☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سب سے پہلے کون سا عمل کس نے کیا؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأوائل← سب سے پہلے کون سا عمل کس نے کیا؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 320
صفحہ 12 از 16
حدیث نمبر: 37103 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٧٠٠ - حدثنا أبو أسامة عن عوف عن يزيد الفارسي عن ابن عباس عن عثمان: كانت الأنفال من الأوائل مما أنزل بالمدينة، وكانت براءة من آخر ما أنزل من القرآن (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عثمان فرماتے ہیں کہ سورة الانفال مدینہ منورہ میں نازل ہونے والی ابتدائی سورتوں میں سے تھی اور سورة التوبۃ قرآن مجید کی نازل ہونے والے آخری سورتوں میں سے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38700]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38700، ترقيم محمد عوامة 37103)
حدیث نمبر: 37104 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٧٠١ - حدثنا معاوية (بن) (١) هشام حدثنا قيس عن سلمة بن كهيل عن أبي صادق عن عَلِيم عن سلمان قال: أول هذه الأمة ورودا على (نبيها) (٢) أولها إسلامًا علي بن أبي طالب (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سلمان فارسی فرماتے ہیں کہ اس امت میں سب سے پہلے اس امت کے نبی کے ساتھ ملنے والے اور سب سے پہلے اسلام لانے والے حضرت علی رضی اللہ عنہ ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38701]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38701، ترقيم محمد عوامة 37104)
حدیث نمبر: 37105 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٧٠٢ - حدثنا وكيع حدثنا سفيان عن أبيه عن أبي الضحى أن أبا بكر استنشد معدي كرب (١) وقال: ما (استنشدني) (٢) (في الإسلام أحد) (٣) قبلك (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو ضحی فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر نے معدی کرب سے شعر سننے کی فرمائش کی اور اس سے فرمایا کہ میں نے تجھ سے پہلے کسی سے شعر سننے کی فرمائش نہیں کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38702]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38702، ترقيم محمد عوامة 37105)
حدیث نمبر: 37106 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٧٠٣ - حدثنا شبابة (عن ورقاء) (١) عن (ابن) (٢) أبي نجيح عن مجاهد ﴿فِي الصُّحُفِ (الْأُولَى) (٣) ﴾ [طه: ١٣٣] ، قال: التوراة والإنجيل.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد قرآن مجید کی آیت { فِی الصُّحُفِ الأُولَی } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد تورات اور انجیل ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38703]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38703، ترقيم محمد عوامة 37106)
حدیث نمبر: 37107 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٧٠٤ - حدثنا أبو أسامة عن محمد بن عمرو سمع أبا سلمة يقول في كفارة اليمين: مد بالمد الأول.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو سلمہ قسم کے کفارے کے بارے میں فرماتے ہیں کہ یہ پہلے مد کے ساتھ ایک مد ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38704]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38704، ترقيم محمد عوامة 37107)
حدیث نمبر: 37108 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٧٠٥ - حدثنا قتيبة حدثنا ليث عن ابن عجلان عن سعيد المقبري عن أبيه عن عبد اللَّه بن سلام أنه قال في حديث ذكره: فجحد آدم فجحدت ذريته وذلك أول يوم أمر بالشهداء (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن سلام فرماتے ہیں کہ حضرت آدم نے انکار کیا تو ان کی اولاد نے بھی انکار کیا۔ اور وہ پہلا دن ہے جس دن گواہوں کو حکم دیا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38705]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38705، ترقيم محمد عوامة 37108)
حدیث نمبر: 37109 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٧٠٦ - حدثنا (سريج) (١) بن النعمان حدثنا عبد العزيز بن أبي سلمة عن صالح بن كيسان قال: أخبرنا الرقاشي عن أنس قال: لقيت الملائكة آدم وهو يطوف بالبيت فقالت: يا آدم حججت؟ فقال: نعم، قالوا: قد حججنا قبلك بألفي عام (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت آدم خانہ کعبہ کا طواف کررہے تھے تو فرشتے ان سے ملے اور کہنے لگے کہ اے آدم! تم نے حج کیا؟ انہوں نے کہا ہاں۔ فرشتوں نے کہا کہ ہم نے تم سے دو ہزار سال پہلے حج کیا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38706]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38706، ترقيم محمد عوامة 37109)
