☽ 10 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
أَوَّلُ كِتَابِ الطَّلَاقِ وَغَيْرِهِ
Sunan Daraqutni
Books← Sunan Daraqutni← طلاق اور لعان کا بیان← أَوَّلُ كِتَابِ الطَّلَاقِ وَغَيْرِهِ
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 164
Page 7 of 9
Hadith No.: 3945 Sunan Daraqutni
الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بُكَيْرٍ ، جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نَا نَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، نَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بُكَيْرٍ ، نَا سَعِيدٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، وَعَنْ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" فِي الْحَرَامِ يَمِينٌ يُكَفِّرُ" ، وَهَذَا أَصَحُّ مِنْ حَدِيثِ ابْنِ مُحْرِزٍ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ”لفظ، حرام، استعمال کرنا قسم ہے، جس کا کفارہ ادا کیا جائے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 4012]
Hadith No.: 3946 Sunan Daraqutni
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَبِيبٍ ، إِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، أَبُو النَّصْرِ ، عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ ، ابْنِ عَبَّاسٍ ، عُمَرَ
نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَبِيبٍ ، حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، حَدَّثَنِي أَبُو النَّصْرِ مَوْلَى عُمَرَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ عُمَرَ ، قَالَ:" دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِأُمِّ وَلَدِهِ مَارِيَةَ فِي بَيْتِ حَفْصَةَ، فَوَجَدْتُهُ حَفْصَةُ مَعَهَا، فَقَالَتْ لَهُ:" تُدْخِلُهَا بَيْتِي، مَا صَنَعْتَ بِي هَذَا مِنْ بَيْنَ نِسَائِكَ إِلا مِنْ هَوَانِي عَلَيْكَ، فَقَالَ: لا تَذْكُرِي هَذَا لِعَائِشَةَ فَهِيَ عَلَيَّ حَرَامٌ إِنْ قَرَبْتُهَا، قَالَتْ حَفْصَةُ: وَكَيْفَ تُحَرَّمُ عَلَيْكَ وَهِيَ جَارِيَتُكَ؟ فَحَلَفَ لَهَا لا يَقْرَبُهَا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لا تَذْكُرِيهِ لأَحَدٍ، فَذَكَرَتْهُ لِعَائِشَةَ فَآلَى لا يَدْخُلُ عَلَى نِسَائِهِ شَهْرًا، فَاعْتَزَلَهُنَّ تِسْعًا وَعِشْرِينَ لَيْلَةً، فَأَنْزَلَ اللَّهُ لِمَ تُحَرِّمُ مَا أَحَلَّ اللَّهُ لَكَ سورة التحريم آية 1" ، قَالَ: وَالْحَدِيثُ بِطُولِهِ طَوِيلٌ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنی ام ولد، سیدہ ماریہ قبطیہ رضی اللہ عنہا کو ساتھ لے کر سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں آئے، جب سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ہمراہ اس خاتون کو دیکھا تو انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے دریافت کیا: آپ اسے میرے گھر کے اندر لے آئے ہیں؟ آپ نے اپنی دیگر ازواج کو چھوڑ کر میرے ساتھ ایسا اس لیے کیا ہے، کیونکہ (آپ کے نزدیک میری کوئی حیثیت نہیں ہے)؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم عائشہ کے سامنے اس کا ذکر نہیں کرنا، یہ (کنیز) میرے لیے حرام ہے کہ میں اس کے قریب جاؤں۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ حلف اٹھایا کہ آپ اس (کنیز) کے قریب نہیں جائیں گے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم اس بات کا تذکرہ کسی سے نہیں کرنا۔“ لیکن سیدہ حفصہ نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے اس کا ذکر کر دیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے (اپنی ازواج) سے ایلاء کیا کہ آپ ایک ماہ تک اپنی ازواج کے پاس تشریف نہیں لے جائیں گے۔ آپ نے 29 دن تک اپنی ازواج سے علیحدگی اختیار کیے رکھی پھر اللہ نے یہ آیت نازل کی: ”تم اس چیز کو کیوں حرام قرار دیتے ہو جو اللہ نے تمہارے لیے حلال قرار دیا ہے۔“ راوی کہتے ہیں اس کے بعد طویل حدیث ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 4013]
