☽ 17 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما ذكر عن نبينا ﷺ في الزهد
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الزهد← ما ذكر عن نبينا ﷺ في الزهد
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 129
Page 6 of 7
Hadith No.: 35543 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧١٢١ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن إبراهيم عن الأسود عن عائشة قالت: ما شبع رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم ثلاثة أيام تباعا من خبز بر حتى مضى (لسبيله) (١) (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے وہ کہتی ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنی وفات تک کبھی تین دن مسلسل پیٹ بھر کر گندم کے آٹے کی روٹی نہیں کھائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37121]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37121، ترقيم محمد عوامة 35543)
Hadith No.: 35544 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧١٢٢ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن ابن عجلان عن القعقاع عن القاسم قال: قالت عائشة: (إن) (١) كنا لنمكث الشهر أو نصف الشهر ما يدخل بيتنا نار لمصباح ولا لغيره، فقلت: (بأي شيء) (٢) كنتم تعيشون؟ قالت: بالأسودين: الماء والتمر، وكان لنا جيران من الأنصار -جزاهم اللَّه خيرًا- لهم منائح فربما بعثوا إلينا من ألبانها (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت قاسم سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے ارشاد فرمایا: ہم لوگ پورا پورا مہینہ یا آدھا مہینہ اس حال میں ٹھہرے رہتے کہ ہمارے گھر میں کوئی آگ … چراغ کی ہو یا غیر چراغ کی … داخل نہ ہوتی۔ میں نے (قاسم سے) کہا۔ پھر تم لوگ کس چیز کے ذریعہ زندگی گزارتے تھے؟ انہوں نے فرمایا دو چیزوں کے ذریعہ۔ یعنی پانی اور کھجور۔ اور کچھ انصار ہمارے پڑوس میں تھے۔ اللہ تعالیٰ ان کو جزائے خیر دے۔ ان کے پاس اونٹنیاں تھیں تو بسا اوقات وہ ان اونٹنیوں کا دودھ ہماری طرف بھیج دیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37122]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37122، ترقيم محمد عوامة 35544)
Hadith No.: 35545 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧١٢٣ - حدثنا معاوية بن هشام قال: حدثنا سفيان عن بعض المدنيين عن عطاء بن يسار قال: تعرضت (الدنيا) (١) للنبي صلى الله عليه و آله وسلم فقال:"إني لست أريدك"، (قالت) (٢) : إن لم تردني (فسيردني) (٣) غيرك (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عطاء بن یسار سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے دنیا پیش ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں تجھے نہیں چاہتا۔ دنیا نے کہا اگر آپ مجھے نہیں چاہتے تو عنقریب مجھے آپ کے علاوہ لوگ چاہیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37123]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37123، ترقيم محمد عوامة 35545)
Hadith No.: 35546 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧١٢٤ - حدثنا وكيع عن سفيان عن عمرو بن قيس قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"فضل (العلم) (١) خير من فضل العبادة، وملاك دينكم الورع" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن قیس سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: علم کی فضیلت، عبادت کی فضیلت سے بہتر ہے اور تمہارے دین کا خلاصہ پرہیزگاری ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37124]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37124، ترقيم محمد عوامة 35546)
Hadith No.: 35547 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧١٢٥ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن أبي الفضل عن الشعبي عن عائشة قالت: قلت: يا رسول اللَّه أتذكرون أهاليكم يوم القيامة؟ فقال:"أما عند ثلاث فلا: عند الكتاب، وعند الميزان، وعند الصراط" (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے وہ کہتی ہیں کہ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! کیا آپ قیامت کے دن اپنے گھر والوں کو یاد کریں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تین مقامات پر تو نہیں یاد کروں گا۔ نامہ اعمال کے وقت، میزان کے وقت اور پل صراط پر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37125]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37125، ترقيم محمد عوامة 35547)
