☽ 13 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

مصنف ابن أبي شيبة

حديث رقم: 35512
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← الأبواب← الباب← حديث رقم 35512
٣٧٠٩٠ - حدثنا علي بن مسهر عن محمد بن عمرو عن أبي سلمة عن عائشة قالت: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (في مرضه) (١) (الذي مات فيه) (٢) :"ما فعلت الذهبُ؟" فقلت: عندي يا رسول اللَّه، قال:"ائتني بها"، فأتيته بها، وهي ما بين الخمسة إلى التسعة فجعلها في كفه، فقال: بها، ثم قال:"ما ظن محمد (٣) بها أن لو لقي اللَّه وهذه عنده، أنفقيها (يا) (٤) عائشة" (٥) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے وہ کہتی ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے اس مرض میں جس میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے وفات پائی، یہ ارشاد فرمایا: ”سونے کا کیا ہوا؟“ میں نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! وہ میرے پاس ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم اس کو میرے پاس لے آؤ۔ پس میں اس کو لے کر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور یہ پانچ سے نو کے درمیان تھا۔ چناچہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کو اپنی ہتھیلی میں رکھا اور اس کو پلٹا پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اگر یہ سونا محمد 5 کے پاس ہوتا اور وہ اللہ سے جا ملتا تو ان کے بارے محمد 5 کا خیال کیا ہوتا؟ اے عائشہ رضی اللہ عنہا! تم ان کو خرچ کردو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37090]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37090، ترقيم محمد عوامة 35512)
الحديث السابق → (35511) العودة إلى الباب ← الحديث التالي (35513)