حديث رقم: 3924 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي الثَّلْجِ ، مُحَمَّدُ بْنُ حَمَّادٍ الطِّهْرَانِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، وَهْبُ بْنُ نَافِعٍ ، ابْنُ عَبَّاسٍ
نَا نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى. ح وَنا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي الثَّلْجِ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ حَمَّادٍ الطِّهْرَانِيُّ . ح وَنا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، قَالُوا: نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنِي عَمِّي وَهْبُ بْنُ نَافِعٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ عِكْرِمَةَ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ، يَقُولُ: قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ :" الطَّلاقُ عَلَى أَرْبَعَةِ وُجُوهٍ: وَجْهَانِ حَلالٌ، وَوَجْهَانِ حَرَامٌ، فَأَمَّا اللَّذَانِ هُمَا حَلالٌ: فَأَنْ يُطَلِّقَ الرَّجُلُ امْرَأَتَهُ طَاهِرًا عَنْ غَيْرِ جِمَاعٍ، أَوْ يُطَلِّقَهَا حَامِلا مُسْتَبِينًا حَمْلُهَا، وَأَمَّا اللَّذَانِ هُمَا حَرَامٌ: فَأَنْ يُطَلِّقَهَا حَائِضًا، أَوْ يُطَلِّقَهَا عِنْدَ الْجِمَاعِ لا يَدْرِي أَشْتَمَلَ الرَّحِمُ عَلَى وَلَدٍ أَمْ لا؟" ، لَفْظُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ”طلاق کے چار طریقے ہیں، ان میں سے دو طریقے حلال ہیں، اور دو طریقے حرام ہیں، جہاں تک دو حلال طریقوں کا تعلق ہے، تو وہ یہ کہ آدمی اپنی بیوی کو اس کے طہر کے عالم میں، اس کے ساتھ صحبت کیے بغیر طلاق دے یا وہ اپنی بیوی کو اس وقت طلاق دے، جب وہ عورت حاملہ ہو اور اس کا حمل واضح ہو، جہاں تک ان دو طریقوں کا تعلق ہے، جو حرام ہیں، تو وہ یہ کہ آدمی اپنی بیوی کو اس کے حیض کے دوران طلاق دے دے، یا اس کے ساتھ صحبت کرنے کے بعد اسے طلاق دے دے، جس میں یہ پتہ نہ چل سکے (اس صحبت کے نتیجے میں) حمل قرار پایا ہے یا نہیں۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 3990]