☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
(باب أول ما فعل ومن فعله)
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الأوائل← (باب أول ما فعل ومن فعله)
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 320
Page 8 of 16
Hadith No.: 37023 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٦١٩ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن أبي ظبيان عن ابن عباس قال: أول ما خلق اللَّه القلم ثم [خلق النون (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے سب سے پہلے قلم کو پھر دوات کو پیدا کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38619]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38619، ترقيم محمد عوامة 37023)
Hadith No.: 37024 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٦٢٠ - حدثنا يحيى بن عبد الملك بن أبي (غنية) (١) عن أبيه عن الحكم عن بعض أصحابه عن ابن عباس قال: أول ما خلق اللَّه القلم، (و) (٢) ] (٣) ، خلقت له ⦗١٥٥⦘ النون وهي الدواة (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے سب سے پہلے قلم کو پھر اس کے لئے دوات کو پیدا کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38620]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38620، ترقيم محمد عوامة 37024)
Hadith No.: 37025 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٦٢١ - حدثنا ابن نمير عن حجاج عن نافع عن ابن عمر قال: دخلها ١ رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم والفضل وأسامة بن زيد وطلحة بن عثمان (١) قال (ابن) (٢) عمر: فدخلت، فكان أول من لقيت (بلالا) (٣) (فقلت) (٤) : أين صلى النبي صلى الله عليه و آله وسلم؟ فقال: بين هاتين الساريتين (٥) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ خانہ کعبہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، حضرت فضل، حضرت اسامہ بن زید، حضرت طلحہ بن عثمان داخل ہوئے۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں بھی اس میں داخل ہوا اور میں نے حضرت بلال سے پوچھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کہاں نماز پڑھی تھی؟ انہوں نے فرمایا کہ ان دو ستونوں کے درمیان۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38621]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38621، ترقيم محمد عوامة 37025)
Hadith No.: 37026 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٦٢٢ - حدثنا مروان بن معاوية عن أبي جابر محمد بن عبيد الكندي قال: قال علي لابن الكواء: تدري ما قال الأول؟ أحبب حبيبك هونا ما عسى أن يكون بغيضك يومًا ما، وأبغض بغيضك هونا ما عسى أن يكون حبيبك يوما ما (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ابن کو اء سے کہا کہ کیا تم جانتے ہو کہ پہلے لوگوں نے حکمت کی پہلی بات کیا کہی؟ وہ بات یہ تھی کہ اپنے دوست سے اعتدال کے ساتھ دوستی رکھو ہوسکتا ہے کہ ایک دن وہ تمہارا دشمن بن جائے اور اپنے دشمن سے اعتدال کے ساتھ دشمنی رکھو ہوسکتا ہے کہ ایک دن وہ تمہارا دوست بن جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38622]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38622، ترقيم محمد عوامة 37026)
Hadith No.: 37027 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٦٢٣ - حدثنا هوذة بن خليفة عن (أبي خلدة عن عوف) (١) عن أبي العالية عن أبي ذر قال: سمعت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"أول من يبدل سنتي رجل من بني أمية" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو ذر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ سب سے پہلے میری سنت کو بنو امیہ کا ایک آدمی بدلے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38623]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38623، ترقيم محمد عوامة 37027)
Hadith No.: 37028 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٦٢٤ - حدثنا ابن نمير حدثنا مالك بن مغول عن سلمة بن كهيل عن أبي الزعراء قال: قال عبد اللَّه: إن أول ما تفقدون من دينكم الأمانة، وآخر ما تفقدون الصلاة (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ دین میں سب سے پہلے امانت کا اور سب سے آخر میں نماز کا خاتمہ ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38624]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38624، ترقيم محمد عوامة 37028)
