٣٤٥٣٢ - حدثنا محمد بن بشر قال: ثنا محمد بن عمرو قال: ثنا سعد بن المنذر عن حمزة بن أبي سيد الأنصاري عن الحارث بن زياد -من أصحاب بدر- قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"من أحب الأنصار أحبه اللَّه (حتى) (١) يلقاه، ومن أبغض الأنصار أبغضه اللَّه (حتى) (٢) يلقاه" (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حارث بن زیاد رضی اللہ عنہ جو کہ بدری صحابی ہیں فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص انصار سے محبت کرے گا تو اللہ تعالیٰ بھی اس سے محبت کریں گے یہاں تک کہ وہ اللہ سے ملاقات کرے اور جو شخص انصار سے بغض رکھے گا تو اللہ بھی اس سے بغض رکھیں گے یہاں تک کہ وہ اللہ سے ملاقات کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34532]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34532، ترقيم محمد عوامة 33022)