☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
زھد سے متعلق ہمارے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمودات
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الزهد← زھد سے متعلق ہمارے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمودات
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 129
صفحہ 5 از 7
حدیث نمبر: 35523 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٧١٠١ - حدثنا سفيان ابن عيينة عن يحيى بن سعيد عن عمر بن كثير عن عبيد (سنوطا) (١) عن خولة عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"إن الدنيا (خضرة حلوة) (٢) ، فمن أخذها بحقها بورك له فيها، ورب متخوض في مال اللَّه ومال رسوله له النار يوم القيامة" (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت خولہ، جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بیشک دنیا سرسبز اور میٹھی ہے۔ پس جو شخص اس کو اس کے حق کے ساتھ لیتا ہے تو اس کے لیے اس میں برکت دی جاتی ہے، اور اللہ اور اس کے رسول کے مال میں بہت سے غور و خوض کرنے والوں کے لیے بروز قیامت جہنم کی آگ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37101]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37101، ترقيم محمد عوامة 35523)
حدیث نمبر: 35524 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٧١٠٢ - حدثنا سفيان ابن عيينة عن الزهري عن عروة وسعيد عن حكيم بن (حزام) (١) قال: سألت النبي صلى الله عليه و آله وسلم فأعطاني ثم سألته فأعطاني ثم (سألته فأعطاني) (٢) ثم قال:"إن (هذا) (٣) المال (خضرة حلوة) (٤) ، فمن أخذه بطيب نفس بورك له فيه، ومن أخذه بإشراف نفس لم يبارك له فيه، وكان كالذي يأكل ولا يشبع، واليد العليا خير من اليد السفلى" (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حکیم بن حزام سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سوال کیا۔ آپ نے مجھے عطا کیا۔ میں نے پھر آپ سے سوال کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے پھر عطا کیا۔ میں نے پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے سوال کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے پھر عطا کیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یقینا یہ مال سرسبز اور میٹھا ہے۔ پس جو شخص اس کو طیب نفس کے ساتھ لیتا ہے اس کے لیے اس میں برکت دی جاتی ہے۔ اور جو شخص اس مال کو اشرافِ نفس کی وجہ سے لیتا ہے تو اس کے لیے اس میں برکت نہیں دی جاتی۔ اور اس شخص کی مثال اس آدمی کی طرح ہوتی ہے جو کھانا کھاتا ہے لیکن شکم سیر نہیں ہوتا۔ اور اوپر والا ہاتھ، نچلے ہاتھ سے بہتر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37102]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37102، ترقيم محمد عوامة 35524)
حدیث نمبر: 35525 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٧١٠٣ - حدثنا غندر عن شعبة عن (١) سعد بن إبراهيم عن (معبد) (٢) الجهني عن معاوية قال: سمعت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"إن هذا المال (حلو خضر) (٣) ، ممن أخذه بحقه يبارك له فيه" (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو کہتے سنا: ”بیشک یہ مال میٹھا اور سرسبز ہے۔ پس جو شخص اس کو اس کے حق کے ساتھ لیتا ہے تو اس کے لیے اس میں برکت دی جاتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37103]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37103، ترقيم محمد عوامة 35525)
حدیث نمبر: 35526 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٧١٠٤ - حدثنا محمد بن فضيل (عن يزيد) (١) (عن زيد) (٢) بن وهب عن أبي ذر قال: قام رجل ورسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يخطب فقال: يا رسول اللَّه أكلتنا (الضبع) (٣) ، ⦗٢٨٠⦘ قال: فدفعه الناس حتى وقع، ثم قام أيضا فنادى بصوته، ثم التفت إليه رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم فقال:"أخوف عليكم عندي من ذلك أن تصب عليكم الدنيا صبا، فليت أمتي لا تلبس الذهب"، فقلت لزيد: ما (الضبع؟) (٤) قال: (السنة) (٥) (٦) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم خطبہ ارشاد فرما رہے تھے کہ ایک شخص کھڑا ہوا اور اس نے کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! قحط سالی نے ہمیں کھالیا ہے۔ راوی کہتے ہیں پس لوگوں نے اس کو بٹھایا اور وہ بیٹھ گیا۔ وہ پھر دوبارہ کھڑا ہوا اور اس نے اپنی آواز سے ندا لگائی پھر اس کی طرف آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے التفات فرمایا اور ارشاد فرمایا: مجھے تم پر اس سے بھی زیادہ اس بات کا خوف ہے کہ تم پر دنیا خوب بہا دی جائے، کاش کہ میری امت سونا نہ پہنے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37104]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37104، ترقيم محمد عوامة 35526)
