☽ 18 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
(باب أول ما فعل ومن فعله)
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الأوائل← (باب أول ما فعل ومن فعله)
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 320
صفحة 13 من 16
حديث رقم: 37123 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٧٢٠ - حدثنا يزيد عن أشعث عن أبي إسحاق أن عليًا قال: أول الوضوء المضمضة والاستنشاق (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ وضو کا پہلا حصہ کلی اور ناک میں پانی ڈالنا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38720]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38720، ترقيم محمد عوامة 37123)
حديث رقم: 37124 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٧٢١ - حدثنا ابن مبارك عن معمر عن الزهري قال: أرى أن يترك البيع عند الأذان الأول، أحدثه عثمان ﵁ (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ پہلی اذان کے وقت بیع کو ترک کردیا جائے۔ یہ اذان حضرت عثمان نے شروع کرائی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38721]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38721، ترقيم محمد عوامة 37124)
حديث رقم: 37125 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٧٢٢ - حدثنا وكيع حدثنا الأعمش عن أبي صالح عن كعب قال: بدأ اللَّه تعالى بخلق السماوات يوم (الأحد) (١) فالأحد (والأثنان) (٢) والثلاثاء والأربعاء والخميس والجمعة وجعل كل يوم ألف سنة.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت کعب فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے زمین و آسمان کی تخلیق کا مرحلہ اتوار کے دن شروع فرمایا، اتوار، پیر، منگل، بدھ، جمعرات اور جمعہ۔ اور ہر دن کو ایک ہزار سال کے برابر بنایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38722]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38722، ترقيم محمد عوامة 37125)
حديث رقم: 37126 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٧٢٣ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن عبد اللَّه بن مرة عن مسروق عن عبد اللَّه قال: قال النبي صلى الله عليه و آله وسلم:"لا تقتل نفس ظلمًا إلا كان على ابن آدم الأول كفل من دمها؛ لأنه كان أول من سن القتل" (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ جب بھی کسی جان کو ظلماً قتل کیا جائے گا آدم کے بیٹے کی گردن پر اس کا گناہ ہوگا کیونکہ اسی نے سب سے پہلے اس جرم کی بنیاد ڈالی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38723]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38723، ترقيم محمد عوامة 37126)
حديث رقم: 37127 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٧٢٤ - حدثنا كثير عن جعفر عن ميمون لما نزلت هذه الآية: ﴿وَالَّذِينَ يَرْمُونَ الْمُحْصَنَاتِ ثُمَّ لَمْ يَأْتُوا بِأَرْبَعَةِ شُهَدَاءَ فَاجْلِدُوهُمْ ثَمَانِينَ جَلْدَةً وَلَا تَقْبَلُوا لَهُمْ شَهَادَةً أَبَدًا﴾ [النور: ٤] ، قال رجل: أن رأى رجل في أهله ما يكره (فذهب) (١) (٢) يجمع أربعة فرغ الرجل من حاجته، وإن ذكر ذلك جلد، ولم (تقبل) (٣) له شهادة، وكان من الفاسقين، فانزلت آية التلاعن، فكان ذلك الرجل الذي قال ما قال (أول) (٤) من ابتلي بهذا، ونزلت آية التلاعن (٥) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت میمون فرماتے ہیں کہ جب قرآن مجید کی یہ آیت نازل ہوئی { وَالَّذِینَ یَرْمُونَ الْمُحْصَنَاتِ ثُمَّ لَمْ یَأْتُوا بِأَرْبَعَۃِ شُہَدَائَ فَاجْلِدُوہُمْ ثَمَانِینَ جَلْدَۃً وَلاَ تَقْبَلُوا لَہُمْ شَہَادَۃً أَبَدًا } تو ایک آدمی نے کہا کہ اگر کوئی آدمی اپنی بیوی کو ایسی حالت میں دیکھے جو اس کے لئے ناقابل برداشت ہو تو کیا وہ جاکر چار آدمی جمع کرنے لگ جائے۔ اتنے میں وہ آدمی اپنے کام سے فارغ ہوجائے گا۔ اور اگر وہ اس بات کا ذکر کرے تو اسے کوڑے بھی پڑیں گے، اس کی گواہی بھی قبول نہیں کی جائے گی اور وہ فاسقوں میں سے بھی ہوجائے گا؟ اس پر لعان کی آیت نازل ہوئی۔ وہ آدمی جس نے یہ بات کی تھی وہی لعان کے حکم میں سب سے پہلے مبتلا ہوا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38724]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38724، ترقيم محمد عوامة 37127)
حديث رقم: 37128 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٧٢٥ - حدثنا سهل عن عمرو عن الحسن قال: أول من مات آدم.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے انسان جن کا انتقال ہوا وہ حضرت آدم تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38725]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38725، ترقيم محمد عوامة 37128)
