☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
(باب أول ما فعل ومن فعله)
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الأوائل← (باب أول ما فعل ومن فعله)
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 320
Page 16 of 16
Hadith No.: 37183 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٧٨٢ - حدثنا يزيد أخبرنا أبو الفضل خالد بن (رباح) (١) حدثنا أبو السوار العدوي عن جندب بن عبد اللَّه قال (٢) : أول ما ينتن من ابن آدم بطنه إذا مات فلا تجعلوا فيه إلا طيبًا (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت جندب بن عبد اللہ فرماتے ہیں کہ انسان کے مرنے کے بعد سب سے پہلے اس کے پیٹ سے بو اٹھتی ہے۔ لہٰذاپنے پیٹ میں پاکیزہ چیز ہی ڈالو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38782]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38782، ترقيم محمد عوامة 37183)
Hadith No.: 37184 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٧٨٣ - حدثنا يزيد أخبرنا (ابن) (١) إسحاق عن يزيد (٢) بن أبي حبيب عن مرثد بن عبد اللَّه اليزني وكان أول أهل مصر يروح إلى المسجد، وكان لا يأتي بشيء إلا تصدق به. آخر كتاب الأوائل (والحمد للَّه) (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت یزید بن ابی حبیب فرماتے ہیں کہ حضرت مرثد بن عبد اللہ یزنی مصر میں سب سے پہلے مسجد میں جانے والے شخص ہیں۔ ان کے پاس جب بھی کوئی چیز لائی جاتی تھی تو اس میں سے صدقہ ضرور کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38783]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38783، ترقيم محمد عوامة 37184)
Hadith No.: 37185 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٧٨٤ - (حدثنا) (١) أبو القاسم مسلمة بن القاسم حدثنا أبو الحسن يعقوب بن إسحاق بن إبراهيم بن يزيد بن حجر القرشي العسقلاني بعسقلان قال: حدثنا ⦗١٩٦⦘ أبو الفضل صالح بن أحمد بن محمد بن حنبل حدثنا إبراهيم بن مهدي المصيصي حدثنا أبو حفص عمر بن عبد الرحمن الأبار عن إسماعيل بن عبد الرحمن الأزدي عن أبي بردة بن أبي موسى (عن أبي موسى) (٢) قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"أول من دخل الحمام وصنعت له النورة: سليمان بن داود ﵇ (٣) ، فلما دخله ووجد حره وغمه قال: (أوه) (٤) من عذاب اللَّه، (أوه) (٥) قبل أن لا يكون أوه" (٦) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو موسیٰ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ سب سے پہلے حمام میں داخل ہونے والے اور پہلے وہ شخص جن کے لئے بال صاف کرنے والا پتھر رکھا گیا حضرت سلیمان ہیں۔ جب وہ حمام میں داخل ہوئے اور انہوں نے اس کی گرمی کو دیکھا تو کہا ہائے اللہ کا عذاب، ہائے وہ آنے سے پہلے کیسا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38784]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38784، ترقيم محمد عوامة 37185)
Hadith No.: 37186 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٧٨٥ - (حدثنا) (١) مسلمة حدثنا أبو بكر محمد بن أحمد بن الجهم ببغداد حدثنا عبد اللَّه بن أحمد بن محمد بن حنبل قال: حدثني أبي حدثنا حجاج قال: سمعت أبا إسرائيل قال: أول يوم عرفت فيه الحكم يوم هلك الشعبي، قال: جاء إنسان يسأل عن مسألة فقالوا: عليك بالحكم بن (عتيبة) (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو اسرائیل کہتے ہیں کہ میں نے سب سے پہلے حضرت حکم کو اس دن پہچانا جس دن حضرت شعبی کا انتقال ہوا۔ جب کوئی شخص مسئلہ دریافت کرنے آتا تو وہ کہتے کہ حکم بن عتیبہ سے جاکر مسئلہ پوچھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38785]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38785، ترقيم محمد عوامة 37186)
