٣٧٠٥٠ - حدثنا إسحاق بن منصور قال: حدثنا أبو رجاء عن محمد بن مالك عن البراء قال: كنا مع النبي صلى الله عليه و آله وسلم في جنازة، فلما انتهى إلى القبر جثى النبي صلى الله عليه و آله وسلم على القبر، قال: فاستدرت فاستقبلته قال: فبكى حتى بل (الثرى) (١) ، ثم قال:"إخواني لمثل هذا فليعمل العاملون فأعدوا" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت براء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ہم جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ ایک جنازہ میں تھے۔ پس جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم قبر کے پاس پہنچے تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم قبر پر دو زانو بیٹھ گئے۔ … راوی کہتے ہیں … میں بھی مڑ گیا اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی طرف رخ کرلیا۔ راوی کہتے ہیں پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم رونے لگے یہاں تک کہ زمین تر ہوگئی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرے بھائیو! اس کے مثل عمل کرنے والوں کو عمل کرنا چاہیے۔ پس تم تیاری کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37050]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37050، ترقيم محمد عوامة 35472)