Hadith No.: 35548 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧١٢٦ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن بهز (بن) (١) حكيم عن أبيه عن جده قال: قلت: يا رسول اللَّه، أين تأمرني؟ قال:"هاهنا -وقال بيده نحو الشام- إنكم (تحشرون) (٢) رجالا وركبانا وتحشرون على وجوهكم" (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت بہز بن حکیم اپنے والد سے اور اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! آپ مجھے کہاں کا حکم دیتے ہیں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے دست مبارک سے شام کی طرف اشارہ فرمایا: ”یقینا تم لوگ سوار اور پاپیادہ جمع کیے جاؤ گے اور تم اپنے منہ کے بل جمع کیے جاؤ گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37126]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37126، ترقيم محمد عوامة 35548)
Hadith No.: 35549 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧١٢٧ - حدثنا محمد بن فضيل عن هارون بن أبي وكيع عن أبيه قال: لما نزلت هذه الآية: ﴿الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ﴾ [المائدة: ٣] ، قال: يوم الحج الأكبر، قال: فبكى عمر، فقال له رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"ما يبكيك؟" قال: يا رسول اللَّه، أبكاني أنا كنا في زيادة من ديننا، (فأما إذ كمل) (١) فإنه لم يكمل (قط شيء) (٢) إلا نقص، قال:"صدقت" (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ہارون بن ابی وکیع، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ جب یہ آیت { الْیَوْمَ أَکْمَلْتُ لَکُمْ دِینَکُمْ } نازل ہوئی راوی کہتے ہیں یہ حج اکبر کا دن تھا۔ کہتے ہیں حضرت عمر رضی اللہ عنہ رو پڑے۔ تو جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے پوچھا: ”تمہیں کس بات پر رونا آرہا ہے؟“ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! مجھے اس بات نے رلا دیا ہے کہ ہم پہلے اپنے دین میں زیادتی میں (امیدوار) ہوتے تھے۔ پس جب یہ دین کامل ہوگیا تو بات یہ ہے کہ جب بھی کوئی چیز کامل ہوتی ہے تو پھر اس میں نقص آنے لگتا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم سچ کہہ رہے ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37127]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37127، ترقيم محمد عوامة 35549)
Hadith No.: 35550 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧١٢٨ - حدثنا ابن فضيل عن العلاء بن المسيب عن الحسن قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"ما من قطرتين أحب إليّ اللَّه من قطرة (دم) (١) في سبيله، أو من قطرة دموع ⦗٢٨٨⦘ قطرت من عين رجل قائم (في جوف) (٢) الليل من خشية اللَّه، وما من جرعتين أحب إلى اللَّه من جرعة محزنة موجعة ردها صاحبها بحسن صبر وعزاء، أو جرعة غيظ كظم عليها" (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ان دو قطروں سے بڑھ کر کوئی قطرہ اللہ تعالیٰ کو محبوب نہیں ہے۔ ایک خون کا وہ قطرہ جو راہ خدا میں گرے اور ایک وہ قطرہ جو اس آدمی کی آنکھ سے خوف خدا کی وجہ سے ٹپک پڑے جو درمیان شب میں خدا کے حضور کھڑا ہو اور ان دو گھونٹوں سے بڑھ کر کوئی گھونٹ اللہ کو محبوب نہیں ہے۔ ایک تکلیف دہ اور غمناک گھونٹ جس کو آدمی اچھے صبر اور برداشت کے ذریعہ قبول کرے اور دوسرا غصہ کا گھونٹ جس کو آدمی ضبط کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37128]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37128، ترقيم محمد عوامة 35550)
Hadith No.: 35551 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧١٢٩ - حدثنا يحيى بن يمان عن هشام عن الحسن قال: كانت العبادة تأخذ النبي صلى الله عليه و آله وسلم (فيخرج) (١) على أصحابه (كأنه) (٢) شن بال (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عبادت کا اس قدر غلبہ ہوتا تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنے صحابہ رضی اللہ عنہ م کے پاس تشریف لاتے تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مثل پرانے مشکیزہ کے محسوس ہوتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37129]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37129، ترقيم محمد عوامة 35551)
Hadith No.: 35552 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧١٣٠ - حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري عن سعيد عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"مثل المؤمن مثل الزرع (لا تزال) (١) الريح تميله، ولا يزال المؤمن يصيبه بلاء، ومثل الكافر مثل شجرة الأرز لا تهتز حتى (تستحصد) (٢) " (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مومن کی مثال، کھیتی کی طرح ہے۔ ہوا اس کو مسلسل ہلاتی رہتی ہے۔ مومن کو بھی مسلسل آزمائشیں پہنچتی رہتی ہیں۔ اور کافر کی مثال، صنوبر کے درخت کی طرح ہے کہ وہ حرکت ہی نہیں کرتا یہاں تک کہ بالکل کاٹ دیا جاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37130]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37130، ترقيم محمد عوامة 35552)
