☽ 12 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
انصار کی فضیلت کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الفضائل← انصار کی فضیلت کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 32
صفحہ 1 از 2
حدیث نمبر: 33016 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٥٢٦ - حدثنا إسماعيل ابن علية عن عبد العزيز بن صهيب عن أنس أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم رأى نساء وصبيانا من الأنصار مقبلين من عرس، فقال:"اللهم أنتم ⦗١٥١⦘ من أحب الناس إلي" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انصار کی عورتوں کو کسی شادی کی تقریب سے آتا دیکھ کر ارشاد فرمایا: اللہ کی قسم! تم لوگ مجھے لوگوں میں سب سے زیادہ محبوب ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34526]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34526، ترقيم محمد عوامة 33016)
حدیث نمبر: 33017 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٥٢٧ - حدثنا علي بن هاشم عن ابن أبي ليلى عن محمد بن عبد الرحمن عن ابن شرحبيل عن قيس بن سعد بن عبادة عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم أنه قال:"اللهم صل على الأنصار، وعلى ذرية الأنصار، وعلى ذرية ذرية الأنصار" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قیس بن سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے اللہ! تو انصار پر رحمت فرما، اور انصار کے بچوں پر بھی اور انصار کے بچوں کے بچوں پر بھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34527]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34527، ترقيم محمد عوامة 33017)
حدیث نمبر: 33018 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٥٢٨ - حدثنا ابن إدريس عن محمد بن إسحاق عن عاصم بن عمر بن قتادة عن محمود بن لبيد عن أبي سعيد الخدري قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"لو سلك الناس واديًا وشعبًا وسلكتم واديًا وشعبًا لسلكت واديكم وشعبكم، أنتم شعار (١) ، والناس دثار، ولولا الهجرة (كنت) (٢) امرءا من الأنصار"، ثم رفع يديه حتى إني لأرى بياض إبطيه ما تحت منكبيه فقال:"اللهم اغفر للأنصار ولأبناء الأنصار ولأبناء أبناء الأنصار" (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر لوگ ایک وادی اور گھاٹی میں چلیں اور اے انصار! تم دوسری وادی اور گھاٹی میں چلو تو ضرور میں تمہاری وادی اور گھاٹی میں چلوں گا۔ تم لوگ میرے لیے ایسے ہی ہو جیسے کپڑے کا اندرونی حصہ اور باقی لوگ جیسے کپڑے کا بیرونی حصہ، اور اگر ہجرت اہم معاملہ نہ ہوتا تو میں انصار کا ایک آدمی ہوتا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھ بلند کیے۔ یہاں تک کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے کندھوں کے نیچے بغلوں کی سفیدی دیکھی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دعا فرمائی: اے اللہ! تو انصار کی مغفرت فرما۔ اور ان کی اولاد کی مغفرت فرما۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34528]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34528، ترقيم محمد عوامة 33018)
حدیث نمبر: 33019 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٥٢٩ - حدثنا شبابة قال: ثنا شعبة قال: ثنا عدي بن ثابت عن البراء بن عازب قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"الأنصار لا يحبهم إلا مؤمن، ولا يبغضهم إلا منافق، ومن أحبهم أحبه اللَّه، ومن أبغضهم أبغضه اللَّه" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: انصار سے محبت نہیں کرے گا سوائے مومن کے، اور ان سے بغض نہیں رکھے گا سوائے منافق کے۔ اور جو شخص ان سے محبت رکھتا ہے اللہ بھی اس سے محبت کرتا ہے۔ اور جو شخص ان سے بغض رکھتا ہے، اللہ بھی ان سے بغض رکھتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34529]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34529، ترقيم محمد عوامة 33019)
حدیث نمبر: 33020 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٥٣٠ - حدثنا محمد بن بشر العبدي قال: ثنا محمد بن عمرو عن أبي سلمة عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"لو أن الناس سلكوا واديًا أو شعبًا، وسلك الأنصار واديًا أو شعبًا، لسلكت وادي الأنصار أو شعبهم، ولولا الهجرة لكنت امرءا من الأنصار" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر لوگ کسی ایک وادی یا گھاٹی میں چلیں اور انصار دوسری وادی یا گھاٹی میں چلیں تو میں ضرور انصاری کی وادی یا گھاٹی میں چلوں گا۔ اور اگر ہجرت اہم معاملہ نہ ہوتا تو میں بھی انصار کا ایک آدمی ہوتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34530]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34530، ترقيم محمد عوامة 33020)
