☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سب سے پہلے کون سا عمل کس نے کیا؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأوائل← سب سے پہلے کون سا عمل کس نے کیا؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 320
صفحہ 9 از 16
حدیث نمبر: 37043 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٦٣٩ - حدثنا يزيد بن هارون حدثنا العوام بن حوشب عن إبراهيم التيمي قال: إن أول ما (يبدأ) (١) الوسواس من الوضوء.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم تیمی کہتے ہیں کہ وسوسے سب سے پہلے وضو کے راستے سے آتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38639]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38639، ترقيم محمد عوامة 37043)
حدیث نمبر: 37044 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٦٤٠ - حدثنا محمد بن الحسن الأسدي حدثنا أبو عوانة عن أبي (بشر) (١) عن مجاهد قال: بدء الخلق العرش والماء والهواء، وخلقت الأرض من الماء، وبدء (الخلق) (٢) الاثنين والثلاثاء والأربعاء والخميس، وجمع الخلق يوم الجمعة، فتهودت اليهود يوم السبت، ويوم من الستة الأيام كألف سنة مما تعدون.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ مخلوق میں سب سے پہلے عرش، پانی اور ہوا کو پیدا کیا گیا۔ زمین کو پانی سے بنایا گیا اور مخلوق کی ابتداء اتوار، پیر، منگل، بدھ اور جمعرات کو ہوئی۔ مخلوق کو جمعہ کے دن جمعہ کیا گیا۔ پھر یہودیوں نے ہفتہ کے دن کو افضل مانا۔ ان چھ دنوں میں سے ہر دن تمہارے حساب سے ایک ہزار سال کے برابر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38640]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38640، ترقيم محمد عوامة 37044)
حدیث نمبر: 37045 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٦٤١ - حدثنا محمد بن الحسن حدثنا أبو عوانة عن مغيرة عن عامر عن عدي ابن حاتم قال: أتيت عمر في ناس من قومي، فجعل يفرض لرجال من طيء في ألفين، ويعرض عني، فقلت: يا أمير المؤمنين أما (تعرفني؟) (١) فضحك حتى استلقى لقفاه، ثم قال: (واللَّه) (٢) إني لأعرفك، قد آمنت إذ كفروا، وأقبلت إذ أدبروا (٣) ، ثم أخذ يعتذر، ثم قال: إنما فرضت لقوم أجحفت بهم الفاقة وهم سراة عشائرهم لما ينوبهم من الحقوق (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عدی بن حاتم فرماتے ہیں کہ میں اپنی قوم کے کچھ لوگوں کے ساتھ حضرت عمر بن خطاب کی خدمت میں حاضر ہوا۔ وہ قبیلہ طی کے کچھ لوگوں کو مال دینے میں مشغول تھے اور مجھ سے اعراض فرما رہے تھے۔ میں نے ان سے کہا کہ اے امیر المومنین! کیا آپ مجھے جانتے نہیں ہں ت۔ یہ بات سن کر حضرت عمر ہنسے اور ہنستے ہنستے لیٹنے لگے۔ پھر فرمایا کہ خدا کی قسم! میں تمہں ت اچھی طرح جانتا ہوں، جب سب لوگوں نے کفر کیا تو تم ایمان لائے، جب سب نے رخ پھیرا تو تم اسلام کی طرف متوجہ ہوئے۔ پھر عذر پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ میں نے فاقے کے شکار کچھ لوگوں کو مال دے رہا تھا۔ وہ اپنے خاندانوں کے معزز لوگ ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38641]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38641، ترقيم محمد عوامة 37045)
حدیث نمبر: 37046 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٦٤٢ - حدثنا محمد بن عبد اللَّه الأسدي عن سفيان عن (أبي حصين) (١) عن أبي ظبيان عن عبد اللَّه بن عمرو قال: الشام أول الأرض خرابا (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے سرزمین شام بےآباد ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38642]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38642، ترقيم محمد عوامة 37046)