Hadith No.: 3947 Sunan Daraqutni
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَبِيبٍ ، أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، أَبِي ، الزُّهْرِيِّ ، عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَبِيبٍ ، حَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، قَالَ: وَجَدْتُ فِي كِتَابِ أَبِي ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" وَجَدَتْ حَفْصَةُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَعَ أُمِّ إِبْرَاهِيمَ فِي يَوْمِ عَائِشَةَ، فَقَالَتْ: لأُخْبِرَنَّهَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: هِيَ عَلَيَّ حَرَامٌ إِنْ قَرَبْتُهَا، فَأَخْبَرَتْ عَائِشَةَ بِذَلِكَ، فَأَعْلَمَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ رَسُولَهُ بِذَلِكَ فَعَرَّفَ حَفْصَةَ بَعْضَ مَا قَالَتْ: قَالَتْ لَهُ: مَنْ أَخْبَرَكَ؟، قَالَ: نَبَّأَنِيَ الْعَلِيمُ الْخَبِيرُ، فَآلَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ نِسَائِهِ شَهْرًا، فَأَنْزَلَ اللَّهُ إِنْ تَتُوبَا إِلَى اللَّهِ فَقَدْ صَغَتْ قُلُوبُكُمَا سورة التحريم آية 4" ، قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: فَسَأَلْتُ عُمَرَ: مَنِ اللَّتَانِ تَظَاهَرَتَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟، فَقَالَ: حَفْصَةُ، وَعَائِشَةُ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا نے سیدہ عائشہ کے مخصوص دن میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو ام ابراہیم (یعنی سیدہ ماریہ قبطیہ رضی اللہ عنہا) کے ساتھ پایا تو یہ کہا: میں (سیدہ عائشہ کو) اس بارے میں ضرور بتاؤں گی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ (یعنی ام ابراہیم) میرے لیے حرام ہے کہ میں اس کے قریب جاؤں۔“ سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا نے سیدہ عائشہ کو اس بارے میں بتا دیا تو اللہ نے اپنے رسول کو اس بارے میں بتا دیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدہ حفصہ کو ان کی بات کے بارے میں بتایا تو انہوں نے دریافت کیا: آپ کو کس نے بتایا؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے علم اور خبر رکھنے والی ذات نے اطلاع دی ہے۔“ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک ماہ کے لیے اپنی ازواج کے ساتھ ایلاء کر لیا تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”اگر تم دونوں اللہ کی بارگاہ میں توبہ کر لو (تو یہ مناسب ہو گا) کیونکہ تم دونوں کے دل ٹیڑھے ہو گئے تھے۔“ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا، وہ دو خواتین کون تھیں، جنہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے (اس فعل کے حوالے سے) ایک دوسرے کا ساتھ دیا تھا؟ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: عائشہ اور حفصہ۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 4014]
Hadith No.: 3948 Sunan Daraqutni
نَا أَبُو الْقَاسِمِ بْنُ مَنِيعٍ، نَا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ خُرَيْقٍ، عَنْ عَطَاءٍ،" فِي رَجُلٍ قَالَ لامْرَأَتِهِ: أَنْتِ عَلَيَّ حَرَامٌ، أَوْ أَنْتِ طَالِقٌ الْبَتَّةَ، أَوْ أَنْتِ طَالِقٌ طَلاقَ حَرَجٍ، قَالَ: أَمَّا قَوْلُهُ أَنْتِ عَلَيَّ حَرَامٌ فَيَمِينٌ يُكَفِّرُهَا، وَأَمَّا قَوْلُهُ الْبَتَّةَ، وَطَلاقُ حَرَجٍ فَيَدِينُ فِيهِ" .
Translation: محمد محی الدین .