حدیث نمبر: 37110 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٧٠٧ - حدثنا يزيد أخبرنا قيس قال: رأيت شمر بن عطية استعار عمامة فأتوه بعمامة سابرية (فردها، و) (١) قال: رأيت الناس أول ما رأوا السابري قاموا إليه فحرقوه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قیس فرماتے ہیں کہ میں نے شمر بن عطیہ کو دیکھا کہ اس نے ایک عمامہ مانگا، اس کے پاس ایک سابری عمامہ لایا گیا تو اس نے واپس کردیا اور کہا کہ میں نے لوگوں کو دیکھا کہ جب انہوں نے پہلی مرتبہ سابری کو دیکھا تو اسے جلا دیا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38707]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38707، ترقيم محمد عوامة 37110)
حدیث نمبر: 37111 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٧٠٨ - حدثنا يزيد أخبرنا يحيى بن المتوكل أبو عقيل قال: حدثنا إسماعيل بن رافع عن بن لأبي سلمة عن أم سلمة أنها قالت: قال النبي صلى الله عليه و آله وسلم:"إن كان لمن (أول) (١) ما نهاني اللَّه عنه وعهد الي (بعد) (٢) عبادة الأوثان وشرب الخمر (٣) ملاحاة الرجال" (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ام سلمہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے بتوں کی پوجا اور شراب نوشی کے بعد جس چیز سے منع فرمایا اور جس کا عہد لیا مردوں کا باہم لڑائی جھگڑا اور گالی گفتار ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38708]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38708، ترقيم محمد عوامة 37111)
حدیث نمبر: 37112 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٧٠٩ - حدثنا حسين عن زائدة عن أبي حمزة عن إبراهيم: أول من جهر (بسم) (١) اللَّه (الرحمن) (٢) الرحيم: الأعراب.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے بسم اللہ الرحمن الرحیم کو بلند آواز سے دیہاتیوں نے پڑھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38709]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38709، ترقيم محمد عوامة 37112)
حدیث نمبر: 37113 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٧١٠ - حدثنا أبو أسامة عن جويبر عن الضحاك قال: أحدث الناس القيام في رمضان، وصلاة الضحى، والقنوت في الفجر، والقصص.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ضحاک فرماتے ہیں کہ لوگوں نے رمضان کے قیام، چاشت کی نماز، فجر میں قنوت اور قصہ گوئی کو ایجاد کیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38710]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38710، ترقيم محمد عوامة 37113)
حدیث نمبر: 37114 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٧١١ - حدثنا شريك عن الأعمش عن مجاهد قال: ما كان للناس (عيد) (١) (إلا) (٢) في أول النهار.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ عید کی نماز دن کے شروع میں ہوا کرتی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38711]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38711، ترقيم محمد عوامة 37114)
حدیث نمبر: 37115 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٧١٢ - حدثنا أبو معاوية عن عاصم عن (١) عباس (بن) (٢) عبد اللَّه الهاشمي ⦗١٧٨⦘ قال: أول ما خلقت المساجد أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم رأى بالقبلة نخامة فحكها، ثم أمر بالخلوق فلطخ به مكانها، فخلق الناس المساجد (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عباس بن عبد الرحمن ہاشمی فرماتے ہیں کہ مسجدوں کو سب سے پہلے خلوق لگانے کا واقعہ یہ ہوا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مسجد میں قبلہ کی جانب تھوک گری ہوئی دیکھی تو اسے صاف کرایا پھر حکم دیا کہ اس جگہ خلوق لگائی جائے، پھر اس کے بعد سے لوگوں نے مسجد میں خلوق لگانا شروع کردی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38712]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38712، ترقيم محمد عوامة 37115)
حدیث نمبر: 37116 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٧١٣ - حدثنا أبو أسامة عن محمد بن أبي حفصة عن أبي (جمرة) (١) عن ابن عباس قال: أول جمعة جمعت: جمعة بالمدينة ثم جمعة بالبحرين (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ سب سے پہلا جمعہ مدینہ میں پڑھا گیا اور پھر بحرین میں جمعہ ادا کیا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38713]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38713، ترقيم محمد عوامة 37116)
حدیث نمبر: 37117 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٧١٤ - حدثنا أبو أسامة عن (مجالد) (١) عن زياد بن علاقة عن سعد أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم أمّر عبد اللَّه بن جحش، وكان أول أمير أمر في الإسلام (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعد سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت عبد اللہ بن جحش کو امیر مقرر کیا وہ اسلام میں مقرر کئے جانے والے پہلے امیر ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38714]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38714، ترقيم محمد عوامة 37117)