حدیث نمبر: 33021 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٥٣١ - [حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا محمد بن عمرو قال: حدثنا أبو سلمة عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"من أحب الأنصار أحبه اللَّه، ومن أبغض الأنصار أبغضه اللَّه"] (١) (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص انصار سے محبت کرے گا تو اللہ بھی اس سے محبت کرے گا اور جو شخص انصار سے بغض رکھے گا تو اللہ بھی اس سے بغض رکھے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34531]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34531، ترقيم محمد عوامة 33021)
حدیث نمبر: 33022 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٥٣٢ - حدثنا محمد بن بشر قال: ثنا محمد بن عمرو قال: ثنا سعد بن المنذر عن حمزة بن أبي سيد الأنصاري عن الحارث بن زياد -من أصحاب بدر- قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"من أحب الأنصار أحبه اللَّه (حتى) (١) يلقاه، ومن أبغض الأنصار أبغضه اللَّه (حتى) (٢) يلقاه" (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حارث بن زیاد رضی اللہ عنہ جو کہ بدری صحابی ہیں فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص انصار سے محبت کرے گا تو اللہ تعالیٰ بھی اس سے محبت کریں گے یہاں تک کہ وہ اللہ سے ملاقات کرے اور جو شخص انصار سے بغض رکھے گا تو اللہ بھی اس سے بغض رکھیں گے یہاں تک کہ وہ اللہ سے ملاقات کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34532]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34532، ترقيم محمد عوامة 33022)
حدیث نمبر: 33023 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٥٣٣ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا يحيى بن (سعيد) (١) أن سعد بن إبراهيم أخبره عن الحكم بن ميناء عن يزيد بن (جارية) (٢) أنه كان جالسًا في نفر من ⦗١٥٣⦘ الأنصار فمر عليهم معاوية فسألهم عن حديثهم، فقالوا: كنا في حديث من حديث الأنصار فقال معاوية: أفلا أزيدكم حديثا سمعته من رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم؟ قالوا: بلى يا أمير المؤمنين، قال: سمعت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"من أحب الأنصار أحبه اللَّه، ومن أبغض الأنصار أبغضه اللَّه" (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حکم بن مینائ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت یزید بن جاریہ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: کہ میں انصار کے ایک گروہ میں بیٹھا ہوا تھا کہ ہم پر حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کا گزر ہوا تو انہوں نے لوگوں سے ان کی گفتگو کے متعلق پوچھا؟ لوگوں نے عرض کیا: کہ ہم لوگ انصار کے بارے میں گفتگو کر رہے تھے۔ اس پر حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: کیا میں بھی تمہیں ایسی حدیث نہ سناؤں جو میں نے خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا؟ لوگوں نے کہا: اے امیر المؤمنین: کیوں نہیں! ضرور! آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا جو شخص انصار سے محبت کرے گا تو اللہ بھی اس سے محبت کریں گے۔ اور جو شخص انصار سے بغض رکھے گا تو اللہ بھی اس سے بغض رکھے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34533]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34533، ترقيم محمد عوامة 33023)
حدیث نمبر: 33024 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٥٣٤ - حدثنا أبو أسامة عن زكريا عن عطية عن أبي سعيد قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"ألا إن عيبتي التي آوى إليها (١) أهل بيتي، وإن كرشي الأنصار، فاعفوا عن مسيئهم واقبلوا من محسنهم" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: خبردار میرے خاص لوگ جن کی طرف میں نے پناہ پکڑی وہ میرے گھر کے لوگ ہیں۔ اور یقینا میرے راز دار انصار ہیں۔ پس تم لوگ ان کی برائیوں سے درگزر کرو اور ان کی نیکیوں کو پسند کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34534]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34534، ترقيم محمد عوامة 33024)
حدیث نمبر: 33025 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٥٣٥ - حدثنا وكيع عن ابن أبي ليلى عن عدي عن البراء أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"أقبلوا من محسنهم، وتجاوزوا عن مسيئهم"، -يعني الأنصار (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ان کی نیکیوں کو پسند کرو اور ان کی برائیوں سے درگزر کرو۔ یعنی انصار کے لوگوں کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34535]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34535، ترقيم محمد عوامة 33025)