حديث رقم: 37129 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٧٢٦ - حدثنا وكيع حدثنا إسرائيل عن جابر عن أبي جعفر أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم كان ينزل الأبطح أول ما يقدم (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب تشریف لاتے تو سب سے پہلے وادی ابطح میں قیام فرماتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38726]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38726، ترقيم محمد عوامة 37129)
حديث رقم: 37130 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٧٢٧ - حدثنا ابن مسهر عن محمد بن عمرو عن أبي سلمة عن عائشة عن فاطمة أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال لها:"أنت أول أهلي لحوقا بي فضحكت لذلك" (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت فاطمہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا کہ تم سب سے پہلے مجھے آملو گی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی یہ بات سن کر میں مسکرا دی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38727]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38727، ترقيم محمد عوامة 37130)
حديث رقم: 37131 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٧٢٨ - حدثنا أبو الأحوص عن مغيرة عن إبراهيم قال: كان عبد اللَّه لا يقنت في الفجر (١) ، (وأول من قنت فيها علي) (٢) وكانوا يرون أنه إنما فعل ذلك ⦗١٨٢⦘ (لأنه) (٣) كان محاربا (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ فجر کی نماز میں دعاء قنوت نہیں پڑھتے تھے۔ یہ سب سے پہلے حضرت علی رضی اللہ عنہ نے پڑھنا شروع کی۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے دعاء قنوت اس لئے پڑھنا شروع کی کیونکہ وہ جنگ کرنے والے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38728]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38728، ترقيم محمد عوامة 37131)
حديث رقم: 37132 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٧٢٩ - حدثنا أبو أسامة عن الفزاري عن الأوزاعي قال: الإقامة أول الصلاة.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت اوزاعی فرماتے ہیں کہ اقامت نماز کا اول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38729]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38729، ترقيم محمد عوامة 37132)
حديث رقم: 37133 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٧٣٠ - حدثنا شيخ لنا عن جعفر عن أبيه قال: أول من جعل مدي حنطة في زكاة الفطر عدل صاع من تمر عثمان بن عفان (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ صدقہ فطر میں گندم کے دو مد کو کھجور کے ایک صاع کے برابر سب سے پہلے حضرت عثمان نے قرار دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38730]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38730، ترقيم محمد عوامة 37133)
حديث رقم: 37134 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٧٣١ - حدثنا الثقفي عن يونس عن الحسن أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"أنا سيد ولد آدم، وأول من تنشق عنه الأرض وأول شافع" (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حسن سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ میں اولاد آدم کا سردار ہوں۔ سب سے پہلے میری قبر کھولی جائے گی اور میں پہلا سفارش کرنے والا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38731]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38731، ترقيم محمد عوامة 37134)
حديث رقم: 37135 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٧٣٢ - حدثنا ابن علية عن يونس عن ابن سيرين قال: (نبئت) (١) أن أول جدة أطعمت مع ابنها: أم الأب (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ وہ پہلی جدہ جسے اس کے بیٹے ساتھ میراث میں حصہ دیا گیا وہ ایک دادی تھی۔ (جسے اپنے بیٹے کے ہوتے ہوئے میراث میں سے سدس دیا گیا) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38732]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38732، ترقيم محمد عوامة 37135)