عطاء فرماتے ہیں: ”جو شخص اپنی بیوی سے یہ کہے: تم مجھ پر حرام ہو، تمہیں طلاق بتا ہے، تمہیں حرج والی طلاق ہے، جہاں تک اس کے یہ کہنے کا تعلق ہے: تم مجھ پر حرام ہو، تو یہ قسم ہے، جس کا وہ شخص کفارہ ادا کرے گا، (یہ طلاق نہیں ہے)، جہاں تک لفظ، طلاق بتا، یا طلاق حرج، استعمال کرنے کا تعلق ہے، تو اس بارے میں اس کی نیت کا اعتبار ہو گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 4015]
Hadith No.: 3949 Sunan Daraqutni
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، رَوْحٌ ، سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ ، سَالِمٍ الأَفْطَسِ ، سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نَا نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، نَا رَوْحٌ ، نَا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ ، عَنْ سَالِمٍ الأَفْطَسِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّهُ أَتَاهُ رَجُلٌ، فَقَالَ:" إِنِّي جَعَلْتُ امْرَأَتِي عَلَيَّ حَرَامًا، فَقَالَ: كَذَبْتَ لَيْسَتْ عَلَيْكَ بِحَرَامٍ، ثُمَّ تَلا يَأَيُّهَا النَّبِيُّ لِمَ تُحَرِّمُ مَا أَحَلَّ اللَّهُ لَكَ سورة التحريم آية 1 عَلَيْكَ أَغْلَظُ الْكَفَّارَاتِ، عِتْقُ رَقَبَةٍ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے بارے میں منقول ہے کہ ایک شخص ان کے پاس آیا اور بولا: میں نے اپنی بیوی کو اپنے پر حرام قرار دیا ہے۔ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: تم نے غلط کہا، وہ تم پر حرام نہیں ہوئی۔ پھر انہوں نے یہ آیت تلاوت کی: ”اے نبی! تم اس چیز کو کیوں حرام قرار دیتے ہو، جو اللہ نے تمہارے لیے حلال قرار دیا ہے۔“ (پھر سیدنا ابن عباس نے فرمایا) تم پر سب سے زیادہ سخت کفارہ عائد ہو گا یعنی غلام آزاد کرنا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 4016]
Hadith No.: 3950 Sunan Daraqutni
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ صَالِحٍ الأَزْدِيُّ ، عَلِيُّ بْنُ غُرَابٍ ، عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ جَعْفَرٍ الأَنْصَارِيِّ ، أَبِي ، رَافِعِ بْنِ سِنَانٍ
نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، إِمْلاءً، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ صَالِحٍ الأَزْدِيُّ ، نَا عَلِيُّ بْنُ غُرَابٍ ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ جَعْفَرٍ الأَنْصَارِيِّ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ جَدِّ أَبِيهِ رَافِعِ بْنِ سِنَانٍ ،" أَنَّهُ أَسْلَمَ، وَأَبَتِ امْرَأَتُهُ أَنْ تُسْلِمَ، وَكَانَ لَهُ مِنْهَا ابْنَةٌ تشبه بِالْفَطِيمِ، فَخَاصَمَهَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: ضَعَاهَا بَيْنَكُمَا، ثُمَّ ادْعُوَاهَا، فَفَعَلا فَمَالَتْ إِلَى أُمِّهَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اللَّهُمَّ اهْدِهَا، فَمَالَتْ إِلَى أَبِيهَا فَأَخَذَهَا" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا رافع بن سنان رضی اللہ عنہ کے بارے میں منقول ہے: انہوں نے اسلام قبول کیا، لیکن ان کی اہلیہ نے اسلام قبول کرنے سے انکار کر دیا، ان کی ایک چھوٹی بچی تھی، جو دودھ چھڑانے کی عمر تک پہنچ چکی تھی، وہ دونوں اپنا مقدمہ لے کر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اسے تم اپنے درمیان رکھو، اور پھر تم دونوں اسے بلاؤ۔“ انہوں نے ایسا ہی کیا، تو وہ بچی اپنی والدہ کی طرف مائل ہوئی، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دعا کی: ”اے اللہ! اسے ہدایت نصیب کر۔“ تو وہ بچی اپنے والد کی طرف مائل ہو گئی، تو سیدنا رافع رضی اللہ عنہ نے اسے حاصل کر لیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 4017]
