☽ 14 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما ذكر عن نبينا ﷺ في الزهد
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الزهد← ما ذكر عن نبينا ﷺ في الزهد
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 129
Page 1 of 7
Hadith No.: 35443 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧٠١٩ - (حدثنا أبو بكر بن أبي شيبة قال) (١) : حدثنا معاوية بن هشام قال: حدثنا سفيان عن بعض (المدنيين) (٢) عن عطاء بن يسار قال: تعرضت الدنيا للنبي صلى الله عليه و آله وسلم فقال:"إني لست (أريدك) (٣) "، قالت: إن لم تردني (فسيريدني) (٤) غيرك (٥) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عطاء بن یسار کہتے ہیں: نبی اکرم 5 کی خدمت میں دنیا (کی غیرضروری مادی نعمتیں) پیش ہوئیں تو آپ e نے فرمایا: یقینا مجھے تمہاری کوئی خواہش نہیں ہے۔ تو اس نے کہا: اگر آپ کو میری خواہش نہیں ہے تو عنقریب آپ کے سوا دیگر لوگ میری خوہش کریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37019]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37019، ترقيم محمد عوامة 35443)
Hadith No.: 35444 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧٠٢٠ - حدثنا وكيع عن المسعودي عن عمرو بن مرة عن إبراهيم عن علقمة عن عبد اللَّه قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إنما مثلي ومثل الدنيا كمثل (راكب) (١) قال في ظل شجرة في يوم (صائف) (٢) ثم راح وتركها" (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ کہتے ہیں: رسول اللہ e نے فرمایا: میری اور دنیا کی مثال ایسی ہے جیسے کوئی سوار سخت گرم دن میں کسی درخت کے نیچے رکے، پھر اسے چھوڑ کر (اپنی اصل منزل کی جانب) چل دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37020]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37020، ترقيم محمد عوامة 35444)
Hadith No.: 35445 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧٠٢١ - حدثنا أبو معاوية عن ليث عن مجاهد عن ابن عمر قال: أخذ النبي صلى الله عليه و آله وسلم بيدي أو ببعض جسدي فقال لي:"يا عبد اللَّه بن عمر كن (في الدنيا) (١) غريبا أو عابر سبيل، وعد نفسك في أهل القبور" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مجاھد سے مروی ہے کہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: حضور اکرم e نے میرا ہاتھ۔ یا مجھے۔ پکڑا اور مجھ سے فرمایا: اے عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کسی پردیسی یا راہ رو کی مانند زندگی گزار، اور خود کو اہل قبور میں شمار کر۔ حضرت مجاہد فرماتے ہیں: (یہ روایت بیان کرنے کے بعد) حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: جب صبح ہوجائے تو تم آئندہ شام کے بارے میں مت سوچو اور جب شام ہوجائے تو تم آئندہ صبح کے بارے میں مت سوچو۔ اور اپنی موت (کے آنے) سے پہلے اپنی زندگی سے فائدہ اٹھا لو، اور اپنی بیماری (کے آنے) سے پہلے اپنی صحت سے نفع اٹھا لو، کیونکہ یقینا تم نہیں جانتے کہ کل تمہارا کیا نام ہوگا (زندہ یا مردہ)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37021]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37021، ترقيم محمد عوامة 35445)