Hadith No.: 37029 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٦٢٥ - حدثنا يحيى بن يعلى الأسلمي عن عبد اللَّه بن المؤمل عن أبي الزبير عن جابر قال: كان أول إسلام عمر، قال: قال عمر: (١) ضرب أختي المخاض، قال: فأخرجت من البيت، (فدخلت) (٢) (٣) في أستار الكعبة في ليلة قارة، قال: فجاء النبي صلى الله عليه و آله وسلم فدخل الحجر وعليه نعلاه، قال: فصلى ما شاء اللَّه ثم انصرف، فسمعت شيئًا لم أسمع مثله، فخرجت فاتبعته فقال:"من هذا؟" فقلت: عمر، قال:"يا عمر ما تدعني ليلا و (لا) (٤) نهارًا" قال: فخشيت أن يدعو علي، فقلت: أشهد أن لا إله إلا اللَّه، وأنك رسول اللَّه، فقال:"يا عمر استره"، قال: فقلت: والذي ⦗١٥٧⦘ بعثك بالحق (لأعلننه كما أعلنت الشرك) (٥) (٦) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضرت عمر کے اسلام کی ابتدا کا واقعہ یہ ہوا کہ وہ فرماتے ہیں کہ ایک رات میری بہن کو درد زہ ہوا تو مجھے گھر سے نکال دیا گیا۔ میں ایک تاریک رات میں خانہ کعبہ کے پردوں میں داخل ہوگیا۔ اتنے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے اور آپ جوتوں کے ساتھ اندر داخل ہوئے اور جتنا اللہ نے چاہا اتنی نماز پڑھی۔ پھر میں نے ایک ایسی آواز سنی جو پہلے نہ سنی تھی۔ میں اس آواز کے پیچھے چل پڑا۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کون ہے؟ میں نے کہا کہ عمر ہوں۔ آپ نے فرمایا کہ اے عمر! کیا بات ہے کہ تم ہمیں نہ دن میں چھوڑتے ہو نہ رات میں۔ مجھے اندیشہ ہوا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے خلاف بددعا نہ کردیں۔ لہٰذا میں نے کہا کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور آپ اللہ کے رسول ہیں۔ آپ نے فرمایا اے عمر اس بات کو خفیہ رکھو۔ میں نے کہا کہ اس ذات کی قسم جس کے قبضہ میں میری جان ہے جس طرح میں نے شرک کا اعلان کیا تھا میں ایمان کا بھی اعلان کروں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38625]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38625، ترقيم محمد عوامة 37029)
Hadith No.: 37030 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٦٢٦ - حدثنا علي بن هاشم عن (أبيه) (١) عن محرز بن صالح (عن علي) (٢) أول من فرق بين (الشهود) (٣) (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت محرز بن صالح فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے سب سے پہلے گواہوں کے درمیان تفریق کرائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38626]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38626، ترقيم محمد عوامة 37030)
Hadith No.: 37031 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٦٢٧ - حدثنا ابن المبارك عن الأوزاعي عن عروة بن رويم قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"أول ما نهاني ربي عن عبادة (الأوثان) (١) وعن شرب الخمر وعن ملاحاة الرجال" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عروہ بن رویم سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ میرے رب نے مجھے سب سے پہلے ان چیزوں سے منع کیا: بتوں کی عبادت کرنے سے، شراب پینے سے اور مردوں سے باہم گالی گفتار کرنے سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38627]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38627، ترقيم محمد عوامة 37031)
Hadith No.: 37032 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٦٢٨ - حدثنا ابن المبارك عن معمر عن الزهري أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم مر بأعرابي يبيع شيئًا فقال:"عليك بأول سومة -أو بأول السوم- فإن الربح مع السماح" (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک دیہاتی کے پاس سے گزرے اور اس سے فرمایا کہ تم پر پہلے معاہدے کی پاسداری لازم ہے۔ کیونکہ منافع سخاوت کے ساتھ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38628]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38628، ترقيم محمد عوامة 37032)
Hadith No.: 37033 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٦٢٩ - حدثنا جعفر بن عون عن أبي العميس عن (عبد المجيد) (١) عن عبيد اللَّه (بن) (٢) عبد اللَّه بن عتبة قال: قال لي ابن عباس: تعلم أي آخر سورة ⦗١٥٨⦘ نزلت جميعًا؟ قلت (٣) : ﴿إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ﴾ قال: صدقت (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبید اللہ بن عتبہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے مجھ سے فرمایا کہ کیا تم جانتے ہو کہ سب سے آخر میں کون سی سورت پوری نازل ہوئی؟ میں نے کہا جی ہاں، سورة النصر سب سے آخر میں نازل ہوئی۔ فرمایا کہ تم نے ٹھیک کہا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38629]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38629، ترقيم محمد عوامة 37033)
Hadith No.: 37034 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٦٣٠ - حدثنا جعفر بن عون عن إبراهيم (بن) (١) إسماعيل بن مجمع قال: حدثني الزهري عن قبيصة بن ذؤيب أن أبا سلمة كان ابن عمة رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم، وكان أول من هاجر بظعينته إلى أرض الحبشة ثم إلى (٢) المدينة (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت قبیصہ بن ذؤیب فرماتے ہیں کہ حضرت ابو سلمہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پھوپھی کے بیٹے تھے۔ وہ پہلے شخص تھے جنہوں نے اپنی سرزمین کو چھوڑ کر پہلے حبشہ اور پھر مدینہ کی طرف ہجرت کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38630]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38630، ترقيم محمد عوامة 37034)
