٣٧١١٠ - حدثنا (١) أبو خالد الأحمر عن حجاج عن أبي جعفر عن جابر قال: مر رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم على شاة ميتة فقال:"لم (ترون) (٢) ألقى هذه أهلها؟" (فقالوا) (٣) : يا رسول اللَّه وهل ينتفعون بها وقد ماتت؟ فقال:"لزوال الدنيا أهون على اللَّه من هذه على أهلها" (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا گزر ایک مردار بکری پر سے ہوا۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا: ”اس بکری کو اس کے گھر والوں نے کیوں پھینک دیا ہے؟“ صحابہ رضی اللہ عنہ م نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! کیا وہ لوگ اس سے منتفع ہوتے جبکہ یہ مرچکی ہے؟ اس پر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس قدر یہ بکری، اپنے گھر والوں پر ہلکی (بےقیمت) ہے، دنیا اس سے بھی زیادہ اللہ تعالیٰ کے ہاں ہلکی (اور بےقیمت) ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37110]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37110، ترقيم محمد عوامة 35532)