Hadith No.: 35446 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧٠٢٣ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن أبي السفر عن عبد اللَّه بن عمرو قال: مر عليَّ رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم ونحن نصلح خصا لنا فقال:"ما هذا؟" قلت: خص (١) لنا وها نصلحه، فقال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"ما أرى الأمر إلا أعجل من ذلك" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ e کا ہمارے پاس سے گزر ہوا تو ہم اپنے جھونپڑے کو درست کر رہے تھے۔ آپ e نے دریافت فرمایا: یہ کیا ہے؟ میں نے عرض کیا: ہمارا جھونپڑا ہے جسے ہم ٹھیک کر رہے ہیں۔ تو آپ e نے فرمایا: امر (قیامت یا موت) تو اس (کے صحیح ہونے) سے بھی پہلے آجانے والا ہے (لہذا اس کی تیاری کے لئے اپنے اعمال کی اصلاح اور درستی کی بھی فکر کرنی چاہئے)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37023]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37023، ترقيم محمد عوامة 35446)
Hadith No.: 35447 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧٠٢٤ - حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن إسماعيل بن أبي خالد عن قيس قال: سمعت مُسْتَوْرِدًا (أخا بني) (١) (فهر) (٢) يقول: سمعت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"واللَّه ما الدنيا في الآخرة إلا كما يضع أحدكم إصبعه في اليم ثم يرفعها فلينظر بم يرجع" (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مستورد جو کہ بنی فہر سے تعلق رکھتے ہیں کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ e کو فرماتے ہوئے سنا: اللہ تعالیٰ کی قسم آخرت (کے مقابلے) میں (دنیا کی مثال) ایسی ہے جیسے تم میں سے کوئی اپنی انگلی کو دریا میں ڈبو کر نکال لے، پھر دیکھے کہ (اس دریا کے پانی میں سے اس کی انگلی کے ساتھ لگ کر) کتنا نکلا ہے (بس جو حیثیت دریا کے پانی کے مقابلے میں انگلی پر لگے ہوئے پانی کی ہے وہی حیثیت آخرت کے مقابلے میں دنیا کی ہے)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37024]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37024، ترقيم محمد عوامة 35447)
Hadith No.: 35448 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧٠٢٥ - حدثنا وكيع عن إسماعيل عن قيس عن المستورد عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم مثله، إلا أنه لم يقل: (ثم) (١) يرفعها (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مستور د سے ایک اور روایت بھی اسی طرح کی منقول ہے لیکن اس میں ”نکال لے“ کے الفاظ نہیں ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37025]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37025، ترقيم محمد عوامة 35448)
Hadith No.: 35449 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧٠٢٦ - حدثنا عبدة بن سليمان عن هشام بن عروة عن أبيه عن عائشة (قالت) (١) : كان (أوساد) (٢) رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (٣) يتكئ عليه من أدم حشوه ليف (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: جس تکیہ پر رسول اللہ e ٹیک لگایا کرتے تھے وہ چمڑے کا تھا جس میں کھجور کی چھال بھری ہوئی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37026]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37026، ترقيم محمد عوامة 35449)
Hadith No.: 35450 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧٠٢٧ - حدثنا سفيان ابن عيينة عن عمرو (عن) (١) يحيى بن جعدة قال: عاد ناس من أصحاب رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم خبابا فقالوا: أبشر أبا عبد اللَّه، ترد على محمد ﵊ الحوض، فقال: كيف بهذا وهذه أسفل البيت وأعلاه وقد قال لنا رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إنما يكفي أحدكم من الدنيا كقدر زاد الراكب" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت یحییٰ بن جعدہ کہتے ہیں: رسول اللہ e کے چند صحابہ کرام حضرت خباب رضی اللہ عنہ کی عیادت کے لئے تشریف لے گئے تو ان سے کہا: اے ابو عبداللہ خوشخبری لیجئے کہ آپ (روز قیامت) حضور e کے پاس حوض کوثر پر تشریف لے جائیں گے۔ (یہ سن کر) حضرت خباب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یہ کیسے ہوسکتا ہے، جب کہ میرے گھر کی یہ شان و شوکت ہے، حالانکہ رسول اللہ e نے ہمیں (آگاہ کرتے ہوئے) فرمایا تھا: تمہارے لئے دنیا میں سے اتنا حصہ کافی ہے جتنا ایک مسافرکا توشہ ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37027]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37027، ترقيم محمد عوامة 35450)
