☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما ذكر عن نبينا ﷺ في الزهد
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الزهد← ما ذكر عن نبينا ﷺ في الزهد
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 129
Page 3 of 7
Hadith No.: 35483 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧٠٦١ - حدثنا أبو أسامة عن ابن أبي عروبة عن قتادة قال: كان النبي صلى الله عليه و آله وسلم إذا قرأ: ﴿وَإِذْ أَخَذْنَا مِنَ النَّبِيِّينَ مِيثَاقَهُمْ وَمِنْكَ وَمِنْ نُوحٍ﴾ [الأحزاب: ٧] قال:"بدء بي في ⦗٢٦٤⦘ (الخير) (١) وكنت آخرهم في البعث" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت قتادہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب { وَإِذْ أَخَذْنَا مِنَ النَّبِیِّینَ مِیثَاقَہُمْ وَمِنْک وَمِنْ نُوحٍ } کی تلاوت کرتے تو فرماتے تھے: میرے ذریعہ سے خیر کا آغاز کیا گیا اور بعثت میں میں ان میں سے آخری ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37061]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37061، ترقيم محمد عوامة 35483)
Hadith No.: 35484 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧٠٦٢ - حدثنا يحيى بن يمان عن هشام عن الحسن قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:" (كلفوا) (١) من الأعمال ما تطيقون فإن أحدكم لا يدري ما مقدار أجله" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اعمال میں اتنی مشقت برداشت کرو جتنی طاقت تم میں ہو، اس لیے کہ تم میں سے کوئی یہ بات نہیں جانتا کہ اس کی اجل کا وقت کیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37062]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37062، ترقيم محمد عوامة 35484)
Hadith No.: 35485 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧٠٦٣ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن حجاج عن مكحول قال: بلغني أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم قال:"ما أخلص عبد أربعين صباحا إلا ظهرت (ينابيع) (١) (الحكمة) (٢) من قلبه على لسانه" (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مکحول سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کوئی بندہ ایسا نہیں ہے جو چالیس صبح خالص کردے مگر یہ کہ حکمت کے چشمے اس کے دل سے اس کی زبان پر ظاہر ہوجاتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37063]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37063، ترقيم محمد عوامة 35485)
Hadith No.: 35486 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧٠٦٤ - حدثنا محمد بن بشر (قال: حدثنا) (١) : محمد بن عمرو قال: حدثنا صفوان بن سليم عن محمود بن لبيد قال: لما نزلت هذه السورة على رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم: ﴿أَلْهَاكُمُ التَّكَاثُرُ (١) حَتَّى زُرْتُمُ الْمَقَابِرَ﴾ حتى بلغ: ﴿لَتُسْأَلُنَّ يَوْمَئِذٍ عَنِ النَّعِيمِ﴾ (قالوا) (٢) : أي رسول اللَّه (٣) عن أي نعيم نسأل (إنما هما الأسودان: الماء والتمر (٤) ، ⦗٢٦٥⦘ وسيوفنا على رقابنا والعدو حاضر، فعن أي نعيم نسأل؟) (٥) قال:"إن ذلك سيكون" (٦) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت محمود بن لبید سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جب جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر یہ سورة { أَلْہَاکُمُ التَّکَاثُرُ حَتَّی زُرْتُمُ الْمَقَابِرَ۔ تا۔ ثم لَتُسْأَلُنَّ یَوْمَئِذٍ عَنِ النَّعِیمِ } نازل ہوئی تو لوگوں نے پوچھا: اے اللہ کے رسول 5! ہم سے کون سی نعمتوں کے بارے میں سوال ہوگا؟ یہ صرف دو ہی … نعمتیں … ہیں۔ پانی اور کھجور۔ جبکہ ہماری تلواریں ہماری گردنوں پر ہیں اور دشمن حاضر ہے۔ تو پھر کون سی نعمتوں کے بارے میں ہم سے سوال کیا جائے گا؟ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ حالات عنقریب آجائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37064]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37064، ترقيم محمد عوامة 35486)
Hadith No.: 35487 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧٠٦٥ - حدثنا عبدة بن سليمان عن الإفريقي عن (مسلم) (١) القرشي عن سعيد بن المسيب قال: سمعته يقول: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إذا أحسن (٢) (العبد) (٣) فألزق اللَّه به البلاء فإن اللَّه يريد أن يصافيه" (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مسلم قرشی، حضرت سعید بن مسیب کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ میں نے ان کو کہتے سنا کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب بندہ اچھا بن جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے ساتھ آزمائشوں کو لگا دیتے ہیں۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ چاہتے ہیں کہ وہ اس کو خوب صاف کردیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37065]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37065، ترقيم محمد عوامة 35487)