Hadith No.: 35553 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧١٣١ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير ومحمد بن بشر قال: حدثنا زكريا بن أبي زائدة عن (سعد) (١) بن إبراهيم قال: حدثني (ابن) (٢) كعب (بن مالك) (٣) عن أبيه قال: ⦗٢٨٩⦘ قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"مثل المؤمن (كمثل) (٤) الخامة من الزرع (تفيئها) (٥) الريح (تصرعها) (٦) مرة وتعدلها أخرى حتى (تهيج) (٧) ، ومثل الكافر كمثل الأرزة (المجذية) (٨) على أصلها، لا (يفيئها) (٩) شيء حتى يكون انجعافها مرة واحدة" (١٠) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت کعب سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مومن کی مثال، کچی کھیتی کی سی ہے کہ ہوائیں اس کو حرکت دیتی ہیں، کبھی اس کو ٹیڑھا کرتی ہیں اور کبھی اس کو سیدھا کرتی ہیں یہاں تک کہ وہ زرد ہوجاتی ہے اور کافر کی مثال، اس صنوبر کی سی ہے جو زمین میں موجود اپنی جڑ پر سیدھا کھڑا ہوتا ہے۔ کوئی شے اس کو حرکت نہیں دے سکتی یہاں تک کہ وہ ایک ہی مرتبہ جڑ سے اکھڑ جاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37131]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37131، ترقيم محمد عوامة 35553)
Hadith No.: 35554 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧١٣٢ - حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن بريد بن عبد اللَّه عن أبي بردة عن أبي موسى قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"المؤمن للمؤمن كالبنيان يشد بعضه بعضا" (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوموسیٰ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مومن، مومن کے لیے عمارت کی طرح ہے کہ اس کا بعض، بعض کو مضبوط کرتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37132]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37132، ترقيم محمد عوامة 35554)
Hadith No.: 35555 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧١٣٣ - حدثنا غندر عن شعبة عن يعلى بن عطاء عن أبيه عن عبد اللَّه بن عمرو قال: مثل المؤمن كمثل (النحلة) (١) تأكل طيبا وتضع طيبا (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن عمرو سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ مومن کی مثال شہد کی مکھی کی سی ہے جو کھاتی بھی طیب ہے اور نکالتی بھی طیب ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37133]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37133، ترقيم محمد عوامة 35555)
Hadith No.: 35556 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧١٣٤ - حدثنا أبو معاوية ووكيع عن الأعمش عن الشعبي عن النعمان بن بشير قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"المؤمنون كرجل واحد إن اشتكى رأسه تداعى له سائر جسده بالحمى والسهر" (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت نعمان بن بشیر سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمام اہل ایمان کی مثال ایک آدمی کی سی ہے۔ اگر آدمی کا سر شکایت کرتا ہے تو آدمی کا سارا بدن بخار اور شب بیداری میں اس کا ساتھ دیتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37134]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37134، ترقيم محمد عوامة 35556)
Hadith No.: 35557 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧١٣٥ - حدثنا علي بن إسحاق عن ابن مبارك عن مصعب بن ثابت قال: حدثني أبو حازم قال: سمعت سهل بن سعد يحدث عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"المؤمن من ⦗٢٩٠⦘ أهل الإيمان بمنزلة الرأس من الجسد، يألم المؤمن لأهل الإيمان كما يألم الجسد لما في الرأس" (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سہل بن سعد، جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مومن (دیگر) اہل ایمان کے لیے جسم میں بمنزلہ سر کے ہے۔ مومن، اہل ایمان کا دکھ اسی طرح محسوس کرتا ہے جس طرح سر کا دکھ درد بقیہ جسم محسوس کرتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37135]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37135، ترقيم محمد عوامة 35557)