حدیث نمبر: 37047 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٦٤٣ - حدثنا الفضل حدثنا مالك بن أنس عن عبد الرحمن بن القاسم عن أبيه قال: أدركت الناس إذا ذهبوا إلى (الجمار) (١) ذهبوا مشاة ورجعوا مشاة، وأول من ركب معاوية (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قاسم فرماتے ہیں کہ میں نے ایسے لوگوں کو دیکھا ہے جو جنازے میں پیدل جاتے تھے اور پیدل آتے تھے۔ سب سے پہلے جنازے کے لئے سواری کو حضرت معاویہ نے استعمال کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38643]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38643، ترقيم محمد عوامة 37047)
حدیث نمبر: 37048 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٦٤٤ - حدثنا هوذة حدثنا عوف عن محمد قال: كان أول (دعوة) (١) دانيال في سوسنة (قال: بلغني أن سوسنة) (٢) كانت فتاة جميلة في بني إسرائيل متعبدة -ثم ذكر حديثًا فيه طول.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد فرماتے ہیں کہ حضرت دانیال کی اولین دعوت سو سن کے بارے میں تھی۔ وہ بنی اسرائیل کی ایک عبادت گزار اور خوبصورت لڑکی تھی۔ (آگے پورا واقعہ بیان کیا) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38644]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38644، ترقيم محمد عوامة 37048)
حدیث نمبر: 37049 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٦٤٥ - حدثنا جرير عن منصور عن مجاهد: كن النساء (الأولون) (١) يجعلن في أكمة (أدرعهن) (٢) (مزارا) (٣) تدخله إحداهن في أصبعها (تغطي) (٤) به الخاتم.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ پہلی عورتیں اپنی آستینوں میں سوراخ رکھتی تھیں جس میں اپنی انگوٹھیوں کو چھپانے کے لئے اپنی انگلیوں کو داخل کردیا کرتی تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38645]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38645، ترقيم محمد عوامة 37049)
حدیث نمبر: 37050 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٦٤٦ - حدثنا ابن فضيل عن الأعمش عن أبي صالح عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إن للصلاة أولا وآخرا" -ثم ذكر فيه حديثًا (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ نماز کا ایک اول ہے اور ایک آخر ہے۔ (پھر پوری حدیث کو ذکر کیا) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38646]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38646، ترقيم محمد عوامة 37050)
حدیث نمبر: 37051 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٦٤٧ - حدثنا عفان حدثنا حماد بن سلمة حدثنا أبو المهزم عن أبي هريرة ⦗١٦٢⦘ قال: أول من يدخل من هذه الأمة النار (السواطون) (١) (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ اس امت میں سب سے پہلے ظلم کے لئے کوڑے اٹھا کر رکھنے والے داخل ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38647]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38647، ترقيم محمد عوامة 37051)
حدیث نمبر: 37052 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٦٤٨ - حدثنا ابن فضيل عن عطاء بن السائب عن سعيد بن جبير عن ابن عباس قال: أول من طاف بالبيت الملائكة (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ خانہ کعبہ کا طواف سب سے پہلے فرشتوں نے کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38648]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38648، ترقيم محمد عوامة 37052)
حدیث نمبر: 37053 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٦٤٩ - حدثنا حفص بن غياث عن عاصم عن أبي عثمان قال: عليكم بالسماع الأول.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو عثمان فرماتے ہیں کہ تم پر سنی گئی دو باتوں میں سے پہلی بات پر یقین رکھنا لازم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38649]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38649، ترقيم محمد عوامة 37053)