حدیث نمبر: 35527 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٧١٠٥ - حدثنا أبو معاوية وابن نمير ووكيع عن الأعمش عن المعرور بن سويد عن أبي ذر قال: انتهيت إلى النبي صلى الله عليه و آله وسلم وهو جالس في ظل الكعبة، فلما رآني قال:"هم الأخسرون ورب الكعبة"، فجئت فجلست فلم أتقار (١) أن قمت فقلت: يا رسول اللَّه فداك أبي وأمي من (هم؟) (٢) قال:"هم الأكثرون أموالا إلا من قال بالمال هكذا وهكذا (وهكذا) (٣) من بين يديه ومن خلفه وعن يمينه وعن شماله" (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بیت اللہ کے سایہ میں تشریف فرما تھے۔ پس جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے دیکھا تو ارشاد فرمایا: ”رب کعبہ کی قسم! یہ لوگ بہت گھاٹے والے ہیں۔ پس میں آیا اور میں بیٹھ گیا۔ پس ابھی میں جمنے بھی نہ پایا تھا کہ میں کھڑا ہوگیا۔ اور میں نے عرض کیا۔ میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! یہ کون لوگ ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ لوگ مال کے اعتبار سے کثرت والے ہیں۔ ہاں مگر جو اپنے مال کو اس طرح اس طرح دے۔ اپنے آگے، اپنے پیچھے، اپنے دائیں اور اپنے بائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37105]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37105، ترقيم محمد عوامة 35527)
حدیث نمبر: 35528 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٧١٠٦ - حدثنا (عبيد اللَّه) (١) بن موسى عن موسى بن عبيدة عن عبد اللَّه بن دينار عن ابن عمر قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"ألا أبشركم يا معشر الفقراء أن فقراء المؤمنين يدخلون الجنة قبل أغنيائهم بنصف يوم خمسمائة عام" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے فقیروں کی جماعت! کیا میں تمہیں خوشخبری نہ سناؤں؟“ بیشک مومن فقرائ، مالدار مومنین سے نصف یوم یعنی پانچ سو سال قبل جنت میں داخل ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37106]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37106، ترقيم محمد عوامة 35528)
حدیث نمبر: 35529 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٧١٠٧ - حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن سلمة عن (الجريري) (١) عن أبي نضرة عن عبد اللَّه بن مولة عن بريدة الأسلمي عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"يكفي أحدكم من (الدنيا) (٢) خادم ومركب" (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت بریدہ اسلمی، جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے کسی ایک کو دنیا میں سے ایک خادم اور ایک سواری کافی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37107]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37107، ترقيم محمد عوامة 35529)
حدیث نمبر: 35530 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٧١٠٨ - حدثنا محمد بن مصعب قال: حدثنا الأوزاعي عن الزهري عن عبيد اللَّه (عن) (١) ابن عباس: أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم مر بشاة ميتة قد ألقاها أهلها فقال:"لزوال (الدنيا) (٢) أهون على اللَّه من هذه على أهلها" (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک مردار بکری کے پاس سے گزرے جس کو اس کے گھر والوں نے پھینک دیا تھا۔ تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کے ہاں دنیا کا زوال، اس سے بھی ہلکا ہے جس قدر کہ یہ بکری اپنے گھر والوں پر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37108]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37108، ترقيم محمد عوامة 35530)
