٣٧٠٧١ - حدثنا وكيع عن علي بن علي بن رفاعة عن الحسن قال: كان رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم في مسير له فنزل منزلا (جرزًا) (١) (مجدبا) (٢) ، وأمر أصحابه فنزلوا، قال: ثم أمرهم أن يجمعوا، فجعل الرجل يجيء بالصغير إلى الصغير والكبير إلى الكبير والشيء (إلى الشيء) (٣) حتى جمعوا (سوادا) (٤) عظيما فقال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"هذه مثل أعمالكم يا بني آدم في الخير والشر" (٥) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنے ایک سفر میں تھے۔ پس آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پڑاؤ ڈالا ایک ایسی جگہ پر جو قحط زدہ اور بےآب وگیاہ تھی۔ اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے صحابہ رضی اللہ عنہ م کو بھی اترنے کا حکم دیا۔ پس وہ بھی اتر گئے۔ راوی کہتے ہیں پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کو جمع ہونے کا حکم فرمایا۔ راوی کہتے ہیں پس آدمی نے چھوٹے کو چھوٹے کی طرف اور بڑے کو بڑے کی طرف اور ایک چیز کو دوسری چیز کی طرف لانا شروع کیا۔ یہاں تک کہ ایک بہت بڑا جم غفیر جمع ہوگیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے بنی آدم! یہ شر اور خیر میں تمہارے اعمال کی مثال ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37071]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37071، ترقيم محمد عوامة 35493)