حدیث نمبر: 33026 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٥٣٦ - حدثنا عفان قال: ثنا حماد بن زيد عن عبد الرحمن بن أبي (شميلة) (١) قال: حدثني رجل عن سعيد الصراف، (أو) (٢) هو عن سعيد الصراف عن إسحاق بن سعد بن عبادة عن أبيه قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إن هذا الحي من ⦗١٥٤⦘ الأنصار (محنة) (٣) ، (حبهم) (٤) إيمان وبغضهم نفاق" (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یقینا یہ انصار کا قبیلہ آزمائش ہیں۔ ان سے محبت ایمان کی علامت ہے اور ان سے بغض نفاق کی علامت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34536]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34536، ترقيم محمد عوامة 33026)
حدیث نمبر: 33027 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٥٣٧ - حدثنا يحيى بن أبي (بكير) (١) قال: ثنا زهير بن محمد عن عبد اللَّه بن محمد بن عقيل عن الطفيل بن أبي عن أبيه قال: سمعت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"لولا الهجرة لكنت امرءا من الأنصار، ولو سلك الناس واديًا أو شعبًا (لسلكت) (٢) مع الأنصار" (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اُبیّ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ اگر ہجرت اہم معاملہ نہ ہوتا تو میں بھی انصار ہی میں سے ایک آدمی ہوتا، اور اگر انصار کسی ایک وادی یا گھاٹی میں چلیں تو میں بھی انصار کے ساتھ چلوں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34537]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34537، ترقيم محمد عوامة 33027)
حدیث نمبر: 33028 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٥٣٨ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا حميد عن أنس قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"الناس دثار، والأنصار شعار، الأنصار كرشي وعيبتي، ولولا الهجرة لكنت امرءا من الأنصار" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: لوگ میرے لیے کپڑے کے بیرونی حصہ کی طرح ہیں۔ اور انصار میرے لیے کپڑے کے اندرونی حصہ کی طرح ہیں۔ اور انصار میرے خاص رازدار لوگ ہیں۔ اگر ہجرت اہم معاملہ نہ ہوتا تو میں بھی انصار کا ایک آدمی ہوتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34538]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34538، ترقيم محمد عوامة 33028)
حدیث نمبر: 33029 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٥٣٩ - حدثنا يزيد بن هارون عن حماد بن سلمة عن ثابت عن أبي بكر بن أنس قال: كتب زيد بن أرقم إلى أنس يعزيه بولده وأهله الذين أصيبوا يوم الحرة، ⦗١٥٥⦘ فكتب في كتابه: وإني مبشرك ببشرى من اللَّه، سمعت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"اللهم اغفر للأنصار ولأبناء الأنصار ولأبناء أبناء الأنصار (ولنساء الأنصار) (١) ولنساء أبناء الأنصار ولنساء أبناء أبناء الأنصار" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ثابت رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر بن انس رحمہ اللہ نے فرمایا: کہ حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ نے حضرت انس رضی اللہ عنہ کو خط لکھ کر ان سے ان کے بچہ اور بیوی کی تعزیت کی جو حرّہ کے دن شہید ہوگئے تھے۔ آپ رضی اللہ عنہ نے اپنے خط میں لکھا: اور میں تمہیں اللہ کی طرف سے ایک خوشخبری سناتا ہوں جو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنی ہے۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے اللہ! تو انصار کی مغفرت فرما، اور انصار کی اولاد کی، اور انصار کی اولاد کی اولاد کی، اور انصار کی عورتوں کی، اور انصار کی اولاد کی عورتوں کی۔ اور انصار کی اولاد کی اولاد کی عورتوں کی بھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34539]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34539، ترقيم محمد عوامة 33029)
حدیث نمبر: 33030 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٥٤٠ - حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن محمد بن إسحاق عن عاصم بن عمر قال: كان رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (إذا ذكر الأنصار) (١) قال:"أعفة صبر" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عاصم بن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب بھی انصار کا ذکر کرتے تو فرماتے کہ پاک دامنی اور صبر سے لبریز ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34540]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34540، ترقيم محمد عوامة 33030)