Hadith No.: 3951 Sunan Daraqutni
ابْنُ أَبِي الثَّلْجِ ، مُحَمَّدُ بْنُ حَمَّادٍ الطِّهْرَانِيُّ ، أَبُو عَاصِمٍ ، عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ جَعْفَرٍ ، أَبِي ، رَافِعَ بْنَ سِنَانٍ
نَا ابْنُ أَبِي الثَّلْجِ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ حَمَّادٍ الطِّهْرَانِيُّ ، نَا أَبُو عَاصِمٍ ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ جَعْفَرٍ ، نَا أَبِي ، أَنَّ جَدَّهُ رَافِعَ بْنَ سِنَانٍ " أَسْلَمَ، وَأَبَتِ امْرَأَتُهُ أَنْ تُسْلِمَ، وَكَانَ بَيْنَهُمَا جَارِيَةٌ تُدْعَى عَمِيرَةُ، فَطَلَبَتِ ابْنَتَهَا فَمَنَعَهَا ذَلِكَ، فَأَتَيَا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اقْعُدِي هَا هُنَا، وَقَالَ لَهُ: اقْعُدْ هَا هُنَا، ثُمَّ قَالَ: ادْعُوَاهَا، فَدَعَوَاهَا، فَمَالَتْ نَحْوَ أُمِّهَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اللَّهُمَّ اهْدِهَا، فَمَالَتْ إِلَى أَبِيهَا فَأَخَذَهَا فَذَهَبَ بِهَا" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا رافع بن سنان رضی اللہ عنہ کے بارے میں منقول ہے: انہوں نے اسلام قبول کر لیا، ان کی بیوی نے اسلام قبول کرنے سے انکار کر دیا، ان دونوں کی ایک بیٹی تھی، جس کا نام عمیرہ تھا، اس عورت نے اس بچی کا مطالبہ کیا، تو سیدنا رافع رضی اللہ عنہ نے انکار کر دیا، وہ دونوں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس خاتون سے فرمایا: ”تم یہاں بیٹھ جاؤ۔“ آپ نے سیدنا رافع سے فرمایا: ”تم یہاں بیٹھ جاؤ۔“ پھر آپ نے فرمایا: ”اب تم دونوں اس بچی کو بلاؤ۔“ ان دونوں نے بلایا، وہ بچی اپنی والدہ کی طرف مائل ہونے لگی، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دعا کی: ”اے اللہ! اسے ہدایت عطا کر۔“ تو وہ بچی اپنے والد کی طرف مائل ہو گئی، تو انہوں نے اسے حاصل کر لیا، اور اپنے ساتھ لے گئے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 4018]
Hadith No.: 3952 Sunan Daraqutni
ابْنُ مُبَشِّرٍ ، أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي نُعَيْمٍ ، حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، أَيُّوبُ ، إِبْرَاهِيمَ بْنِ مَيْسَرَةَ ، طَاوُسٍ ، ابْنُ عَبَّاسٍ
نَا ابْنُ مُبَشِّرٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي نُعَيْمٍ ، نَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، نَا أَيُّوبُ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مَيْسَرَةَ ، عَنْ طَاوُسٍ ، أَنَّ أَبَا الصَّهْبَاءِ جَاءَ إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ، فَقَالَ لَهُ ابْنُ عَبَّاسٍ :" هَاتِ مِنْ هَنِيئَاتِكَ وَمِنْ صَدْرِكَ وَمِمَّا جَمَعْتَ، قَالَ: فَقَالَ لَهُ أَبُو الصَّهْبَاءِ: هَلْ عَلِمْتَ أَنَّ الثَّلاثَةَ كَانَتْ تَرُدُّ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْوَاحِدَةِ؟، قَالَ: فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: نَعَمْ فَقَدْ كَانَتِ الثَّلاثَةُ تَرُدُّ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَبِي بَكْرٍ، وَصَدْرًا مِنْ خِلافَةِ عُمَرَ، إِلَى الْوَاحِدَةِ، فَلَمَّا كَانَ عُمَرُ تَتَابَعَ النَّاسُ فِي الطَّلاقِ فَأَمْضَاهُنَّ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ثَلاثًا" .
Translation: محمد محی الدین .