حدیث نمبر: 37054 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٦٥٠ - حدثنا يزيد بن هارون عن داود عن زرارة بن أوفى عن تميم الداري قال: أول ما يحاسب (به العبد) (١) يوم القيامة الصلاة المكتوبة، فإن أتمها وإلا قيل: انظروا هل له من تطوع، فأكملت (الفريضة) (٢) من تطوعه، فإن لم (تكمل) (٣) الفريضة ولم يكن له تطوع أخذ بطرفيه فقذف به في النار (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت تمیم داری فرماتے ہیں کہ قیامت کے دن سب سے پہلے فرض نماز کا حساب کیا جائے گا۔ اگر وہ پوری نکل آئی تو ٹھیک اور اگر وہ پوری نہ نکلی تو کہا جائے گا کہ دیکھو کہ اس کے پاس نوافل بھی ہیں۔ اس کے نوافل سے فرضوں کی کمی کو پورا کیا جائے گا۔ اگر فرض پورے نہ نکلے اور نوافل بھی نہ ہوئے تو اس آدمی کو پکڑ کر جہنم میں ڈال دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38650]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38650، ترقيم محمد عوامة 37054)
حدیث نمبر: 37055 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٦٥١ - (حدثنا عفان) (١) حدثنا همام حدثنا عطاء بن السائب قال: أول يوم عرفت فيه عبد الرحمن بن أبي ليلى رأيت شيخًا أبيض الرأس واللحية على حمار وهو يتبع جنازة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء بن سائب فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ کو جب پہلی مرتبہ دیکھا تو وہ سفید داڑھی اور سفید بالوں والے بوڑھے تھے اور گدھے پر سوار ہوکر جنازے کے پیچھے جارہے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38651]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38651، ترقيم محمد عوامة 37055)
حدیث نمبر: 37056 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٦٥٢ - حدثنا (جرير) (١) بن عبد الحميد الضبي عن منصور عن تميم بن سلمة قال: أول ما يسأل عنه العبد (يسأل) (٢) عن صلاته، فإن تقبلت منه تقبل منه سائر عمله، وإن ردت عليه رد عليه سائر عمله.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت تمیم بن سلمہ فرماتے ہیں کہ قیامت کے دن سب سے پہلے نماز کے بارے میں سوال کیا جائے گا۔ اگر نماز قبول ہوگئی تو باقی سارے نماز بھی قبول ہوجائیں گے اور اگر نماز مردود ہوگئی تو باقی اعمال بھی مردود ہوجائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38652]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38652، ترقيم محمد عوامة 37056)
حدیث نمبر: 37057 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٦٥٣ - حدثنا عفان وابن أبي بكير قالا: حدثنا حماد بن سلمة عن علي ابن زيد عن أنس بن مالك أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم قال:"أول من يكسى حلة من النار إبليس، فيضعها على حاجبه ويسحبها من خلفه وهو يقول: يا ثبوره، وذريته خلفه وهم يقولون: يا ثبورهم، حتى يقف على النار فيقول: يا ثبوراه، ويقولون، يا ثبورهم، فيقول: ﴿لَا تَدْعُوا الْيَوْمَ ثُبُورًا وَاحِدًا وَادْعُوا ثُبُورًا كَثِيرًا﴾ [الفرقان: ١٤] " (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ قیامت کے دن سب سے پہلے ابلیس کو آگ کا لباس پہنایا جائے گا۔ وہ اسے اپنے پہلو پر رکھے گا اور اسے اپنے پیچھے سے اتارنے کی کوشش کرے گا اور اپنی موت کو پکارے گا۔ اس کی اولادیں اس کے پیچھے ہوں گی اور وہ بھی اپنی موت کو پکار رہی ہوں گی۔ پھر وہ جہنم کے پاس کھڑا ہوکر اپنی موت کو پکارے گا اور شیطان کے چیلے بھی اپنی موت کو پکاریں گے۔ اس پر اللہ تعالیٰ فرمائیں گے کہ آج تم ایک موت کو نہ پکارو بلکہ کئی موتوں کو پکارو پھر بھی موت نہیں آئے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38653]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38653، ترقيم محمد عوامة 37057)