Hadith No.: 37187 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٧٨٦ - حدثني (١) أبي حدثنا سفيان قال (أيوب) (٢) : أول ما جالسناه -يعني ⦗١٩٧⦘ عكرمة -قال: يحسن حسنكم مثل هذا (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ایوب فرماتے ہیں کہ جب ہم نے سب سے پہلے حضرت عکرمہ کی ہم نشینی اختیار کی تو انہوں نے فرمایا کیا تمہارا حسن اس کی طرح اچھا ہوگا؟! [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38786]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38786، ترقيم محمد عوامة 37187)
Hadith No.: 37188 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٧٨٧ - حدثني أبي حدثنا عبد الرزاق حدثنا معمر عن يحيى بن أبي كثير قال: أول امرأة تزوجها رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم خديجة بنت خويلد، ثم نكح سودة بنت زمعة، ثم نكح عائشة بنت أبي بكر بمكة وبنى بها بالمدينة، ثم نكح بالمدينة زينب (بنت) (١) خزيمة الهلالية، ثم نكح أم سلمة بنت أبي أمية، ثم نكح جويرية بنت الحارث من بني المصطلق، وكانت مما أفاء اللَّه عليه، ثم نكح ميمونة بنت الحارث، وهي التي وهبت نفسها للنبي صلى الله عليه و آله وسلم (٢) ، ثم نكح صفية بنت (حيي) (٣) ، وهي مما أفاء اللَّه عليه (٤) ، ثم نكح زينب بنت جحش وكانت امرأة زيد بن حارثة، توفيت زينب بنت خزيمة قبل النبي صلى الله عليه و آله وسلم، ونكح حفصة بنت عمر، وأم حبيبة بنت أبي سفيان، والكندية، وامرأة من كلب، وكان جميع من تزوج أربع عشرة امرأة (٥) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت یحییٰ بن ابی کثیر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سب سے پہلے حضرت خدیجہ بن خویلد سے شادی کی۔ پھر حضرت سودہ بنت زمعہ سے، پھر حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بن ابی بکر سے مکہ میں شادی کی اور مدینہ میں ان کی رخصتی ہوئی۔ پھر مدینہ میں حضرت زینب بنت خزیمہ ہلالیہ سے شادی کی۔ پھر حضرت ام سلمہ بنت ابی امیہ سے، پھر بنو مصطلق کی حضرت جویریہ بنت حارث سے، پھر حضرت میمونہ بنت حارث سے جنہوں نے اپنا نفس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے ہبہ کردیا تھا۔ پھر حضرت صفیہ بنت حیی سے، پھر حضرت زینب بنت جحش سے جو کہ حضرت زید بن حارثہ کی اہلیہ تھیں۔ حضرت زینب بنت خزیمہ حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پہلے انتقال کرگئی تھیں۔ آپ نے حضرت حفصہ بنت عمر، حضرت ام حبیبہ بنت ابی سفیان، ایک کندی عورت اور ایک بنو کلب کی خاتون سے نکاح فرمایا۔ آپ نے کل چودہ خواتین سے نکاح فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38787]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38787، ترقيم محمد عوامة 37188)
Hadith No.: 37189 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٧٨٨ - حدثنا يعقوب بن إسحاق بن حجر حدثنا أبو موسى حدثنا ضمرة عن يزيد بن أبي (يزيد) (١) عن رجل سماه قال: أول من عقد الألوية إبراهيم خليل الرحمن ﵇ (٢) ، بلغه أن قومًا أغاروا على لوط فسبوه، فعقد لواء، وسار إليهم بعبيده ومواليه حتى أدركهم، فاستنقذه وأهله.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت یزید بن ابی یزید ایک صاحب سے نقل کرتے ہیں کہ سب سے پہلے پرچم حضرت ابراہیم نے باندھا۔ انہیں اطلاع ہوئی کہ ایک قوم نے حضرت لوط پر حملہ کیا اور انہیں قید کرلیا ہے۔ حضرت ابراہیم نے پرچم باندھا اور اپنے غلاموں اور موالی کو لے کر ان کی طرف گئے، انہیں جالیا اور حضرت لوط اور ان کے گھر والوں کو چھڑا کرلے آئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38788]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38788، ترقيم محمد عوامة 37189)
