الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَبِيبٍ ، أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، أَبِي ، الزُّهْرِيِّ ، عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَبِيبٍ ، حَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، قَالَ: وَجَدْتُ فِي كِتَابِ أَبِي ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" وَجَدَتْ حَفْصَةُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَعَ أُمِّ إِبْرَاهِيمَ فِي يَوْمِ عَائِشَةَ، فَقَالَتْ: لأُخْبِرَنَّهَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: هِيَ عَلَيَّ حَرَامٌ إِنْ قَرَبْتُهَا، فَأَخْبَرَتْ عَائِشَةَ بِذَلِكَ، فَأَعْلَمَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ رَسُولَهُ بِذَلِكَ فَعَرَّفَ حَفْصَةَ بَعْضَ مَا قَالَتْ: قَالَتْ لَهُ: مَنْ أَخْبَرَكَ؟، قَالَ: نَبَّأَنِيَ الْعَلِيمُ الْخَبِيرُ، فَآلَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ نِسَائِهِ شَهْرًا، فَأَنْزَلَ اللَّهُ إِنْ تَتُوبَا إِلَى اللَّهِ فَقَدْ صَغَتْ قُلُوبُكُمَا سورة التحريم آية 4" ، قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: فَسَأَلْتُ عُمَرَ: مَنِ اللَّتَانِ تَظَاهَرَتَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟، فَقَالَ: حَفْصَةُ، وَعَائِشَةُ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا نے سیدہ عائشہ کے مخصوص دن میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو ام ابراہیم (یعنی سیدہ ماریہ قبطیہ رضی اللہ عنہا) کے ساتھ پایا تو یہ کہا: میں (سیدہ عائشہ کو) اس بارے میں ضرور بتاؤں گی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ (یعنی ام ابراہیم) میرے لیے حرام ہے کہ میں اس کے قریب جاؤں۔“ سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا نے سیدہ عائشہ کو اس بارے میں بتا دیا تو اللہ نے اپنے رسول کو اس بارے میں بتا دیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدہ حفصہ کو ان کی بات کے بارے میں بتایا تو انہوں نے دریافت کیا: آپ کو کس نے بتایا؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے علم اور خبر رکھنے والی ذات نے اطلاع دی ہے۔“ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک ماہ کے لیے اپنی ازواج کے ساتھ ایلاء کر لیا تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”اگر تم دونوں اللہ کی بارگاہ میں توبہ کر لو (تو یہ مناسب ہو گا) کیونکہ تم دونوں کے دل ٹیڑھے ہو گئے تھے۔“ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا، وہ دو خواتین کون تھیں، جنہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے (اس فعل کے حوالے سے) ایک دوسرے کا ساتھ دیا تھا؟ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: عائشہ اور حفصہ۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 4014]