Hadith No.: 35488 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧٠٦٦ - حدثنا عبدة عن الإفريقي عن (سعد) (١) بن مسعود قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:" (الفقر) (٢) (أزين) (٣) للمؤمن من عذار حسن على خد الفرس" (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سعد بن مسعود سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: البتہ فقر مومن کو اس سے بڑھ کر زینت دیتا ہے جتنا کہ گھوڑے کی رخسار پر خوبصورت لگام۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37066]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37066، ترقيم محمد عوامة 35488)
Hadith No.: 35489 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧٠٦٧ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا هشام عن الحسن قال: كان النبي ⦗٢٦٦⦘ صلى الله عليه و آله وسلم تأخذه العبادة حتى يخرج على الناس كأنه (الشن) (١) البالي (٢) ، وكان أصبح الناس، فقيل: (يا) (٣) رسول اللَّه (٤) أليس قد غفر اللَّه لك؟ قال:"أفلا أكون عبدا شكورا" (٥) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو (اللہ کی) عبادت اس طرح سے مصروف کرتی کہ جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم لوگوں کے پاس تشریف لاتے تو گویا آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بہت پرانے مشکیزہ کی طرح ہوتے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تمام لوگوں میں سب سے زیادہ خوبصورت تھے۔ چناچہ عرض کیا گیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! کیا یہ بات نہیں کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو معاف کردیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: تو کیا میں شکر کرنے والا بندہ نہ بنوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37067]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37067، ترقيم محمد عوامة 35489)
Hadith No.: 35490 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧٠٦٨ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن بن عجلان عن زيد بن أسلم قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إنما يدخل اللَّه الجنة من يرجوها، وإنما يجنب النار من يخشاها، وإنما يرحم اللَّه من يرحم" (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت زید بن اسلم سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ جنت میں صرف اس کو داخل کریں گے جو جنت کی امید رکھتا ہو اور اللہ تعالیٰ جہنم سے صرف اس کو بچائیں گے جو اس سے خوف کھاتا ہو اور اللہ تعالیٰ صرف اسی پر رحم کریں گے جو رحم کرتا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37068]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37068، ترقيم محمد عوامة 35490)
Hadith No.: 35491 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧٠٦٩ - حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا إسماعيل عن عامر قال: (و) (١) ربما قال (٢) : قال أصحابنا عن أبي ذر قال: (أوصاني) (٣) خليلي بسبع: حب المساكين، وأن أدنو منهم، وأن أنظر إلى من أسفل مني، ولا أنظر إلى من فوقي، وأن أصل رحمي وإن جفاني، وأن أكثر من لا حول ولا قوة إلا باللَّه، وأن أتكلم بمر الحق لا تأخذني في اللَّه لومة لائم، وأن لا أسأل الناس شيئا (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میرے دوست نے مجھے سات باتوں کی وصیت کی۔ مساکین سے محبت کرنے اور مجھے ان کے قریب ہونے کی وصیت کی۔ اور یہ بات کہ میں اپنے سے نیچے والے کو دیکھوں اور اپنے سے اوپر والے کو نہ دیکھوں اور یہ کہ میں رشتہ داروں سے صلہ رحمی کروں اگرچہ وہ میرے ساتھ جفا کریں اور یہ کہ میں لا حول ولا قوۃ الا باللہ کثرت سے پڑھوں اور یہ کہ میں کڑوا سچ بھی کہہ دوں اور یہ کہ اللہ کے معاملہ میں مجھے کسی ملامت کرنے والے کی ملامت کی پروا نہ ہو اور یہ کہ میں لوگوں سے کسی چیز کا سوال نہ کروں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37069]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37069، ترقيم محمد عوامة 35491)