حدیث نمبر: 35531 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٧١٠٩ - حدثنا غندر عن شعبة عن الحكم قال: سمعت ابن أبي ليلى يحدث عن عبد اللَّه بن ربيعة قال: كان رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم في سفر فإذا هو (بشاة) (١) منبوذة فقال:"أترون هذه هينة على أهلها"، قالوا: نعم، قال:" (الدنيا) (٢) أهون على اللَّه من هذه (على) (٣) أهلها" (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن ربیعہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک سفر میں تھے کہ اچانک آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ایک پھینکی ہوئی بکری کے پاس سے گزرے تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم اس بکری کو اس کے گھر والوں پر ہلکا دیکھ رہے ہو؟“ لوگوں نے عرض کیا۔ جی ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: یہ بکری اپنے گھر والوں کے ہاں جتنی ہلکی ہے، اس سے بھی زیادہ دنیا اللہ تعالیٰ کے ہاں بےوقعت (اور ہلکی) ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37109]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37109، ترقيم محمد عوامة 35531)
حدیث نمبر: 35532 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٧١١٠ - حدثنا (١) أبو خالد الأحمر عن حجاج عن أبي جعفر عن جابر قال: مر رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم على شاة ميتة فقال:"لم (ترون) (٢) ألقى هذه أهلها؟" (فقالوا) (٣) : يا رسول اللَّه وهل ينتفعون بها وقد ماتت؟ فقال:"لزوال الدنيا أهون على اللَّه من هذه على أهلها" (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا گزر ایک مردار بکری پر سے ہوا۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا: ”اس بکری کو اس کے گھر والوں نے کیوں پھینک دیا ہے؟“ صحابہ رضی اللہ عنہ م نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! کیا وہ لوگ اس سے منتفع ہوتے جبکہ یہ مرچکی ہے؟ اس پر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس قدر یہ بکری، اپنے گھر والوں پر ہلکی (بےقیمت) ہے، دنیا اس سے بھی زیادہ اللہ تعالیٰ کے ہاں ہلکی (اور بےقیمت) ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37110]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37110، ترقيم محمد عوامة 35532)
حدیث نمبر: 35533 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٧١١١ - حدثنا محمد بن (بشر) (١) قال: حدثنا محمد بن عمرو عن أبي سلمة عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"يدخل فقراء المؤمنين الجنة قبل الأغنياء بنصف يوم: خمسمائة عام" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اہل ایمان فقرائ، اغنیاء سے نصف یوم … یعنی پانچ سو سال … قبل جنت میں داخل ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37111]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37111، ترقيم محمد عوامة 35533)
حدیث نمبر: 35534 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٧١١٢ - حدثنا عفان قال: حدثنا شعبة قال: حدثني موسى بن أنس قال: (سمعا) (١) أنسًا يقول: إن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم قال:"لو تعلمون ما أعلم لضحكتم قليلا ولبكيتم كثيرا" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت موسیٰ بن انس بیان کرتے ہیں کہتے ہیں کہ میں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ کو کہتے سنا کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر تم وہ کچھ جان لو جو کچھ میں جانتا ہوں تو تم کم ہنسو اور زیادہ روؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37112]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37112، ترقيم محمد عوامة 35534)
حدیث نمبر: 35535 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٧١١٣ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن حاتم بن أبي صَغِيرة عن ابن أبي مليكة عن القاسم قال: قالت عائشة: قلت: يا رسول اللَّه، كيف يحشر الناس يوم القيامة؟ قال: (عراة حفاة) (١) ، قلت: والنساء؟ قال: (والنساء) ، قلت: يا رسول اللَّه، فما ⦗٢٨٣⦘ (نستحي؟) (٢) قال:"الأمر أشد من أن ينظر بعضهم إلى (بعض) (٣) " (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قاسم سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے ارشاد فرمایا میں نے پوچھا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! قیامت کے روز لوگوں کو کس طرح اکٹھا کیا جائے گا؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ننگے جسم اور ننگے پاؤں۔ میں نے عرض کیا: اور عورتیں؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: عورتیں بھی۔ (حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں) میں نے کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! ہمیں (ایک دوسرے سے) حیا نہیں آئے گی؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ معاملہ اس سے سخت ہوگا کہ بعض، بعض کی طرف دیکھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37113]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37113، ترقيم محمد عوامة 35535)
