☽ 13 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Musannaf Ibn Abi Shaibah

Hadith No.: 35527
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← Chapters← Bab← Hadith No. 35527
٣٧١٠٥ - حدثنا أبو معاوية وابن نمير ووكيع عن الأعمش عن المعرور بن سويد عن أبي ذر قال: انتهيت إلى النبي صلى الله عليه و آله وسلم وهو جالس في ظل الكعبة، فلما رآني قال:"هم الأخسرون ورب الكعبة"، فجئت فجلست فلم أتقار (١) أن قمت فقلت: يا رسول اللَّه فداك أبي وأمي من (هم؟) (٢) قال:"هم الأكثرون أموالا إلا من قال بالمال هكذا وهكذا (وهكذا) (٣) من بين يديه ومن خلفه وعن يمينه وعن شماله" (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بیت اللہ کے سایہ میں تشریف فرما تھے۔ پس جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے دیکھا تو ارشاد فرمایا: ”رب کعبہ کی قسم! یہ لوگ بہت گھاٹے والے ہیں۔ پس میں آیا اور میں بیٹھ گیا۔ پس ابھی میں جمنے بھی نہ پایا تھا کہ میں کھڑا ہوگیا۔ اور میں نے عرض کیا۔ میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! یہ کون لوگ ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ لوگ مال کے اعتبار سے کثرت والے ہیں۔ ہاں مگر جو اپنے مال کو اس طرح اس طرح دے۔ اپنے آگے، اپنے پیچھے، اپنے دائیں اور اپنے بائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37105]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37105، ترقيم محمد عوامة 35527)
← Previous Hadith (35526) Back to Bab Next Hadith → (35528)