عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الأَشْعَثِ ، عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ ، الْوَلِيدُ ، الأَوْزَاعِيِّ ، الزُّهْرِيُّ ، عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ ، عَائِشَةَ
نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الأَشْعَثِ ، نَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ ، نَا الْوَلِيدُ ، عَنِ الأَوْزَاعِيِّ ، حَدَّثَنِي الزُّهْرِيُّ ، قَالَ: وَسَأَلْتُهُ أَيَّ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْتَعَاذَتْ مِنْهُ؟، فَقَالَ: أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَائِشَةَ ،" أَنَّ ابْنَةَ الْجَوْنِ الْكِلابِيَّةَ، لَمَّا دَخَلَتْ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَدَنَا مِنْهَا، فَقَالَتْ: أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْكَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: عُذْتِ بِعَظِيمٍ الْحَقِي بِأَهْلِكِ" .
Translation: محمد محی الدین .
اوزاعی بیان کرتے ہیں: میں نے زہری سے دریافت کیا: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی کون سی زوجہ محترمہ نے آپ سے پناہ مانگی تھی؟ تو انہوں نے جواب دیا: عروہ بن زبیر نے مجھے سیدہ عائشہ کے حوالے سے یہ بات بتائی ہے کہ اس خاتون کا نام بنت جون کلابیہ تھا، جب نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس کے پاس تشریف لے گئے اور اس سے قریب ہوئے، تو وہ بولی: ”میں آپ سے اللہ کی پناہ مانگتی ہوں۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے ایک عظیم (ذات کی) پناہ لے لی ہے، تم اپنے گھر والوں کے پاس چلی جاؤ۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 3971]