☽ 17 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما ذكر عن نبينا ﷺ في الزهد
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الزهد← ما ذكر عن نبينا ﷺ في الزهد
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 129
صفحة 4 من 7
حديث رقم: 35503 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧٠٨١ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير عن موسى بن مسلم الطحان عن عمرو بن مرة عن أبي جعفر المدائني رفعه قال: يا عجبا كل العجب لمصدق بدار الخلود وهو يسعى لدار الغرور، يا عجبا كل العجب (للمختال) (١) الفخور، وإنما خلق من (نطفة) (٢) ثم يعود جيفة، وهو بين ذلك لا يدري ما يفعل به (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابوجعفر مدائنی سے روایت ہے وہ اس کو مرفوعاً بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہائے تعجب! پورا تعجب ہے اس آدمی پر جو دارالخلود … جنت … کی تصدیق کرتا ہے لیکن محنت وہ دارالغرور … دنیا … کے لیے کرتا ہے۔ ہائے تعجب! پورا تعجب ہے اس شخص پر جو فخر وتکبر کرتا ہے جبکہ وہ محض نطفہ کی پیداوار ہے پھر وہ مردار ہوجائے گا۔ اور اس دوران بھی وہ نہیں جانتا کہ اس کے ساتھ کیا کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37081]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37081، ترقيم محمد عوامة 35503)
حديث رقم: 35504 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧٠٨٢ - حدثنا وكيع عن (سفيان عن) (١) أبي سنان عن عبد اللَّه بن الحارث أن النبي ﵊ حج على رحل فاجتنح به، فقال:" (لبيك) (٢) إن العيش عيش الآخرة" (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن حارث سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حج کیا سواری پر تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس پر دونوں ہاتھوں پر اوندھا ہو کر تکیہ کی طرح سہارا کیا اور ارشاد فرمایا: میں حاضر ہوں یقینا زندگی تو آخرت کی زندگی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37082]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37082، ترقيم محمد عوامة 35504)
حديث رقم: 35505 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧٠٨٣ - حدثنا أبو الأحوص عن أبي إسحاق عن رجل من جهينة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"خير ما أعطي المؤمن (١) خلق حسن، وشر ما أعطي الرجل (قلب) (٢) سوء في صورة حسنة" (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
قبیلہ جہینہ کے ایک آدمی سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مومن کو عطا ہونے والی چیزوں میں سے بہترین چیز اچھا اخلاق ہے۔ اور آدمی کو ملنے والی چیزوں میں سے بدترین چیز خوبصورت شکل میں برا دل ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37083]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37083، ترقيم محمد عوامة 35505)
حديث رقم: 35506 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧٠٨٤ - حدثنا وكيع عن إسماعيل بن أبي خالد عن الشعبي قال: لما قدم معاذ إلى اليمن خطب الناس فحمد اللَّه وأثنى عليه وقال: (أنا) (١) (رسول) (٢) رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (٣) (إليكم) (٤) أن تعبدوا اللَّه (لا) (٥) تشركوا به شيئًا، وتقيموا الصلاة، وتؤتوا الزكاة، وإنما هو اللَّه وحده والجنة والنار (٦) ، (إقامة) (٧) فلا (ظعن) (٨) وخلود فلا موت (٩) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت شعبی سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جب حضرت معاذ یمن کی طرف تشریف لائے انہوں نے لوگوں کو خطبہ دیا پس اللہ کی تعریف کی اور ثنا بیان کی اور آپ نے فرمایا: میں تمہاری طرف اللہ کے رسول 5 کا قاصد ہوں یہ کہ تم اللہ کی عبادت کرو، اس کے ساتھ کسی بھی چیز کو شریک نہ کرو اور تم نماز کو قائم کرو اور تم زکوٰۃ کو ادا کرو۔ اس لیے کہ وہ اللہ اکیلا ہی ہے اور جنت وجہنم ٹھہرنے کی جگہ ہیں پس (وہاں سے) کوچ نہیں کرنا اور ہمیشہ کی جگہ ہے۔ پس (وہاں) موت نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37084]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37084، ترقيم محمد عوامة 35506)