Hadith No.: 37190 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٧٨٩ - (حدثنا) (١) (مسلمة) (٢) حدثنا أبو جعفر أحمد بن إبراهيم بن عبد اللَّه بن محمد بن يحيى المعافري المصري المعروف بابن حمويه بالفسطاط في الجامع إملاء من كتابه في ذي القعدة سنة اثنتين وعشرين وثلاثمائة، قال: حدثنا الربيع بن سليمان المرادي حدثنا أسد بن موسى حدثنا حماد بن سلمة عن (أبي) (٣) (قزعة) (٤) عن حكيم (عن) (٥) معاوية قال: سمعت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"تحشرون مشاة وركبانا وعلى وجوهكم، (تعرضون) (٦) على اللَّه على أفواهكم (الفدام) (٧) ، وأول ما يعرب (عن) (٨) (أحدكم) (٩) فخذه" (١٠) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حکیم بن معاویہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ تمہیں اس حال میں جمع کیا جائے گا کہ تم پیدل ہوگے، سوار ہوگے اور منہ کے بل ہو گے۔ تمہیں اللہ کے دربار میں پیش کیا جائے گا تو تمہارے مونہوں کو بولنے کی اجازت نہ ہوگی۔ تمہارے بدن میں سب سے پہلے تمہاری ران بات کرے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38789]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38789، ترقيم محمد عوامة 37190)
Hadith No.: 37191 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٧٩٠ - حدثنا مسلمة حدثنا أبو جعفر محمد بن الحسن الهمداني حدثنا أبو بكر يحيى بن جعفر بن أبي طالب أخبرنا عبد الوهاب بن عطاء العجلي الخفاف ⦗١٩٩⦘ أخبرنا سعيد وهشام عن قتادة قال: كان أبو الدرداء يقول: (إن) (١) أول ما أنا عاصم به غدا -يعني يوم القيامة- أن يقال لي: يا أبا الدرداء قد علمت فكيف عملت فيما علمت (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو دردائ فرماتے ہیں کہ کل قیامت کے دن مجھ سے سب سے پہلے جس چیز کو حساب کیا جائے گا وہ یہ ہے کہ اے ابو دردائ! تو جانتا تھا اور جو کچھ تو جانتا تھا اس پر تو نے کیا عمل کیا؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38790]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38790، ترقيم محمد عوامة 37191)
Hadith No.: 37192 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٧٩١ - حدثنا مسلمة حدثنا أبو علي عبد اللَّه بن محمد بن أبي رجاء الزيات المالكي بمكة إملاء من حفظه حدثنا أبو حارثة أحمد بن إبراهيم الغساني بالرملة سنة سبع وسبعين ومائتين حدثنا أبي عن أبيه عن جده عن رجل من جيش مسلم بن عقبة قال: لما نزلنا بالمدينة دخلت مسجد رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم فصليت إلى جنب عبد الملك ابن مروان، فقال لي عبد الملك: أمن هذا الجيش أنت؟ (قال) (١) : قلت: نعم، قال: ثكلتك أمك، أتدري إلى من تسير؟ إلى أول مولود ولد في الإسلام، وإلى ابن حواري رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم، وإلى ابن أسماء ذات النطاقين، وإلى من حنكه رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم بيده، (٢) أما واللَّه لئن جئته نهارًا لتجدنّه صائمًا، ولئن جئته ليلًا لتجدنه قائمًا، ولو أن أهل الأرض أطبقوا على قتله (لكبهم) (٣) اللَّه جميعًا في النار على وجوههم، قال ذلك الرجل: ما مضت (إلا) (٤) أيام حتى صارت الخلافة إلى عبد الملك ووجهنا إليه فقتلناه.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مسلم بن عقبہ کے لشکر کے ایک آدمی بیان کرتے ہیں کہ جب میں مدینہ آیا تو میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مسجد میں داخل ہوا۔ میں نے عبد الملک بن مروان کے ساتھ نماز پڑھی۔ عبد الملک نے مجھ سے کہا کہ کیا تو اس لشکر سے ہے؟ میں نے کہا جی ہاں۔ انہوں نے کہا تمہاری ماں تمہیں کھوئے، کیا تم جانتے ہو کہ تم کس سے لڑنے جارہے ہو؟ تم اسلامی سلطنت میں پیدا ہونے والے پہلے بچے سے لڑنے جارہے ہو، تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حواری (حضرت زبیر) کے بیٹے سے لڑنے جارہے ہو۔ تم حضرت اسماء ذات النطاقین کے بیٹے سے لڑنے جارہے ہو۔ تم اس سے لڑنے جارہے ہو جسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے گھٹی دی تھی۔ خدا کی قسم اگر تم دن کو ان کے پاس جاؤ تو انہیں روزے کی حالت میں پاؤ گے اور اگر رات میں ان کے پاس جاؤ تو انہیں قیام کی حالت میں پاؤ گے۔ اگر ساری زمین کے لوگ ان کے قتل پر اجماع کرلیں تو اللہ تعالیٰ سب کو ان کو منہ کے بل جہنم میں داخل کردے گا۔ وہ آدمی کہتا ہے کہ ابھی کچھ ہی دن گزرے تھے کہ عبد الملک کو خلیفہ بنادیا گیا۔ اس نے ہمیں حضرت عبد اللہ بن زبیر کو قتل کرنے کے لئے بھیجا اور ہم نے انہیں قتل کردیا۔!! [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38791]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38791، ترقيم محمد عوامة 37192)