طاؤس بیان کرتے ہیں: ابوصہباء سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس آیا، تو سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے اس سے فرمایا: ”اپنا موقف (یا سوال) اور جو کچھ تمہارے ذہن میں ہے اور جو کچھ تم نے اکٹھا کیا ہے، اسے پیش کرو۔“ تو ابوصہباء نے ان سے کہا: ”کیا آپ جانتے ہیں؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے زمانہ اقدس میں تین طلاقیں ایک شمار ہوتی تھیں۔“ تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے جواب دیا: ”جی ہاں، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے زمانہ، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے عہد خلافت اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے عہد خلافت کے ابتدائی دور میں تین طلاقیں ایک ہی شمار ہوتی تھیں، لیکن جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے عہد میں طلاق کے مقدمات زیادہ آنے لگے، تو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے انہیں تین قرار دینا (شروع کر دیا)۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 4019]
Hadith No.: 3953 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زِيَادٍ الْحَدَّادُ ، أَبُو الصَّلْتِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ أُمَيَّةَ الدَّارِعُ ، حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ صُهَيْبٍ ، أَنَسٍ ، مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زِيَادٍ الْحَدَّادُ ، نَا أَبُو الصَّلْتِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ أُمَيَّةَ الدَّارِعُ ، نَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، نَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ صُهَيْبٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" يَا مُعَاذُ، مَنْ طَلَّقَ لِلْبِدْعَةِ وَاحِدَةً، أَوِ اثْنَتَيْنِ، أَوْ ثَلاثًا أَلْزَمْنَاهُ بِدْعَتَهُ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اے معاذ! جو شخص بدعت (یعنی خلاف سنت) طریقے سے اپنی بیوی کو ایک، دو، یا تین طلاقیں دے گا، ہم اس کی بدعت کو اس پر لازم کر دیں گے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 4020]
Hadith No.: 3954 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زِيَادٍ الْحَدَّادُ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ أُمَيَّةَ ، سَعِيدُ بْنُ رَاشِدٍ ، حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ ، أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زِيَادٍ الْحَدَّادُ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أُمَيَّةَ ، نَا سَعِيدُ بْنُ رَاشِدٍ ، عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا مُعَاذُ، مَنْ طَلَّقَ لِلْبِدْعَةِ أَلْزَمْنَاهُ بِدْعَتَهُ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے معاذ! جو شخص بدعت طریقے سے اپنی بیوی کو ایک، دو یا تین طلاقیں دے گا، ہم اس کی بدعت کو اس پر لازم کر دیں گے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 4021]
Hadith No.: 3955 Sunan Daraqutni
أَبُو صَالِحٍ الأَصْبَهَانِيُّ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَعِيدٍ ، وَعُثْمَانُ بْنُ جَعْفَرٍ اللَّبَّانُ ، عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو صَالِحٍ الأَصْبَهَانِيُّ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَعِيدٍ ، وَعُثْمَانُ بْنُ جَعْفَرٍ اللَّبَّانُ ، قَالا: نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَجَّاجِ بْنِ نَذِيرٍ، نَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ:" مَنْ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ وَهِيَ حَائِضٌ ثَلاثًا، فَقَدْ بَانَتْ مِنْهُ وَعَصَى رَبَّهُ وَخَالَفَ السُّنَّةَ" ،.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے بیان کرتے ہیں: ”جو شخص اپنی بیوی کو اس کے حیض کے دوران تین طلاقیں دے دے، تو وہ عورت اس سے بائنہ ہو جائے گی، تاہم اس شخص نے اپنے پروردگار کی نافرمانی کی اور سنت کی خلاف ورزی کی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 4022]
Hadith No.: 3956 Sunan Daraqutni
نَا أَبُو صَالِحٍ، وَعُثْمَانُ، قَالا: نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَجَّاجِ، نَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ مِثْلَهُ.
Translation: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 4023]
Hadith No.: 3957 Sunan Daraqutni
نَا الْقَاضِي أَحْمَدُ بْنُ كَامِلٍ، نَا عُبَيْدُ بْنُ كَثِيرٍ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَرْوَانَ الْقَطَّانُ، نَا سَعِيدُ بْنُ عُثْمَانَ الْخَزَّازُ، عَنْ عَائِذِ بْنِ حَبِيبٍ، عَنْ أَبَانَ بْنِ تَغْلِبَ، قَالَ: سَأَلْتُ جَعْفَرَ بْنَ مُحَمَّدٍ، عَنْ رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ ثَلاثًا، فَقَالَ: بَانَتْ مِنْهُ، وَلا تَحِلُّ لَهُ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ، فَقُلْتُ لَهُ: أُفْتِي النَّاسَ بِهَذَا؟، قَالَ: نَعَمْ" .
Translation: محمد محی الدین .