حدیث نمبر: 37058 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٦٥٤ - حدثنا عفان حدثنا حماد بن سلمة عن علي بن زيد عن (عبيد اللَّه) (١) ابن إبراهيم قال: أول من ألقى (الحصى) (٢) في (مسجد) (٣) النبي صلى الله عليه و آله وسلم عمر بن الخطاب، كان الناس إذا رفعوا رؤوسهم من السجود نفضوا أيديهم فأمر (بالحصى) (٤) فجيء به من العقيق، فبسط في مسجد النبي صلى الله عليه و آله وسلم (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبید اللہ بن ابراہیم فرماتے ہیں کہ مسجد نبوی میں سب سے پہلے کنکریاں حضرت عمر بن خطاب نے بچھوائیں۔ لوگ جب اپنے سروں کو اٹھاتے تھے تو اپنے ہاتھوں کو جھاڑ تے تھے۔ انہوں نے کنکریاں بچھانے کا حکم دیا۔ مقام عقیق سے کنکریاں لائی گئیں اور مسجد نبوی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مںْ بچھا دی گئیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38654]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38654، ترقيم محمد عوامة 37058)
حدیث نمبر: 37059 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٦٥٥ - حدثنا بكر بن عبد الرحمن عن عيسى بن المختار عن محمد بن أبي ليلى عن أبي الزبير عن جابر قال: لقد لبثنا (بالمدينة) (١) سنتين قبل أن يقدم علينا رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم نعمر (المساجد) (٢) ونقيم الصلاة (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ ہم مدینہ میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے تشریف لانے سے دو سال پہلے وہاں قیام پذیر تھے۔ ہم مساجد کو آباد رکھتے تھے اور نماز قائم کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38655]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38655، ترقيم محمد عوامة 37059)
حدیث نمبر: 37060 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٦٥٦ - حدثنا غندر (حدثنا) (١) شعبة عن عمرو بن مرة عن أبي حمزة عن زيد بن أرقم قال: أول من أسلم مع رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم علي بن أبي طالب (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر سب سے پہلے ایمان لانے والے حضرت علی رضی اللہ عنہ ہیں۔ راوی کہتے ہیں کہ میں نے اس بات کا تذکرہ حضرت نخعی سے کیا تو انہوں نے فرمایا کہ سب سے پہلے ایمان لانے والے حضرت ابوبکر ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38656]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38656، ترقيم محمد عوامة 37060)
حدیث نمبر: 37061 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٦٥٨ - حدثنا غندر عن شعبة عن الحكم عن إبراهيم (عن) (١) (٢) سلمان الفارسي قال: أول ما خلق اللَّه من آدم راسه فجعل ينظر وهو يخلق، قال: ⦗١٦٥⦘ (وبقيت) (٣) رجلاه، فلما كان بعد العصر قال: يا رب عجل قبل الليل، فذلك قوله (تعالى) (٤) : ﴿وَكَانَ الْإِنْسَانُ عَجُولًا﴾ [الإسراء: ١١] (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سلمان فارسی فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے سب سے پہلے حضرت آدم کے سر کو پیدا کیا۔ پس حضرت آدم خود کو تخلیق ہوتا دیکھتے رہے۔ عصر کے بعد ان کے پاؤں کا بننا باقی رہ گیا تو انہوں نے کہا کہ اے میرے رب! رات سے پہلے جلدی کرکے مجھے مکمل کردیجئے۔ اللہ تعالیٰ کے فرمان (وَکَانَ الإِنْسَاْن عَجُولاً) کا یہی معنی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38658]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38658، ترقيم محمد عوامة 37061)
حدیث نمبر: 37062 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٦٥٩ - حدثنا أسباط بن محمد عن مطرف عن عامر قال: المهاجرون الأولون من أدرك البيعة تحت الشجرة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ الْمُہَاجِرُونَ الأَوَّلُونَ وہ ہیں جنہوں نے درخت کے نیچے بیعت کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38659]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38659، ترقيم محمد عوامة 37062)