☽ 17 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما ذكر عن نبينا ﷺ في الزهد
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الزهد← ما ذكر عن نبينا ﷺ في الزهد
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 129
Page 2 of 7
Hadith No.: 35463 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧٠٤١ - حدثنا أبو الأحوص عن سماك (عن) (١) النعمان بن بشير قال: (سمعته) (٢) يقول: ألستم في طعام وشراب ما شئتم، لقد (رأيت) (٣) نبيكم صلى الله عليه و آله وسلم (٤) (وما) (٥) يجد من الدقل (٦) ما يملأ به بطنه (٧) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سماک، حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ کے بارے میں روایت کرتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ میں نے ان کو یہ کہتے سنا: کیا تم اپنی چاہت والے کھانے اور مشروبات میں نہیں ہو؟ جبکہ میں نے تمہارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس حالت میں دیکھا ہے کہ ان کے پاس گھٹیا اور خشک کھجوریں بھی اتنی مقدار میں موجود نہیں تھیں کہ جس کے ذریعہ سے وہ اپنا پیٹ بھر لیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37041]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37041، ترقيم محمد عوامة 35463)
Hadith No.: 35464 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧٠٤٢ - حدثنا أبو أسامة قال: أخبرنا سليمان بن المغيرة عن حميد بن هلال عن أبي (بردة) (١) قال: دخلت على عائشة فأخرجت لي إزارا غليظا من الذي يصنع باليمن وكساء من هذه الأكسية التي تدعونها (الملبدة) (٢) فأقسمت لي: لقبض رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (فيهما) (٣) (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوبردہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوا تو انہوں نے مجھے ایک موٹا ازار نکال کر دکھایا۔ یہ ازار ان کپڑوں سے بنا ہوا تھا جو یمن میں بنائے جاتے ہیں۔ اُن چادروں میں سے ایک چادر نکالی جس کو تم پیوند لگی چادر کہتے ہو۔ پھر مجھے قسم کھا کر کہا۔ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی روح مبارک انہی دو کپڑوں میں قبض ہوئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37042]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37042، ترقيم محمد عوامة 35464)
Hadith No.: 35465 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧٠٤٣ - حدثنا (عبد اللَّه) (١) بن إدريس عن محمد بن (عمارة) (٢) عن عبد اللَّه ابن عبد الرحمن (بن) (٣) معمر عن رجل من بني سالم أو (فهم) (٤) أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم أتي بهدية، فنظر فلم يجد شيئا يجعلها فيه، فقال:"ضعه بالحضيض، فإنما هو عبد يأكل كما يأكل العبد، ويشرب كما يشرب العبد، ولو كانت الدنيا تزن عند اللَّه جناح بعوضة ما (سقى) (٥) (منها) (٦) كافرا شربة ماء" (٧) .
Translation: اردو ترجمہ
قبیلہ بنو سالم … یا فہم … کے ایک آدمی سے روایت ہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک ہدیہ لایا گیا۔ پس آپ نے (اردگرد) دیکھا تو آپ کو کوئی ایسی چیز نہیں ملی جس میں آپ اس کو رکھتے تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم اس کو زمین پر (ہی) رکھ دو۔ سو یہ بھی ایک بندہ ہے جو اور بندوں کی طرح کھاتا ہے۔ اور اسی طرح پیتا ہے جس طرح اور بندے پیتے ہیں۔ اور اگر دنیا کا وزن اللہ تعالیٰ کے ہاں مچھر کے پر کے بقدر بھی ہوتا تو کوئی کافر دنیا سے ایک گھونٹ پانی بھی نہ پی سکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37043]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37043، ترقيم محمد عوامة 35465)
Hadith No.: 35466 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧٠٤٤ - حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا (محمد بن عمرو قال: حدثنا أبو سلمة) (١) قال: قال معاذ بن جبل: أي رسول اللَّه أوصني، قال:"اعبد اللَّه كأنك تراه، واعدد نفسك من الموتى، واذكر اللَّه عند كل حجر وشجر، وإذا عملت السيئة فاعمل بجنبها حسنة، السر بالسر والعلانية بالعلانية" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوسلمہ بیان کرتے ہیں کہتے ہیں کہ حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے عرض کیا۔ اے اللہ کے رسول 5! آپ مجھے کوئی وصیت فرما دیں۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم اللہ کی عبادت یوں کرو کہ گویا وہ تمہیں دیکھ رہا ہے۔ اور تم اپنے نفس کو مردوں میں شمار کرو۔ اور اللہ کا ذکر ہر درخت اور پتھر کے پاس کرو، اور جب تم کوئی گناہ کر بیٹھو تو اس کے پیچھے ہی کوئی نیکی کرلو۔ پوشیدہ کے بدلہ پوشیدہ اور اعلانیہ کے بدلہ اعلانیہ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37044]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37044، ترقيم محمد عوامة 35466)