حديث رقم: 35507 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧٠٨٥ - حدثنا حفص بن (غياث) (١) عن الأعمش (عن) (٢) أبي إسحاق ⦗٢٧٢⦘ عن أبي الأحوص عن عبد اللَّه قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إن الإسلام بدأ (غريبًا، وسيعود (٣) كما بدأ) (٤) ، فطوبى للغرباء قيل ومن الغرباء؟ قال: النزاع من القبائل" (٥) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بیشک اسلام نے غربت کی حالت میں ظہور و آغاز کیا تھا اور عنقریب یہ اپنے ظہور و آغاز کی حالت کی طرف عود کرے گا۔ پس غرباء کو خوشخبری ہو۔ عرض کیا گیا غرباء کون ہوں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: مختلف قبائل سے نکالے ہوئے لوگ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37085]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37085، ترقيم محمد عوامة 35507)
حديث رقم: 35508 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧٠٨٦ - حدثنا عفان قال: حدثنا عبد الرحمن بن إبراهيم قال: حدثنا العلاء عن أبيه عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إن الدين بدأ غريبا وسيعود كما كان فطوبى للغرباء" (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بیشک دین کا آغاز غربت کی حالت میں ہوا ہے اور عنقریب یہ پہلی حالت میں عود کر جائے گا۔ پس غرباء کے لیے خوشخبری ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37086]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37086، ترقيم محمد عوامة 35508)
حديث رقم: 35509 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧٠٨٧ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن يحيى بن سعيد عن إبراهيم (بن) (١) المغيرة (أو ابن) (٢) (أبي المغيرة) (٣) (قال) (٤) : قال رسول اللَّه صلى اللَّه عليه (وسلم) (٥) :"طوبى للغرباء"، قيل: ومن الغرباء؟ قال:"قوم يصلحون حين يفسد الناس" (٦) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم بن مغیرہ … یا ابن ابی مغیرہ … سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”خوشخبری ہو غرباء کے لیے“ پوچھا گیا غرباء کون ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: یہ وہ لوگ ہیں جو لوگوں کے فساد کے وقت اصلاح کرتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37087]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37087، ترقيم محمد عوامة 35509)
حديث رقم: 35510 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧٠٨٨ - حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن ليث عن مجاهد قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إن الإسلام بدأ غريبا وسيعود كما بدأ فطوبى للغرباء" (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بیشک اسلام کا آغاز غربت کی حالت میں ہوا تھا اور یہ عنقریب اپنے آغاز والی حالت کی طرف عود کرے گا۔ پس غرباء کے لیے خوش خبری ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37088]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37088، ترقيم محمد عوامة 35510)
حديث رقم: 35511 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧٠٨٩ - حدثنا بن نمير قال: حدثنا عبيد اللَّه ابن عمر عن نافع (عن) (١) ابن عمر عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"إذا مات أحدكم عرض عليه مقعده بالغداة والعشي، إن كان من أهل الجنة فمن أهل الجنة، وإن كان من أهل النار فمن أهل النار، ويقال (له) (٢) ] (٣) : هذا مقعدك حتى يبعثك اللَّه يوم القيامة" (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب تم میں سے کوئی مرجاتا ہے تو اس پر اس کا ٹھکانہ صبح وشام پیش کیا جاتا ہے۔ اگر یہ شخص اہل جنت میں سے ہے تو جنت سے ٹھکانہ پیش کیا جاتا ہے اور اگر وہ اہل جہنم میں سے ہے تو جہنم سے ٹھکانہ پیش کیا جاتا ہے اور اس کو کہا جاتا ہے یہ تیرا ٹھکانہ ہے۔ یہاں تک کہ قیامت کے دن تجھے اللہ تعالیٰ اٹھائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37089]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37089، ترقيم محمد عوامة 35511)
حديث رقم: 35512 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧٠٩٠ - حدثنا علي بن مسهر عن محمد بن عمرو عن أبي سلمة عن عائشة قالت: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (في مرضه) (١) (الذي مات فيه) (٢) :"ما فعلت الذهبُ؟" فقلت: عندي يا رسول اللَّه، قال:"ائتني بها"، فأتيته بها، وهي ما بين الخمسة إلى التسعة فجعلها في كفه، فقال: بها، ثم قال:"ما ظن محمد (٣) بها أن لو لقي اللَّه وهذه عنده، أنفقيها (يا) (٤) عائشة" (٥) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے وہ کہتی ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے اس مرض میں جس میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے وفات پائی، یہ ارشاد فرمایا: ”سونے کا کیا ہوا؟“ میں نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! وہ میرے پاس ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم اس کو میرے پاس لے آؤ۔ پس میں اس کو لے کر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور یہ پانچ سے نو کے درمیان تھا۔ چناچہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کو اپنی ہتھیلی میں رکھا اور اس کو پلٹا پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اگر یہ سونا محمد 5 کے پاس ہوتا اور وہ اللہ سے جا ملتا تو ان کے بارے محمد 5 کا خیال کیا ہوتا؟ اے عائشہ رضی اللہ عنہا! تم ان کو خرچ کردو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37090]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37090، ترقيم محمد عوامة 35512)