Hadith No.: 35451 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧٠٢٨ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن (شقيق) (١) قال: دخل معاوية على خاله أبي هاشم بن عتبة يعوده فبكى فقال له معاوية: ما يبكيك يا خالي، أوجع (يشئزك) (٢) (أم) (٣) حرص على الدنيا؟ فقال: كلٌ لا، ولكن النبي صلى الله عليه و آله وسلم عهد إلينا (قال) (٤) :"يا أبا هاشم، إنها لعلها تدرككم (أموال) (٥) (تؤتاها) (٦) أقوام، ⦗٢٥٢⦘ فإنما يكفيك من جمع المال: خادم ومركب في سبيل اللَّه"، فأراني قد جمعت (٧) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شقیق کہتے ہیں: حضرت معاویہ رضی اللہ عنہاپنے ماموں ابو ہاشم بن عتبہ کی عیادت کے لئے تشریف لے گئے تو ان کے ماموں رونے لگے۔ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے دریافت فرمایا: اے میرے ماموں آپ کیوں رو رہے ہیں، کیا (مرض کی) تکلیف نے آپ کو رنجیدہ کر رکھا ہے یا دنیا سے (طبعی) لگاؤ نے۔ انہوں نے جواب دیا: ایسی کوئی بات نہیں ہے، بلکہ (مجھے تو اس بات نے رنجیدہ کر رکھا ہے کہ) نبی اکرم e نے ہمیں وصیت کرتے ہوئے فرمایا تھا: اے ابو ہاشم! تمہیں بھی یقینا وہ مال و دولت میسر آئے گا جو دیگر (فاتح) اقوام کو میسر آتا ہے، مگر تمہارے لئے تو صرف ایک خادم اور راہ خدا میں (جہاد کے لئے) ایک سواری ہی کافی ہوگی۔ لیکن میں دیکھتا ہوں کہ میں (اس سے کہیں زیادہ) مال جمع کرچکا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37028]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37028، ترقيم محمد عوامة 35451)
Hadith No.: 35452 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧٠٢٩ - حدثنا حسين بن علي الجعفي عن زائدة عن منصور عن أبي وائل عن سمرة بن سهم قال: دخل معاوية على خاله فذكر مثل حديث أبي معاوية (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سمرہ بن سہم کہتے ہیں: حضرت معاویہ رضی اللہ عنہاپنے ماموں کے ہاں تشریف لے گئے، اس کے بعد راوی نے گزشتہ واقعہ نقل فرمایا اور کہا کہ سفیان ثوری رحمہ اللہ نے اس روایت میں (حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کے ماموں کا یہ قول بھی نقل فرمایا ہے: اے کاش ہمارے چاروں طرف کامل دائمی فقر ہوتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37029]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37029، ترقيم محمد عوامة 35452)
Hadith No.: 35453 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧٠٣١ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن أبي سفيان عن أشياخه قال: دخل سعد بن أبي وقاص على سلمان يعوده فبكى، قال: فقال له سعد: ما يبكيك أبا عبد اللَّه؟ توفي رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم وهو عنك راض، وتلقاه وترد عليه الحوض، فقال سلمان: أما إني لا أبكي جزعا من الموت، ولا حرصا على الدنيا، ولكن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم عهد إلينا فقال:" (لتكن) (١) بلغة أحدكم مثل زاد الراكب"، قال: وحولي هذه ⦗٢٥٣⦘ (الأساود) (٢) ، قال: وإنما حوله وسادة وجفنة ومطهرة، فقال سعد: يا أبا عبد اللَّه أعهد إلينا عهدا نأخذ به من بعدك، فقال: يا سعد اذكر اللَّه عند همك إذا هممت، وعند حكمك إذا حكمت، وعند يدك إذا قسمت (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو سفیان اپنے مشایخ سے نقل کرتے ہوئے فرماتے ہیں: حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ حضرت سلمان رضی اللہ عنہ کی عیادت کے لئے تشریف لے گئے وہ رونے لگے۔ راوی کہتے ہیں: تو حضرت سعد رضی اللہ عنہ نے ان سے دریافت فرمایا: آپ کو کس بات نے رلا دیا؟ حالانکہ رسول اللہ e نے اس حال میں رحلت فرمائی کہ وہ آپ سے راضی تھے، آپ (روز قیامت) ان سے ملاقات کا شرف بھی حاصل کریں گے اور حوض کوثر پر بھی ان کے پاس تشریف لے جائیں گے۔ حضرت سلمان رضی اللہ عنہ نے جواب میں فرمایا: میں موت سے وحشت یا دنیا سے لگاؤ کی وجہ سے نہیں رو رہا بلکہ (مجھے تو یہ بات غمگین کئے ہوئے ہے کہ رسول اللہ e نے ہمیں (یہ) وصیت فرمائی تھی: تمہارے گزر بسر کا انحصار صرف اتنی مقدار پر ہونا چاہئے جتنا ایک سوار (مسافر) کا توشہ ہوتا ہے۔ جب کہ میرے اردگرد یہ تکئے رکھے ہوئے ہیں (جو کہ مسافر کے توشہ سے زائد چیز ہے)۔ راوی کہتے ہیں: حالانکہ ان کے پاس صرف ایک تکیہ، ایک بڑا پیالہ اور ایک لوٹا رکھا تھا۔ پھر سعد رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے ابو عبداللہ! آپ بھی ہمیں کوئی وصیت فرمائیں جسے ہم آپ کے بعد اپنائے رکھیں؟ تو انہوں نے فرمایا: اے سعد! (تین موقعوں پر) اللہ تعالیٰ کو (خصوصیت سے) یاد رکھو، (اول) اس وقت جب تمہیں کوئی غم لاحق ہو، (دوسرا) اس وقت جب تم کوئی فیصلہ کرنے لگو، اور (تیسر ١) اس وقت جب تم (شرکاء کے درمیان کوئی ایسی) تقسیم کرنے لگو (جس میں شرعا برابری لازم ہو)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37031]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37031، ترقيم محمد عوامة 35453)
Hadith No.: 35454 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧٠٣٢ - حدثنا ابن نمير قال: حدثنا معاوية (النصري) (١) عن نهشل عن الضحاك بن مزاحم عن الأسود قال: قال عبد اللَّه: لو أن أهل العلم صانوا علمهم ووضعوه عند أهله لسادوا به أهل زمانهم، ولكنهم بذلوه لأهل الدنيا لينالوا به من دنياهم، فهانوا على أهلها، سمعت نبيكم صلى الله عليه و آله وسلم (٢) يقول:"من جعل الهموم هما واحدا كفاه اللَّه هم آخرته، ومن تشعبت به الهموم وأحوال الدنيا لم يبال اللَّه في أي أوديتها وقع" (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت اسود کہتے ہیں: عبد اللہ نے فرمایا: اگر اہل علم اپنے علم کی حفاظت کریں، اور اس (علم) کو ان ہی لوگوں میں پھیلائیں جو اس کے اہل ہیں، تو وہ اس کے باعث اہل زمانہ پر حکومت کریں۔ لیکن انہوں نے وہ علم اہل دنیا میں لٹا ڈالا تاکہ اس کے ذریعہ ان سے ان کی دنیا (کا مال و دولت اور فوائد) حاصل کریں۔ تو وہ اہل دنیا میں رسوا ہو (کر رہ) گئے۔ میں نے تمہارے نبی e کو (یہ) فرماتے سنا ہے: جس نے اپنی تمام فکروں میں سے ایک (دین کی فکر) کو اختیار کرلیا، اللہ تعالیٰ اس کی آخرت کے معاملہ میں اس کے لئے کافی ہوجائیں گے۔ اور جس شخص کو (دنیاوی) فکروں اور دنیا کے حالات نے (الجھا کر) متفرق (خواہشات اور آرزوؤں میں مبتلا) کر ڈالاتو اللہ تعالیٰ کو اس بات کی کوئی پروا نہ ہوگی کہ وہ (مصائب و گمراہی کی) کس وادی میں جا پڑے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37032]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37032، ترقيم محمد عوامة 35454)