ابان بن تغلب بیان کرتے ہیں: میں نے امام جعفر صادق سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا، جو اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دیتا ہے، امام جعفر صادق نے فرمایا: ”وہ عورت اس شخص سے بائنہ ہو جائے گی اور اس کے لیے اس وقت تک حلال نہیں ہو گی، جب تک دوسری شادی کر کے (بیوہ یا مطلقہ) نہیں ہو جاتی۔“ میں نے ان سے دریافت کیا: ”کیا میں لوگوں کو اس کے مطابق فتوی دے دوں؟“ تو انہوں نے جواب دیا: ”جی ہاں۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 4024]
Hadith No.: 3958 Sunan Daraqutni
أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ الْمِصْرِيُّ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وُهَيْبٍ الْغَزِّيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي السَّرِيِّ ، رَوَّادُ ، عَبَّادِ بْنِ كَثِير ، أَيُّوبَ ، عِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ الْمِصْرِيُّ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وُهَيْبٍ الْغَزِّيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي السَّرِيِّ ، نَا رَوَّادُ بْنُ عَبَّادِ بْنِ كَثِير ٍ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" جَعَلَ الْخُلْعَ تَطْلِيقَةً بَائِنَةً" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ”نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے خلع کو ایک بائنہ طلاق قرار دیا تھا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 4025]
Hadith No.: 3959 Sunan Daraqutni
عَبْدُ الْبَاقِي بْنُ قَانِعٍ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مَرْوَانَ الْوَاسِطِيُّ ، أَبُو حَازِمٍ إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَزِيدَ الْبَصْرِيُّ ، هِشَامُ بْنُ يُوسُفَ ، مَعْمَرٌ ، عَمْرِو بْنِ مُسْلِمٍ ، عِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نَا عَبْدُ الْبَاقِي بْنُ قَانِعٍ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مَرْوَانَ الْوَاسِطِيُّ ، نَا أَبُو حَازِمٍ إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَزِيدَ الْبَصْرِيُّ ، نَا هِشَامُ بْنُ يُوسُفَ ، نَا مَعْمَرٌ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ امْرَأَةَ ثَابِتِ بْنِ قَيْسٍ اخْتَلَعَتْ مِنْهُ،" فَأَمَرَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ تَعْتَدَّ بِحَيْضَةٍ" ،.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا ثابت بن قیس رضی اللہ عنہ کی اہلیہ نے ان سے خلع لے لیا تھا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس خاتون کو یہ ہدایت کی کہ وہ ایک حیض عدت گزارے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 4026]
Hadith No.: 3960 Sunan Daraqutni
وَنا ابْنُ الْمُغِيرَةِ، نَا الرَّمَادِيُّ، نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أنا مَعْمَرٌ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُسْلِمٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، أَنَّ امْرَأَةَ ثَابِتٍ مِثْلَهُ، وَلَمْ يَذْكُرِ ابْنَ عَبَّاسٍ.
Translation: محمد محی الدین .
عکرمہ بیان کرتے ہیں: ثابت کی اہلیہ (اس کے بعد حسب سابق حدیث ہے)، انہوں نے (اس کی سند میں) سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کا ذکر کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 4027]
Hadith No.: 3961 Sunan Daraqutni
أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورِ بْنِ سَيَّارٍ ، ابْنِ طَاوُسٍ ، ابْنَ عَبَّاسٍ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ، وَالْعَبَّاسُ بْنُ الْعَبَّاسِ بْنِ الْمُغِيرَةِ، قَالا: نَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورِ بْنِ سَيَّارٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، أنا مَعْمَرٌ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ ، يَقُولُ:" كَانَ الطَّلاقُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَبِي بَكْرٍ، وَسَنَتَيْنِ مِنْ خِلافَةِ عُمَرَ: الثَّلاثَةُ وَاحِدَةٌ، فَقَالَ عُمَرُ:" إِنَّ النَّاسَ قَدِ اسْتَعْجَلُوا فِي أَمْرٍ كَانَتْ لَهُمْ فِيهِ أَنَاةٌ، فَلَوْ أَمْضَيْنَاهُ عَلَيْهِمْ، فَأَمْضَاهُ عَلَيْهِمْ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ”نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے زمانہ اقدس، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے عہد خلافت اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے عہد خلافت کے ابتدائی دو سالوں میں، تین (طلاقیں) ایک ہی شمار ہوتی تھیں۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”لوگوں کو جس بارے میں سہولت دی گئی تھی، انہوں نے اس معاملے میں جلد بازی کرنا شروع کر دی ہے، اگر ہم ان (تین طلاقوں کو تین کی صورت میں) جاری رہنے دیں (تو یہی مناسب ہو گا)۔“ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے (تین طلاقوں کو تین کی شکل میں) جاری رہنے دیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 4028]
