☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سب سے پہلے کون سا عمل کس نے کیا؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأوائل← سب سے پہلے کون سا عمل کس نے کیا؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 320
صفحہ 10 از 16
حدیث نمبر: 37063 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٦٦٠ - حدثنا عبيد اللَّه بن موسى حدثنا إسرائيل عن إبراهيم بن مهاجر (عن مجاهد) (١) قال: إن أول من بني بابا بمكة عبد الرحمن بن سهيل، أتى عمر فقال: إن الرجل لينزل علينا ليس معه خادم فيترك نعله وناقته ثم يخرج، وإنك (تضمننا) (٢) وإنا نخاف اللصوص، فائذن لي (فأجعل بابا) (٣) ، فأذن له فتكلفت قريش فجعلوا الأبواب (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ مکہ میں سب سے پہلے عبد الرحمن بن سہیل نے دروازہ بنایا۔ وہ حضرت عمر کے پاس آئے اور ان سے عرض کیا کہ بعض اوقات ہمارے پاس ایسا مہمان بھی آتا ہے جس کے ساتھ کوئی خادم نہیں آتا۔ وہ اپنی جوتی کو اتار دیتا ہے اور سواری کو کھلا چھوڑ دیتا ہے۔ ہمیں چوروں کا خدشہ ہے، ہمیں اجازت دیجئے کہ ہم دروازہ بنالیں۔ حضرت عمر نے اجازت دے دی۔ اس کے بعد قریش نے بھی دروازے بنانا شروع کردیئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38660]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38660، ترقيم محمد عوامة 37063)
حدیث نمبر: 37064 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٦٦١ - حدثنا (عبد) (١) الوهاب الثقفي عن يونس عن الحسن قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (٢) :"الوليمة (أول يوم حق) (٣) ، والثاني معروف، وما وراء ⦗١٦٦⦘ ذلك فهو رياء" (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ولیمہ پہلے دن حق ہے، دوسرے دن نیکی ہے اور اس کے بعد ریاء ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38661]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38661، ترقيم محمد عوامة 37064)
حدیث نمبر: 37065 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٦٦٢ - حدثنا قبيصة عن سفيان عن خالد عن ابن سيرين قال: أول ما منع القاتل الميراث لمكان صاحب البقرة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے جس قاتل کو میراث سے محروم کیا گیا وہ قاتل تھا جس کی تلاش میں بنی اسرائیل نے گائے ذبح کی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38662]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38662، ترقيم محمد عوامة 37065)
حدیث نمبر: 37066 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٦٦٣ - حدثنا ابن أبي عدي عن بن عون عن (عمير) (١) بن إسحاق قال: قيل لهم يوم بدر: تسوموا فإن الملائكة قد تسومت، قال: فأول (ما) (٢) جعل الصوف ليومئذ (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عیر بن اسحاق فرماتے ہیں کہ غزوہ بدر میں سب سے پہلے اہل ایمان سے کہا گیا کہ تم بھی نشان لگا لو کیونکہ آج کے دن فرشتوں نے بھی نشان اور علامت لگائی ہے۔ بس وہ پہلا دن تھا جب صوف کو بطور علامت استعمال کیا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38663]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38663، ترقيم محمد عوامة 37066)
حدیث نمبر: 37067 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٦٦٤ - حدثنا أبو بكر الحنفي عن (كثير) (١) بن زيد المديني عن المطلب بن عبد اللَّه بن حنطب قال: لما مات عثمان بن مظعون دفنه رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم بالبقيع أول من دفن فيه، ثم قال لرجل عنده:"اذهب إلى تلك الصخرة، فأتني بها حتى أضعها عند قبره حتى أعرفه بها"، فمن مات من أهلنا دفناه عنده (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مطلب بن عبد اللہ بن حنطب فرماتے ہیں کہ جب حضرت عثمان بن مظعون کا وصال ہوگیا تو انہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بقیع میں دفن کرایا۔ وہ بقیع میں دفن ہونے والے پہلے شخص ہیں۔ پھر آپ نے اپنے پاس موجود ایک آدمی سے فرمایا کہ اس چٹان کو لے آؤ اور اس قبر کے پاس رکھ دو تاکہ میں اسے پہچان سکوں اور ہمارے اہل میں سے جس کا بیس انتقال ہوگا ہم اسے اسی کے پاس دفن کریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38664]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38664، ترقيم محمد عوامة 37067)
حدیث نمبر: 37068 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٦٦٥ - حدثنا ابن فضيل عن مطرف (عن عامر) (١) في اليوم (٢) يقول الناس إنه من رمضان، قال: فقال: لا (يصومن) (٣) إلا مع الإمام (٤) ، ( (فإنما) (٥) كانت أول الفرقة في مثل هذا) (٦) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عامر اس دن کے بارے میں جسے کے بارے میں لوگ کہیں کہ یہ رمضان ہے۔ فرماتے ہیں کہ تم صرف امام کے ساتھ ہی روزہ رکھو۔ کیونکہ پہلی جدائی انہی جیسے امور کے بارے میں ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38665]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38665، ترقيم محمد عوامة 37068)