Hadith No.: 35455 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧٠٣٣ - حدثنا ابن إدريس عن الأعمش عن عمرو بن مرة عن أبي جعفر قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إن الإيمان إذا دخل القلب انفسح له القلب وانشرح وذكر هذه الآية: ﴿فَمَنْ يُرِدِ اللَّهُ أَنْ يَهْدِيَهُ يَشْرَحْ صَدْرَهُ لِلْإِسْلَامِ﴾ [الأنعام: ١٢٥] ". ⦗٢٥٤⦘ (قالوا) (١) : يا رسول اللَّه وهل لذلك من آية يعرف (بها؟) (٢) قال:"نعم الإنابة إلى دار الخلود، (والتجافي) (٣) عن دار الغرور، والاستعداد للموت قبل الموت" (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوجعفر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب ایمان دل میں داخل ہوتا ہے تو دل کھل جاتا ہے اور اس میں انشراح پیدا ہوجاتا ہے۔ پھر آپ نے یہ آیت تلاوت فرمائی { فَمَنْ یُرِدِ اللَّہُ أَنْ یَہْدِیَہُ یَشْرَحْ صَدْرَہُ لِلإِسْلاَمِ } لوگوں نے سوال کیا کہ اے اللہ کے رسول! اس کی کوئی علامت ہے جس کے ذریعے اسے پہچانا جائے؟ آپ نے فرمایا اس کی علامت آخرت کی طرف رجوع، دھوکے کے گھر سے بیزاری اور موت کے آنے سے پہلے موت کی تیاری ہے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37033]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37033، ترقيم محمد عوامة 35455)
Hadith No.: 35456 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧٠٣٤ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن عمرو بن قيس عن عمرو بن مرة عن عبد اللَّه بن (مسعود) (١) قال: تلا رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم: ﴿ (فَمَنْ) (٢) يُرِدِ اللَّهُ أَنْ يَهْدِيَهُ يَشْرَحْ صَدْرَهُ لِلْإِسْلَامِ﴾، فقالوا: يا رسول اللَّه وما هذا الشرح؟ قال:"نور يقذف به في القلب فينفسح له القلب"، قال: فقيل: فهل لذلك من أمارة يعرف بها؟ قال:"نعم"، (قيل: وما هي؟) (٣) قال:"الإنابة إلى دار الخلود، والتجافي عن دار الغرور، والاستعداد للموت قبل لقاء الموت" (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن مسور فرماتے ہیں کہ حضور 5 نے یہ آیت مبارکہ تلاوت فرمائی { فمَنْ یُرِدِ اللَّہُ أَنْ یَہْدِیَہُ یَشْرَحْ صَدْرَہُ لِلإِسْلاَمِ } لوگوں نے کہا اے اللہ کے رسول! یہ شرح کیا ہے؟ آپ نے فرمایا کہ یہ ایک نور ہے جب یہ دل میں آتا ہے تو دل کھل جاتا ہے۔ آپ سے پوچھا گیا کہ کیا اس کی کوئی علامت ہے جس کے ذریعے اسے پہچانا جائے؟ آپ نے فرمایا اس کی علامت آخرت کی طرف توجہ، دھوکے کے گھر سے بیزاری اور مرنے سے پہلے مرنے کی تیاری ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37034]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37034، ترقيم محمد عوامة 35456)
Hadith No.: 35457 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧٠٣٥ - حدثنا أبو معاوية ويعلى عن الأعمش (عن) (١) زيد بن وهب عن أبي ذر قال: قال (لي) (٢) النبي صلى الله عليه و آله وسلم:"انظر يا أبا ذر أرفع رجل تراه في المسجد"، قال: فنظرت فإذا برجل عليه حلة فقلت: هذا، قال: فقال:"انظر أوضع رجل تراه في المسجد"، قال: فنظرت فإذا (رجل) (٣) عليه أخلاق، فقلت: هذا، فقال: هذا خير من ملأ الأرض من هذا (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھ سے ایک مرتبہ فرمایا کہ دیکھ تمہیں مسجد میں سب سے زیادہ عالی شان شخص کون نظر آرہا ہے؟ میں نے غور کیا تو مسجد میں ایک آدمی ایسا تھا جس کے بدن پر عمدہ لباس تھا۔ میں نے کہا یہ ہے۔ پھر آپ نے فرمایا کہ مسجد میں سب سے زیادہ کم تر شخص کون سا ہے؟ میں نے غور کیا تو دیکھا کہ ایک آدمی ہے جس کے جسم پر بوسیدہ لباس ہے میں نے عرض کیا کہ یہ ہے۔ آپ نے فرمایا کہ اگر پہلے جیسوں سے ساری زمین بھی بھر جائے تو یہ دوسرا ان سب سے بہتر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37035]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37035، ترقيم محمد عوامة 35457)
Hadith No.: 35458 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧٠٣٦ - حدثنا وكيع قال: حدثنا الأعمش عن سليمان بن مسهر عن خرشة عن أبي ذر عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم بمثله (١) .