Hadith No.: 35492 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧٠٧٠ - حدثنا إسماعيل بن إبراهيم عن (الجريري) (١) عن أبي نضرة قال: أكل رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم وناس من أصحابه أكلة من خبز (شعير) (٢) لم ينخل بلحم، وشربوا من جدول، وقال: (هذه) (٣) أكلة من النعيم تسئلون عنها يوم القيامة (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابونضرہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور آپ کے صحابہ میں سے کچھ لوگوں نے ان چھنے جو کی روٹی گوشت کے ساتھ کھائی اور نہر کا پانی پیا۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ کھانا بھی نعمتوں میں سے ہے۔ قیامت کے دن تم سے اس کے بارے میں بھی سوال ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37070]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37070، ترقيم محمد عوامة 35492)
Hadith No.: 35493 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧٠٧١ - حدثنا وكيع عن علي بن علي بن رفاعة عن الحسن قال: كان رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم في مسير له فنزل منزلا (جرزًا) (١) (مجدبا) (٢) ، وأمر أصحابه فنزلوا، قال: ثم أمرهم أن يجمعوا، فجعل الرجل يجيء بالصغير إلى الصغير والكبير إلى الكبير والشيء (إلى الشيء) (٣) حتى جمعوا (سوادا) (٤) عظيما فقال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"هذه مثل أعمالكم يا بني آدم في الخير والشر" (٥) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنے ایک سفر میں تھے۔ پس آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پڑاؤ ڈالا ایک ایسی جگہ پر جو قحط زدہ اور بےآب وگیاہ تھی۔ اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے صحابہ رضی اللہ عنہ م کو بھی اترنے کا حکم دیا۔ پس وہ بھی اتر گئے۔ راوی کہتے ہیں پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کو جمع ہونے کا حکم فرمایا۔ راوی کہتے ہیں پس آدمی نے چھوٹے کو چھوٹے کی طرف اور بڑے کو بڑے کی طرف اور ایک چیز کو دوسری چیز کی طرف لانا شروع کیا۔ یہاں تک کہ ایک بہت بڑا جم غفیر جمع ہوگیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے بنی آدم! یہ شر اور خیر میں تمہارے اعمال کی مثال ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37071]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37071، ترقيم محمد عوامة 35493)
Hadith No.: 35494 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧٠٧٢ - حدثنا أبو خالد وعيسى بن يونس عن ابن عون عن نافع عن ابن عمر قال: ذكر النبي صلى الله عليه و آله وسلم ﴿يَوْمَ يَقُومُ النَّاسُ (لِرَبِّ الْعَالَمِينَ) (١) ﴾ [المطففين: ٦] :"يحبسون حتى يبلغ الرشح آذانهم" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس دن کا ذکر فرمایا جب سب لوگ رب العالمین کے پاس کھڑے ہوں گے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ان سے حساب لیا جائے گا یہاں تک کہ ان کے کانوں تک پسینہ پہنچ جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37072]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37072، ترقيم محمد عوامة 35494)
Hadith No.: 35495 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧٠٧٣ - حدثنا وكيع عن عمر بن ذر (قال) (١) : قال أبي: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:" [إن اللَّه (عند) (٢) لسان كل قائل، فلينظر عبد ماذا يقول" (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمر بن ذر سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میرے والد نے کہا جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا ارشاد ہے: ہر بولنے والے کی زبان کے پاس اللہ تعالیٰ ہے۔ پس بندہ کو دیکھنا چاہیے کہ وہ کیا کہتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37073]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37073، ترقيم محمد عوامة 35495)
Hadith No.: 35496 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧٠٧٤ - حدثنا عبدة بن سليمان عن إسماعيل (بن) (١) أبي خالد عن (سعد) (٢) الطائي أنه بلغه أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم قال] (٣) :"ما من مؤمن يطعم مؤمنا جائعا إلا (أطعمه) (٤) اللَّه من ثمار الجنة، (و) (٥) ما من مؤمن يسقي مؤمنا على ظمأ إلا سقاه اللَّه من رحيق مختوم، وما من مؤمن يكسو مؤمنا عاريا إلا كساه اللَّه من خضر الجنة" (٦) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سعد طائی سے روایت ہے کہ انہیں یہ بات پہنچی کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کوئی بھی بندۂ مومن کسی مومن کو کھانا نہیں کھلاتا مگر یہ کہ اللہ تعالیٰ اس کو جنت کے پھلوں میں سے کھلائے گا اور کوئی بھی بندہ مومن کسی مومن کو پیاس کی وجہ سے پانی نہیں پلاتا مگر یہ کہ اللہ تعالیٰ اس کو خالص شراب پلائیں گے اور کوئی بھی مومن کسی مومن کو جو ننگا ہو کپڑا نہیں پہناتا مگر یہ کہ اللہ تعالیٰ اس کو جنت کا سبز لباس پہنائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37074]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37074، ترقيم محمد عوامة 35496)
