☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سب سے پہلے کون سا عمل کس نے کیا؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأوائل← سب سے پہلے کون سا عمل کس نے کیا؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 320
صفحہ 15 از 16
حدیث نمبر: 37163 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٧٦٠ - حدثنا وكيع حدثنا (عبيد اللَّه) (١) بن أبي زياد عن أبي الطفيل] (٢) عامر ابن واثلة: سألت ابن عباس عن السعي بين (الصفا) (٣) والمروة فقال: (أول) (٤) (من) (٥) فعله إبراهيم (٦) (٧) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عامر بن واثلہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے صفا اور مروہ کے درمیان سعی کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ حضرت ابراہیم نے سب سے پہلے سعی کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38760]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38760، ترقيم محمد عوامة 37163)
حدیث نمبر: 37164 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٧٦١ - حدثنا (١) بكر بن عبد الرحمن حدثنا عيسى (بن) (٢) المختار عن محمد ابن أبي ليلى عن حبيب عن سعيد بن جبير أنه قال: أول زمرة (تدخل) (٣) الجنة الذين يحمدون اللَّه في السراء والضراء.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ جنت میں سب سے پہلے وہ لوگ داخل ہوں گے جو خوشی اور تکلیف ہر حال میں اللہ کی تعریف کرتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38761]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38761، ترقيم محمد عوامة 37164)
حدیث نمبر: 37165 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٧٦٢ - حدثنا أسود حدثنا حماد بن سلمة عن علي بن زيد عن أبي حُرَّة الرقاشي عن عمه قال: كانت (آخذًا) (١) بزمام ناقة رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم في أوسط أيام التشريق أذود عنها الناس، فقال:"يا أيها الناس، ألا إن كل مال وماثرة كانت في الجاهلية تحت قدمي هذه إلى يوم القيامة، وإن أول دم موضوع: دم ربيعة بن الحارث ابن عبد المطلب، وإن اللَّه قضى أن أول ربا موضوع: ربا العباس بن عبد المطلب، لكم رؤوس أموالكم لا تظلمون ولا تظلمون" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو حرہ رقاشی اپنے چچا سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے ایام تشریق میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اونٹنی کی لگام کو تھاما ہوا تھا اور لوگوں کو اس سے دور کررہا تھا۔ آپ نے خطبہ دیا اور فرمایا کہ اے لوگو! ہر مال اور ہر نشان جو جاہلیت میں تھا وہ قیامت تک کے لئے میرے قدموں کے نیچے ہے۔ سب سے پہلا خون جو معاف کیا گیا وہ ربیعہ بن حارث بن عبد المطلب کا خون ہے۔ اور اللہ تعالیٰ نے فیصلہ فرمایا ہے کہ پہلا سود جو معاف ہوا ہے وہ عباس بن عبد المطلب کا سود ہے۔ تمہارے لئے تمہارے پورے پورے مال ہیں، نہ تم ظلم کرو گے نہ تم پر ظلم کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38762]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38762، ترقيم محمد عوامة 37165)
حدیث نمبر: 37166 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٧٦٣ - حدثنا أبو أسامة قال: حدثنا حماد بن سلمة عن علي بن زيد عن أبي نضرة قال: خطبنا ابن عباس بالبصرة فقال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"أنا أول من تنشق عنه الأرض ولا فخر" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بصرہ میں خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ سب سے پہلے میری قبر کھولی جائے گی اور مجھے اس پر کوئی فخر نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38763]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38763، ترقيم محمد عوامة 37166)
حدیث نمبر: 37167 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٧٦٤ - حدثنا الأحمر عن الأعمش عن إبراهيم قال: كان عمر أول شيء يقع منه إلى الأرض (ركبتاه) (١) (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ نماز میں حضرت عمر سب سے پہلے اپنے گھٹنے زمین پر رکھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38764]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38764، ترقيم محمد عوامة 37167)
حدیث نمبر: 37168 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٧٦٥ - حدثنا يحيى بن يمان عن أشعث عن جعفر عن سعيد بن جبير ﴿خُلِقَ الْإِنْسَانُ مِنْ عَجَلٍ﴾ قال: خلق آدم ﵊ ثم نفخ فيه الروح وأول ما نفخ في ركبتيه فذهب ينهض فقال: ﴿خُلِقَ الْإِنْسَانُ مِنْ عَجَلٍ﴾ [الأنبياء: ٣٧] .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر قرآن مجید کی آیت { خُلِقَ الإِنْسَاْن مِنْ عَجَلٍ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ آدم (علیہ السلام) کو پیدا کیا گیا، پھر ان میں روح پھونکی گئی، جب ان کے گھٹنوں میں روح پھونکی گئی تو وہ اٹھ کر کھڑے ہونے لگے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ { خُلِقَ الإِنْسَان مِنْ عَجَلٍ }۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38765]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38765، ترقيم محمد عوامة 37168)