Hadith No.: 37035 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٦٣١ - حدثنا وكيع عن إسماعيل بن أبي خالد عن أبي إسحاق عن البراء قال: آخر آية أنزلت في القرآن: ﴿يَسْتَفْتُونَكَ قُلِ اللَّهُ يُفْتِيكُمْ فِي الْكَلَالَةِ﴾ [النساء: ١٧٦] (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت براء کہتے ہیں کہ قرآن مجید میں سب سے آخر میں یہ آیت نازل ہوئی { یَسْتَفْتُونَک قُلَ اللَّہُ یُفْتِیکُمْ فِی الْکَلاَلَۃِ } [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38631]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38631، ترقيم محمد عوامة 37035)
Hadith No.: 37036 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٦٣٢ - حدثنا وكيع عن (ابن) (١) أبي خالد عن السدي قال: آخر آية أنزلت: ﴿وَاتَّقُوا يَوْمًا تُرْجَعُونَ فِيهِ إِلَى اللَّهِ﴾ [البقرة: ٢٨١] (الآية) (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سدی فرماتے ہیں کہ قرآن مجید میں سب سے آخر میں یہ آیت نازل ہوئی: { وَاتَّقُوا یَوْمًا تُرْجَعُونَ فِیہِ إِلَی اللہِ }۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38632]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38632، ترقيم محمد عوامة 37036)
Hadith No.: 37037 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٦٣٣ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير حدثنا مالك بن مغول عن عطية العوفي قال: آخر آية أنزلت: ﴿وَاتَّقُوا يَوْمًا تُرْجَعُونَ فِيهِ إِلَى اللَّهِ﴾ الآية.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عطیہ عوفی فرماتے ہیں کہ قرآن مجید میں سب سے آخر میں یہ آیت نازل ہوئی: { وَاتَّقُوا یَوْمًا تُرْجَعُونَ فِیہِ إِلَی اللہِ }۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38633]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38633، ترقيم محمد عوامة 37037)
Hadith No.: 37038 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٦٣٤ - حدثنا ابن إدريس عن حصين عن ميسرة أبي جميلة قال: إن أول يوم تكلمت فيه الخوارج يوم الجمل.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت میسرہ ابو جمیلہ فرماتے ہیں کہ خوارج نے سب سے پہلے جنگ جمل کے دن بات کی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38634]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38634، ترقيم محمد عوامة 37038)
Hadith No.: 37039 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٦٣٥ - حدثنا عبد الرحيم عن أشعث بن سوار عن ابن سيرين قال: إن أول من طبخ الطلاء حتى ذهب ثلثاه وبقي ثلثه: عمر بن الخطاب (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے طلاء کو جنہوں نے اتنا پکایا کہ اس کے دو ثلث ختم ہوگئے اور ایک تہائی باقی رہ گیا حضرت عمر بن خطاب ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38635]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38635، ترقيم محمد عوامة 37039)
Hadith No.: 37040 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٦٣٦ - حدثنا حسين عن زائدة عن عطاء بن السائب عن الشعبي قال: أول ما كتب النبي صلى الله عليه و آله وسلم (كتب) (١) : باسمك اللهم فلما نزلت: ﴿بِسْمِ اللَّهِ مَجْرَاهَا وَمُرْسَاهَا﴾ [هود: ٤١] كتب: ﴿بِسْمِ اللَّهِ﴾، فلما نزلت: ﴿إِنَّهُ مِنْ سُلَيْمَانَ وَإِنَّهُ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ﴾ [النمل: ٣٠] ، كتب: ﴿بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ﴾ (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سب سے پہلے جو تحریر لکھی وہ بِاسْمِکَ اللَّہُمَّ تھی۔ پھر جب قرآن مجید کی آیت { بِسْمِ اللہِ مَجْرَاہَا وَمُرْسَاہَا } نازل ہوئی تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بسم اللہ لکھی۔ پھر جب قرآن مجید کی آیت {إِنَّہُ مِنْ سُلَیْمَانَ وَإِنَّہُ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمَن الرَّحِیمِ } نازل ہوئی تو آپ نے بسم اللہ الرحمن الرحیم پوری لکھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38636]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38636، ترقيم محمد عوامة 37040)
Hadith No.: 37041 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٦٣٧ - حدثنا الفضل (عن) (١) ابن أبي (غنية) (٢) عن شيخ من أهل المدينة قال: قال معاوية: أنا أول الملوك (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
مدینہ کے ایک بزرگ کہتے ہیں کہ حضرت معاویہ نے کہا کہ میں پہلا بادشاہ ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38637]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38637، ترقيم محمد عوامة 37041)
Hadith No.: 37042 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٦٣٨ - حدثنا ابن آدم (حدثنا) (١) إسرائيل بن يونس عن (٢) أبي إسحاق قال: أول من خطب قاعدًا معاوية، قال: ثم اعتذر إلى الناس ثم قال: إني أشتكي قدمي (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو اسحاق کہتے ہیں کہ حضرت معاویہ نے سب سے پہلے بیٹھ کر خطبہ دیا۔ پھر لوگوں سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ میں پاؤں کی تکلیف کی وجہ سے ایسا کرتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38638]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38638، ترقيم محمد عوامة 37042)