حديث رقم: 37136 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٧٣٣ - حدثنا السهمي حدثنا حميد قال: سألت الحسن: من أول من خطب قبل الصلاة؟ فقال: عثمان بن عفان صلى بالناس ثم خطبهم فرأى ناسًا كثيرًا لم يدركوا الصلاة، ففعلوا ذلك (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حمید کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن سے سوال کیا کہ سب سے پہلے نماز سے پہلے کس نے خطبہ دیا؟ انہوں نے فرمایا کہ حضرت عثمان بن عفان نے، انہوں نے لوگوں کو نماز پڑھائی، پھر خطبہ دیا، پھر انہوں نے بہت سے لوگوں کو دیکھا کہ انہیں نماز نہیں ملی تھی تو پھر انہوں نے ایسا کیا۔ اور بعد کے خلفاء نے بھی ایسا کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38733]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38733، ترقيم محمد عوامة 37136)
حديث رقم: 37137 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٧٣٤ - حدثنا يزيد والسهمي (عن حميد) (١) عن أنس عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"أول أشراط الساعة نار (تحشر) (٢) الناس من المشرق إلى المغرب، وأما أول طعام ⦗١٨٣⦘ يأكله أهل الجنة (فزيادة) (٣) كبد حوت" (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت انس سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ قیامت کی سب سے پہلی علامت ایک آگ ہوگی جو مشرق سے مغرب کی طرف ظاہر ہوگی۔ اور پہلا کھانا جو اہل جنت کھائیں گے وہ مچھلی کا جگر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38734]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38734، ترقيم محمد عوامة 37137)
حديث رقم: 37138 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٧٣٥ - حدثنا ابن بشر قال: حدثنا محمد بن عمرو حدثنا عبد الجليل بن عطية رفعه قال: أول ما يسأل عنه العبد عن صلاته (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد الجلیل بن عطیہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ قیامت کے دن سب سے پہلے بندے کی نماز کے بارے میں سوال کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38735]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38735، ترقيم محمد عوامة 37138)
حديث رقم: 37139 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٧٣٦ - حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: قلت لعطاء: القنوت في شهر رمضان؟ قال: عمر أول من قنت، قلت: النصف (الآخر) (١) أجمع قال: نعم (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے سوال کیا کہ رمضان میں قنوت کا کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ سب سے پہلے حضرت عمر نے رمضان میں قنوت پڑھی۔ میں نے پوچھا کہ دوسرے نصف میں سارے کے سارے میں؟ انہوں نے کہا جی ہاں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38736]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38736، ترقيم محمد عوامة 37139)
حديث رقم: 37140 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٧٣٧ - (١) حدثنا ابن إسحاق عن عياض بن دينار مولى ليث عن أبي هريرة سمعته يقول قال: أبو القاسم صلى الله عليه و آله وسلم:"أول (زمرة) (٢) يدخلون الجنة من أمتي على صورة (القمر) (٣) ليلة البدر، ثم التي تليها على أشد نجم في السماء (إضاءة) (٤) " (٥) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ میری امت کی سب سے پہلی جماعت جو جنت میں داخل ہوگی ان کے چہرے چودہویں رات کے چاند کی طرح ہوں گے۔ پھر جو لوگ ان کے بعد داخل ہوں گے ان کے چہرے ستاروں کی طرح چمک رہے ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38737]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38737، ترقيم محمد عوامة 37140)
حديث رقم: 37141 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٧٣٨ - حدثنا ابن نمير عن زكريا عن فواس عن عامر عن مسروق عن عائشة عن فاطمة أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال لها:"إنك أول أهل (بيتي) (١) لحوقا بي، ونعم (السلف) (٢) أنا لك" (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت فاطمہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا تم سب سے پہلے مجھ سے آملو گی اور میں تمہارے لئے بہترین سلف ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38738]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38738، ترقيم محمد عوامة 37141)
حديث رقم: 37142 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٧٣٩ - حدثنا محمد بن مصعب عن الأوزاعي عن الزهري عن عروة عن عائشة قالت: فوض اللَّه الصلاة أول ما فوضها ركعتين، ثم أتمها للحاضر، وأقرت صلاة السفر على الفريضة (الأولى) (١) (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے سب سے پہلے نماز میں دو رکعتیں فرض فرمائیں۔ پھر مقیم کے لئے چار رکعتیں ہوگئیں اور سفر کی نماز پہلے فریضے کے مطابق ہی رکھی گئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38739]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38739، ترقيم محمد عوامة 37142)