حدیث نمبر: 35536 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٧١١٤ - حدثنا سفيان ابن عيينة عن عمرو عن سعيد بن جبير عن ابن عباس سمع النبي صلى الله عليه و آله وسلم يخطب وهو يقول:"إنكم ملاقو اللَّه (مشاة) (١) حفاة عراة غرلا" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خطبہ دیتے ہوئے سنا کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فرما رہے تھے: ”یقینا تم لوگ، اپنے پروردگار سے اس حالت میں ملو گے کہ ننگے جسم، ننگے پاؤں اور غیر مختون ہوگے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37114]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37114، ترقيم محمد عوامة 35536)
حدیث نمبر: 35537 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٧١١٥ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا الوليد بن جميع عن أبي الطفيل عن حذيفة بن أَسِيد قال: قال أبو ذر: أيها الناس، قولوا (ولا تختلفوا) (١) فإن الصادق المصدوق حدثني:"أن الناس يحشرون يوم القيامة على ثلاثة أفواج: فوج (طاعمون كاسون راكبون) (٢) ، وفوج (يمشون ويسعون) (٣) ، وفوج (تسحبهم) (٤) الملائكة على وجوههم"، قال: قلنا: أما هذان فقد عرفناهما، فما الذي يمشون ويسعون؟ (قال) (٥) :"يلقي اللَّه الآفة على الظهر، حتى لا يبقى ظهر، حتى أن الرجل ليعطي (الحديقة) (٦) -المعجبة بالشارف ذات القتب فما يجدها" (٧) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ بن اسید سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے لوگو! بات کہو اور پھر اس کے خلاف نہ کرو۔ کیونکہ مجھے الصادق المصدوق نے بیان کیا ہے کہ ”یقینا لوگوں کو قیامت کے دن تین گروہوں میں میدانِ محشر میں لایا جائے گا۔ ایک گروہ آسودہ حال کپڑوں میں ملبوس، سواری پر سوار ہوگا اور ایک گرو ہ پیدل چلتا اور دوڑتا ہوگا اور ایک گروہ کو فرشتے ان کے منہ کے بل گھسیٹ کر لائیں گے۔ راوی کہتے ہیں ہم نے کہا: ان دو گروہوں کو تو ہم پہچانتے ہیں لیکن چلنے اور دوڑنے والے کون لوگ ہوں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ سواریوں پر موت کی آفت کو نازل کر دے گا۔ یہاں تک کہ ایک گھنے باغ والا شخص اگر اس کو عبور کرنے کے لیے کسی زین والی اونٹنی پر سوار ہوگا تو وہ اونٹنی اسے پار نہ کرسکے گی۔ (محدثین کے بیان کے مطابق اس جملے کا تعلق آخرت کے احوال سے نہیں ہے) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37115]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37115، ترقيم محمد عوامة 35537)
حدیث نمبر: 35538 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٧١١٦ - حدثنا وكيع عن شعبة عن المغيرة بن النعمان عن سعيد بن جبير عن ابن عباس قال: قام فينا رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم بموعظة فقال:" (إنكم) (١) محشورون إلى اللَّه حفاة غرلا ﴿كَمَا بَدَأْنَا أَوَّلَ خَلْقٍ نُعِيدُهُ وَعْدًا عَلَيْنَا إِنَّا كنا فَاعِلِينَ﴾ [الأنبياء: ١٠٤] ، فأول الخلائق يلقى بثوب إبراهيم خليل الرحمن"، قال:"ثم يؤخذ قوم منكم ذات الشمال فأقول: يا رب أصحابي، فيقال: إنك لا تدري ما أحدثوا بعدك، إنهم لم يزالوا مرتدين على أعقابهم، فأقول كما قال العبد الصالح: ﴿وَكُنْتُ عَلَيْهِمْ شَهِيدًا﴾ إلى قوله: ﴿الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ﴾ [المائدة: ١١٧، ١١٨] (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہمارے درمیان وعظ کہنے کھڑے ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یقینا تم لوگ اللہ کی طرف ننگے سر، ننگے پاؤں اور غیر مختون حالت میں جمع کیے جاؤ گے۔ { کَمَا بَدَأْنَا أَوَّلَ خَلْقٍ نُعِیدُہُ وَعْدًا عَلَیْنَا إنَّا کُنَّا فَاعِلِینَ } مخلوق میں سے سب سے پہلے جس کو کپڑے پہنائے جائیں گے۔ وہ ابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام ہوں گے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: پھر تم میں سے بائیں ہاتھ والے لوگوں کو پکڑا جائے گا تو میں کہوں گا۔ اے پروردگار! یہ میرے ساتھی ہیں۔ کہا جائے گا آپ نہیں جانتے کہ انہوں نے آپ کے بعد کیا ایجاد کیا۔ یہ لوگ مسلسل اپنی ایڑیوں پر واپس پلٹتے رہے۔ اس پر میں وہی بات کہوں گا جو عبد صالح … حضرت عیسیٰ علیہ السلام … نے کہی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37116]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37116، ترقيم محمد عوامة 35538)