Hadith No.: 3962 Sunan Daraqutni
أَبُو حُمَيْدٍ الْمِصِّيصِيُّ ، ابْنُ طَاوُسٍ ، أَبَا الصَّهْبَاءِ ، لابْنِ عَبَّاسٍ
نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ، نَا أَبُو حُمَيْدٍ الْمِصِّيصِيُّ ، قَالَ: سَمِعْتُ حَجَّاجَ بْنَ مُحَمَّدٍ، يَقُولُ: قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي ابْنُ طَاوُسٍ ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ أَبَا الصَّهْبَاءِ ، قَالَ لابْنِ عَبَّاسٍ : أَتَعْلَمُ إِنَّمَا كَانَتِ الثَّلاثَةُ تُجْعَلُ وَاحِدَةً عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَبِي بَكْرٍ، وَثَلاثًا مِنْ إِمَارَةِ عُمَرَ؟، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: نَعَمْ" .
Translation: محمد محی الدین .
طاؤس بیان کرتے ہیں: ابوصہباء نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے کہا: ”کیا آپ یہ بات جانتے ہیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے زمانہ اقدس میں، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے عہد خلافت میں اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے زمانہ کے (ابتدائی) تین سالوں میں تین (طلاقیں) ایک ہی شمار ہوتی تھیں۔“ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے جواب دیا: ”جی ہاں۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 4029]
Hadith No.: 3963 Sunan Daraqutni
ابْنِ طَاوُسٍ ، أَبَا الصَّهْبَاءِ ، ابْنَ عَبَّاسٍ
نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَرْزُوقٍ، وَيَزِيدُ بْنُ سِنَانٍ، قَالا: ثنا أَبُو عَاصِمٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ أَبَا الصَّهْبَاءِ سَأَلَ ابْنَ عَبَّاسٍ :" نَشَدْتُكَ بِاللَّهِ، هَلْ تَعْلَمُ أَنَّ الثَّلاثَ كَانَتْ تُرَدُّ إِلَى الْوَاحِدَةِ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَبِي بَكْرٍ، وَصَدْرًا مِنْ خِلافَةِ عُمَرَ؟، قَالَ: نَعَمْ" .
Translation: محمد محی الدین .
طاؤس بیان کرتے ہیں: ابوصہباء نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے سوال کیا: ”میں آپ کو اللہ کا واسطہ دے کر دریافت کرتا ہوں، کیا آپ یہ بات جانتے ہیں؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے زمانہ اقدس میں، سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے عہد خلافت کے ابتدائی دور میں تین (طلاقیں) ایک شمار ہوتی تھیں۔“ تو سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے جواب دیا: ”جی ہاں۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 4030]
Hadith No.: 3964 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مِرْدَاسٍ ، ابْنُ طَاوُسٍ ، أَبَا الصَّهْبَاءِ ، لابْنِ عَبَّاسٍ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مِرْدَاسٍ ، نَا أَبُو دَاوُدَ، نَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أنا ابْنُ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي ابْنُ طَاوُسٍ ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ أَبَا الصَّهْبَاءِ ، قَالَ لابْنِ عَبَّاسٍ أَتَعْلَمُ إِنَّمَا كَانَتِ الثَّلاثُ تُجْعَلُ وَاحِدَةً عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَبِي بَكْرٍ، وَثَلاثٍ مِنْ إِمَارَةِ عُمَرَ؟، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: نَعَمْ" .
Translation: محمد محی الدین .
طاؤس بیان کرتے ہیں: ابوصہباء نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے سوال کیا: ”میں آپ کو اللہ کا واسطہ دے کر دریافت کرتا ہوں، کیا آپ یہ بات جانتے ہیں؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے زمانہ اقدس میں، سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے عہد خلافت کے ابتدائی دور میں تین (طلاقیں) ایک شمار ہوتی تھیں۔“ تو سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے جواب دیا: ”جی ہاں۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 4031]