حديث رقم: 35513 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧٠٩١ - حدثنا حسين بن علي وأبو أسامة عن زائدة عن (عبد) (١) الملك بن عمير عن ريعي عن أم سلمة قالت: دخل (٢) علي رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم وهو ساهم الوجه، فظننت أن (ذاك) (٣) من تغير، فقلت: يا رسول اللَّه أراك ساهم الوجه، أمن علة؟ قال:"لا، ولكن السبعة الدنانير التي أتينا بها أمس نسيتها في خُصْم الفراش (٤) ، فبت ولم أقسمها" (٥) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے وہ کہتی ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میرے پاس تشریف لائے جبکہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا چہرہ مبارک متغیر تھا۔ میں نے خیال کیا کہ یہ (شاید) کسی تبدیلی کی وجہ سے ہے تو میں نے عرض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا متغیر چہرہ دیکھ رہی ہوں۔ کیا یہ کسی بیماری کی وجہ سے ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں۔ لیکن اس کی وجہ وہ سات دنانیر ہیں جو کل ہمارے پاس لائے گئے تھے۔ میں ان کو بستر کے کنارے میں (رکھ کر) بھول گیا تھا۔ پس میں نے ان کو تقسیم کیے بغیر رات گزار دی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37091]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37091، ترقيم محمد عوامة 35513)
حديث رقم: 35514 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧٠٩٢ - حدثنا محمد بن عبد اللَّه بن الزبير عن (عمر) (١) بن سعيد (بن) (٢) أبي حسين المكي قال: حدثني عبد اللَّه بن أبي مليكة عن عقبة بن الحارث قال: انصرف رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم من صلاة العصر سريعًا، فتعجب الناس من سرعته، فخرج إليهم، (فعرف الذي في وجوههم) (٣) فقال:"ذكرت تبرا في البيت عندنا فخفت أن يبيت عندنا فأمرت بقسمه" (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عقبہ بن حارث سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم (ایک مرتبہ) عصر کی نماز سے جلدی فارغ ہو کر مڑے تو لوگ آپ کی جلدی کی وجہ سے بہت متعجب ہوئے پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم لوگوں کے پاس تشریف لائے اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کے چہروں میں تعجب محسوس کیا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے اپنے ہاں گھر میں رکھا ہوا ٹکڑا (سونے وغیرہ کا) یاد آگیا تھا۔ تو مجھے اس بات کا خوف ہوا کہ وہ رات ہمارے ہاں نہ رہ جائے۔ چناچہ میں نے اس کو بانٹنے کا حکم دے دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37092]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37092، ترقيم محمد عوامة 35514)
حديث رقم: 35515 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧٠٩٣ - حدثنا ابن نمير عن فضيل بن غزوان عن نافع عن ابن عمر أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم أتى فاطمة فوجد على بابها سترا، فلم يدخل قال: وقلما كان يدخل إلا (بدأ ⦗٢٧٥⦘ بها) (١) ، فجاء عليٌّ فرآها (مهتمة) (٢) فقال: مالك؟ قالت: جاء إلي رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم فلم يدخل (عليّ) (٣) ، فأتاه عليٌّ فقال: (يا رسول اللَّه) (٤) إن فاطمة اشتد عليها أنك جئتها فلم تدخل عليها، فقال:"وما (أنا) (٥) (و) (٦) الدنيا، أو ما أنا والرقم"، قال: فذهب إلى فاطمة (فأخبرها) (٧) بقول رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم فقالت: قل لرسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم ما (تأمرني) (٨) ؟. قال:"قل لها فلترسل به إلى (بني) (٩) فلان" (١٠) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ، حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے ہاں تشریف لائے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کے دروازہ پر پردہ ڈلا ہوا دیکھا۔ تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اندر تشریف نہیں لائے۔ راوی کہتے ہیں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تشریف لاتے تو بہت کم ایسا ہوا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم حضرت فاطمہ کے ہاں پہلے نہ آتے۔ چناچہ حضرت علی رضی اللہ عنہ (جب گھر) تشریف لائے تو انہوں نے حضرت فاطمہ کو فکر مند اور مغموم دیکھا تو پوچھا تمہیں کیا ہوا ہے؟ انہوں نے جواب دیا۔ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میری طرف تشریف لائے لیکن میرے پاس اندر تشریف نہیں لائے۔ اس پر حضرت علی رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! حضرت فاطمہ پر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ عمل بہت بھاری گزرا ہے کہ آپ ان کی طرف تشریف لائے اور آپ ان کے پاس اندر داخل نہیں ہوئے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”میں اور دنیا کیسے؟“ یا فرمایا ”میں اور نقش ونگار کیسے؟“ راوی کہتے ہیں پس حضرت علی رضی اللہ عنہ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے پاس چلے گئے اور انہیں جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بات بتادی۔ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے پوچھیں کہ آپ مجھے کیا حکم دیتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: تم فاطمہ رضی اللہ عنہا سے کہو اس کو چاہیے کہ وہ اس کو بنو فلاں کے پاس بھیج دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37093]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37093، ترقيم محمد عوامة 35515)
حديث رقم: 35516 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧٠٩٤ - حدثنا ابن إدريس عن أشعث عن الحسن قال: جاء رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم إلى بيت (ابنته) (١) فاطمة، فرأى سترا (منشورًا) (٢) فرجع، قال: فأتاه علي فقال: ألم أخبر أنك أتيت ابنتك فلم تدخل، قال: فقال:"أفلم أرها سترت بيتها بنفقة في سبيل اللَّه"، فقيل للحسن: وما كان ذلك الستر؟ قال: قرام أعرابي (ثمنه) (٣) أربعة (الدراهم) (٤) ، كانت تنشره في مؤخر البيت (٥) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حسن سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ، اپنی بیٹی حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے گھر کی طرف تشریف لائے تو آپ نے پھیلا ہوا ایک پردہ دیکھا۔ پس آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم واپس ہوگئے۔ راوی کہتے ہیں پھر حضرت علی رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس حاضر ہوئے اور عرض کیا۔ مجھے یہ کیا خبر ملی ہے کہ آپ اپنی بیٹی کے ہاں تشریف لائے لیکن اندر نہیں آئے؟ راوی کہتے ہیں اس پر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں نے ان کو نہیں دیکھا کہ انہوں نے راہ خدا کے خرچہ سے اپنے گھر پر پردہ لٹکایا ہوا تھا؟“ حضرت حسن سے پوچھا گیا یہ پردہ کون سا تھا؟ انہوں نے فرمایا: دیہاتی پردہ تھا جس کی قیمت چار دراہم کی تھی۔ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا اس کو گھر کے پچھلے حصہ میں پھیلا دیتی تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37094]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37094، ترقيم محمد عوامة 35516)
حديث رقم: 35517 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧٠٩٥ - حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن هشام عن الحسن قال: كان ثمن مروط (نساء) (١) النبي صلى الله عليه و آله وسلم ستة ونحو ذلك (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حسن سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیویوں کے پردوں کی قیمت چھ (درہم) یا اس کے قریب تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37095]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37095، ترقيم محمد عوامة 35517)
حديث رقم: 35518 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧٠٩٦ - حدثنا وكيع عن أسامة (بن زيد عن ابن أبي لبيبة) (١) عن سعد قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"خير الرزق ما يكفي، وخير (الذكر) (٢) الخفي" (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سعد سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بہترین رزق وہ ہے جو کفایت کرجائے اور بہترین ذکر، ذکر خفی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37096]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37096، ترقيم محمد عوامة 35518)
