٣٧٠٩٢ - حدثنا محمد بن عبد اللَّه بن الزبير عن (عمر) (١) بن سعيد (بن) (٢) أبي حسين المكي قال: حدثني عبد اللَّه بن أبي مليكة عن عقبة بن الحارث قال: انصرف رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم من صلاة العصر سريعًا، فتعجب الناس من سرعته، فخرج إليهم، (فعرف الذي في وجوههم) (٣) فقال:"ذكرت تبرا في البيت عندنا فخفت أن يبيت عندنا فأمرت بقسمه" (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عقبہ بن حارث سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم (ایک مرتبہ) عصر کی نماز سے جلدی فارغ ہو کر مڑے تو لوگ آپ کی جلدی کی وجہ سے بہت متعجب ہوئے پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم لوگوں کے پاس تشریف لائے اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کے چہروں میں تعجب محسوس کیا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے اپنے ہاں گھر میں رکھا ہوا ٹکڑا (سونے وغیرہ کا) یاد آگیا تھا۔ تو مجھے اس بات کا خوف ہوا کہ وہ رات ہمارے ہاں نہ رہ جائے۔ چناچہ میں نے اس کو بانٹنے کا حکم دے دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37092]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37092، ترقيم محمد عوامة 35514)