حدیث نمبر: 37169 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٧٦٦ - حدثنا يحيى بن آدم حدثنا زهير عن أبي إسحاق عن الأسود عن ابن مسعود أول سورة قرأها رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (على الناس) (١) : ﴿وَالنَّجْمِ﴾ (٢) (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن مسعود فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جو سورت سب سے پہلے پڑھی وہ سورة والنجم تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38766]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38766، ترقيم محمد عوامة 37169)
حدیث نمبر: 37170 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٧٦٧ - حدثنا أبو الأحوص عن منصور عن مجاهد كان يقال: الصبر عند أول صدمة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ کہا جاتا تھا کہ صبر صدمے کے شروع میں ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38767]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38767، ترقيم محمد عوامة 37170)
حدیث نمبر: 37171 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٧٦٨ - حدثنا يزيد عن شعبة عن قتادة عن الحسن قال: أول من عرف ⦗١٩٢⦘ بالبصرة ابن عباس (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ بصرہ کا تعارف سب سے پہلے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کرایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38768]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38768، ترقيم محمد عوامة 37171)
حدیث نمبر: 37172 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٧٦٩ - حدثنا شريك عن أبي إسحاق عن هنيدة بن خالد الخزاعي قال: أول رأس أهدي في الإسلام: رأس عمرو بن الحَمِق أهدي إلى (معاوية) (١) (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ہنیدہ بن خالد خزاعی کہتے ہیں کہ اسلام میں سب سے پہلا سر جو بھیجا گیا وہ عمرو بن حمق کا سر تھا، جو حضرت معاویہ کی طرف بھیجا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38769]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38769، ترقيم محمد عوامة 37172)
حدیث نمبر: 37173 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٧٧٠ - حدثنا الفضل حدثنا أبو إسرائيل قال: أخبرني بعض أصحابنا أن طلحة كان أول من بايع عليًا، فرآه أعرابي فقال: أمر لا يتم (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو اسرائیل کہتے ہیں کہ مجھے کسی نے بتایا کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ہاتھ پر سب سے پہلے حضرت طلحہ نے بیعت کی۔ انہیں ایک دیہاتی نے دیکھا تو کہا کہ یہ کام پورا نہیں ہوگا۔ فضل کہتے ہیں کہ میں نے ابو اسرائیل سے کہا کہ یہ کس وجہ سے کہا؟ انہوں نے فرمایا کہ ان کے ہاتھ کی وجہ سے۔ (حضرت طلحہ کا ہاتھ غزوہ احد میں شل ہوگیا تھا) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38770]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38770، ترقيم محمد عوامة 37173)
حدیث نمبر: 37174 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٧٧٢ - حدثنا إسحاق بن سليمان عن أبي سنان قال: حدثني شيخ عن عمرو ابن مرة قال: أول من شَرّط الشُرَط عمرو بن العاص، فلما مرض مرضه الذي مات فيه أرسل إلى شرطه فقال: خذوا سلاحكم (وكراعكم) (١) وائتوني، فلما أتوه قال: إني إنما كنت أعدكم لمثل هذا اليوم، فهل تستطيعون أن تردوا عني شيئًا مما أنا فيه، فقالوا: سبحان اللَّه، تقول هذا وقد كان رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يستشيرك ويؤمرك على الجيوش، (فقال) (٢) : وما يدريكم لعل رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم كان يتألفني بذلك (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن مرہ کہتے ہیں کہ سب سے پہلے پہرے داروں کی شرط حضرت عمرو بن عاص نے لگائی۔ جب وہ مرض الوفات میں مبتلا ہوئے تو انہوں نے اپنے پہرے داروں کے لئے پیغام بھجوایا کہ اپنا اسلحہ اور حفاظتی سامان لے کر میرے پاس آجاؤ۔ جب وہ آگئے تو حضرت عمرو نے فرمایا کہ کیا تم اس بات کی طاقت رکھتے ہو کہ مجھ سے اس چیز کو دور کرسکو جس کا میں شکار ہونے لگا ہوں یعنی موت کا اور میں نے تمہیں اسی دن کے لئے تو مقرر کیا تھا۔ انہوں نے کہا سبحان اللہ! آپ یہ بات فرما رہے ہیں حالانکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آپ سے مشورہ لیتے تھے اور آپ کو لشکروں کانگران بناتے تھے۔ انہوں نے فرمایا کہ تمہیں کیا معلوم؟ کیا پتہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرا دل رکھنے کے لئے ایسا کرتے ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38772]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38772، ترقيم محمد عوامة 37174)