حديث رقم: 35519 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧٠٩٧ - حدثنا وكيع قال: حدثنا الأعمش عن عمارة بن قعقاع عن أبي (زرعة) (١) (٢) عمرو بن (جرير) (٣) عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"اللهم اجعل رزق آل محمد قوتًا" (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے اللہ! تو آل محمد 5 کے رزق کو قوت … بقدر ضرورت … بنا دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37097]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37097، ترقيم محمد عوامة 35519)
حديث رقم: 35520 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧٠٩٨ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن (شمر) (١) عن مغيرة بن (سعد) (٢) ابن الأخرم (عن أبيه) (٣) عن عبد اللَّه قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"لا تتخذوا الضيعة فترغبوا في الدنيا"، قال عبد اللَّه: (و) (٤) براذان، ما براذان ⦗٢٧٧⦘ (و) (٥) بالمدينة (ما بالمدينة) (٦) (٧) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”زمینیں نہ بناؤ، کہ تم دنیا میں رغبت کرنے لگو۔ حضرت عبداللہ کہتے ہیں راذان، کیا ہے راذان، اور مدینہ، کیا ہے مدینہ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37098]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37098، ترقيم محمد عوامة 35520)
حديث رقم: 35521 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧٠٩٩ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير قال: حدثنا زكريا بن أبي زائدة عن محمد بن عبد الرحمن بن (سعد) (١) بن زرارة أن ابن كعب بن مالك حدثه عن (أبيه عن) (٢) النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"ما ذئبان جائعان أرسلا في غنم، بافسد لها من حرص المرء (على المال) (٣) والشرف لدينه" (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت کعب بن مالک کے بیٹے، اپنے والد کے واسطہ سے جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: دو بھوکے بھیڑیے جن کو بکریوں میں چھوڑ اگیا وہ بکریوں میں اس قدر فساد نہیں کرتے جس قدر آدمی کا مال وجاہ پر حریص ہونا اس کے دین کو خراب کرتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37099]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37099، ترقيم محمد عوامة 35521)
حديث رقم: 35522 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧١٠٠ - حدثنا سفيان بن عيينة عن محمد بن عجلان عن عياض بن عبد اللَّه عن أبي سعيد الخدري قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم وهو على المنبر:"إن أخوف ما أخاف عليكم ما يخرج اللَّه من نبات الأرض أو زهرة الدنيا"، فقام رجل فقال: يا رسول اللَّه (١) هل يأتي الخير بالشر؟ (فسكت) (٢) حتى ظننا أنه ينزل عليه وغشيه ⦗٢٧٨⦘ (بهر) (٣) وعرق، ثم قال:"أين السائل؟" ولم يرد إلا خيرًا (٤) . فقال:" (إن) (٥) الخير لا يأتي إلا بالخير، ولكن الدنيا خضرة حلوة، كل ما ينبت الربيع (يقتل) (٦) (حَبَطا) (٧) أو يلم، إلا آكلة الخضر، تأكل حتى إذا امتلأت خاصرتاها استقبلت الشمس فثلطت (٨) ، ثم بالت، ثم أفاضت (فاجترت) (٩) ، من أخذ مالا بحقه بورك فيه، ومن أخذ مالا بغير حقه كان كالذي يأكل و (لا) (١٠) يشبع" (١١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا … جبکہ آپ منبر پر تھے … ”مجھے تم پر سب سے زیادہ جس چیز کا خوف ہے وہ یہ ہے جس کو اللہ تعالیٰ زمین کے نباتات میں یا زندگی کی رنگینی میں نکالیں گے۔ اس پر ایک آدمی کھڑا ہوا اور اس نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! کیا خیر بھی شر لاتا ہے؟ پس آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم خاموش ہوگئے۔ یہاں تک کہ ہمیں یہ گمان ہوا کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر وحی نازل ہو رہی ہے۔ اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر پسینہ اور کپکپی ظاہر ہوگئی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سوال کرنے والا کہاں ہے؟ اس نے خیر کا ہی ارادہ کیا تھا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”یقینا خیر تو خیر ہی لاتی ہے لیکن یہ دنیا سرسبز اور میٹھی ہے۔ وہ پودے جو بہار میں اگتے ہیں وہ پیٹ کو خوب بھر لینے والے جانوروں کو یا تو مار ڈالتے ہیں یا مارنے کے قریب کردیتے ہیں، سوائے سبزہ کھانے والے ان جانوروں کے جو پیٹ کے معمولی بھر جانے کے بعد دھوپ میں چلے جاتے ہیں، جگالی کرتے ہیں، غذا کو نرم و ہضم کرتے ہیں، پاخانہ کرتے ہیں اور پھر کھانے کے لیے دوبارہ آجاتے ہیں۔ جو شخص مال کو اس کے حق کے ساتھ لیتا ہے تو اس کے لیے اس مال میں برکت دی جاتی ہے اور جو شخص مال کو اس کے حق کے بغیر لیتا ہے تو اس کی مثال اس شخص کی طرح ہے جو کھاتا ہے لیکن سیر نہیں ہوتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37100]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37100، ترقيم محمد عوامة 35522)