حدیث نمبر: 37118 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٧١٥ - حدثنا يزيد أخبرنا سفيان بن حسين عن علي بن زيد عن أنس بن حكيم الضبي قال: قال لي أبو هريرة: إذا أتيت أهل مصرك فأخبرهم أني سمعت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"أول ما يحاسب به العبد يوم القيامة: الصلاة المكتوبة" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس بن حکیم ضبی فرماتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ نے مجھ سے فرمایا کہ جب تم اپنے شہر والوں کے پاس جاؤ تو ان کو بتانا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ قیامت کے دن بندے سے سب سے پہلے فرض نماز کا حساب کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38715]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38715، ترقيم محمد عوامة 37118)
حدیث نمبر: 37119 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٧١٦ - حدثنا يزيد أخبرنا الدستوائي عن يحيى بن أبي كثير عن عامر العقيلي عن أبيه عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"عرض علي أول ثلاثة من أمتي ⦗١٧٩⦘ يدخلون الجنة، وأول ثلاثة يدخلون النار، فأما أول ثلاثة يدخلون الجنة، فالشهيد وعبد مملوك لم يشغله رق الدنيا عن طاعة ربه، وفقير متعفف ذو عيال، وأما أول ثلاثة يدخلون النار فأمير مسلط، وذو ثروة من مال لا يؤدي حق اللَّه في ماله، وفقير فخور" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ میرے امت کے وہ پہلے تین لوگ مجھ پر پیش کئے گئے جو جنت میں جائیں گے اور وہ تین لوگ بھی پیش کئے گئے جو جہنم میں جائیں گے۔ وہ تین لوگ جو جنت میں جائیں گے ان میں سے ایک شہید ہے۔ دوسرا وہ غلام جسے اس کی آقا کی خدمت نے اس کے رب کی اطاعت سے غافل نہیں کیا اور تیسرا وہ نادار جو اہل و عیال والا ہو لیکن کسی سے سوال نہ کرے۔ اور وہ تین لوگ جو جہنم میں جائیں گے ان میں سے ایک جابر حاکم، دوسرا وہ مالدار جو مال میں سے اللہ کا حق ادا نہ کرے اور تیسرا متکبر فقری۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38716]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38716، ترقيم محمد عوامة 37119)
حدیث نمبر: 37120 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٧١٧ - حدثنا ابن بشر حدثنا أبو حيان عن أبي زرعة عن عبد اللَّه بن عمرو قال: قد حفظت من رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم حديثًا لم (أنسه) (١) بعد سمعت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"أول الآيات خروجًا طلوع الشمس من مغربها أو خروج الدابة على الناس ضحى، فأيهما ما كانت قبل صاحبتها (فالأخرى) (٢) على أَثَرِها قريبًا" (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک حدیث سنی ہے جسے میں اس وقت سے اب تک نہیں بھولا، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ قیامت کی نشانیوں میں سے ایک سورج کا مغرب سے طلوع ہونا چاشت کے وقت لوگوں پر دابۃ الارض کا نکلنا ہے۔ ان میں سے جو بھی پہلے ظاہر ہوجائے دوسری اس کے متصل بعد ظاہر ہوجائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38717]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38717، ترقيم محمد عوامة 37120)
حدیث نمبر: 37121 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٧١٨ - حدثنا حاتم حدثنا جعفر بن محمد عن أبيه عن جابر قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"أول ربا أضع ربا (عباس) (١) بن عبد المطلب" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ پہلا سود جسے میں معاف کرنے کا اعلان کرتا ہے عباس بن عبد المطلب کا سود ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38718]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38718، ترقيم محمد عوامة 37121)
حدیث نمبر: 37122 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٧١٩ - حدثنا زيد عن موسى بن عبيدة عن صدقة بن (يسار) (١) عن ابن عمر أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم حمد اللَّه (و) (٢) أثنى عليه بما هو له أهل، ثم قال:" (٣) أيها الناس إن ⦗١٨٠⦘ كل دم كان في الجاهلية فهو هدر، وأول دمائكم دم إياس بن ربيعة بن الحارث كان مسترضعًا في بني ليث فقتلته هذيل، وإن أول ربا كان في الجاهلية ربا عباس ابن عبد المطلب، وهو أول ربا أضع، لكم رؤوس أموالكم لا تظلمون ولا تظلمون" (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کی وہ حمد وثنا بیان کی جس کا وہ اہل ہے پھر فرمایا کہ اے لوگو! جاہلیت کا ہر خون رائیگاں ہے۔ پہلا خون ایاس بن ربیعہ بن حارث کا خون ہے۔ وہ بنو لیث میں بچے کو دودھ پلواتا تھا اسے ہذیل نے قتل کردیا۔ اور جاہلیت کا پہلا سود عباس بن عبد المطلب کا سود ہے یہ پہلا سود ہے جس کو میں معاف کرتا ہوں۔ تمہارے لئے تمہارے پورے پورے مال ہیں نہ تم ظلم کرو اور نہ تم پر ظلم کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38719]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38719، ترقيم محمد عوامة 37122)