حدیث نمبر: 35539 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٧١١٧ - حدثنا أحمد بن إسحاق عن وهيب قال: حدثنا عبد اللَّه بن طاوس عن أبيه عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"يحشر الناس على ثلاث طرائق راغبين راهبين، واثنان على بعير، وثلاثة على بعير" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: لوگوں کو تین طریقوں سے جمع کیا جائے گا۔ رغبت کرنے والے، خوف کرنے والے اور ایک اونٹ پر دو، اور ایک اونٹ پر تین۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37117]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37117، ترقيم محمد عوامة 35539)
حدیث نمبر: 35540 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٧١١٨ - حدثنا ابن علية عن أيوب عن ابن أبي مليكة عن عائشة قالت: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"من حوسب يوم القيامة عذب"، قلت: أليس قال اللَّه: ﴿فَسَوْفَ يُحَاسَبُ حِسَابًا يَسِيرًا﴾ [الانشقاق: ٨] ، قال:"ليس (ذاك) (١) بالحساب، إنما ذاك العرض من نوقش الحساب يوم القيامة عذب" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے وہ کہتی ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جس آدمی سے حساب لیا گیا قیامت کے دن، اس کو عذاب دیا جائے گا۔ میں نے پوچھا کیا یہ ارشاد خداوندی نہیں ہے: { فَسَوْفَ یُحَاسَبُ حِسَابًا یَسِیرًا } آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ حساب نہیں ہے یہ تو صرف پیشی ہے جس آدمی سے حساب میں مناقشہ ہوا قیامت کے دن تو اس کو عذاب ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37118]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37118، ترقيم محمد عوامة 35540)
حدیث نمبر: 35541 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٧١١٩ - حدثنا عفان قال: حدثنا (حماد) (١) بن سلمة قال: أخبرنا ثابت عن ⦗٢٨٥⦘ أنس أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم قال:"يؤتى بأشد الناس (كان) (٢) بلاء في (الدنيا) (٣) من أهل الجنة، فيقول (اللَّه) (٤) : اصبغوه صبغة في الجنة، فيصبغ فيها صبغة فيقول اللَّه: يا ابن آدم هل رأيت بؤسا قط، أو شيئا تكرهه؟ فيقول: لا، وعزتك، ما رأيت شيئا أكرهه قط، ثم يؤتى بأنعم الناس في (الدنيا) (٥) من أهل النار فيقول: اصبغوه صبغة (في النار) (٦) ، فيصبغ فيها (فيقول) (٧) : يا ابن آدم هل رأيت (قط) (٨) قرة عين؟ فيقول: لا، وعزتك ما رأيت خيرًا قط" (٩) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اہل جنت میں سے ایک ایسے آدمی کو لایا جائے گا جو دنیا میں بہت زیادہ مصیبتوں کا شکار ہوگا۔ تو ارشاد خداوندی ہوگا۔ اس آدمی کو جنت میں ایک غوطہ دو۔ چناچہ اس آدمی کو جنت میں غوطہ دیا جائے گا۔ پھر اللہ تعالیٰ فرمائیں گے اے آدم کے بیٹے؟ کیا تو نے کبھی کوئی تکلیف یا ناپسندیدہ چیز دیکھی ہے؟ وہ جواب دے گا۔ نہیں، آپ کی عزت کی قسم! میں نے کبھی کوئی ناپسندیدہ چیز نہیں دیکھی۔ پھر اس کے بعد اہل جہنم میں سے اس آدمی کو لایا جائے گا جو دنیا میں سب سے زیادہ نعمتوں میں رہا ہوگا۔ ارشاد خداوندی ہوگا۔ اس کو جہنم میں ایک غوطہ دو۔ چناچہ اس کو جہنم میں غوطہ دیا جائے گا۔ پھر اللہ تعالیٰ پوچھیں گے: اے آدم کے بیٹے! تم نے کبھی آنکھوں کی ٹھنڈک دیکھی ہے؟ وہ جواب دے گا۔ آپ کی عزت کی قسم! نہیں، میں نے تو کبھی کوئی خیر نہیں دیکھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37119]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37119، ترقيم محمد عوامة 35541)
حدیث نمبر: 35542 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٧١٢٠ - حدثنا إسحاق بن منصور قال: حدثنا جعفر بن زياد عن موسى الجهني عن رجل من ثقيف عن أنس قال: كنت أخدم النبي صلى الله عليه و آله وسلم فقال لي يوما:"هل عندك شيء تطعمنا"، قلت: نعم يا رسول اللَّه، فضل من الطعام الذي كان أمس قال:"ألم أنهكْ أن تدعَ طعامَ يومٍ لغد" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت کیا کرتا تھا۔ ایک دن آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے کہا: ”کیا تمہارے پاس کوئی چیز ہے جو تم ہمیں کھلاؤ؟“ میں نے عرض کیا جی ہاں۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! گزشتہ کل کے کھانے میں سے بچا ہوا موجود ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: کیا میں نے تمہیں اس بات سے منع نہیں کیا کہ آنے والے کل کے لیے آج کا کھانا بچا کر رکھو؟“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37120]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37120، ترقيم محمد عوامة 35542)