Hadith No.: 37193 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٧٩٢ - (حدثنا) (١) أبو حارثة قال: حدثني أبي عن أبيه عن جده قال: أول ⦗٢٠٠⦘ من سمى عبد الملك (و) (٢) عبد العزيز: (عبد الملك وعبد العزيز) (٣) ابنا مروان، وأول من واصل بين الظهر والعصر (في الصلاة) (٤) وبين العشاء والعتمة (٥) عبد الملك.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو حارثہ کے والد اپنے دادا سے نقل کرتے ہیں کہ سب سے پہلے عبد الملک اور عبد العزیز کے نام مروان کے بیٹوں کے رکھے گئے۔ سب سے پہلے ظہر اور عصر اور عشاء اور مغرب کی نماز کو عبد الملک نے جمع کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38792]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38792، ترقيم محمد عوامة 37193)
Hadith No.: 37194 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٧٩٣ - مسلمة قال: قرأت على أبي العباس أحمد بن عيسى المعروف بابن الوشاء: حدثكم أبو جعفر محمد بن أحمد بن فيروز (البغدادي) (١) العبد الصالح قال: (حدثنا) (٢) علي بن خشرم قال: حدثنا عيسى بن يونس عن ربيعة بن عثمان عن سعد بن إبراهيم عن أبيه أنه قال: أول من خطب على المنابر: إبراهيم خليل الرحمن عليه (الصلاة) (٣) والسلام.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ منبر پر سب سے پہلے حضرت ابراہیم نے خطبہ دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38793]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38793، ترقيم محمد عوامة 37194)
Hadith No.: 37195 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٧٩٤ - (حدثنا) (١) مسلمة حدثنا أبو جعفر محمد بن الحسن الهمداني حدثنا جعفر بن أحمد الهمداني حدثنا عبد الرحمن بن أحمد الزهري حدثنا كثير بن هشام حدثنا عيسى بن إبراهيم عن معاوية بن عبد اللَّه قال: سمعت كعبا يقول: أول من ضرب الدينار والدرهم، (آدم) (٢) ﵇، وقال: لا تصلح المعيشة إلا بهما.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت کعب فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے دینار اور درہم حضرت آدم نے بنائے اور فرمایا زندگی انہی کے ذریعے سے صحیح طور پر چل سکتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38794]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38794، ترقيم محمد عوامة 37195)
Hadith No.: 37196 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٧٩٥ - حدثنا ابن الوشاء حدثنا أبو عثمان سعيد بن الحكم السلمي الدمشقي (يعرف) (١) (بالفندي) (٢) (قرأت) (٣) من كتابه لفظا حدثنا هشام بن خالد حدثنا بقية حدثنا العلاء بن سليمان عن الفروي عن أبي ذر قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"أول من يدخل الجنة التاجر الصدوق" (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو ذر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جنت میں سب سے پہلے سچا تاجر داخل ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38795]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38795، ترقيم محمد عوامة 37196)
Hadith No.: 37197 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٧٩٦ - حدثنا ابن الوشاء حدثنا سعيد بن الحكم حدثنا هشام (١) (حدثنا) (٢) بقية حدثنا ابن جريج عن عطاء (عن ابن عباس) (٣) عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم (مثله) (٤) (٥) .