حدیث نمبر: 33031 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٥٤١ - حدثنا ابن إدريس عن محمد بن إسحاق عن عاصم بن عمر (بن) (١) قتادة (أن قتادة) (٢) بن النعمان سقطت عينه على (وجنتيه) (٣) يوم أحد، فردها رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم فكانت أحسن عينيه وأحدهما (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عاصم بن عمر بن قتادہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت قتادہ بن نعمان رضی اللہ عنہ کی آنکھ غزوہ احد کے دن ان کے رخسار سے گرگئی تھی۔ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دوبارہ اس کو اس کی جگہ پر لوٹا دیا تو آپ رضی اللہ عنہ کی آنکھ پہلے سے زیادہ خوبصورت اور تیز ہوگئی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34541]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34541، ترقيم محمد عوامة 33031)
حدیث نمبر: 33032 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٥٤٢ - حدثنا ابن إدريس عن محمد بن إسحاق أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم رد يد ⦗١٥٦⦘ خبيب ابن (يساف) (١) و (ضرب) (٢) يوم بدر على حبل العاتق، فردها رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم فلم ير منها إلا مثل (خط) (٣) (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن اسحاق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حضرت خبیب بن اساف رضی اللہ عنہ کا ہاتھ ان کی جگہ پر لوٹا دیا، جو غزوہ بدر کے دن گردن اور مونڈھے کے درمیان سے کٹ گیا تھا۔ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے لوٹا دیا۔ وہ جگہ یوں معلوم ہوتی تھی جیسے کوئی ہلکا سا نشان ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34542]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34542، ترقيم محمد عوامة 33032)
حدیث نمبر: 33033 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٥٤٣ - حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن محمد بن إسحاق عن عاصم بن عمر قال: جاء رجل إلى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم فجعل يذكر قريشًا وما جمعت، وجعل (يتوعده بهم) (١) ، فقال له رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"يأبى ذلك عليك بنو قيلة، إنهم قوم في حدهم فرط" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عاصم بن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس آیا۔ اور قریش اور ان کی جمعیت کا ذکر کر کے ان کی طرف سے دھمکیاں دینے لگا۔ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے ارشاد فرمایا: قبیلہ اوس اور خزرج والے تیرے خلاف بغاوت کرتے ہیں اور بیشک یہ ایسی قوم ہیں کہ جن کے غصہ کے سامنے کوئی ٹھہر نہیں سکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34543]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34543، ترقيم محمد عوامة 33033)
حدیث نمبر: 33034 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٥٤٤ - حدثنا غندر عن شعبة عن عمرو بن مرة قال: سمعت أبا حمزة قال: قالت الأنصار: يا رسول اللَّه، إن لكل نبي أتباعًا، وإنا قد اتبعناك، فادع اللَّه أن يجعل أتباعنا منا، فدعا لهم أن يجعل أتباعهم منهم (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن مرہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو حمزہ رحمہ اللہ کو ارشاد فرماتے ہوئے سنا کہ انصار نے کہا: اے اللہ کے رسول 5! بیشک ہر نبی 5 کے پیروکار ہوتے ہیں اور تحقیق ہم نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی فرمانبرداری کی، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اللہ سے دعا کیجئے کہ وہ ہمیں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پیروکار بنادیں اس پر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کے حق میں دعا فرمائی کہ اللہ ان کو پیروکاروں میں سے بنا دے۔ راوی کہتے ہیں: میں نے اس کی سند حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ رضی اللہ عنہ کے سامنے بیان کی تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یہ حضرت زید رضی اللہ عنہ نے فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34544]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34544، ترقيم محمد عوامة 33034)
حدیث نمبر: 33035 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٥٤٦ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا شعبة عن قتادة عن أنس عن أسيد ابن حضير أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم قال للأنصار:"إنكم سترون بعدي أثرة"، قالوا: فما تأمرنا؟ قال:" (تصبرون) (١) حتى تلقوني على الحوض" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اسید بن حضیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انصار سے فرمایا: عنقریب میرے بعد تم پاؤ گے کہ دوسروں کو تم پر ترجیح دی جائے گی۔ انہوں نے عرض کیا: آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہمیں کس بات کا حکم دیتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: تم صبر کو اختیار کرنا یہاں تک کہ مجھے حوض کوثر پر آملو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34546]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34546، ترقيم محمد عوامة 33035)