حدیث نمبر: 37069 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٦٦٦ - حدثنا الفضل بن دكين عن أبي إسرائيل عن الحكم عن أبي سليمان (الجهني) (١) يعني زيد بن وهب عن حذيفة فذكر قتل عثمان قال: أما إنها أول الفتن (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے حضرت عثمان کی شہادت کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ پہلا فتنہ تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38666]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38666، ترقيم محمد عوامة 37069)
حدیث نمبر: 37070 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٦٦٧ - حدثنا يحيى بن آدم قال: حدثنا عمار بن (رُزيق) (١) عن الأعمش عن زيد بن وهب عن حذيفة قال أرأيتم يوم الدار كانت فتنة -يعني قتل عثمان فإنها أول الفتن وآخرها الدجال (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے اپنے ساتھیوں کو مخاطب کرکے فرمایا کہ کیا تم نے یوم الدار کو دیکھا۔ یعنی حضرت عثمان کی شہادت۔ وہ پہلا فتنہ تھا اور آخری فتنہ دجال کا ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38667]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38667، ترقيم محمد عوامة 37070)
حدیث نمبر: 37071 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٦٦٨ - حدثنا أبو أسامة عن (مجالد) (١) قال: أخبرنا عامر أن أول جد خاصم (بني) (٢) (بنيه) (٣) عمر بن الخطاب، مات ابنه وترك ابنين فخاصمهم إلى ⦗١٦٨⦘ زيد بن ثابت فرآه عمر ينظر في شأنهم فقال: من يخاصمني في ولدي، فقال زيد: إن لهم أبا دونك، فشرك بينهم (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ وہ پہلے دادا جنہوں نے اپنے پوتوں کو حاصل کرنے کے لئے جھگڑا کیا حضرت عمر بن خطاب تھے۔ ان کے صاحبزادے کا انتقال ہوا اور انہوں نے دو بیٹے چھوڑے۔ حضرت عمر ان کے حصول کا جھگڑا لے کر حضرت زید بن ثابت کے پاس گئے۔ جب انہوں نے دیکھا کہ حضرت زید ان کے خلاف فیصلہ کریں گے تو فرمایا کہ میری اولاد کے بارے میں کون میرا فریق بن سکتا ہے؟ حضرت زید نے فرمایا کہ ان کے والد آپ نہیں کوئی اور ہے۔ پھر ان کے درمیان شراکت کرادی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38668]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38668، ترقيم محمد عوامة 37071)
حدیث نمبر: 37072 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٦٦٩ - حدثنا زيد بن الحباب عن معاوية بن صالح قال: حدثني (١) أيوب (٢) أبو زيد الحمصي عن عبادة بن الوليد بن عبادة عن أبيه أنه دخل على عبادة وهو مريض فقال: سمعت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"أول شيء خلق اللَّه القلم، فقال: أجر، فجرى تلك الساعة بما هو كائن" (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ولید بن عبادہ اپنے والد کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ مرض الوفات میں ان کے پاس گئے تو انہوں نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے سب سے پہلے قلم کو پیدا کیا۔ پھر اس سے فرمایا تو چل۔ پھر قلم چلا اور اس نے قیامت تک وقوع پذیر ہونے والے تمام واقعات کو لکھ لیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38669]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38669، ترقيم محمد عوامة 37072)
حدیث نمبر: 37073 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٦٧٠ - حدثنا هشيم عن أشعث عن الزهري قال: أول من أحدث الأذان الأول يوم الجمعة (عثمان) (١) ليؤذن أهل (السوق) (٢) (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ جمعہ کی پہلی اذان حضرت عثمان نے شروع کرائی تاکہ بازار والوں کو اطلاع ہوجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38670]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38670، ترقيم محمد عوامة 37073)
حدیث نمبر: 37074 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٦٧١ - حدثنا إسماعيل يعني ابن علية عن ذر عن الزهري: كان الأذان عند خروج الإمام فأحدث أمير المؤمنين عثمان التأذينة الثانية على الزوراء (ليجتمع) (١) الناس (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ اذان امام کے خروج کے وقت ہوتی تھی۔ پھر امیر المومنین حضرت عثمان نے لوگوں کو جمع کرنے کے لئے دوسری اذان کو شروع کرایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38671]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38671، ترقيم محمد عوامة 37074)
