☽ 12 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Musannaf Ibn Abi Shaibah

Hadith No.: 35462
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← Chapters← Bab← Hadith No. 35462
٣٧٠٤٠ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن حميد عن أنس أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم كانت له ناقة يقال لها (العضباء) (١) لا (تسبق) (٢) ، فجاء أعرابي على قعود فسبقها فشق ⦗٢٥٧⦘ على المسلمين فقالوا: يا رسول اللَّه سُبقت (العضباء) (٣) ، فقال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إنه حق (أن) (٤) لا يرتفع منها شيء إلا وضعه"، -يعني الدنيا (٥) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس ایک اونٹنی تھی جس کو عضباء کہا جاتا تھا۔ اس اونٹنی سے آگے نہیں گزرا جاسکتا تھا۔ پس ایک اعرابی ایک جوان اونٹ پر بیٹھ کر آیا اور اس اونٹنی سے آگے نکل گیا۔ تو یہ بات مسلمانوں کو بہت شاق گزری۔ انہوں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! عضباء پر سبقت کردی گئی ہے۔ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بیشک یہ بات اللہ تعالیٰ پر واجب ہے کہ اس دنیا سے جو چیز بھی بلندی حاصل کرے تو اللہ تعالیٰ اس کو نیچا (بھی) کریں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37040]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37040، ترقيم محمد عوامة 35462)
← Previous Hadith (35461) Back to Bab Next Hadith → (35463)