Translation: اردو ترجمہ
ایک اور راوی سے یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37036]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37036، ترقيم محمد عوامة 35458)
Hadith No.: 35459 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧٠٣٧ - حدثنا أبو معاوية عن (سليمان) (١) بن فروخ عن الضحاك بن مزاحم قال: أتى النبي صلى الله عليه و آله وسلم (رجل) (٢) (فقال) (٣) : يا رسول اللَّه من أزهد الناس في الدنيا؟ فقال:"من لم ينس المقابر والبلى، وترك أفضل زينة الدنيا، وآثر ما يبقى على ما يفنى، ولم يعد غدا من أيامه، وعد نفسه من الموتى" (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ضحاک بن مزاحم سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں ایک شخص حاضر ہوا۔ اس نے کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! دنیا کے معاملہ میں لوگوں میں سب سے بڑا زاہد کون ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص قبروں اور بوسیدہ ہونے کو نہ بھولے۔ اور دنیا کی زینت میں سے افضل کو چھوڑ دے، اور باقی رہنے والی کو فنا ہونے والی پر ترجیح دے اور کل کے دن کو اپنے ایام (حیوۃ) میں سے شمار نہ کرے اور اپنے کو مردوں میں شمار کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37037]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37037، ترقيم محمد عوامة 35459)
Hadith No.: 35460 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧٠٣٨ - حدثنا وكيع عن جعفر بن برقان عن زياد بن جراح عن عمرو بن ميمون أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال لرجل:"اغتنم خمسا قبل خمس: حياتك قبل موتك، ⦗٢٥٦⦘ وفراغك قبل شغلك، وغناك قبل فقرك، وشبابك قبل هرمك، وصحتك قبل سقمك" (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن میمون سے روایت ہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک آدمی سے فرمایا: ”تم پانچ چیزوں کو پانچ چیزوں سے قبل غنیمت سمجھو: اپنی زندگی کو موت سے پہلے، اور اپنی فراغت کو اپنی مشغولیت سے پہلے، اپنی تونگری کو اپنے فقر سے پہلے، اپنی جوانی کو اپنے بڑھاپے سے پہلے اور اپنی صحت کو اپنی بیماری سے پہلے۔ (غنیمت جانو) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37038]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37038، ترقيم محمد عوامة 35460)
Hadith No.: 35461 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧٠٣٩ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير عن (أبان) (١) بن إسحاق عن الصباح بن محمد الأحمسي عن مرة الهمداني عن عبد اللَّه بن مسعود قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"استحيوا من اللَّه حق الحياء"، قال: قلنا: إنا لنستحي (٢) يا رسول اللَّه (صلى الله عليه و آله وسلم؟) (٣) قال:"ليس ذلك، ولكن من استحيا من اللَّه حق الحياء فليحفظ الرأس وما حوى، وليحفظ (البطن وما وعى) (٤) ، وليذكر الموت والبلى، ومن أراد الآخرة ترك زينة الدنيا، فمن فعل ذلك فقد استحيا من اللَّه حق الحياء" (٥) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ اللہ تعالیٰ سے ایسی حیا کرو جیسا کہ حیا کا حق ہے۔ ابن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں ہم نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہم تو حیا کرتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ حیا نہیں بلکہ جو شخص اللہ تعالیٰ سے اس طرح حیا کرے جیسا کہ حیا کا حق ہے تو اس کو چاہیے کہ وہ سر اور اس میں موجود اعضاء کی حفاظت کرے، اور اس کو چاہیے کہ پیٹ اور اس میں موجود اعضاء کی حفاظت کرے، اور اس کو چاہیے کہ وہ موت اور بوسیدہ ہونے کو یاد کرے اور جو شخص آخرت کا ارادہ کرتا ہے تو وہ دنیا کی زینت چھوڑ دیتا ہے۔ پس جو شخص یہ کام کرلے تو پس تحقیق اس نے اللہ تعالیٰ سے حیا کرنے میں حق ادا کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37039]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37039، ترقيم محمد عوامة 35461)
Hadith No.: 35462 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧٠٤٠ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن حميد عن أنس أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم كانت له ناقة يقال لها (العضباء) (١) لا (تسبق) (٢) ، فجاء أعرابي على قعود فسبقها فشق ⦗٢٥٧⦘ على المسلمين فقالوا: يا رسول اللَّه سُبقت (العضباء) (٣) ، فقال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إنه حق (أن) (٤) لا يرتفع منها شيء إلا وضعه"، -يعني الدنيا (٥) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس ایک اونٹنی تھی جس کو عضباء کہا جاتا تھا۔ اس اونٹنی سے آگے نہیں گزرا جاسکتا تھا۔ پس ایک اعرابی ایک جوان اونٹ پر بیٹھ کر آیا اور اس اونٹنی سے آگے نکل گیا۔ تو یہ بات مسلمانوں کو بہت شاق گزری۔ انہوں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! عضباء پر سبقت کردی گئی ہے۔ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بیشک یہ بات اللہ تعالیٰ پر واجب ہے کہ اس دنیا سے جو چیز بھی بلندی حاصل کرے تو اللہ تعالیٰ اس کو نیچا (بھی) کریں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37040]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37040، ترقيم محمد عوامة 35462)