Hadith No.: 35467 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧٠٤٥ - حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا محمد بن عمرو قال: حدثنا أبو سلمة قال: كان رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"أكثروا ذكر هاذم (١) اللذات" -يعني الموت (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوسلمہ بیان کرتے ہیں کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فرمایا کرتے تھے: ”تم لذتوں کو توڑنے والی چیز … یعنی موت … کا کثرت سے ذکر کیا کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37045]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37045، ترقيم محمد عوامة 35467)
Hadith No.: 35468 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧٠٤٦ - [حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا محمد بن إبراهيم قال: حدثنا محمد ابن عمرو عن أبي سلمة عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"أكثروا ذكر هاذم اللذات" -يعني الموت] (١) (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لذتوں کو توڑنے والی چیز … یعنی موت … کا کثرت سے ذکر کیا کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37046]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37046، ترقيم محمد عوامة 35468)
Hadith No.: 35469 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧٠٤٧ - حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا مسعر عن علقمة بن مرثد عن ابن (سابط) (١) قال: ذكر رجل عند النبي ح فأحسن عليه الثناء، فقال النبي صلى الله عليه و آله وسلم:"كيف ذكره للموت؟" فلم يذكر ذلك، (فقال) (٢) :"ما هو كما تذكرون" (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن سابط سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے ایک آدمی کا ذکر ہوا اور اس کی اچھی تعریف کی گئی تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا: ”اس کا موت کو یاد کرنے کا رویہ کیسا ہے؟“ تو یہ بات ان کے حوالہ سے ذکر نہیں کی گئی۔ اس پر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”وہ شخص ایسا نہیں ہے جیسا تم نے ذکر کیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37047]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37047، ترقيم محمد عوامة 35469)
Hadith No.: 35470 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧٠٤٨ - حدثنا إسحاق بن سليمان الرازي عن أبي جعفر الرازي عن الربيع قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"كفى بالموت مزهدا في الدنيا ومرغبا في الآخرة" (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ربیع سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: دنیا سے بےرغبتی دلانے اور آخرت کا شوق دلانے کے لیے موت ہی کافی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37048]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37048، ترقيم محمد عوامة 35470)
Hadith No.: 35471 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧٠٤٩ - حدثنا حاتم بن وردان عن يونس عن الحسن عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:" (لو شاء اللَّه لجعلكم أغنياء كلكم لا فقير فيكم، و) (١) لو شاء (اللَّه) (٢) لجعلكم فقراء ⦗٢٦٠⦘ كلكم لا غني فيكم، ولكن ابتلى بعضكم ببعض" (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن، جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر اللہ تعالیٰ چاہتا تو تم سب لوگوں کو غنی بنا دیتا کہ تم میں کوئی فقیر نہ ہوتا۔ اور اگر اللہ تعالیٰ چاہتا تو تم سب لوگوں کو فقیر بنا دیتا کہ تم میں کوئی غنی نہ ہوتا۔ لیکن اللہ تعالیٰ نے تم میں سے بعض کو بعض کے ذریعہ آزمائش میں ڈال دیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37049]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37049، ترقيم محمد عوامة 35471)
Hadith No.: 35472 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧٠٥٠ - حدثنا إسحاق بن منصور قال: حدثنا أبو رجاء عن محمد بن مالك عن البراء قال: كنا مع النبي صلى الله عليه و آله وسلم في جنازة، فلما انتهى إلى القبر جثى النبي صلى الله عليه و آله وسلم على القبر، قال: فاستدرت فاستقبلته قال: فبكى حتى بل (الثرى) (١) ، ثم قال:"إخواني لمثل هذا فليعمل العاملون فأعدوا" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت براء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ہم جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ ایک جنازہ میں تھے۔ پس جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم قبر کے پاس پہنچے تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم قبر پر دو زانو بیٹھ گئے۔ … راوی کہتے ہیں … میں بھی مڑ گیا اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی طرف رخ کرلیا۔ راوی کہتے ہیں پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم رونے لگے یہاں تک کہ زمین تر ہوگئی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرے بھائیو! اس کے مثل عمل کرنے والوں کو عمل کرنا چاہیے۔ پس تم تیاری کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37050]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37050، ترقيم محمد عوامة 35472)