Translation: اردو ترجمہ
ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38796]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38796، ترقيم محمد عوامة 37197)
Hadith No.: 37198 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٧٩٧ - حدثنا بن الوشاء حدثنا أبو عبد اللَّه محمد بن إبراهيم بن مسلم بن زياد مولى بني هاشم حدثنا محمد بن عمرو بن بكر قال: حدثني يحيى بن الضريس حدثنا عمرو عن جابر عن زاذان عن سلمان قال: حدثني الطيب المبارك (١) رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم قال:"أول ما يبشر به المؤمن بروح وريحان وجنة نعيم، وإن أول ما يبشر به المؤمن يقال له: أبشر وليَ اللَّه، قدمت خير مقدم، غفر اللَّه لمن ⦗٢٠٢⦘ (شيعك) (٢) "، -قال الشيخ محمد بن إبراهيم أبو عبد اللَّه: لم يرو هذا الحديث إلا هذا الشيخ الواحد- واستجاب اللَّه لمن استغفر لك (وقبل) (٣) ممن شهد لك (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سلمان سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ مومن کو سب سے پہلے خوشبو، ریحان اور ہمیشہ کی جنت کی خوشخبری دی جائے گی۔ مومن کو پہلی خوشخبری دیتے ہوئے کہا جائے گا کہ اے اللہ کے ولی! تجھے خوشخبری ہو۔ تو بہترین جگہ آیا ہے۔ اللہ تعالیٰ انہیں معاف فرمائے جو تیرے پیچھے چلے۔ ابو عبد اللہ فرماتے ہیں کہ اس حدیث کو صرف ایک شیخ نے نقل کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ ان لوگوں کی دعا کو قبول کرے جو تیرے لئے استغفار کرتے ہیں اور اللہ ان لوگوں کی بات قبول کرے جو تیرے حق میں گواہی دیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38797]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38797، ترقيم محمد عوامة 37198)
Hadith No.: 37199 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٧٩٨ - حدثنا مسلمة (حدثنا) (١) محمد بن عبد اللَّه بن محمد بن يوسف المكي البغدادي بالقلزم قال: حدثني أبي ﵀ قال: حدثنا أبي محمد ابن يوسف قال: حدثنا أبو داود سليمان بن عمرو النخعي حدثنا سعيد بن إياس عن علقمة قال (عبد اللَّه) (٢) ابن عباس: أول من اتخذ الكلب نوح، قال: يا رب أمرتني أن أصنع الفلك فأنا في صناعته أصنع أياما، فيجيئوني بالليل فيفسدون، كل ما عملت أفسدوه فمتى يلتئم لي ما أمرتني به، قد (طال) (٣) علي أمري، فأوحى اللَّه إليه: يا نوح اتخذ كلبًا يحرسك، فأتخذ نوح كلبًا، فكان يعمل بالنهار وينام بالليل، فإذا جاءه قومه ليفسدوا ما (عمل) (٤) (ينبحهم) (٥) الكلب فينتبه نوح، فيأخذ الهراوة لهم ويثب عليهم فيهربون منه، فالتأم له ما أراد (٦) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ کتا سب سے پہلے حضرت نوح نے پالا۔ انہوں نے کہا کہ اے میرے رب! تو نے مجھے حکم دیا کہ میں کشتی بناؤں۔ میں دن بھر کشتی بناتا ہوں پھر وہ رات کو آکر اسے خراب کردیتے ہیں۔ جو کام میں کرتا ہوں وہ اسے خراب کردیتے ہیں۔ میرا کام مجھ پر بہت لمبا ہوگیا ہے! اللہ تعالیٰ نے حضرت نوح کی طرف وحی بھیجی کہ اے نوح! اپنی کشتی کی حفاظت کے لئے ایک کتا رکھ لو۔ حضرت نوح نے ایک کتا رکھ لیا۔ حضرت نوح نے دن کو کام کیا اور رات کو سو گئے۔ جب ان کی قوم کے نافرمان لوگ کشتی کو خراب کرنے آئے تو کتا بھونکنے لگا۔ اس پر حضرت نوح جاگ گئے۔ اور ان پر ٹوٹ پڑے جس سے وہ سب لوگ بھاگ گئے۔ اس طرح حضرت نوح اپنے مقصد میں کامیاب ہوگئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38798]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38798، ترقيم محمد عوامة 37199)
