☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

مصنف ابن ابی شیبہ

حدیث نمبر: 35516
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← ابواب← باب← حدیث نمبر 35516
حدیث نمبر: 35516 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
٣٧٠٩٤ - حدثنا ابن إدريس عن أشعث عن الحسن قال: جاء رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم إلى بيت (ابنته) (١) فاطمة، فرأى سترا (منشورًا) (٢) فرجع، قال: فأتاه علي فقال: ألم أخبر أنك أتيت ابنتك فلم تدخل، قال: فقال:"أفلم أرها سترت بيتها بنفقة في سبيل اللَّه"، فقيل للحسن: وما كان ذلك الستر؟ قال: قرام أعرابي (ثمنه) (٣) أربعة (الدراهم) (٤) ، كانت تنشره في مؤخر البيت (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ، اپنی بیٹی حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے گھر کی طرف تشریف لائے تو آپ نے پھیلا ہوا ایک پردہ دیکھا۔ پس آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم واپس ہوگئے۔ راوی کہتے ہیں پھر حضرت علی رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس حاضر ہوئے اور عرض کیا۔ مجھے یہ کیا خبر ملی ہے کہ آپ اپنی بیٹی کے ہاں تشریف لائے لیکن اندر نہیں آئے؟ راوی کہتے ہیں اس پر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں نے ان کو نہیں دیکھا کہ انہوں نے راہ خدا کے خرچہ سے اپنے گھر پر پردہ لٹکایا ہوا تھا؟“ حضرت حسن سے پوچھا گیا یہ پردہ کون سا تھا؟ انہوں نے فرمایا: دیہاتی پردہ تھا جس کی قیمت چار دراہم کی تھی۔ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا اس کو گھر کے پچھلے حصہ میں پھیلا دیتی تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37094]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37094، ترقيم محمد عوامة 35516)
پچھلی حدیث → (35515) باب پر واپس ← اگلی حدیث (35517)