Hadith No.: 35473 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧٠٥١ - حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا إسماعيل بن أبي خالد عن عبد الملك ابن عمير قال: (أخبرت) (١) أن (ابن) (٢) مسعود قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"أيها الناس، إنه ليس من شيء يقربكم من الجنة ويبعدكم من النار إلا قد أمرتكم به، وليس شيء يقربكم من النار ويبعدكم من الجنة إلا قد نهيتكم عنه، وإن الروح (الأمين) (٣) نفث في روعي أنه ليس من نفس تموت حتى (تستوفي) (٤) رزقها، فاتقوا اللَّه وأجملوا في الطلب، ولا يحملكم استبطاء الرزق على أن تطلبوه بمعاصي اللَّه، فإنه لا ينال (ما عند اللَّه) (٥) إلا بطاعته" (٦) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبدالملک بن عمیر سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ مجھے بتایا گیا کہ حضرت ابن مسعود نے فرمایا جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا ارشاد ہے: ”اے لوگو! کوئی ایسی چیز نہیں ہے جو تمہیں جنت سے قریب کرے اور جہنم سے تمہیں دور کرے مگر یہ کہ میں نے تمہیں اس چیز کا حکم دے دیا ہے۔ اور کوئی ایسی چیز نہیں ہے جو تمہیں جہنم سے قریب کرے اور جنت سے دور کرے مگر یہ کہ میں نے تمہیں اس چیز سے منع کردیا ہے۔ اور روح الامین نے میرے دل میں یہ بات ڈالی ہے کہ کوئی جان ایسی نہیں ہے جو اپنا رزق پورا کرنے سے پہلے موت کا شکار ہوجائے۔ پس تم اللہ سے ڈرو اور طلب رزق میں اچھا طریقہ اختیار کرو۔ اور رزق کا سست رو ہو کر آنا تمہیں اس بات پر آمادہ نہ کرے کہ تم اس کو اللہ کی نافرمانیوں سے تلاش کرو۔ کیونکہ جو کچھ اللہ تعالیٰ کے پاس ہے اس کو اللہ کی اطاعت کے ذریعہ ہی حاصل کیا جاسکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37051]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37051، ترقيم محمد عوامة 35473)
Hadith No.: 35474 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧٠٥٢ - حدثنا أبو أسامة عن عوف (عن الحسن) (١) قال: كان رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم إذا ذكر أصحاب الأخدود تعوذ باللَّه من جهد البلاء (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جب اصحاب الاخدود کا ذکر ہوتا تو جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سخت ابتلاء سے خدا کی پناہ مانگتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37052]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37052، ترقيم محمد عوامة 35474)
Hadith No.: 35475 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧٠٥٣ - حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا إسماعيل بن أبي خالد قال: حدثني أخي نعمان عن مصعب بن سعد عن حفصة بنت عمر قال: قالت لأبيها: يا أمير المؤمنين ما عليك لو لبست ألين من ثوبك هذا، وأكلت أطيب من طعامك هذا، قد فتح اللَّه عليك الأرض، وأوسع عليك الرزق، قال: سأخاصمك إلى نفسك أما تعلمين ما كان يلقى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم من شدة العيش، وجعل يذكرها شيئا مما كان يلقى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم حتى أبكاها، قال: قد قلت لك: إنه كان لي صاحبان سلكا طريقا فإني إن سلكت غير طريقهما سلك بي غير طريقهما، فإني واللَّه لأشاركنهما في مثل عيشهما الشديد، لعلي أدرك معهما عيشهما الرخي، -يعني بصاحبيه النبي صلى الله عليه و آله وسلم وأبا بكر رضي اللَّه (١) عنه (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مصعب بن سعد، حضرت حفصہ بنت عمر کے بارے میں روایت کرتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا نے اپنے والد سے کہا اے امیر المومنین! اگر آپ اپنے ان کپڑوں سے نرم کپڑے پہنیں اور اپنے اس کھانے سے اچھا کھانا کھائیں تو آپ کے لیے کوئی حرج نہیں ہے۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ نے آپ پر زمین کی فتوحات کو کھول دیا ہے اور آپ پر رزق کو وسعت دے دی ہے؟ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں تمہارے ساتھ جھگڑے میں تمہیں ہی فیصل بناتا ہوں۔ کیا تم اس بات کو نہیں جانتی کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو زندگی کی کتنی سختی کا سامنا کرنا پڑا تھا؟ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا کو جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پیش آنے والے واقعات یاد دلانے شروع کیے۔ یہاں تک کہ آپ نے حضرت حفصہ کو رلا دیا۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تحقیق میں نے تمہیں کہا تھا کہ میرے جو دو ساتھی تھے وہ ایک راستہ چل گئے ہیں پس اگر میں ان کے راستے کے علاوہ راستہ پر چلوں گا تو میری وجہ سے ان کے راستہ کے علاوہ راستہ چلا جائے گا۔ پس میں … خدا کی قسم … البتہ ضرور بالضرور ان کی سخت زندگی کی طرح ان کے ساتھ شریک ہوں گا۔ شاید کہ میں ان کے ساتھ ان کی آسودہ زندگی میں بھی پایا جاؤں۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی اپنے دو ساتھیوں سے مراد، جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37053]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37053، ترقيم محمد عوامة 35475)