حدیث نمبر: 37175 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٧٧٣ - حدثنا عبد الرحيم عن طلحة بن عمرو قال: سمعت عطاء يقول: أول ما نزل تحريم الخمر ﴿يَسْأَلُونَكَ عَنِ الْخَمْرِ وَالْمَيْسِرِ قُلْ فِيهِمَا إِثْمٌ كَبِيرٌ وَمَنَافِعُ لِلنَّاسِ (١) ﴾ [البقرة: ٢١٩] (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ شراب کی حرمت کے لئے سب سے پہلے یہ آیت نازل ہوئی { یَسْأَلُونَک عَنِ الْخَمْرِ وَالْمَیْسِرِ قُلْ فِیہِمَا إِثْمَ کَبِیرٌ وَمَنَافِعُ لِلنَّاسِ }۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38773]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38773، ترقيم محمد عوامة 37175)
حدیث نمبر: 37176 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٧٧٤ - حدثنا خالد بن مخلد قال: حدثني (موسى) (١) قال: أخبرني محمد بن (عمرو) (٢) بن علي عن علي بن أبي طالب قال: أول من دفن بالبقيع عثمان بن مظعون ثم اتبعه إبراهيم بن (محمد) (٣) رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے جنۃ البقیع میں حضرت عثمان بن مظعون کو دفن کیا گیا۔ پھر ان کے بعد حضرت ابراہیم بن محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دفن کیا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38774]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38774، ترقيم محمد عوامة 37176)
حدیث نمبر: 37177 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٧٧٥ - حدثنا حفص عن الأعمش عن حبيب عن أبي عبد الرحمن قال: قال عبد اللَّه: إذا رأيتم (الحدث) (١) فعليكم بالأمر الأول (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ جب تم کسی نئی چیز کو وجود میں آتا دیکھو تو پہلی چیز پر عمل کرتے رہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38775]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38775، ترقيم محمد عوامة 37177)
حدیث نمبر: 37178 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٧٧٦ - حدثنا مالك قال: حدثني سهل بن شعيب قال: حدثني فراس بن يحيى قال: أصبت (في) (١) سجن الحجاج ورقًا منقوطا بالنحو، وكان أول نقط رأيته، فأتيت به الشعبي فأريته إياه فقال: اقرأ عليه ولا تنقطه بيدك.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت فراس بن یحییٰ کہتے ہیں کہ میں نے حجاج کے قید خانے میں ایک صفحہ دیکھا جس پر نقطے لگائے گئے تھے۔ وہ پہلے نقطے تھے جو میں نے دیکھے۔ میں وہ ورق لے کر حضرت شعبی کے پاس آیا اور انہیں دکھایا تو انہوں نے فرمایا کہ اپنی طرز پر چلتے رہو اور اپنے ہاتھ سے نقطے نہ لگاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38776]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38776، ترقيم محمد عوامة 37178)
حدیث نمبر: 37179 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٧٧٧ - حدثنا محمد بن (عبيد) (١) حدثنا محمد بن إسحاق عن عبد اللَّه بن ⦗١٩٤⦘ أبي بكر وابن أبي نجيح قالا: (أول) (٢) من سن الصلاة عند القتل خبيب (بن) (٣) عدي (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن ابی بکر اور حضرت ابن ابی نجیح فرماتے ہیں کہ قتل کے وقت نماز پڑھنے کا دستور سب سے پہلے حضرت خبیب بن عدی نے شروع کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38777]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38777، ترقيم محمد عوامة 37179)
حدیث نمبر: 37180 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٧٧٨ - حدثنا يزيد حدثنا هشام عن محمد قال: كان أول من ظاهر في الإسلام (١) خويلة فظاهر منها فاتت النبي صلى الله عليه و آله وسلم فأخبرته فأرسل إليه (ونزل) (٢) القرآن: ﴿قَدْ سَمِعَ اللَّهُ قَوْلَ الَّتِي تُجَادِلُكَ فِي زَوْجِهَا﴾ [المجادلة: ١] (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد فرماتے ہیں کہ اسلام میں سب سے پہلا ظہار حضرت خویلہ کے ساتھ کیا گیا۔ وہ ظہار کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں، سارا واقعہ عرض کیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے خاوند کو بلایا۔ اور قرآن مجید کی یہ آیات نازل ہوئیں { قَدْ سَمِعَ اللَّہُ قَوْلَ الَّتِی تُجَادِلُک فِی زَوْجِہَا } [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38778]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38778، ترقيم محمد عوامة 37180)
حدیث نمبر: 37181 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٧٧٩ - حدثنا يزيد (حدثنا) (١) أبو شيبة عن الحكم قال: أول من عرف بالكوفة ابن الزبير.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ کوفہ کا سب سے پہلے تعارف حضرت ابن زبیر نے کرایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38779]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38779، ترقيم محمد عوامة 37181)
حدیث نمبر: 37182 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٧٨٠ - حدثنا وكيع عن أبي شبيب عن عكرمة عن ابن عباس أن عمر كاتب (عبدًا له) (١) يكنى أبا أمية، فجاءه (بنجمه) (٢) حين حل (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے اپنے ابو امیہ نامی غلام کو مکاتب بنایا۔ اس نے اپنا بدل کتابت ادا کیا۔ حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ یہ اسلام میں ادا کیا جانے والا پہلا بدل کتابت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38780]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38780، ترقيم محمد عوامة 37182)