Hadith No.: 35558 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧١٣٦ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا حماد بن سلمة عن سماك عن (النعمان) (١) بن بشير عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:" (مثل) (٢) المؤمن كمثل الجسد إذا ألم بعضه تداعى لذلك كله" (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت نعمان بن بشیر جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: مومن کی مثال، جسم کی طرح ہے کہ جب اس کا بعض حصہ تکلیف میں ہوتا ہے تو بقیہ جسم بھی اس تکلیف میں اس کے ساتھ ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37136]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37136، ترقيم محمد عوامة 35558)
Hadith No.: 35559 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧١٣٧ - حدثنا يزيد بن هارون (عن) (١) محمد بن طلحة عن محمد بن (جحادة) (٢) عن الحسن قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"لا يرفع عبد نفسه إلا وضعه اللَّه ولا يضع عبد نفسه إلا رفعه اللَّه" (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کوئی آدمی اپنے آپ کو اوپر نہیں اٹھاتا مگر یہ کہ اللہ تعالیٰ اس کو نیچا کردیتے ہیں اور کوئی آدمی اپنے آپ کو نیچا نہیں کرتا مگر یہ کہ اللہ تعالیٰ اس کو بلند کردیتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37137]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37137، ترقيم محمد عوامة 35559)
Hadith No.: 35560 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧١٣٨ - حدثنا حفص بن غياث عن الأعمش عن إبراهيم عن (عبيدة) (١) عن عبد اللَّه قال: قال لي رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"اقرأ علي القرآن"، (قال) (٢) : قلت: يا رسول اللَّه أقرأ عليك وعليك أنزل؟ قال:"إني أشتهي أن أسمعه من غيري"، قال: فقرأت ⦗٢٩١⦘ النساء حتى إذا بلغت: ﴿فَكَيْفَ إِذَا جِئْنَا مِنْ كُلِّ أُمَّةٍ بِشَهِيدٍ وَجِئْنَا بِكَ عَلَى هَؤُلَاءِ شَهِيدًا﴾ [النساء: ٤١] ، رفعت رأسي أو غمزني رجل إلى جنبي، فرأيت دموعه تسيل (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھ سے کہا: ”تم مجھے قرآن سناؤ۔ حضرت عبداللہ کہتے ہیں میں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! کیا میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو پڑھ کر سناؤں؟ حالانکہ آپ پر تو قرآن نازل ہوا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”میں چاہتا ہوں کہ میں اپنے علاوہ کسی سے قرآن سنوں۔ راوی کہتے ہیں پس میں نے سورة نساء پڑھنی شروع کی۔ یہاں تک کہ جب میں { فَکَیْفَ إذَا جِئْنَا مِنْ کُلِّ أُمَّۃٍ بِشَہِیدٍ وَجِئْنَا بِکَ عَلَی ہَؤُلاَئِ شَہِیدًا } پر پہنچا میں نے اپنا سر اٹھایا … یا مجھے پہلو میں بیٹھے آدمی نے متوجہ کیا … تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو دیکھا کہ آپ کے آنسو بہہ رہے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37138]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37138، ترقيم محمد عوامة 35560)
Hadith No.: 35561 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧١٣٩ - حدثنا زيد بن (حباب) (١) قال: أخبرني معاوية بن صالح قال: حدثني عمرو بن قيس عن عبد اللَّه بن (بسر) (٢) أن أعرابيًا قال لرسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم: أي الناس خير؟ قال:"من طال عمره وحسن عمله" (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن بسر سے روایت ہے کہ ایک دیہاتی نے جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا لوگوں میں کون سب سے بہتر ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جس کی عمر لمبی ہو اور عمل اچھا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37139]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37139، ترقيم محمد عوامة 35561)
Hadith No.: 35562 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧١٤٠ - حدثنا وكيع عن كثير بن زيد (عن سلمة) (١) بن أبي يزيد عن جابر بن عبد اللَّه قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إن من سعادة المرء أن يطول عمره ويرزقه اللَّه الإنابة إليه" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت جابر بن عبداللہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یقینا یہ بات آدمی کی خوش بختی کی علامت ہے کہ اس کی عمر لمبی ہو اور اللہ تعالیٰ اس کو اپنی طرف رجوع کی توفیق دے دیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37140]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37140، ترقيم محمد عوامة 35562)