Hadith No.: 35476 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧٠٥٤ - حدثنا زيد بن (الحباب) (١) قال: حدثني عبد الرحمن بن شريح قال: حدثني شرحبيل بن (يزيد) (٢) (المعافري) (٣) قال: سمعت محمد بن هدية الصدفي يقول: سمعت عبد اللَّه بن عمر (و) (٤) يقول سمعت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"أكثر ⦗٢٦٢⦘ منافقي أمتي قراؤها" (٥) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کہتے سنا: میری امت کے منافقین میں سے اکثر امت کے قراء ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37054]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37054، ترقيم محمد عوامة 35476)
Hadith No.: 35477 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧٠٥٥ - حدثنا يحيى بن يمان عن أشعث عن جعفر عن سعيد بن جبير رفعه ﴿أَلَا إِنَّ أَوْلِيَاءَ اللَّهِ لَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ﴾ [يونس: ٦٢] : يذكر اللَّه لرؤيتهم (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ سے { ألا إنَّ أَوْلِیَائَ اللہِ لاَ خَوْفٌ عَلَیْہِمْ وَلاَ ہُمْ یَحْزَنُونَ } کی تفسیر میں یہ بات مرفوعاً روایت ہے کہ ان کو دیکھ کر خدا کی یاد آتی ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37055]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37055، ترقيم محمد عوامة 35477)
Hadith No.: 35478 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧٠٥٦ - حدثنا خالد بن مخلد قال: حدثني سعيد بن مسلم بن (بانك) (١) قال: سمعت عامر بن عبد اللَّه بن الزبير قال: حدثني عوف بن الحارث عن عائشة قالت: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"يا عائشة، إياك ومحقرات الأعمال، فإن لها من اللَّه طالبًا" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے وہ کہتی ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے عائشہ رضی اللہ عنہا! تم چھوٹے چھوٹے اعمال … گناہوں سے بھی اپنے آپ کو بچاؤ۔ کیونکہ ان کے لیے بھی اللہ کی طرف سے طلب کرنے والا ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37056]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37056، ترقيم محمد عوامة 35478)
Hadith No.: 35479 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧٠٥٧ - حدثنا ابن فضيل عن ليث عن عمرو بن مرة -زاد جرير عن معاوية ابن سويد- عن البراء بن عازب قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"أوثق عرى الإيمان الحب في اللَّه والبغض في اللَّه" (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت براء بن عازب سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ایمان کے کڑوں میں سے مضبوط ترین کڑا اللہ کے لیے محبت ہے اور اللہ کے لیے بغض ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37057]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37057، ترقيم محمد عوامة 35479)
Hadith No.: 35480 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧٠٥٨ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن مورق (١) العجلي قال: قرأ رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم ﴿أَلْهَاكُمُ التَّكَاثُرُ (١) حَتَّى زُرْتُمُ الْمَقَابِرَ﴾ قال: فقال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"ليس لك من مالك إلا ما أكلت (فأفنيت) (٢) ، (أو) (٣) (لبست) (٤) (فأبليت) (٥) ، أو تصدقت (فأمضيت) (٦) " (٧) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مؤرق عجلی سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے { أَلْہَاکُمُ التَّکَاثُرُ حَتَّی زُرْتُمُ الْمَقَابِرَ } کی تلاوت کی۔ راوی کہتے ہیں پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: تمہارے لیے تمہارے مال میں سے صرف وہی کچھ مال ہے جو تم نے کھالیا اور ختم کردیا۔ یا تم نے پہن لیا اور پرانا کردیا یا تم نے صدقہ کردیا اور (آگے) چھوڑ دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37058]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37058، ترقيم محمد عوامة 35480)
Hadith No.: 35481 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧٠٥٩ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن حجاج (عن أبي) (١) جعفر قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"أشد الأعمال ثلاثة: ذكر اللَّه على كل حال، والإنصاف من نفسك، والمواساة في المال" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوجعفر سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اعمال میں سے شدید اعمال تین ہیں۔ اللہ تعالیٰ کا ہر حال میں ذکر کرنا۔ اور اپنے نفس سے انصاف کرنا اور مال میں مؤاسات کرنا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37059]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37059، ترقيم محمد عوامة 35481)
Hadith No.: 35482 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧٠٦٠ - حدثنا حفص عن هشام عن الحسن قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إن اللَّه لا يقبل عمل عبد حتى يرضى عنه" (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بیشک اللہ تعالیٰ کسی بندے کا عمل قبول نہیں کرتے یہاں تک کہ اس سے راضی ہوجائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37060]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37060، ترقيم محمد عوامة 35482)