حدیث نمبر: 37075 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٦٧٢ - حدثنا أبو أسامة عن جرير بن حازم أبي النضر: سأل رجل محمد بن سيرين: ما تقول في مجالسة هؤلاء القصاص؟ قال: لا آمرك به ولا أنهاك عنه، القصص أمر محدث، (أحدثه) (١) هذا (الخلق) (٢) من الخوارج.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جریر بن حازم کہتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت محمد بن سیرین سے سے سوال کیا کہ آپ ان قصہ خوانوں کی صحبت کے بارے میں کیا فرماتے ہیں؟ انہوں نے فرمایا کہ میں نہ تو تمہیں اس کا حکم دیتا ہوں اور نہ ہی اس سے منع کرتا ہوں۔ قصہ خوانی ایک نئی چیز ہے جسے خوارج نے شروع کیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38672]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38672، ترقيم محمد عوامة 37075)
حدیث نمبر: 37076 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٦٧٣ - حدثنا (معتمر) (١) عن ليث عن مجاهد: لما خلق اللَّه آدم خلق عينيه قبل بقية جسده فقال: أي رب (أتم) (٢) بقية خلقي قبل غيبوبة الشمس فأنزل اللَّه: ﴿ (وَكَانَ) (٣) الْإِنْسَانُ عَجُولًا﴾ [الإسراء: ١١] .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ جب اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم کو پیدا کیا تو ان کی آنکھوں کو باقی جسم سے پہلے بنایا۔ انہوں نے کہا کہ اے میرے رب میری تخلیق کو سورج کے غروب ہونے سے پہلے پورا فرما۔ اسی بارے میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں { وَکَانَ الإِنْسَاْن عَجُولاً }۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38673]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38673، ترقيم محمد عوامة 37076)
حدیث نمبر: 37077 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٦٧٤ - حدثنا ابن عيينة عن حصين عن أبي مالك قال: أول آية أنزلت من براءة: ﴿انْفِرُوا خِفَافًا وَثِقَالًا﴾ [التوبة: ٤١] (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو مالک فرماتے ہیں کہ سورة التوبہ کی آیات میں سب سے پہلے یہ آیت نازل ہوئی { انْفِرُوا خِفَافًا وَثِقَالاًَ }۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38674]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38674، ترقيم محمد عوامة 37077)
حدیث نمبر: 37078 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٦٧٥ - حدثنا وكيع عن موسى بن عبيدة عن محمد بن كعب قال: خلق اللَّه الأرواح قبل أن يخلق الأجساد فأخذ ميثاقهم.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن کعب فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے جسموں سے پہلے روحوں کو پیدا کیا اور ان سے وعدہ لیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38675]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38675، ترقيم محمد عوامة 37078)
حدیث نمبر: 37079 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٦٧٦ - حدثنا ابن نمير عن حجاج عن أبي إسحاق عن الحارث قال: أول شيء يبدأ به قبل الوضوء غسل الكفين.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حارث فرماتے ہیں کہ وضو میں سب سے پہلے ہتھیلیوں کو دھونے کا حکم ہوا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38676]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38676، ترقيم محمد عوامة 37079)
حدیث نمبر: 37080 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٦٧٧ - حدثنا الفضل عن سفيان عن يحيى بن سعيد عن محمد بن المنكدر عن (عبد اللَّه) (١) بن عمرو قال: أول ما يكفأ الإسلام كما يكفأ الإناء قول الناس في القدر (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اسلام میں سب سے پہلے جس چیز سے سختی سے منع کیا گیا وہ تقدیر کے بارے میں بات کرنا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38677]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38677، ترقيم محمد عوامة 37080)
حدیث نمبر: 37081 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٦٧٨ - حدثنا يزيد عن هشام عن الحسن قال: أهل الصلاة (والحسبة) (١) من المؤذنين أول من يُكسى يومَ القيامة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ قیامت کے دن سب سے پہلے نمازیوں اور مؤذنین کو کپڑے پہنائے جائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38678]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38678، ترقيم محمد عوامة 37081)
حدیث نمبر: 37082 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٦٧٩ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن إبراهيم التيمي عن أبيه عن أبي ذر قال: قلت: يا رسول اللَّه أي مسجد وضع في الأرض (أولًا؟) (١) فقال:"المسجد الحرام" قلت: ثم أي؟ قال:"المسجد الأقصى" -يعني بيت المقدس (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو ذر فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سوال کیا کہ روئے زمین پر سب سے پہلے کون سی مسجد بنائی گئی؟ آپ نے فرمایا مسجد حرام۔ میں نے پوچھا اس کے بعد کون سی مسجد بنائی گئی؟ آپ نے فرمایا کہ مسجد اقصیٰ یعنی بیت المقدس۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38679]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38679، ترقيم محمد عوامة 37082)