عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، الْحَسَنُ بْنُ سَلامٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ سَابِقٍ ، شَيْبَانُ ، فِرَاسٍ ، الشَّعْبِيِّ ، عُمَرُ
نَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ سَلامٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ سَابِقٍ ، نَا شَيْبَانُ ، عَنْ فِرَاسٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، قَالَ: طَلَّقَ ابْنُ عُمَرَ امْرَأَتَهُ وَاحِدَةً وَهِيَ حَائِضٌ، فَانْطَلَقَ عُمَرُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرَهُ، فَأَمَرَهُ أَنْ يُرَاجِعَهَا، ثُمَّ يَسْتَقْبِلَ الطَّلاقَ فِي عِدَّتِهَا، وَتُحْتَسَبَ بِهَذِهِ التَّطْلِيقَةِ الَّتِي طَلَّقَ أَوَّلَ مَرَّةٍ" .
Translation: محمد محی الدین .
شعبی بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر نے اپنی اہلیہ کو ایک طلاق دی، وہ خاتون اس وقت حیض کی حالت میں تھی، سیدنا عمر نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے دریافت کیا اور آپ کو اس بارے میں بتایا، تو آپ نے انہیں ہدایت کی کہ وہ (یعنی ابن عمر) اس عورت کے ساتھ رجوع کر لیں، پھر اس کی عدت کے دوران اسے اگلی طلاق دیں، سیدنا عبداللہ بن عمر نے جو پہلی مرتبہ طلاق دی تھی، اسے واقع میں شمار کیا گیا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الطَّلَاقِ وَالْخُلْعِ وَالْإِيلَاءِ وَغَيْرِهِِِ/حدیث: 3918]