Hadith No.: 37200 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٧٩٩ - حدثنا مسلمة حدثنا أبو علي الحسن بن منصور البغدادي حدثنا [أبو سلمة (يعني) (١) ابن إسماعيل المنقري حدثنا أبان يعني بن يزيد العطار قال: أخبرنا قتادة] (٢) عن الحسن عن أنس بن حكيم عن أبي هريرة أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"أول ما يحاسب به العبد يوم القيامة يحاسب (بصلاته) (٣) ، فإن صلحت فقد أفلح وأنجح، وإن (فسدت) (٤) فقد خاب وخسر" (٥) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ قیامت کے دن سب سے پہلے نماز کا حساب کیا جائے گا اگر وہ پوری نکل آئی تو آدمی کامیاب وکامران ہوگا اور اگر نماز خراب ہوگئی تو وہ ناکام اور خسارے میں ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38799]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38799، ترقيم محمد عوامة 37200)
Hadith No.: 37201 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٨٠٠ - (حدثنا) (١) (مسلمة) (٢) (حدثنا) (٣) ابن الوشاء حدثنا بكار بن قتيبة القاضي حدثنا روح بن عبادة القيسي حدثنا شعبة عن عاصم الأحول قال: سمعت أبا عثمان النهدي يقول: سمعت سعد بن مالك وأبا بكرة يقولان: (سمعنا) (٤) رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"من ادعى إلى غير أبيه وهو يعلم أنه غير أبيه فإن الجنة عليه حرام" قال: وكان سعد بن مالك أول من رمى بسهمه في سبيل اللَّه عز ⦗٢٠٤⦘ وجل قال: وكان أبو (بكرة) (٥) أول من (تسور) (٦) على رسول المنذر صلى الله عليه و آله وسلم في وفد ثقيف (٧) . تم والحمد للَّه (حق حمده) (٨) (٩)
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سعد بن مالک اور حضرت ابو بکرہ فرماتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جو شخص خود کو اپنے والد کے علاوہ کسی اور کی طرف منسوب کرے، حالانکہ وہ جانتا ہو کہ اس کا باپ کوئی اور ہے جنت اس شخص پر حرام ہے۔ حضرت سعد بن مالک وہ پہلے شخص ہیں جنہوں نے اللہ کے راستہ میں تیر چلایا۔ حضرت ابو بکرہ وہ پہلے شخص ہیں جو بنو ثقیف کے وفد میں سے سب سے پہلے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38800]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38800، ترقيم محمد عوامة 37201)
Hadith No.: 38596 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٥٩٦ - حدثنا الفضل حدثنا (١) الوليد بن جميع (قال) (٢) : (حدثتني) (٣) جدتي عن أم ورقة (ابنة) (٤) عبد اللَّه بن الحارث الأنصاري أن غلاما لها وجارية غماها وقتلاها في إمارة عمر، وإنهما هربا، فأتي بهما عمر فصلبهما فكانا أول مصلوبين بالمدينة (٥) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ولید بن جمیع کہتے ہیں کہ میری دادی نے مجھ سے بیان کیا کہ حضرت ورقہ بنت عبد اللہ بن حارث کے ایک غلام اور ان کی ایک باندی نے مل کر انہیں قتل کیا اور بھاگ گئے۔ پھر انہیں پکڑ کر حضرت عمر کے پاس لایا گیا تو آپ نے ان دونوں کو سولی پر چڑھا دیا۔ مدینہ میں ان دونوں کو سب سے پہلے سولی پر چڑھایا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38596]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38596، ترقيم محمد عوامة 37000)