Hadith No.: 35497 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧٠٧٥ - حدثنا وكيع عن (زياد) (١) بن (أبي) (٢) (مسلم) (٣) عن صالح أبي ⦗٢٦٩⦘ الخليل قال: ما رئي رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم ضاحكا (أو) (٤) متبسما منذ نزلت: ﴿أَفَمِنْ هَذَا الْحَدِيثِ تَعْجَبُونَ (٥٩) وَتَضْحَكُونَ﴾ [النجم: ٥٩ - ٦٠] (٥) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوالخلیل صالح سے روایت ہے وہ کہتے ہیں جب سے یہ آیت نازل ہوئی: ”تو کیا تم اسی بات پر حیرت کرتے ہو اور (اس کا مذاق بنا کر) ہنستے ہو“ اس کے بعد جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ہنستے ہوئے یا مسکراتے ہوئے نہیں دیکھا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37075]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37075، ترقيم محمد عوامة 35497)
Hadith No.: 35498 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧٠٧٦ - حدثنا وكيع عن عبد اللَّه بن سعيد بن أبي هند عن أبيه عن ابن عباس قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"نعمتان مغبون فيهما كثير من الناس: الفراغ والصحة" (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: دو نعمتیں ایسی ہیں جن کے بارے میں بہت سے لوگ دھوکے میں مبتلا ہیں: صحت اور فراغت۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37076]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37076، ترقيم محمد عوامة 35498)
Hadith No.: 35499 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧٠٧٧ - حدثنا وكيع عن أسامة بن زيد عن محمد بن المنكدر عن جابر بن عبد اللَّه قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:" (اسألوا) (١) اللَّه علما نافعا، وتعوذوا باللَّه من علم لا ينفع" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت جابر بن عبداللہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اللہ تعالیٰ سے علم نافع کا سوال کرو اور اللہ تعالیٰ سے اس علم سے پناہ مانگو جو نفع نہ دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37077]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37077، ترقيم محمد عوامة 35499)
Hadith No.: 35500 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧٠٧٨ - حدثنا وكيع عن سفيان عن زياد بن فياض عن أبي عبد الرحمن قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"لا آمركم أن (تكونوا) (١) قسيسين (ورهبانا) (٢) (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوعبد الرحمن سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں تمہیں یہ حکم نہیں دیتا کہ تم علم دوست عالم (محض) اور تارک دنیا درویش بن جاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37078]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37078، ترقيم محمد عوامة 35500)
Hadith No.: 35501 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧٠٧٩ - حدثنا حفص بن غياث عن هشام عن الحسن قال: قال رسول اللَّه ⦗٢٧٠⦘ صلى الله عليه و آله وسلم:"إن اللَّه لا يقبل عمل عبد حتى يرضى عنه" (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یقینا اللہ تعالیٰ بندہ کا عمل قبول نہیں کرتے یہاں تک کہ اس سے راضی ہوجائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37079]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37079، ترقيم محمد عوامة 35501)
Hadith No.: 35502 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧٠٨٠ - حدثنا بن نمير قال: حدثنا هشام عن الحسن قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"العلم علمان: علم في القلب فذاك العلم النافع، وعلم على اللسان فتلك حجة اللَّه على عباده" (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: علم، دو طرح کے علم ہیں: ایک علم دل میں ہوتا ہے، یہی علم نافع ہے۔ اور ایک علم زبان پر ہوتا ہے، سو یہ خدا کی اپنے بندوں پر حجت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37080]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37080، ترقيم محمد عوامة 35502)